🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
274. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يستعين بالله جل وعلا على قتال الأعداء إذا عزم على ذلك-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ دشمنوں سے لڑنے کا عزم کرے تو اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4758
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صُهَيْبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى أَيَّامَ حُنَيْنٍ هَمَسَ شَيْئًا، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ، قَالَ: أَقُولُ: " اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ" .
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ حنین کے موقع پر جب نماز ادا کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں کچھ کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا کام کیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نہیں کیا تھا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ پڑھ رہا تھا: «اللّٰهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ، وَبِكَ أُصَاوِلُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ» ”اے اللہ! میں تیری مدد کے ساتھ مقابلہ کرتا ہوں (لڑائی میں) کود پڑتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ جنگ کرتا ہوں“۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4758]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2027، 4758، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8579، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3340 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19236» «رقم طبعة با وزير 4738»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
275. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام إذا أراد مواقعة الأعداء أن يحيي تلك الليلة فإذا أصبح واقعها-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر امام دشمن کے مقابلے کا ارادہ کرے تو مستحب ہے کہ وہ اس رات کو عبادت اور دعا میں گزارے اور صبح میدان میں آئے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4759
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ أَبُو الْجَهْمِ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَصْبَحَ بِبَدْرٍ مِنَ الْغَدِ أَحْيَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ كُلَّهَا وَهُوَ مُسَافِرٌ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن صبح کے وقت تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر جاگتے رہے تھے، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسافر تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4759]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4759، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 609» «رقم طبعة با وزير 4739»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف. * [أَبُو يَعْلَى] قال الشيخ: هو الحافظ الموصِلي - صاحب «المسند» -، ولم يُخرِجْهُ فيه. وشيخُه (الأزرق بن علي) لم يُوَثِّقةُ غيرُ المؤلِّف، ومع ذلك قال فيه (8/ 136): «يغرب». وحسَّانُ بن إِبراهِيمَ: هو الكرمانيّ، صدوقٌ يُخْطِئُ؛ كما في «التقريب»؛ مع كونِهِ مِنْ رجال الشيخين. وكذلك سائر الرجال؛ إِلاَّ حارثة، وهو ثقة. لكن أبُو إِسحَاق - وهو السَّبِيعي - كان اختلط - إلى تدليسٍ فيه -. ويوسف: هو حفيدُه؛ فإِنَّهُ يوسف بنُ إِسْحَاق بْنُ أَبِي إِسحَاق، ولم يَذكروه فيمن روى عن جدِّه قَبلَ اختلاطِه، وسنة وفاته لا تحتمل ذلك وهي (157)، كيف وعمُّه يونُس بنُ أبِي إِسحَاقَ - وقد تُوفِّي قبله بِخَمس سنين - لم يَسمَع منه إِلاَّ بَعدَ الاختلاط؟! وتجاهل هذه الحقيقة: المُعلِّق على «الإحسان» (11/ 73)؛ فقوَّى الحديث! وزاد - ضِغثاً على إبَّالةٍ - أَنَّهُ عزاهُ «لكبرى النسائي» بواسطة «تُحفَة المزِّي»! وهو حديثٌ آخرُ يُخالفُ مَتنُه متن هذا، بحيث يُمكنُ جعلَ هذه المخالفة عِلَّة أُخرى؛ لأنَّه مِنْ رِوَايَة شُعبة، عن أبِي إِسحاقَ - وهي صحيحة -، عن حارثَةَ؛ فانظر متنه فيما تقدم (4/ 13 / 2254)؛ تتجلَّ لك الحقيقة. تنبيه!! قول الشيخ: فانظر متنه فيما تقدم (4/ 13 / 2254). ليس موجود في المجلد الرابع صـ (13) وإنما موجود في المجلد الرابع ولكن صـ (100). رقم (2254) = (2257) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
276. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام إذا أراد مواقعة أهل بلد من دار الحرب أن يعبئ الكتائب-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر امام کسی بلدِ حرب پر مواقعت کا ارادہ کرے تو مستحب ہے کہ وہ اپنی کتب اور کتائب کو بھرپور تیار کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4760
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، قَالَ:" وَفَدَتْ وفُودٌ إِلَى مُعَاوِيَةَ فِي رَمَضَانَ أَنَا فِيهِمْ وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَكَانَ بَعْضُنَا يَصْنَعُ لِبَعْضٍ الطَّعَامَ، وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُكْثِرُ أَنْ يَدْعُوَنَا عَلَى رَحْلِهِ، فَقُلْتُ: لَوْ صَنَعْتُ طَعَامًا، ثُمَّ دَعَوْتُهُمْ إِلَى رَحْلِي، فَأَمَرْتُ بِطَعَامٍ، فَصُنِعَ، ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ مِنَ الْعَشِيِّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، الدَّعْوَةُ عِنْدِي اللَّيْلَةَ، فَقَالَ: سَبَقْتَنِي، قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ إِلَى رَحْلِي، إِذْ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَلا أُحَامِلُكُمْ أَوْ أُحَادِثُكُمْ، إِنِّي أُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِكُمْ يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ حَتَّى يُدْرِكَ الطَّعَامُ، فَذَكَرَ فَتْحَ مَكَّةَ، فَقَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَكَّةَ، فَبَعَثَ الزُّبَيْرَ عَلَى أَحَدِ الْجَنَبَتَيْنِ، وَبَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ عَلَى الْيُسْرَى، وَبَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ عَلَى الْحُسَّرِ، فَأَخَذُوا الْوَادِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي كَتِيبَتِهِ، وَقَدْ بَعَثَتْ قُرَيْشٌ أَوْبَاشًا لَهَا وَأَتْبَاعًا لَهَا، فَقَالُوا: نُقَدِّمُ هَؤُلاءِ، وَإِنْ كَانَ لَهُمْ شَيْءٌ، كُنَّا مَعَهُمْ، وَإِنْ أُصِيبُوا أَعْطَيْنَا مَا سَأَلُوا، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَآنِي، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، اهْتِفْ بِالأَنْصَارِ، فَلا يَأْتِينِي إِلا أَنْصَارِيٌّ"، فَهَتَفَ بِهِمْ، فَجَاءُوا، فَأَحَاطُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا تَرَوْنَ إِلَى أَوْبَاشِ قُرَيْشٍ، وَأَتْبَاعِهِمْ، وَضَرَبَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى مِمَّا يَلِي الْخِنْصَرَ وَسَطَ الْيُسْرَى، وَقَالَ: احْصُدُوهُمْ حَصْدًا حَتَّى تُوَافُونِي بِالصَّفَا"، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَانْطَلَقْنَا، فَمَا يَشَاءُ أَحَدٌ مِنَّا أَنْ يَقْتُلَ مَنْ شَاءَ مِنْهُمْ إِلا قَتَلَهُ، وَمَا يُوَجِّهُ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَيْنَا شَيْئًا، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُبِيحَتْ خَضْرَاءُ قُرَيْشٍ، لا قُرَيْشَ بَعْدَ الْيَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَغْلَقَ بَابَهُ فَهُوَ آمِنٌ، وَمَنْ دَخَلَ دَارَ أَبِي سُفْيَانَ فَهُوَ آمِنٌ، فَأَغْلَقُوا أَبْوَابَهُمْ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَطَافَ بِالْبَيْتِ وَفِي يَدِهِ قَوْسٌ، وَهُوَ آخِذٌ الْقَوْسَ، وَكَانَ إِلَى جَنْبِ الْبَيْتِ صَنَمٌ كَانُوا يَعْبُدُونَهُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطْعَنُ فِي جَنْبِهِ بِالْقَوْسِ، وَيَقُولُ: جَاءَ الْحَقُّ، وَزَهَقَ الْبَاطِلُ، فَلَمَّا قَضَى طَوَافَهُ أَتَى الصَّفَا، فَعَلا حَيْثُ يَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ، فَجَعَلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ وَيَذْكُرُ مَا شَاءَ أَنْ يَذْكُرُهُ وَالأَنْصَارُ تَحْتَهُ، فَقَالَ بَعْضُهُمُ لِبَعْضٍ: أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَدْرَكَتْهُ رَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ وَرَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ، وَنَزَلَ الْوَحْيُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَكَانَ لا يَخْفَى عَلَيْنَا إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ، لَيْسَ أَحَدٌ مِنَّا يَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بَلْ يَطْرِقُ حَتَّى يَنْقَضِيَ الْوَحْيُ، فَلَمَّا قُضِيَ الْوَحْيُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، قُلْتُمْ: أَمَّا الرَّجُلُ فَقَدْ أَدْرَكَتْهُ رَغْبَةٌ فِي قَرْيَتِهِ، وَرَأْفَةٌ بِعَشِيرَتِهِ، قَالُوا: قَدْ قُلْنَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَلا إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ هَاجَرْتُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَيْكُمُ الْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ، فأَقْبَلُوا يَبْكُونَ وَيَقُولُونَ: وَاللَّهِ مَا قُلْنَا الَّذِي قُلْنَا إِلا ضَنًّا بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ، قَالَ: وَإِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُصَدِّقَانِكُمْ وَيَعْذِرَانِكُمْ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي هَذَا الْخَبَرِ بَيَانٌ وَاضِحٌ، أَنَّ فَتْحَ مَكَّةَ كَانَ عَنْوَةً لا صُلْحًا".
عبداللہ بن رباح بیان کرتے ہیں: رمضان کے مہینے میں کچھ وفود سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جن میں، میں اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ ہم لوگ ایک دوسرے کے لیے کھانا تیار کیا کرتے تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اکثر اپنی رہائشی جگہ پر ہمیں بلایا کرتے تھے۔ میں نے کہا: اگر میں بھی کھانا تیار کروں اور پھر ان لوگوں کو اپنی رہائشی جگہ پر بلاؤں تو (یہ مناسب ہو گا)۔ میں نے کھانا تیار کرنے کا حکم دیا، کھانا تیار ہو گیا۔ شام کے وقت میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے کہا: اے ابوہریرہ! آج رات دعوت میری طرف ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم مجھ سے سبقت لے گئے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ان لوگوں کو بھی اپنی رہائشی جگہ پر بلا لیا، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو وہ حدیث نہ سناؤں؟ میں تم لوگوں کو ایک ایسی حدیث سناتا ہوں جو اے انصار کے گروہ! تمہاری حدیث ہے، اتنی دیر میں کھانا بھی آ جائے گا۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فتح مکہ کا ذکر کیا، انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور مکہ میں داخل ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر کے ایک طرف سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور بائیں طرف سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ایک دستے کا امیر سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا۔ وہ لوگ نشیبی علاقے میں پہنچ گئے جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چھوٹے دستے میں تھے۔ قریش نے اپنے اوباشوں اور پیروکار لڑکوں کو اس دستے کی طرف بھیجا، انہوں نے کہا: ہم ان لوگوں کو موقع دیتے ہیں، اگر یہ جیت گئے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے اور اگر یہ مارے گئے تو جو وہ مانگیں گے ہم دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر دوڑا کر مجھے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! انصار کو بلا کر لاؤ، میرے پاس صرف انصار آئیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بلایا اور وہ لوگ آ گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے قریش کے اوباشوں اور پیروکار لڑکوں کو دیکھا ہے؟“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں دست مبارک کو بائیں پر مارا اور فرمایا: ”تم انہیں کاٹ کے رکھ دینا یہاں تک کہ تم لوگ مجھے صفا پر آ کر ملنا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ روانہ ہوئے اور ہم میں سے جس شخص نے ان میں سے جس شخص کو قتل کرنا چاہا اسے قتل کر دیا یہاں تک کہ پھر ان میں سے کوئی ہمارے سامنے نہیں آیا۔ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قریش کے قتل کو مباح قرار دیا گیا ہے، آج کے بعد قریش باقی نہیں رہیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے دروازے کو بند کر لے وہ محفوظ ہو گا، جو شخص ابوسفیان کے گھر میں داخل ہو جائے وہ امن میں ہو گا۔“ تو لوگوں نے اپنے دروازے بند کر لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک کمان تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کمان کو پکڑا ہوا تھا۔ خانہ کعبہ کے ایک پہلو میں ایک بت تھا جس کی وہ لوگ عبادت کیا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کمان کے ذریعے اس کے پہلو میں مارا اور یہ پڑھا: ﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾ [سورة الإسراء: 81] ”حق آ گیا باطل رخصت ہو گیا۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف مکمل کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر چڑھ گئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر بیت اللہ پر پڑی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کیے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور جو اللہ کو منظور تھا وہ ذکر کیا۔ انصار صفا کے نیچے موجود تھے، ان میں سے کسی ایک نے کسی دوسرے سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بستی سے محبت اور اپنے خاندان سے محبت لاحق ہو گئی ہے۔ (اسی دوران) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو یہ چیز ہم پر مخفی نہیں رہتی تھی، اس وقت کوئی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ نہیں سکتا تھا، وہ انتظار کرتا تھا یہاں تک کہ وحی مکمل ہو جاتی تھی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول مکمل ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! تم لوگوں نے یہ بات کہی ہے کہ ان صاحب کو اپنی بستی کی محبت اور خاندان کی محبت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے یہ بات کہی ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، میں نے اللہ تعالیٰ کی طرف اور تمہاری طرف ہجرت کی ہے، میری زندگی تمہارے ساتھ ہے اور میری موت تمہارے ساتھ ہے۔“ تو انصار نے رونا شروع کر دیا اور کہنا شروع کر دیا: اللہ کی قسم! ہم نے صرف اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی وجہ سے یہ بات کہی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارے عذر کو قبول کرتے ہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت اس بات کا واضح بیان ہے کہ مکہ جنگ کے نتیجے میں فتح ہوا تھا، صلح کے نتیجے میں فتح نہیں ہوا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4760]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1780، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2758، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4760، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2341، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1871، 1872، 3024، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9433، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3023، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8037» «رقم طبعة با وزير 4740»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1635). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
277. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يدعو المرء به إذا عزم الغزو أو التقاء أعداء الله الكفرة-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جب غزوہ یا مقابلے کا عزم ہوجائے تو آدمی کو جو دعائیں و اذکار کرنا چاہئیں ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4761
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا، قَالَ: " اللَّهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي، وَأَنْتَ نَصِيرِي، وَبِكَ أُقَاتِلُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ میں حصہ لیتے تھے تو یہ دعا مانگتے تھے: ”اے اللہ! تو ہی میرا حامی اور تو ہی میرا مددگار ہے اور میں تیری مدد سے ہی جنگ کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4761]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4761، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2632، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3584، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13108» «رقم طبعة با وزير 4741»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2366)، «الكلم الطيب» (126). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
278. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر استحباب اختيال المرء بفرسه بين الصفين إذ هو مما يحبه الله جل وعلا-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - صفوں کے درمیان اپنے گھوڑے پر غرور و شکوہ کے ساتھ نمودار ہونا مستحب ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4762
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُبْغِضُ اللَّهُ، وَمِنْهَا مَا يُحِبُّ اللَّهُ، وَمِنَ الْخُيَلاءِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ، وَمِنْهَا مَا يُبْغِضُ اللَّهُ، فَالْغَيْرَةُ الَّتِي يُحِبُّ اللَّهُ الْغَيْرَةُ فِي الدِّينِ، وَالْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُ اللَّهُ الْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ دِينِهِ، وَالْخُيَلاءُ الَّذِي يُحِبُّ اللَّهُ اخْتِيَالُ الرَّجُلِ بِنَفْسِهِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَعِنْدَ الصَّدَقَةِ، وَالاخْتِيَالُ الَّذِي يُبْغِضُ اللَّهُ الاخْتِيَالُ فِي الْبَاطِلِ" .
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک قسم کی غیرت وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے اور ایک قسم کی غیرت وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور ایک قسم کا فخر کا اظہار وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور ایک قسم کا وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے۔ وہ غیرت جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے وہ دینی معاملات میں غیرت ہے اور وہ غیرت جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ دین کے علاوہ کے معاملات میں غیرت ہے، اور وہ فخر جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے وہ یہ ہے: آدمی لڑائی کے وقت اپنے اوپر فخر کرے اور صدقہ کرتے وقت فخر کرے، اور وہ فخر جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ باطل کے بارے میں فخر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4762]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 295، 4762، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2557، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2350، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2659، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2272، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24244» «رقم طبعة با وزير 4742»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2388)، «الإرواء»، وقد تقدم نحوه برقم (295). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
279. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإباحة للمجاهد أن يستعمل الخداع في حربه-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مجاہد کے لیے جنگ میں فریب و چالاکی استعمال کرنے کی اجازت کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4763
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرٍ مُكْرَمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْحَرْبُ خَدْعَةٌ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4763]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3030، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1739، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1127، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4763، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8589، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2636، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1675، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13403، 18520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14397، 14529، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1804، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1273» «رقم طبعة با وزير 4743»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2369 و 2370) *، «تخريج فقه السيرة» (307): ق، وهو متواتر. * قال الشيخ: الرقم الثاني مِنْ حديث كعب بن مالك، وهو قطعةٌ مِنْ حديثه الطويل في غزوة تبوك، وقد مضى بطوله (5/ 3359). تنبيه!! رقم (3359) = (3370) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
280. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يدعو على المشركين عند شدة حملهم على المسلمين-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جب مشرک بہت شدّت سے مسلمانوں پر حملہ کریں تو امام کے لیے ان پر دعا و استغاثہ کرنا مستحب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4764
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ مُضْطَجِعٌ بَيْنَنَا، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ قَاصًّا يَقُصُّ عِنْدَ أَبْوَابِ كِنْدَةَ، وَيَزْعُمُ أَنَّ آيَةَ الدُّخَانِ تَجِيءُ فَتَأْخُذُ بِأَنْفَاسِ الْكُفَّارِ، وَيَأْخُذُ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ، فَجَلَسَ عَبْدُ اللَّهِ وَهُوَ غَضْبَانُ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا اللَّهَ، فَمَنْ عَلِمَ مِنْكُمْ شَيْئًا، فَلْيَقُلْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَعْلَمْ، فَلْيَقُلِ: اللَّهُ أَعْلَمُ، فَإِنَّهُ أَعْلَمُ لأَحَدِكُمْ، أَنْ يَقُولَ لِمَا لا يَعْلَمُ، اللَّهُ أَعْلَمُ، قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ سورة ص آية 86، إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى مِنَ النَّاسِ إِدْبَارًا، قَالَ: " اللَّهُمَّ سَبْعًا كَسَبْعِ يُوسُفَ"، فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ حَتَّى أَكَلُوا الْمَيْتَةَ وَالْجُلُودَ، وَيَنْظُرُ أَحَدُهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فَيَرَى كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ، فَجَاءَهُ أَبُو سُفْيَانَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ جِئْتَ تَأْمُرُ بِطَاعَةِ اللَّهِ، وَصِلَةِ الرَّحِمِ، وَإِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا مِنْ جُوعٍ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُمْ، قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِين سورة الدخان آية 10 ٍ يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ سورة الدخان آية 16، فَالْبَطْشَةُ يَوْمُ بَدْرٍ، وَقَدْ مَضَى آيَةُ الدُّخَانِ، وَالْبَطْشَةِ وَاللِّزَامِ وَالرُّومِ .
مسروق بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، وہ ہمارے درمیان لیٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: کندہ کے دروازوں کے پاس ایک واعظ تقریر کرتے ہوئے یہ کہہ رہا تھا کہ دھوئیں کی نشانی (جس کا ذکر قرآن میں ہوا ہے) وہ عنقریب آئے گی اور کفار کی سانسوں کو اپنی گرفت میں لے گی، اور اہل ایمان کو اس کے ذریعے زکام جیسی کیفیت محسوس ہوگی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور انہوں نے فرمایا: اے لوگو! اللہ سے ڈرو، تم میں سے جس شخص کو کسی چیز کا علم ہو وہ اس کے مطابق بات بیان کر دے اور جسے علم نہ ہو تو وہ یہ کہہ دے کہ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے، کیونکہ تم میں سے زیادہ بڑا عالم وہ شخص ہے جو اس چیز کے بارے میں، جس کا اسے علم نہیں ہے، یہ کہہ دے کہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمایا تھا: ﴿قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ﴾ [سورة ص: 86] ”تم یہ فرما دو! میں اس پر تم سے اجر نہیں مانگتا اور نہ ہی میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے وضاحت کی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب لوگوں کا (اسلام قبول کرنے سے) پیٹھ پھیرنا دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ كَسِنِي يُوسُفَ» ”اے اللہ! ان پر سیدنا یوسف علیہ السلام کے زمانے کی قحط سالی مقرر کر دے۔“ تو ان لوگوں کو قحط سالی نے اپنی گرفت میں لے لیا یہاں تک کہ وہ مردار اور کھالیں کھانے لگے، ان میں سے کوئی ایک شخص آسمان کی طرف دیکھتا تھا تو اسے دھواں نظر آتا تھا۔ پھر ابوسفیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور صلہ رحمی کرنے کا حکم دینے کے لیے تشریف لائے ہیں، جب کہ آپ کی قوم کے افراد بھوک کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ﴾ [سورة الدخان: 10] ”اس دن کا انتظار کرو جب آسمان واضح دھواں لے آئے گا۔“ (ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے) ﴿يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَىٰ إِنَّا مُنتَقِمُونَ﴾ [سورة الدخان: 16] ”جس دن ہم سخت پکڑ کریں گے بے شک ہم انتقام لینے والے ہیں۔“ تو یہاں پکڑ سے مراد غزوہ بدر کا موقع ہے، جبکہ دھوئیں، پکڑ، لزام اور اہل روم سے متعلق نشانیاں پہلے گزر چکی ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4764]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1007، 1020، 4693، 4767، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2798، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4764، 6585، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3254، والدارمي فى (مسنده) برقم: 179، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6521، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3683» «رقم طبعة با وزير 4744»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
281. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستعين المرء به ربه جل وعلا على قتال أعداء الله الكفرة عند التقاء الصفين-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - صفوں کے ٹکرانے پر اللہ سے مدد مانگنے کے وہ طریقے جو آدمی اختیار کرے (دعا، تکبیر وغیرہ)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4765
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بن أَبِي إِسْرَائِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَصَابَ قَوْمًا، قَالَ: " اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ" .
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر حملہ کرتے تھے تو یہ دعا مانگتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ» ”اے اللہ! ہم ان کے مقابلے میں تجھے (اپنا مددگار) بناتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4765]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4765، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2644، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8577، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1537، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10433،وأحمد فى (مسنده) برقم: 20033» «رقم طبعة با وزير 4745»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج الكلم» (124)، «الروض النضير» (1026). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
282. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يستنصر بالله جل وعلا عند قتال أعداء الله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ اللہ سے نصرت طلب کرے جب وہ اللہ کے دشمنوں سے لڑ رہا ہو۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4766
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِيَاضٍ الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ:" شَهِدْتُ الْيَرْمُوكَ وَعَلَيْهَا خَمْسَةُ أُمَرَاءَ، أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، وَشُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَعِيَاضٌ، وَلَيْسَ عِيَاضٌ صَاحِبَ الْحَدِيثِ الَّذِي يُحَدِّثُ سِمَاكٌ عَنْهُ، قَالَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ: إِذَا كَانَ قِتَالٌ فَعَلَيْكُمْ أَبُو عُبَيْدَةَ، قَالَ: فَكَتَبْنَا إِلَيْهِ أَنْ قَدْ جَاشَ إِلَيْنَا الْمَوْتُ وَاسْتَمْدَدْنَاهُ، فَكَتَبَ إِلَيْنَا أَنَّهُ قَدْ جَاءَنِي كِتَابُكُمْ تَسْتَمِدُّونِي، وَإِنِّي أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا هُوَ أَعَزُّ نَصْرًا وَأَحْصَنُ جُنْدًا اللَّهُ فَاسْتَنْصِرُوهُ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نُصِرَ بِأَقَلَّ مِنْ عَدَدِكُمْ، فَإِذَا أَتَاكُمْ كِتَابِي فَقَاتِلُوهُمْ وَلا تُرَاجِعُونِي، قَالَ: فَقَاتَلْنَاهُمْ فَهَزَمْنَاهُمْ، وَقَتَلْنَاهُمْ أَرْبَعَ فَرَاسِخَ، وَأَصَبْنَا أَمْوَالا، فَتَشَاوَرُوا فَأَشَارَ عَلَيْهِمْ عِيَاضٌ عَنْ كُلِّ رَأْسٍ عَشْرَةٌ، وَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: مَنْ يُرَاهِنُنِي؟، فَقَالَ شَابٌّ: أَنَا، إِنْ لَمْ تَغْضَبْ، قَالَ: فَسَبَقَهُ، فَرَأَيْتُ عَقِيصَتَيْ أَبِي عُبَيْدَةَ تَنْقُزَانِ وَهُوَ خَلْفَهُ عَلَى فَرَسٍ عَرَبِيٍّ" .
سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں جنگِ یرموک میں شریک ہوا ہوں، اس میں پانچ امیر تھے: سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ، سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ، سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ (یہ وہ والے عیاض نہیں ہیں جو اس روایت کو بیان کر رہے ہیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب لڑائی شروع ہو تو ابوعبیدہ تمہارے امیر ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ ہمیں موت نے گھیر لیا ہے، ہم نے ان سے مدد مانگی تو انہوں نے ہمیں جوابی خط لکھا: ”تمہارا خط میرے پاس آیا ہے، جس میں تم نے مدد مانگی ہے۔ میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف کرتا ہوں جو مدد کے لیے زیادہ فائدہ مند اور لشکر کے لیے زیادہ حفاظت کا باعث ہے، وہ اللہ کی ذات ہے؛ پس تم اس سے مدد مانگو کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی گئی تھی اور تم سے کم تعداد کے ہمراہ کی گئی تھی، جب تمہارے پاس میرا مکتوب آئے تو تم ان کے ساتھ لڑائی کرو اور تم دوبارہ مجھے (مدد کے لیے) نہ لکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے کفار کے ساتھ جنگ کی اور ہم نے انہیں پسپا کر دیا، چار فرسخ تک ہم انہیں قتل کرتے رہے اور ہمیں بہت سے اموال بھی ملے۔ ان لوگوں نے مشورہ کیا تو سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا کہ ہر آدمی کی طرف سے دس ہوں۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کون شخص میرے ساتھ (گھڑ دوڑ کی) شرط لگائے گا؟“ ایک نوجوان نے کہا: ”میں، اگر آپ غصہ نہ کریں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ ان سے آگے نکل گیا، میں نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے بالوں کی دونوں چوٹیوں کو اچھلتے ہوئے دیکھا، وہ ایک عربی گھوڑے پر اس کے پیچھے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4766]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4766، وأحمد فى (مسنده) برقم: 350، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 34525» «رقم طبعة با وزير 4746»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
283. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر استحباب الانتصار بضعفاء المسلمين عند قيام الحرب على ساق-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جنگ کھڑی ہونے پر بعض حالات میں کمزور مسلمانوں کی مدد سے فتح حاصل کرنے کو مستحب جانا گیا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4767
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَرْطَأَةَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ابْغُوا لِي ضُعَفَاءَكُمْ، فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ، وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِكُمْ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے پاس اپنے کمزور لوگوں کو لے کر آؤ، بے شک تمہیں تمہارے کمزور افراد کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4767]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4767، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2523، 2656، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3179، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4373، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2594، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1702، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6479، 13028، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22145، والبزار فى (مسنده) برقم: 4139» «رقم طبعة با وزير 4747»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2335)، «الصحيحة» (779): خ - سعد مختصرا. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں