🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ صِفَةِ الْقُنُوتِ وَبَيَانِ مَوْضِعِهِ
باب دعائے قنوت کا طریقہ اور اس کا مقام
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1673 ترقیم الرسالہ : -- 1691
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، وَمُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: نا هشَامٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: لأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الأَخِيرَةِ مِنْ صَلاةِ الظُّهْرِ، وَصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ، وَصَلاةِ الصُّبْحِ، بَعْدَمَا يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، وَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكُفَّارَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں تمہیں ضرور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب ترین نماز پڑھاؤں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء اور صبح کی نماز میں آخری رکعت میں ”سمع اللہ لمن حمدہ“ پڑھنے کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے اور اہل ایمان کے لیے دعا کرتے تھے اور کفار پر لعنت کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1691]
ترقیم العلمیہ: 1673
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 797، 804، 1006، 2932، 3386،ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 675، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 615، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1969، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1072، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1440، 1442، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1636، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1244، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3135، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 968، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1690، 1691، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7380»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1674 ترقیم الرسالہ : -- 1692
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1692]
ترقیم العلمیہ: 1674
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
«هو حديث ضعيف مخالف للأحاديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 271)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1675 ترقیم الرسالہ : -- 1693
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ شَهْرًا يَدْعُوا عَلَيْهِمْ ثُمَّ تَرَكَهُ، وَأَمَّا فِي الصُّبْحِ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" . لَفْظُ النَّيْسَابُورِيِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (کفار) کے لیے دعائے ضرر کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ترک کر دیا، جہاں تک صبح کی نماز کا تعلق ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہونے تک اس میں دعائے قنوت پڑھتے رہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1693]
ترقیم العلمیہ: 1675
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
«قال ابن حجر: وأبو جعفر الرازي قال عبد الله ابن أحمد عن أبيه ليس بالقوي، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 442)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1676 ترقیم الرسالہ : -- 1694
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، قَالا: ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا، فَقَالَ:" مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا" .
ربیع بن انس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان سے یہ کہا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک دعائے قنوت پڑھی ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1694]
ترقیم العلمیہ: 1676
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»
«هو حديث ضعيف مخالف للأحاديث، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (6 / 271)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1677 ترقیم الرسالہ : -- 1695
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا عَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ" ، قَالَ: وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَلَمْ يَزَلْ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى فَارَقْتُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں رکوع کے بعد مسلسل دعائے قنوت پڑھتے رہے، یہاں تک کہ میں آپ سے جدا ہو گیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں بھی نماز ادا کی ہے، وہ بھی صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں ان سے جدا ہو گیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1695]
ترقیم العلمیہ: 1677
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1678 ترقیم الرسالہ : -- 1696
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِيُّ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعُمَرُ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہو گیا (یعنی وہ دنیا سے رخصت ہو گئے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1696]
ترقیم العلمیہ: 1678
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1679 ترقیم الرسالہ : -- 1697
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَأَحْسَبُهُ وَرَابِعٌ حَتَّى فَارَقْتُهُمْ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم (راوی کہتے ہیں، میرا خیال ہے، انہوں نے چوتھے خلیفہ کا بھی ذکر کیا تھا) نے دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان حضرات سے جدا ہو گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1697]
ترقیم العلمیہ: 1679
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1680 ترقیم الرسالہ : -- 1698
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّيُّ ، وَعَمْرٌو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ لِي أَنَسٌ :" قَنَتُّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ عُمَرَ حَتَّى فَارَقْتُهُمَا" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں دعائے قنوت پڑھی ہے، یہاں تک کہ میں ان دونوں حضرات سے جدا ہو گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1698]
ترقیم العلمیہ: 1680
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3155، 3157، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1692، 1693، 1694، 1695، 1696، 1697، 1698، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12853»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1681 ترقیم الرسالہ : -- 1699
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الرَّسْعَنِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ،" أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَنَتَ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ" .
ابوطفیل، سیدنا علی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی اور صبح کی نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے قنوت پڑھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1699]
ترقیم العلمیہ: 1681
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3167، 3169، 3187، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1699، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 4960، 4974»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1682 ترقیم الرسالہ : -- 1700
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْحَسَنِ، فِيمَنْ نَسِيَ الْقُنُوتَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ:" عَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: جو شخص صبح کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے، اس پر سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1700]
ترقیم العلمیہ: 1682
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3945، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1700، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 7126»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں