🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. باب فضل الشهادة - ذكر خبر يوهم غير المتبحر في صناعة العلم أنه مضاد لخبر كعب بن مالك الذي ذكرناه-
باب شہادت کی فضیلت - اس خبر کا ذکر جو غیر ماہر طالب علم کے لیے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت کے بظاہر مخالف نظر آ سکتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4658
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ فُضَيْلٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الشُّهَدَاءُ عَلَى بَارِقِ نَهَرٍ بِبَابِ الْجَنَّةِ فِي قُبَّةٍ خَضْرَاءَ يَخْرُجُ إِِلَيْهِمْ رَزَقُهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ بَكْرَةً وَعَشِيًّا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”شہداء جنت کے دروازے پر موجود نہر کے کنارے ایک سبز گنبد میں ہوں گے، جنت سے ان کا رزق صبح و شام ان کی طرف آتا رہے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4658]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4658، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2416، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2427» «رقم طبعة با وزير 4639»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (2/ 196). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
175. باب فضل الشهادة - ذكر منازل الشهداء في الجنان بثباتهم له في الدنيا-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہداء کو جنت میں ان کے دنیاوی ثبات و استقامت کے مطابق درجات ملیں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4659
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِذَا صَلَّى الْغَدَاةَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ:" هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا؟" فَسَأَلْنَا يَوْمًا، ثُمَّ قَالَ: " أُرِيتُ اللَّيْلَةَ رَجُلَيْنِ أَتَيَانِي، فَأَخَذَا بِيَدِي، فَصَعِدَا بِي فِي الشَّجَرَةِ، فَأَدْخَلانِي دَارًا لَمْ أَرَ قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهَا، فَقَالَ: أَمَا هَذِهِ الدَّارُ فَدَارُ الشُّهَدَاءِ" .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف رخ کر لیتے اور دریافت کرتے: ”کیا تم میں سے کسی نے گزشتہ رات (کوئی نمایاں) خواب دیکھا ہے؟“ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گزشتہ رات مجھے خواب دکھائی دیا، دو آدمی میرے پاس آئے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور وہ مجھے ساتھ لے کر ایک درخت پر چڑھ گئے، انہوں نے مجھے ایک گھر میں داخل کیا، میں نے اس سے زیادہ خوبصورت گھر کبھی نہیں دیکھا، تو انہوں نے بتایا: یہ شہداء کا ٹھکانہ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4659]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 845، 1143، 1386، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2275، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 942، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 655، 4659، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2294، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20411» «رقم طبعة با وزير 4640»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (654). تنبيه!! رقم (654) = (655) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
176. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن الشهيد في القيامة يشفع في سبعين من أهل بيته-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید قیامت کے دن اپنے خاندان کے ستر افراد کے لیے شفاعت کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4660
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمُعَدَّلُ بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ عُتْبَةَ الذِّمَارِيِّ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ صِغَارٌ، فَمَسَحَتْ رُؤُوسَنَا، وَقَالَتْ: أَبْشِرُوا يَا بَنِيَّ، فَإِِنِّي أرجو أَنْ تَكُونُوا فِي شَفَاعَةِ أَبِيكُمْ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الشَّهِيدُ يَشْفَعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
نمران بن عقبہ ذماری بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم اس وقت یتیم اور کم سن تھے، انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اے میرے بچو! تمہیں خوشخبری ہو کیونکہ مجھے یہ امید ہے تمہیں تمہارے والد کی شفاعت نصیب ہوگی، میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”شہید اپنے گھر والوں میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4660]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4660، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2522، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18598، والبزار فى (مسنده) برقم: 4085» «رقم طبعة با وزير 4641»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2277). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. باب فضل الشهادة - ذكر تمني الشهداء الرجوع إلى الدنيا من بين الأموات للقتل مرة أخرى لما يرى من فضل الشهداء عند الله-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہداء، اللہ کے ہاں اپنا مقام دیکھ کر، دوبارہ دنیا میں آ کر شہید ہونے کی آرزو کریں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4661
أَخْبَرَنَا أَبُو قُرَيْشٍ مُحَمَّدُ بْنُ جُمْعَةَ الأَصَمُّ الْقُهِسْتَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا إِِلا الشَّهِيدُ، فَإِِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ لِيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جنت میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص اس بات کی آرزو نہیں کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے، صرف شہید کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ اس بات کو پسند کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا میں جائے اور اسے دوبارہ شہید کیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4661]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2795، 2817، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1877، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4661، 4662، 7452، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1643، 1661، 1662، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18588، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12185» «رقم طبعة با وزير 4642»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
178. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن تمني الشهيد الرجوع إلى الدنيا بالعدد الذي ذكرت وقد يتمنى ما هو أكثر من ذلك العدد المذكور-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید جتنی بار واپس آ کر شہادت پانے کی آرزو کرے گا، وہ مذکورہ عدد سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4662
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا وَلَهُ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِِلا الشَّهِيدُ، فَإِِنَّهُ يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِِلَى الدُّنْيَا فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَى مِنَ الْكَرَامَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں داخل ہونے والا کوئی بھی شخص اس بات کو پسند نہیں کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے، اگرچہ اس کے عوض میں روئے زمین پر موجود سب کچھ اسے مل جائے، البتہ شہید کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ اس بات کی آرزو کرے گا کہ وہ دوبارہ دنیا کی طرف جائے اور اسے دس مرتبہ شہید کیا جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ (شہادت کی) عظمت کو دیکھ لے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4662]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2795، 2817، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1877، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4661، 4662، 7452، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1643، 1661، 1662، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18588، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12185» «رقم طبعة با وزير 4643»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
179. باب فضل الشهادة - ذكر البيان بأن الأنبياء لا يفضلون الشهداء إلا بدرجة النبوة فقط-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ انبیاء علیہم السلام کو شہداء پر صرف نبوت کے درجہ کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4663
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، أَنَّ أَبَا الْمُثَنَّى الْمُلَيْكِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُتْبَةَ بْنَ عَبْدِ السُّلَمِيِّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْقَتْلَى ثَلاثَةٌ: رَجُلٌ مُؤْمِنٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى إِِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَهُمْ حَتَّى يُقْتَلَ، فَذَلِكَ الشَّهِيدُ الْمُمْتَحَنُ، فِي خَيْمَةِ اللَّهِ، تَحْتَ عَرْشِهِ، وَلا يَفْضُلُهُ النَّبِيُّونَ إِِلا بِفَضْلِ دَرَجَةِ النُّبُوَّةِ، وَرَجُلٌ مُؤْمِنٌ قَرَفَ عَلَى نَفْسِهِ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا، جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى إِِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، فَتِلْكَ مَصْمَصَةٌ مَحَتْ ذُنُوبَهُ وَخَطَايَاهُ، إِِنَّ السَّيْفَ مَحَّاءٌ لِلْخَطَايَا، وَأُدْخِلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ، فَإِِنَّ لَهَا ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ، وَلِجَهَنَّمَ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ، وَبَعْضُهَا أَفْضَلُ مِنْ بَعْضٍ، وَرَجُلٌ مُنَافِقٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى إِِذَا لَقِيَ الْعَدُوَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ، فَذَلِكَ فِي النَّارِ، إِِنَّ السَّيْفَ لا يَمْحُو النِّفَاقَ" .
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قتل ہونے والے لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ شخص جو مومن ہو، جو اپنی جان اور مال کے ہمراہ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرتا ہے تو اس کے ساتھ لڑتا ہوا شہید ہو جاتا ہے، یہ وہ شہید ہے جسے آزمائش میں مبتلا کیا گیا، یہ اللہ تعالیٰ کے عرش کے نیچے اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے خیمے میں ہو گا اور انبیاء کو اس پر صرف مرتبہ نبوت کی فضیلت حاصل ہو گی۔ ایک وہ شخص ہے جو گناہوں اور خطاؤں میں مبتلا ہو جاتا ہے، وہ اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد کرتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرتا ہے، تو لڑتا ہوا شہید ہو جاتا ہے، تو یہ وہ چیز ہے جس نے اس کے گناہوں اور خطاؤں کو مٹا دیا، بے شک تلوار گناہوں کو مٹا دیتی ہے، ایسا شخص جنت کے جس بھی دروازے سے چاہے گا اندر داخل ہو جائے گا، جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جہنم کے سات دروازے ہیں، ان میں سے بعض دوسروں پر فضیلت رکھتے ہیں، اور ایک وہ شخص ہے جو منافق ہو گا، جو جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لے گا، یہاں تک کہ جب وہ دشمن کا سامنا کرے گا تو لڑتا ہوا مارا جائے گا، یہ شخص جہنم میں جائے گا کیونکہ تلوار منافقت کو ختم نہیں کر سکتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4663]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4663، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2455، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18594، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17932، 17933، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1363، والطبراني فى(الكبير) برقم: 310، 311» «رقم طبعة با وزير 4644»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 192). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. باب فضل الشهادة - ذكر إيجاب الجنة لمن قتل في الحرب نظارا وإن لم يرد به القتال ولا قاتل-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص جنگ کے موقع پر صرف دیکھنے کے لیے آیا ہو اور مارا جائے تو اس کے لیے بھی جنت واجب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4664
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: انْطَلَقَ حَارِثَةُ بْنُ عَمَّتِي نَظَّارًا يَوْمَ بَدْرٍ مَا انْطَلَقَ لِقِتَالٍ، فَأَصَابَهُ سَهْمٌ، فَقَتَلَهُ، فَجَاءَتْ عَمَّتِي أُمُّهُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنِي حَارِثَةُ إِِنْ يَكُنْ فِي الْجَنَّةِ أَصْبِرْ وَأَحْتَسِبْ، وَإِِلا فَسَتَرَى مَا أَصْنَعُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أُمَّ حَارِثَةَ، إِِنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ، وَإِِنَّ حَارِثَةَ فِي الْفِرْدَوْسِ الأَعْلَى" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری پھوپھی کے بیٹے حارثہ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر کے دن صورتِ حال دیکھنے کے لیے گئے کہ جنگ کی کیا صورتِ حال ہے؟ انہیں ایک تیر لگا اور وہ فوت ہو گئے، میری پھوپھی، جو ان کی والدہ تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا بیٹا حارثہ اگر تو جنت میں ہے، تو میں صبر سے کام لیتی ہوں اور ثواب کی امید رکھتی ہوں، ورنہ آپ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام حارثہ! جنت کے کئی درجات ہیں اور حارثہ فردوسِ اعلیٰ میں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4664]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2809، 3982، 6550، 6567، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 958، 4664، 7391، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4959، 4960، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8174، 8175، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3174، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18611، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12436» «رقم طبعة با وزير 4645»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1811). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. باب فضل الشهادة - ذكر نفي اجتماع القاتل المسلم والكافر في النار على سبيل الخلود-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ مسلمان قاتل اور کافر مقتول ہمیشہ کے لیے جہنم میں اکٹھے نہیں ہوں گے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4665
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنا القعنبيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَجْتَمِعُ الْكَافِرُ وَقَاتِلُهُ فِي النَّارِ أَبَدًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کافر اور اس کا قاتل جہنم میں کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4665]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1891، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3251، 4606، 4607، 4665، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2407، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2495، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1633، 2311، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2774، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2401، 2402، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18579، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7598» «رقم طبعة با وزير 4646»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2254): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
182. باب فضل الشهادة - ذكر اجتماع القاتل الكافر المسلم في الجنة إذا سدد الكافر فأسلم بعد-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ اگر کافر مقتول بعد میں ایمان لے آئے تو وہ مسلمان قاتل کے ساتھ جنت میں جمع ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4666
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحِرَّانَ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ضَحِكَ اللَّهُ مِنْ رَجُلَيْنِ قَتَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ وَكِلاهُمَا فِي الْجَنَّةِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا الْخَبَرُ مِمَّا نَقُولُ فِي كُتِبِنَا بِأَنَّ الْعَرَبَ تُضِيفُ الْفِعْلَ إِِلَى الآمِرِ كَمَا تُضِيفُهُ إِِلَى الْفَاعِلِ، وَكَذَلِكَ تُضِيفُ الشَّيْءَ الَّذِي هُوَ مِنْ حَرَكَاتِ الْمَخْلُوقِينَ إِِلَى الْبَارِئِ جَلَّ وَعَلا، كَمَا تُضِيفُ ذَلِكَ الشَّيْءَ إِِلَيْهِمْ سَوَاءً، فَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَحِكَ مِنْ رَجُلَيْنِ: يُرِيدُ ضَحَّكَ اللَّهُ مَلائِكَتَهُ وَعَجَّبَهُمْ مِنَ الْكَافِرِ الْقَاتِلِ الْمُسْلِمَ، ثُمَّ تَسْدِيدَ اللَّهُ لِلْكَافِرِ وَهِدَايَتِهِ إِِيَّاهُ إِِلَى الإِِسْلامِ وَتَفَضُّلِهِ عَلَيْهِ بِالشَّهَادَةِ بَعْدَ ذَلِكَ حَتَّى يَدْخُلا الْجَنَّةَ جَمِيعًا، فَيُعَجِّبُ اللَّهُ مَلائِكَتَهُ وَيُضَحِّكُهُمْ مِنْ مَوْجُودِ مَا قَضَى وَقَدَّرَ، فَنُسِبَ الضَّحِكُ الَّذِي كَانَ مِنَ الْمَلائِكَةِ إِِلَى اللَّهِ جَلَّ وَعَلا عَلَى سَبِيلِ الأَمْرِ وَالإِِرَادَةِ، وَلِهَذَا نَظَائِرُ كَثِيرَةٌ سَنَذْكُرُهَا فِيمَا بَعْدُ مِنْ هَذَا الْكِتَابِ فِي الْقَسَمِ الْخَامِسِ مِنْ أَقْسَامِ السُّنَنِ إِِنْ قَضَى اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ دو ایسے آدمیوں پر مسکرا دیتا ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہوتا ہے اور وہ دونوں جنت میں ہوں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ اس نوعیت کی روایت ہے جس کے بارے میں ہم اپنی کتابوں میں یہ بات بیان کر چکے ہیں کہ عرب بعض روایات میں کسی فعل کی نسبت حکم دینے والے کی طرف کر دیتے ہیں، جس طرح وہ فعل کی نسبت کام کرنے والے شخص کی طرف کرتے ہیں، اسی طرح وہ بعض اوقات کسی ایسی چیز کی، جو مخلوق کی حرکات سے تعلق رکھتی ہو، اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کر دیتے ہیں جس طرح وہ اس کی نسبت مخلوق کی طرف کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”اللہ تعالیٰ دو ایسے آدمیوں پر مسکرا دیتا ہے“ اس سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ فرشتوں کو ہنسنے کے لیے کہتا ہے اور انہیں خوش ہونے کے لیے کہتا ہے اس کافر کے بارے میں جس نے کسی مسلمان کو قتل کیا ہوتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کافر کو راہِ راست پر ہدایت نصیب کرتا ہے، وہ مسلمان ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے تحت اس کے بعد اسے شہادت کا مرتبہ عطا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ دونوں جنت میں داخل ہو جاتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو اس بات پر حیران کرتا ہے اور انہیں اس بات پر ہنساتا ہے، جو اس چیز کی موجودگی کی وجہ سے ہوتا ہے جو اس نے فیصلہ دیا ہے اور مقدر میں لکھا ہے، تو یہاں ہنسنا جو فرشتوں کی طرف سے ہوتا ہے اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے جو اس کے حکم دینے اور ارادہ کرنے کے حوالے سے ہے، اس کی اور بھی بہت سی مثالیں ہیں، جنہیں ہم اس کتاب میں آگے چل کر سنن کی پانچویں قسم میں نقل کریں گے اگر اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ دیا اور یہ چاہا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4666]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2826، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1890، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1673،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 215، 4666، 4667، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 191، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2549، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18603، 18604، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7444، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1155» «رقم طبعة با وزير 4647»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1074 و 2525): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. باب فضل الشهادة - ذكر كيفية اجتماع القاتل الكافر المسلم في الجنة إذا سدد-
باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ مسلمان قاتل اور ایمان لانے والے مقتول کے جنت میں جمع ہونے کا طریقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4667
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ اللَّهَ لَيَضْحَكُ إِِلَى رَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ وَكِلاهُمَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ، يُقَاتِلُ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلُ، ثُمَّ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَى الْقَاتِلِ فَيُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيُسْتَشْهَدُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ دو ایسے آدمیوں پر مسکرا دیتا ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہوتا ہے اور وہ دونوں جنت میں داخل ہوں گے، ایک شخص اللہ کی راہ میں جو جہاد میں حصہ لیتا ہے اور شہید ہو جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اس کو قتل کرنے والے کو توبہ کی توفیق دیتا ہے (وہ مسلمان ہو جاتا ہے اور پھر) وہ بھی اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لیتے ہوئے شہید ہو جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2826، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1890، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1673،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 215، 4666، 4667، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 191، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2549، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18603، 18604، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7444، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1155» «رقم طبعة با وزير 4648»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں