🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
باب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1683 ترقیم الرسالہ : -- 1701
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ:" يَسْجُدُ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" .
سعید بن عبدالعزیز اس شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1701]
ترقیم العلمیہ: 1683
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3946، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1701،»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1684 ترقیم الرسالہ : -- 1702
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، ثنا بَقِيَّةُ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَإِذَا زُلْزِلَتْ، وَفِي الأُخْرَى بِ أُمِّ الْقُرْآنِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ" . وَقَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ، تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْبَصْرَةِ، وَحَفِظَهَا أَهْلُ الشَّامِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت ادا کرتے تھے۔ یہ رکعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ادا کرتے تھے۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الزلزال، جبکہ دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الکافرون پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ وہ طریقہ ہے، جسے نقل کرنے میں اہل بصرہ منفرد ہیں اور اہل شام نے اسے محفوظ رکھا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1702]
ترقیم العلمیہ: 1684
تخریج الحدیث: «منکر، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1079، 1105، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4901، 4903، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1702، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 7246، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2009»
«هذا من حديث قتادة منكر، علل الحديث: (2 / 368)»

الحكم على الحديث:
منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1685 ترقیم الرسالہ : -- 1703
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَزْهَرِ بْنِ مُنْجَايَا السُّلَمِيُّ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُصَبِّحِ بْنِ هِلْقَامٍ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا أبِي ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ سَعِيدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ابراہیم بن ابوحرہ نامی راوی نے سعید (بن جبیر) کے حوالے سے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1703]
ترقیم العلمیہ: 1685
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1703، قال الدارقطني: خالفه إبراهيم بن أبى حرة عن سعيد، سنن الدارقطني: 1703»
«‏‏‏‏_x000D_»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1686 ترقیم الرسالہ : -- 1704
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، ثنا شَبَابَةُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْسَرَةَ أَبُو لَيْلَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" إِنَّ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ بِدْعَةٌ" .
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بدعت ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1704]
ترقیم العلمیہ: 1686
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3210، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1704، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 7043، 7068، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 1501، 1502، 1504»
«قال البيهقي: ضعفه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 131)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1687 ترقیم الرسالہ : -- 1705
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مَالِكٍ الأَسْكَافِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ ، فَلَقِيتُ عَمْرًا فَحَدَّثَنِي هَذَا الْحَدِيثَ، قَالَ: كُنَّا بِحَضْرَةِ مَاءٍ مَمَرَّ النَّاسِ، وَكَانَ تَمُرُّ بِنَا الرُّكْبَانُ فَنَسْأَلُهُمْ مَا هَذَا الأَمْرُ مَا لِلنَّاسِ؟ فَيَقُولُونَ: نَبِيُّ يَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَهُ وَأَنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيْهِ كَذَا وَكَذَا، فَجَعَلْتُ أَتَلَقَّى ذَلِكَ الْكَلامَ فَكَأَنَّمَا يُغْرِي فِي صَدْرِي بِغِرَاءٍ، يَقُولُ: أَحْفَظُهُ كَانَتِ الْعَرَبُ تَلَوَّمُ بِإِسْلامِهَا الْفَتْحَ، وَيَقُولُونَ: أَبْصَرُوهُ وَقَوْمَهُ، فَإِنْ ظَهْرَ عَلَيْهِمْ فَهُوَ نَبِيُّ صَادِقٌ، فَلَمَّا جَاءَنَا وَقْعَةُ الْفَتْحِ بَادَرَ كُلُّ قَوْمٍ بِإِسْلامِهِمْ، فَانْطَلَقَ أَبِي بِإِسْلامِ أَهْلِ حِوَائِنَا ذَلِكَ فَقَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقَامَ عِنْدَهُ، فَلَمَّا أَقْبَلَ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَقَّيْنَاهُ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ:" جِئْتُكُمْ وَاللَّهِ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَقًّا، فَإِنَّهُ يَأْمُرُكُمْ بِكَذَا وَكَذَا، وَقَالَ: صَلُّوا صَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، وَصَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، وَصَلاةَ كَذَا فِي حِينِ كَذَا، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْثَرُكُمْ قُرْآنًا"، فَنَظَرُوا فِي أَهْلِ حِوَائِنَا ذَلِكَ، فَمَا وَجَدُوا أَحَدًا أَكْثَرَ مِنِّي قُرْآنًا مِمَّا كُنْتُ أَتَلَقَّى مِنَ الرُّكْبَانِ، فَقَدَّمُونِي بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، وَأَنَا ابْنُ سَبْعِ سِنِينَ أَوْ سِتِّ سِنِينَ، فَكَانَتْ عَلَيَّ بُرْدَةٌ فِيهَا صِغَرٌ، فَإِذَا سَجَدْتُ تَقَلَّصَتْ عَنِّي، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْحَيِّ: أَلا تُغَطُّوا عَنَّا اسْتَ قَارِئِكُمْ، فَكَسَوْنِي قَمِيصًا مِنْ مَعْقَدِ الْبَحْرَيْنِ فَمَا فَرِحْتُ بِشَيْءٍ كَفَرَحِي بِذَلِكَ الْقَمِيصِ .
ابوقلابہ کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی: ہم لوگ ایسی جگہ رہتے تھے جہاں پانی موجود تھا اور وہ لوگوں کی گزرگاہ تھی، ہمارے وہاں سے سوار گزرا کرتے تھے، تو ہم ان سے اس بارے میں سوال کرتے تھے اور لوگوں کے رویے کے بارے میں پوچھا کرتے تھے، تو وہ بتاتے تھے کہ ایک صاحب ہیں جو یہ کہتے ہیں، وہ نبی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں مبعوث کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ یہ کلام وحی کیا ہے، سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وہ کلام یاد کرتا رہا اور وہ میرے سینے میں پختہ ہوتا رہا، عام عربوں نے اسلام قبول کرنے کو فتح مکہ کے ساتھ معلق کر دیا، وہ یہ کہتے تھے کہ ان نبی اور ان کی قوم کا جائزہ لو، اگر یہ اپنی قوم پر غالب آ گئے، تو یہ سچے نبی ہوں گے، جب فتح مکہ کی اطلاع ہمیں ملی، تو ہر قوم نے اسلام قبول کرنے میں جلدی کی، میرے والد بھی اسلام قبول کرنے کے لیے اپنے قبیلے کے ساتھ تھے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، کچھ عرصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقیم رہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے واپس آئے، تو ہم ان سے ملنے کے لیے گئے، جب انہوں نے ہمیں دیکھا، تو بولے: ”اللہ کی قسم! میں تمہارے پاس اللہ کے سچے رسول کی طرف سے آ رہا ہوں، انہوں نے تمہیں اس بات کا حکم دیا ہے، انہوں نے ارشاد فرمایا ہے: تم نے اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے، اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے، اس طرح اس وقت میں نماز ادا کرنی ہے، جب نماز کا وقت ہو جائے، تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور جس کو سب سے زیادہ قرآن آتا ہو، وہ تمہاری امامت کرے۔“ جب لوگوں نے ہمارے قبیلے میں تحقیق کی، تو کسی بھی شخص کو مجھ سے زیادہ قرآن نہیں آتا تھا، تو ان لوگوں نے مجھے آگے کھڑا کر دیا، میری عمر اس وقت ۶ سال یا ۷ سال تھی، میری ایک چادر تھی جو چھوٹی تھی، میں سجدے میں جاتا تھا، تو وہ ہٹ جاتی تھی، تو قبیلے کی ایک خاتون نے کہا: ”آپ لوگ اپنے قاری کے پیچھے والے حصے کو ڈھانپتے کیوں نہیں ہیں؟“ پھر قبیلے والوں نے مجھے ایک قمیض سلوا کر دی جو بحرین کے کپڑے کی بنی ہوئی تھی، اس قمیض کے ملنے پر مجھے جتنی خوشی ہوئی، اتنی کسی اور بات پر نہیں ہوئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1705]
ترقیم العلمیہ: 1687
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4302، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1512، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4389، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 635، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 845، 866، 1612، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 585، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1705، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16147»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ وَمَنْ رَعَفَ فِي صَلَاتِهِ كَيْفَ يَسْتَخْلِفُ
باب بیمار شخص کی نماز ‘ جس شخص کی نماز کے دوران نکسیرپھوٹ پڑے ‘ وہ اپنانائب کس کو کس طرح مقررکرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1688 ترقیم الرسالہ : -- 1706
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ بَطْحَا ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ زَيْدِ بْنِ الْحَكَمِ الْجَبْرِيُّ، ثنا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْعُرَنِيُّ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يُصَلِّي الْمَرِيضُ قَائِمًا إِنِ اسْتَطَاعَ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ صَلَّى قَاعِدًا، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَسْجُدَ أَوْمَأَ وَجَعَلَ سُجُودَهُ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ قَاعِدًا صَلَّى عَلَى جَنْبِهِ الأَيْمَنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى جَنْبِهِ الأَيْمَنِ صَلَّى مُسْتَلْقِيًا وَرِجْلاهُ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ".
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیمار شخص اگر کھڑے ہو کر نماز ادا کر سکتا ہو، تو کھڑے ہو کر ادا کرے، ورنہ بیٹھ کر ادا کرے، اگر وہ سجدہ کرنے کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو وہ سجدہ اشارے کے ذریعے کرے اور اس کا سجدہ اس کے رکوع سے زیادہ پست ہو، اگر وہ اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو کہ بیٹھ کر نماز ادا کرے، تو پھر وہ اپنے دائیں پہلو کے بل قبلہ رخ ہو کر نماز ادا کرے، اگر وہ دائیں پہلو کے بل بھی نماز ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو وہ سیدھا لیٹ کر نماز ادا کرے اور اس کے دونوں پاؤں قبلہ کی سمت ہونے چاہئیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1706]
ترقیم العلمیہ: 1688
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1706، وقال ابن حجر: وفي إسناده حسين بن زيد ضعفه ابن المديني والحسن بن الحسين العرني وهو متروك، التلخيص الحبير فى تخريج أحاديث الرافعي الكبير: 410/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1689 ترقیم الرسالہ : -- 1707
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" يُصَلِّي الْمَرِيضُ مُسْتَلْقِيًا عَلَى قَفَاهُ تَلِي قَدَمَاهُ الْقِبْلَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بیمار شخص چت لیٹ کر اپنے پاؤں قبلہ کے رخ کرے، نماز ادا کرے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1707]
ترقیم العلمیہ: 1689
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3741، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1707، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 4130»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1690 ترقیم الرسالہ : -- 1708
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْقَارِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نا أَبُو سَعِيدٍ سُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ الْمُؤَدِّبُ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَطَّامِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَرَعَفَ أَوْ قَاءَ، فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى فِيهِ وَيَنْظُرْ رَجُلا مِنَ الْقَوْمِ لَمْ يَسْبِقْ بِشَيْءٍ فَيُقَدِّمُهُ، وَيَذْهَبُ فَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يَجِيءُ فَيَبْنِي عَلَى صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ فَإِنْ تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ الصَّلاةَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اس کی نکسیر پھوٹ پڑے یا اسے قے آ جائے، تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے اور حاضرین میں سے کسی ایسے شخص کا جائزہ لے جس کی (اس نماز میں سے) کوئی چیز نہ رہ گئی ہو اور اسے آگے کر دے، پھر وہ جا کر وضو کرے اور واپس آ کر اپنی نماز وہیں سے پڑھنا شروع کر دے جہاں چھوڑ کر گیا تھا، یہ اس وقت ہے جب اس نے درمیان میں کلام نہ کیا ہو، اگر درمیان میں کلام کر لیا ہو، تو وہ نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1708]
ترقیم العلمیہ: 1690
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1708، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں