الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
254. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يوصي بعض الجيش إذا سواهم للكمين بما يجب عليهم علمه واستعماله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جو لشکر کَمِین کے لیے مقرر کرے اُنہیں وہ ضروری علم و ہدایات بتا دے
حدیث نمبر: 4738
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ الأَحْزَابِ أَوْ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَقِينَا الْمُشْرِكِينَ، أَجْلِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا مِنَ الرُّمَاةِ وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُبَيْرٍ، وَقَالَ: لا تَبْرَحُوا مِنْ مَكَانَكُمْ، إِنْ رَأَيْتُمُونَا ظَهَرْنَا عَلَيْهِمْ، وَإِنْ رَأَيْتُمُوهُمْ ظَهَرُوا عَلَيْنَا، فَلا تُعِينُونَا، فَلَمَّا لَقِينَا الْقَوْمَ وَهَزَمَهُمُ الْمُسْلِمُونَ، حَتَّى رَأَيْتَ النِّسَاءَ يَشْتَدِدْنَ فِي الْجَبَلِ، قَدْ رَفَعْنَ عَنْ سُوقِهِنَّ، قَدْ بَدَتْ خَلاخِيلُهُنَّ، فَأَخَذُوا يَنْقَلِبُونَ، وَيَقُولُونَ: الْغَنِيمَةَ، الْغَنِيمَةَ، فَقَالَ لَهُمْ عَبْدُ اللَّهِ: مَهْلا، أَمَا عَلِمْتُمْ مَا عَهِدَ إِلَيْكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقُوا، فَلَمَّا أَتَوْهُمْ صَرَفَ اللَّهُ وجُوهَهُمْ، فَأُصِيبَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تِسْعُونَ قَتِيلا، ثُمَّ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَشْرَفَ عَلَيْنَا وَهُوَ عَلَى نَشَزٍ، فَقَالَ: أَفِي الْقَوْمِ مُحَمَّدٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُجِيبُوهُ، ثُمَّ قَالَ: أَفِي الْقَوْمِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةُ؟ ثَلاثًا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُجِيبُوهُ، ثُمَّ قَالَ: أَفِي الْقَوْمِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تُجِيبُوهُ، فَالْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَمَّا هَؤُلاءِ فَقَدْ قُتِلُوا، لَوْ كَانُوا أَحْيَاءَ لأَجَابُوا، فَلَمْ يَمْلِكْ عُمَرُ نَفْسَهُ، أَنْ قَالَ: كَذَبْتَ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، قَدْ أَبْقَى اللَّهُ لَكَ مَا نُخْزِيكَ، فَقَالَ: اعْلُ هُبَلُ، اعْلُ هُبَلُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجِيبُوهُ، فَقَالُوا: مَا نَقُولُ؟ قَالَ: قُولُوا اللَّهُ أَعْلَى، وَأَجَلُّ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: أَلا لَنَا الْعُزَّى وَلا عُزَّى لَكُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجِيبُوهُ، قَالُوا: مَا نَقُولُ؟ قَالَ: قُولُوا اللَّهُ مَوْلانَا وَلا مَوْلَى لَكُمْ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ وَالْحَرْبُ سِجَالٌ، أَمَا إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي الْقَوْمِ مُثْلَةً لَمْ آمُرْ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِي ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَكَذَا حُدِّثْنَا تَسْعَوْنَ قَتِيلا، وَإِنَّمَا هُوَ سَبْعُونَ قَتِيلا قَتِيلا.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ احزاب (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) غزوہ احد کے موقع پر ہمارا مشرکین سے سامنا ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر اندازوں کی ایک جماعت کو مقرر کیا اور سیدنا عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ کو ان کا امیر مقرر فرمایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں نے اپنی جگہ سے ہلنا نہیں، اگرچہ تم ہمیں دیکھو گے کہ ہم ان پر غالب آ گئے ہیں، اور اگرچہ تم انہیں دیکھو گے کہ وہ ہم پر غالب آ گئے ہیں تو تم ہماری مدد نہ کرنا (یعنی آگے بڑھ کر ہماری مدد نہ کرنا اپنی جگہ پر رہنا)۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ جب ہمارا دشمن سے سامنا ہوا اور مسلمانوں نے انہیں پسپا کر دیا تو میں نے کفار کی خواتین کو دیکھا کہ وہ پہاڑ پر بھاگ رہی ہیں، انہوں نے اپنے پائنچے اوپر چڑھائے ہوئے ہیں اور ان کی پازیبیں نظر آ رہی ہیں، تو وہ لوگ بھی آگے آ گئے اور بولے: غنیمت حاصل کرو، غنیمت حاصل کرو! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ٹھہر جاؤ، کیا تمہیں یاد نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں کیا تلقین کی تھی؟ لیکن وہ لوگ چلے گئے۔ جب وہ لوگ وہاں آ گئے تو اللہ تعالیٰ نے صورتحال تبدیل کر دی اور مسلمانوں میں سے 90 لوگ شہید ہو گئے۔ پھر ابوسفیان نے ایک ٹیلے پر چڑھ کر ہماری طرف منہ کر کے دریافت کیا: کیا لوگوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم (زندہ) ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اسے کوئی جواب نہ دینا۔“ پھر اس نے دریافت کیا: کیا یہاں ابوقحافہ کے صاحبزادے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) زندہ ہیں؟ اس نے تین مرتبہ یہ سوال کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے اسے جواب نہیں دینا۔“ پھر اس نے دریافت کیا: کیا لوگوں میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ زندہ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اسے جواب نہ دینا۔“ ابوسفیان اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: یہ لوگ تو مارے گئے ہیں، کیونکہ اگر یہ زندہ ہوتے تو جواب دیتے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنے اوپر قابو نہ رہا، انہوں نے کہا: اے اللہ کے دشمن! تم نے غلط کہا ہے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس چیز کو باقی رکھا ہے جو تم کو رسوا کر دے گی۔ ابوسفیان نے کہا: «اُعْلُ هُبَلُ، اُعْلُ هُبَلُ» ”اے ہبل! تو سر بلند ہو، اے ہبل! تو سر بلند ہو“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اسے جواب دو۔“ لوگوں نے دریافت کیا: ہم کیا کہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ یہ کہو: «اَللّٰهُ أَعْلٰی وَأَجَلُّ» ”اللہ تعالیٰ بلند و برتر اور جلیل القدر ہے“۔“ ابوسفیان نے کہا: خبردار! ہمارے ساتھ عزا ہے، تمہارے پاس عزا نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اسے جواب دو۔“ لوگوں نے دریافت کیا: ہم کیا جواب دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «اَللّٰهُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلٰی لَكُمْ» ”اللہ تعالیٰ ہمارا مددگار ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہے“۔“ ابوسفیان نے کہا: آج کا دن بدر کے دن کا بدلہ ہے اور جنگ کے دوران صورتحال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تمہیں لوگوں میں سے کچھ کی لاشوں کی بے حرمتی ملے گی، میں نے اس بات کا حکم نہیں دیا تھا لیکن یہ بات مجھے بری بھی نہیں لگی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں اسی طرح منقول ہے کہ 90 لوگ شہید ہوئے تھے حالانکہ 70 لوگ شہید ہوئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4738]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3039، 3986، 4043، 4067، 4561، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4738، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8581، 11013، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2662، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2853، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18892، 18899، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 761» «رقم طبعة با وزير 4718»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (251 و 260) «صحيح أبي داود» (2390): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
255. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يوصي السرية إذا خرجت في سبيل الله بالخصال التي يحتاج إليها-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جب سرِیّہ نکلے تو اسے وہ خصال بتا دے جن کی اسے حاجت ہو
حدیث نمبر: 4739
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَعَثَ أَمِيرًا عَلَى جَيْشٍ أَوْ سَرِيَّةٍ، أَوْصَاهُ فِي خَاصَّةِ نَفْسِهِ بِتَقْوَى اللَّهِ وَمَنْ مَعَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ: " اغْزُوا بِسْمِ اللَّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، وَلا تَغُلُّوا، وَلا تَغْدِرُوا، وَلا تُمَثِّلُوا، وَلا تَقْتُلُوا وَلِيدًا، وَإِذَا لَقِيتَ عَدُوَّكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَادْعُهُمْ إِلَى إِحْدَى ثَلاثِ خِصَالٍ أَوْ خِلالٍ، فَأَيَّتُهُنَّ مَا أَجَابُوكَ إِلَيْهَا، فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، وَكُفَّ عَنْهُمُ، ادْعُهُمْ إِلَى الإِسْلامِ، فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ إِلَى ذَلِكَ فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، وَكُفَّ عَنْهُمْ، ثُمَّ ادْعُهُمْ إِلَى التَّحَوُّلِ مِنْ دَارِهِمْ إِلَى دَارِ الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنْ أَبَوْا أَنْ يَتَحَوَّلُوا، فَأَعْلِمْهُمْ أَنَّهُمْ إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ يَكُونُونَ كَأَعْرَابِ الْمُهَاجِرِينَ، يَجْرِي عَلَيْهِمْ حُكْمُ اللَّهِ الَّذِي يَجْرِي عَلَى الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنْ هُمْ أَجَابُوكَ إِلَى ذَلِكَ، فَاقْبَلْ مِنْهُمْ، فَإِنْ هُمْ أَبَوْا، فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَاتِلْهُمْ، وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تَجْعَلَ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ، فَلا تَجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّةَ اللَّهِ وَلا ذِمَّةَ رَسُولِهِ، وَاجْعَلْ لَهُمْ ذِمَّتَكَ وَذِمَّةَ آبَائِكَ وَذِمَّةَ أَصْحَابِكَ، فَإِنَّكُمْ إِنْ تُخْفِرُوا ذِمَمَكُمْ وَذِمَمَ آبَائِكُمْ أَهْوَنُ عَلَيْكُمْ مِنْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَّةَ اللَّهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِذَا حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ فَأَرَادُوكَ أَنْ تُنْزِلُوهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ، فَلا تُنْزِلُوهُمْ عَلَى حُكْمِ اللَّهِ، فَإِنَّكُمْ لا تَدْرُونَ أَتُصِيبُونَ حُكْمَ اللَّهِ فِيهِمْ أَمْ لا؟" ، قَالَ: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِمُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ هَيْصَمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
سلیمان بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر یا مہم کے امیر کو روانہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بطورِ خاص اس کی اپنی ذات کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے اور اپنے ساتھ موجود مسلمانوں کے ساتھ بھلائی کرتے رہنے کی تلقین فرمایا کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”اللہ کے نام سے مدد حاصل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جنگ کرو اور ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کرو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا انکار کیا، تم جہاد کرو اور خیانت نہ کرو، وعدہ خلافی نہ کرو، لاشوں کی بے حرمتی نہ کرو اور کسی نابالغ بچے کو قتل نہ کرو۔ جب تمہارا دشمن مشرکین سے سامنا ہو تو انہیں تین خصلتوں میں سے کسی ایک کو قبول کرنے کی دعوت دو، ان میں سے وہ جس چیز کو بھی اختیار کرنا چاہیں تو اسے ان کی طرف سے قبول کر لو اور ان پر حملہ کرنے سے رک جاؤ؛ تم سب سے پہلے انہیں اسلام کی دعوت دو، اگر وہ تمہاری بات مان لیں تو اسے ان کی طرف سے قبول کر لو اور ان سے جنگ کرنے سے رک جاؤ، یا پھر انہیں اس بات کی دعوت دو کہ وہ اپنے علاقے کو چھوڑ کر مہاجرین کے علاقے کی طرف منتقل ہو جائیں، اگر وہ منتقل ہونے سے انکار کریں تو تم انہیں بتاؤ کہ اگر وہ ایسا کر لیتے ہیں تو ان کی مثال دیہاتی مسلمانوں کی طرح ہوگی اور ان پر بھی وہ تمام احکامات لاگو ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے مومنین پر لاگو کیے ہیں، اگر وہ تمہاری اس بات کو قبول کر لیتے ہیں تو تم ان کی طرف سے اس بات کو قبول کرو اور اگر وہ انکار کرتے ہیں تو ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرو اور پھر ان کے ساتھ جنگ شروع کر دو۔ اور تم لوگ جب کسی قلعے کا محاصرہ کرو اور وہ لوگ یہ چاہیں کہ تم ان کو اللہ کی پناہ اور اس کے رسول کی پناہ دو تو تم انہیں اللہ اور اس کے رسول کی پناہ نہ دو بلکہ تم انہیں اپنی پناہ دو، اپنے باپ دادا کی اور اپنے ساتھیوں کی پناہ دو، کیونکہ اگر تم اپنی دی ہوئی پناہ کی یا اپنے باپ دادا کی پناہ کی خلاف ورزی کرتے ہو تو یہ تمہارے لیے اس سے زیادہ آسان ہوگا کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی پناہ کی خلاف ورزی کرو، اور جب تم نے کسی قلعے کا محاصرہ کیا ہوا ہو اور وہ لوگ یہ چاہیں کہ تم ان کے ساتھ اللہ کے حکم کے مطابق صلح کر لو تو تم انہیں اللہ کے حکم پر نہ اتارو بلکہ اپنے حکم پر اتارو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ تم ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق درست فیصلہ کر سکو گے یا نہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث مقاتل بن حیان کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ مسلم بن ہیصم نے سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند حدیث مجھے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1731، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1118، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4739، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8532، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2612، 2613، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1408، 1617، 1617 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2858، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23444» «رقم طبعة با وزير 4719»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2351 - 2352)، «الإرواء» (5/ 86 / 1247): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
256. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن صاحب السرية إذا خالف الإمام فيما أمره به كان على القوم أن يعزلوه ويولوا غيره-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر سرِیّہ کا سردار امام کے حکم کی مخالفت کرے تو لوگوں پر لازم ہے کہ اسے معزول کرکے دوسرے کو مقرر کریں
حدیث نمبر: 4740
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلالٍ الْعَدَوِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عَاصِمٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: وَكَانَ مِنْ رَهْطِهِ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَسَلَّحَ رَجُلا سَيْفًا، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا، مَا رَأَيْتُ مِثْلَ مَا لامَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَعَجَزْتُمْ إِذَا أَمَّرْتُ عَلَيْكُمْ رَجُلا، فَلَمْ يَمْضِ لأَمْرِي الَّذِي أَمَرْتُ، أَوْ نَهَيْتُ أَنْ تَجْعَلُوا مَكَانَهُ آخَرَ يُمْضِي أَمْرِي الَّذِي أَمَرْتُ" .
سیدنا عقبہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو تلوار پہنا دی۔ جب ہم لوگ واپس آئے تو میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کسی بات پر اتنی ملامت کی ہو (جتنی اس بات پر کی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگ عاجز آ گئے تھے کہ جب میں نے تم لوگوں پر ایک شخص کو امیر مقرر کیا تھا اور اس نے اس حکم پر عمل نہیں کیا جو میں نے اسے دیا تھا یا جس سے میں نے منع کیا تھا، تو تم اس کی جگہ کسی دوسرے کو امیر مقرر کر دیتے جو میرے اس حکم پر عمل درآمد کرتا جو حکم میں نے جاری کیا تھا؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4740، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2554، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2627، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17281» «رقم طبعة با وزير 4720»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2362). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
257. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للإمام إذا أراد بعث سرية أن يولي عليها أمراء جماعة واحدا بعد الآخر عند قتل الأول-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مستحب ہے کہ جب سرِیّہ بھیجی جائے تو شروع میں ایک کے بعد دوسرے کو قیادت سونپی جائے تا کہ پہلا شہید ہو تو دوسرا قیادت سنبھالے
حدیث نمبر: 4741
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ مُؤْتَةَ زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، وَقَالَ: " إِنْ قُتِلَ زَيْدٌ، فَجَعْفَرٌ، وَإِنْ قُتِلَ جَعْفَرٌ، فَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كُنْتُ مَعَهُمْ تِلْكَ الْغَزْوَةِ، فَالْتَمَسْنَا جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَوَجَدْنَاهُ فِي الْقَتْلَى، وَوَجَدْنَا فِيمَا نِيلَ مِنْ جَسَدِهِ بِضْعًا وَسَبْعِينَ ضَرْبَةً وَرَمْيَةً.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگِ موتہ کے موقع پر سیدنا زید بن حارث رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر زید شہید ہو جائے تو جعفر امیر ہو گا اور اگر جعفر شہید ہو جائے تو عبداللہ بن رواحہ امیر ہو گا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اس جنگ میں ان لوگوں کے ساتھ تھا۔ ہم نے سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو تلاش کیا، تو ہمیں وہ مقتولین میں ملے، ہمیں ان کے جسم پر ستر سے زیادہ ضربوں اور تیروں کے نشان ملے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4261، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4741، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4975، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16693، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 4037، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 1463» «رقم طبعة با وزير 4721»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخرج فقه السيرة» (365): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
258. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الوقت الذي خرج فيه المصطفى صلى الله عليه وسلم إلى مكة-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ جانے (یا فتحِ مکہ کے لیے نکلنے) کا وقت ذکر کرنا
حدیث نمبر: 4742
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: " أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّحِيلِ عَامَ الْفَتْحِ لِلَيْلَتَيْنِ خَلَتَا مِنْ رَمَضَانِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کی دو راتیں گزر جانے کے بعد روانگی کا اعلان کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4742]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1120، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2023، 2038، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4742، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2406، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1684، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8245، 8246، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11414» «رقم طبعة با وزير 4722»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2081): م (1120). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح غير أبي زرعة
259. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر وصف لواء المصطفى صلى الله عليه وسلم عند دخوله مكة يوم الفتح-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - روزِ فتح جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ داخل ہوئے تو ان کے علم و لواء کی وصف
حدیث نمبر: 4743
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے موقع پر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مکہ مکرمہ میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مخصوص جھنڈا سفید رنگ کا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4743]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4743، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2519، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2866، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3835، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2592، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1679، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2817، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13183» «رقم طبعة با وزير 4723»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (2100)، «صحيح أبي داود» (2334). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن بشاهديه إسناده ضعيف
260. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإباحة للغزاة أن يبيتوا المشركين ليكون قتلهم إياهم على غرة-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - غزّاہ کے لیے جائز ہے کہ وہ مشرکوں کے پاس رات گزاریں تاکہ ان کا قتل غفلت سے ہو
حدیث نمبر: 4744
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " غَزَوْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا، فَبَيَّتْنَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَقَتَلْنَاهُمْ، وَكَانَ شِعَارُنَا أَمِتْ، أَمِتْ"، قَالَ: فَقَتَلْتُ بِيَدِي سَبْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ .
ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ اس جنگ میں شریک ہوا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کر کے بھیجا تھا، ہم نے کچھ مشرکین پر رات کے وقت حملہ کر کے انہیں مار دیا تھا، اس وقت ہمارا نعرہ (یا علامتی نعرہ) یہ تھا: «أَمِتْ أَمِتْ» ”مار دو، مار دو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس رات میں نے مشرکین کے سات گھرانوں کے افراد کو اپنے ہاتھوں سے قتل کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4744]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1754، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4744، 4747، 4748، 4839، 4843، 4860، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2596، 2638،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2836، 2840، 2846، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16755» «رقم طبعة با وزير 4724»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2371). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
261. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للإمام أن يشن الغارة في بلاد أعداء الله الكفرة عند انفجار الصبح-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ دشمن کی زمینوں میں غارة صبح کے پھوٹنے پر کرے
حدیث نمبر: 4745
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَوْمًا لَمْ يَغْزُ حَتَّى يُصْبِحَ فَيَنْظُرَ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا كَفَّ عَنْهُمْ، وَإِنْ لَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ عَلَيْهِمْ، قَالَ: فَخَرَجْنَا إِلَى خَيْبَرَ، فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِمْ لَيْلا، فَلَمَّا أَصْبَحَ وَلَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا، رَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَكِبْتُ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ، وَإِنَّ قَدَمَيَّ لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجُوا عَلَيْنَا بِمَكَاتِلِهِمْ، وَمَسَاحِيهِمْ، فَلَمَّا رَأَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّهِ مُحَمَّدٌ، وَالْخَمِيسُ، فَلَمَّا رَآهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم کے خلاف جنگ کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک جنگ شروع نہیں کرتے تھے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا جائزہ لیتے تھے کہ اگر وہاں سے اذان کی آواز سنائی دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ نہیں کرتے تھے اور اگر اذان کی آواز نہیں سنائی دیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر حملہ کر دیتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، ہم رات کے وقت وہاں پہنچے، جب صبح ہوئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں اذان کی آواز نہیں سنی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار ہو گیا، یہاں تک کہ میرے پاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو چھو رہے تھے۔ وہ لوگ اپنے ٹوکرے اور بیلچے لے کر (قلعے سے) باہر نکلے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور بولے: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے، اللہ کی قسم! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آ گئے اور ساتھ لشکر بھی ہے،“ اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو دیکھا تو فرمایا: «اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر برباد ہو گیا،“ «إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بہت بری ہوتی ہے جنہیں ڈرایا گیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4745]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 4725»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2368)، «تخريج فقه السيرة» (340): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
262. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن على المرء إذا أتى دار الحرب أن لا يشن الغارة حتى يصبح-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جب کوئی دارِ حرب میں داخل ہو تو ضروری ہے کہ صبح تک حملہ نہ کرے
حدیث نمبر: 4746
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ لَيْلا، وَكَانَ إِذَا جَاءَ قَوْمًا بِلَيْلٍ لَمْ يُغِرْ حَتَّى يُصْبِحَ، قَالَ: فَلَمَّا أَصْبَحَ خَرَجَتْ يَهُودُ بِمَسَاحِيهَا وَمَكَاتِلِهَا، فَلَمَّا رَأَوْهُ، قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت خیبر پہنچے، اور جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کسی جگہ پہنچتے تھے تو صبح ہونے سے پہلے حملہ نہیں کرتے تھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب صبح ہوئی تو یہودی اپنی کدالیں اور ٹوکرے لے کر نکلے، جب انہوں نے (مسلمانوں کے لشکر) کو دیکھا تو بولے: ”سیدنا محمد اور (ان کا) لشکر آ گئے ہیں۔“ تب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر برباد ہو گیا، بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان لوگوں کی صبح بری ہوتی ہے جن کو ڈرایا گیا ہے“۔“ ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ﴾ [سورة الصافات: 177] ۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4746]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 371، 610، 947، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 382، 1365، وابن الجارود فى "المنتقى"، 667، 781، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 351، 400، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4091، 4745، 4746، 5274، 6521، 7212، 7213، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2210، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2054، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1115، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1957، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 907، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1933، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3741، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12138» «رقم طبعة با وزير 4726»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
263. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الخبر المدحض قول من نفى جواز الشعار للمجاهد في سبيل الله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس مدحض خبر کا بیان جو کہتا ہے کہ مجاہد کے لیے شعار جائز نہیں
حدیث نمبر: 4747
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " أَمَّرَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ، فَغَزَوْنَا نَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَبَيَّتْنَاهُمْ، وَقَتَلْنَاهُمْ، وَكَانَ شِعَارُنَا أَمِتْ، أَمِتْ"، قَالَ سَلَمَةُ: فَقَتَلْتُ بِيَدِي تِلْكَ اللَّيْلَةَ سَبْعَةَ أَهْلِ أَبْيَاتٍ .
ایاس بن سلمہ بن اکوع رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر فرمایا، ہم نے کچھ مشرکین کے ساتھ جنگ کی، ہم نے رات کے وقت ان پر حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا، ہمارا شعار (یعنی جنگی نعرہ) «أَمِتْ أَمِتْ» ”مار دو، مار دو“ تھا، سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اس رات میں نے اپنے ہاتھ سے سات گھرانوں کے آدمیوں کو قتل کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4747]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3051، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1754، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4744، 4747، 4748، 4839، 4843، 4860، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2596، 2638،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2836، 2840، 2846، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12889، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16755» «رقم طبعة با وزير 4727»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر (4724). تنبيه!! رقم (4724) = (4744) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن