🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
284. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر استحباب الانتصار للمسلمين بالصحابة والتابعين-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مسلمانوں کے لیے صحابہ و تابعین کے ساتھ فتح حاصل کرنے کا استحباب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4768
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِيهِ فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ: مَنْ صَحِبَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيُقَالُ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا، جس میں کچھ لوگ جنگ میں حصہ لیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں! تو ان لوگوں کو فتح نصیب ہو گی۔ پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا جب وہ جنگ کے لیے جائیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ رہا ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں، تو ان لوگوں کو فتح نصیب ہو گی۔ پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں بہت سارے لوگ جنگ کے لیے جائیں گے تو دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے شاگردوں کے ساتھ رہا ہو؟ تو جواب دیا جائے گا: جی ہاں، تو انہیں بھی فتح نصیب کی جائے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4768]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2897، 3594، 3649، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2532، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4768، 6666، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2854، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11198، والحميدي فى (مسنده) برقم: 760، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 974» «رقم طبعة با وزير 4748»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2897 و 3594 و 3649)، م (2532). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
285. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يدعو أنصاره إذا حزبه أمر-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ جب اس پر مشکل آ جائے تو اپنے حامیوں کو دعا کرے اور پکارے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4769
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ أَقْبَلَتْ هَوَازِنُ وَغَطَفَانُ بِذَرَارِيِّهِمْ وَنَعَمِهِمْ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَةُ آلافٍ، وَمَعَهُ الطُّلَقَاءُ، فَأَدْبَرُوا عَنْهُ حَتَّى بَقِيَ وَحْدَهُ، قَالَ: فَنَادَى يَوْمَئِذٍ نِدَاءَيْنِ لَمْ يَخْلِطْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا، فَالْتَفَتَ عَنْ يَمِينِهِ، وَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، فَقَالُوا: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ، فَالْتَفَتَ إِلَى يَسَارِهِ، وَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، فَقَالُوا: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ، قَالَ وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ فَنَزَلَ، وَقَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، فَانْهَزَمَ الْمُشْرِكُونَ، فَأَصَابَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَنَائِمَ كَثِيرَةً، فَقَسَمَ فِي الْمُهَاجِرِينَ وَالطُّلَقَاءِ، وَلَمْ يُعْطِ الأَنْصَارَ شَيْئًا، فَقَالَتِ الأَنْصَارُ: إِذَا كَانَ فِي الشِّدَّةِ فَنَحْنُ، وَيُعْطِي الْغَنِيمَةَ غَيْرَنَا، فَبَلَغَهُ ذَلِكَ، فَجَمَعَهُمْ فِي قُبَّةٍ، وَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي؟ فَسَكَتُوا، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاءِ وَتَذْهَبُونَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَى بُيُوتِكُمْ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَضِينَا، قَالَ: لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الأَنْصَارُ شِعْبًا لأَخَذْتُ شِعْبَ الأَنْصَارِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب غزوہ حنین کا موقع آیا تو ہوازن اور غطفان قبیلے کے لوگ اپنے بال بچوں اور ساز و سامان کو لے کر آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دس ہزار افراد تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے نیا نیا اسلام قبول کیا تھا۔ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تنہا رہ گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ بلند آواز میں پکارا اور ان دونوں کے درمیان کوئی اور بات نہیں کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں طرف رخ کیا اور فرمایا: ”اے گروہِ انصار!“ تو لوگوں نے عرض کیا: «لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ» ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم حاضر ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش رہیں کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں طرف توجہ فرمائی اور فرمایا: ”اے گروہِ انصار!“ تو ان لوگوں نے عرض کیا: «لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ، أَبْشِرْ نَحْنُ مَعَكَ» ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم حاضر ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے فکر رہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سفید خچر پر سوار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نیچے اترے اور فرمایا: «أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ» ”میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“ تو مشرکین پسپا ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کثیر مالِ غنیمت حاصل ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مال مہاجرین اور نئے مسلمان ہونے والے افراد کے درمیان تقسیم کر دیا اور انصار کو اس میں سے کچھ نہ دیا۔ اس پر انصار نے کہا: ”جب مشکل آئی تھی تو ہمیں بلایا گیا اور مالِ غنیمت دوسروں کو دے دیا گیا۔“ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک خیمے میں جمع کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے گروہِ انصار! یہ کیا بات ہے جو مجھ تک پہنچی ہے؟“ وہ لوگ خاموش رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا تم لوگ اس بات پر راضی نہیں ہو کہ لوگ بھیڑ بکریاں لے جائیں اور تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر لے جاؤ؟“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم راضی ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں جائیں، تو میں انصار کی گھاٹی کو اختیار کروں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4769]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3146، 3528، 3778، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1059، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4501، 4769، 7268، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2609، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3901، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2900، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13059، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12203» «رقم طبعة با وزير 4749»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1768). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
286. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام أن يحرض الناس على القتال ويشجعهم عند ورود الفتور عليهم فيه-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ لوگوں کو جنگ کے لیے حوصلہ دے اور جب ان میں سستی آئے تو انہیں جرأت دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4770
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ قَيْسٍ، قَالَ لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ: أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ؟ قَالَ الْبَرَاءُ: لَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفِرَّ إِنَّ هَوَازِنَ كَانُوا قَوْمًا رُمَاةً، فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَغْلَةٍ بَيْضَاءَ، وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَهُوَ يَقُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا النَّبِيُّ لا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ .
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا آپ لوگ غزوہِ حنین کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے؟ تو سیدنا براء رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرار نہیں ہوئے۔ ہوازن قبیلے کے لوگ اچھے تیر انداز تھے۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سفید خچر پر سوار دیکھا، سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نے اس خچر کی لگام کو پکڑا ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ» ”میں نبی ہوں، اس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے، میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4770]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2864، 2874، 2930، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1776، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1144، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4770، 4775، 5771، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2560، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8575، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2658، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1688، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2839، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13421، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18760» «رقم طبعة با وزير 4750»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج فقه السيرة» (390): ق. *قال الناشر: وقعت زيادة مكرَّرة - هنا - في «الأصل» لا أصل لها في هذا الموضع! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
287. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر البيان بأن الثبات في الحرب عند انهزام المسلمين مما يحبه الله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - جنگ میں مسلمانوں کا ثابت قدم رہنا جس وقت وہ پسپائی کریں اللہ کو پسند ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4771
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ، رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا فَسَأَلَهُمْ بِاللَّهِ، وَلَمْ يَسْأَلْهُمْ بِقَرَابَةٍ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ بِأَعْقَابِهِمْ، فَأَعْطَاهُ سِرًّا لا يَعْلَمُ بِعَطِيَّتِهِ إِلا اللَّهُ وَالَّذِي أَعْطَاهُ، وَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَهُمْ، حَتَّى إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ نَزَلُوا فَوَضَعُوا رُءُوسَهُمْ، فَقَامَ يَتَمَلَّقُنِي وَيَتْلُو آيَاتِي، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ، فَلَقُوا الْعَدُوَّ، فَهُزِمُوا وَأَقْبَلَ بِصَدْرِهِ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يُفْتَحَ لَهُمْ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے: ایک وہ شخص جو کسی قوم کے پاس آئے اور ان سے اللہ کے نام پر مانگے، وہ ان کے ساتھ اپنی کسی رشتہ داری کی وجہ سے سوال نہ کرے، تو ان میں سے ایک شخص الٹے قدموں واپس جائے اور اسے پوشیدہ طور پر کچھ دے دے، اس عطیے کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور دینے والے شخص کے علاوہ اور کسی کو علم نہ ہو۔ (دوسری قسم کا شخص وہ ہیں) جو رات کے وقت سفر کر رہے ہوں، یہاں تک کہ نیند جب ان کے نزدیک سب سے زیادہ پیاری ہو تو وہ پڑاؤ کریں اور اپنا سر رکھ کر سو جائیں، تو ایک شخص کھڑا ہو کر میری بارگاہ میں مناجات کرے اور میری آیات کی تلاوت کرے۔ (اور تیسرا شخص وہ ہے) جو کسی جنگ میں حصہ لے، جب اس کا دشمن سے سامنا ہو تو اس کے ساتھی پسپا ہو جائیں، لیکن وہ سینے کو لے کر آگے بڑھے یہاں تک کہ شہید ہو جائے یا اس کو فتح نصیب ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4771]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2456، 2564، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3349، 3350، 4771، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1525، 2547، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1614، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2567، 2568، 2568 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21751» «رقم طبعة با وزير 4751»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - مضى (3338). تنبيه!! رقم (3338) = (3349) من «طبعة المؤسسة»، - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
288. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من التصبر تحت ظلال السيوف في سبيل الله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - آدمی پر لازم ہے کہ وہ اللہ کی راہ میں تلواروں کے سائے تلے صبر و استقامت اختیار کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4772
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ النَّضْرِ، تَغَيَّبَ عَنْ قِتَالِ بَدْرٍ، وَقَالَ: " تَغَيَّبْتُ عَنْ أَوَّلِ مَشْهَدٍ شَهِدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاللَّهِ لَئِنْ أَرَانِي اللَّهُ قِتَالا لَيَرَيَنَّ مَا أَصْنَعُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ انْهَزَمَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَقْبَلَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، يَقُولُ: أَيْنَ، أَيْنَ؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لأَجِدُ رِيحَ الْجَنَّةِ دُونَ أُحُدٍ، قَالَ: فَحَمَلَ، فَقَاتَلَ، فَقُتِلَ، فَقَالَ سَعْدٌ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَطَقْتُ مَا أَطَاقَ، فَقَالَتْ أُخْتُهُ: وَاللَّهِ مَا عَرَفْتُ أَخِي إِلا بِحُسْنِ بَنَانِهِ، فَوُجِدَ فِيهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ جِرَاحَةً ضَرْبَةُ سَيْفٍ، وَرَمْيَةُ سَهْمٍ، وَطَعْنَةُ رُمْحٍ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ: مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ، فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلا سورة الأحزاب آية 23" ، قَالَ حَمَّادٌ: وَقَرَأْتُ فِي مُصْحَفِ أَبِي، وَمِنْهُمْ مَنْ بَدَّلَ تَبْدِيلا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے تھے، انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سب سے پہلے غزوہ کیا تھا میں اس میں شریک نہیں ہو سکا، اللہ کی قسم! اگر اللہ نے اب مجھے جنگ کا موقع دیا تو اللہ تعالیٰ اس بات کو ظاہر کر دے گا کہ میں کیا کرتا ہوں، پھر غزوہ احد کا موقع آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پسپا ہوئے تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سامنے آئے، (سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے) یہ کہنا شروع کر دیا: کہاں (جا رہے ہو)؟ کہاں؟ اللہ کی ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، مجھے جنت کی خوشبو محسوس ہو رہی ہے جو احد کے دوسری طرف ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے حملہ کیا، لڑائی کی اور شہید ہو گئے، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جو انہوں نے کیا ہے اس کی میں طاقت نہیں رکھتا۔ ان کی بہن بیان کرتی ہیں: میں نے انہیں ان کی پوروں سے پہچانا تھا۔ ان کے جسم پر تلوار کی ضرب، تیر لگنے اور نیزہ لگنے کے 80 سے زیادہ زخم تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ ۖ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ۖ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا﴾ [سورة الأحزاب: 23] ”اہلِ ایمان میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کو سچ کر دکھایا، ان میں سے کچھ لوگوں نے اپنی نذر کو پورا کر دیا اور ان میں سے کچھ لوگ ابھی انتظار کر رہے ہیں، انہوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔“ حماد نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کے مصحف میں یہ آیت یوں پڑھی ہے: ”ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس نے تبدیلی کر دی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4772]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2805، 4048، 4783، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1903، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4772، 7023، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8233، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3200، 3201، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17991، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13215» «رقم طبعة با وزير 4752»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (1903). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
289. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر العدد الذي به يباح الفرار من العدو-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - وہ حد جس کے بعد دشمن سے فرار جائز سمجھا جائے اس کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4773
أَخْبَرَنَا بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ عَشْرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ ذَلِكَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ رَجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ سورة الأنفال آية 65 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ سورة الأنفال آية 68، يَعْنِي غَنَائِمَ بَدْرٍ لَوْلا أَنِّي لا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر یہ بات لازم قرار دی کہ ایک آدمی دس کے ساتھ مقابلہ کرے گا، یہ بات ان کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی اور انہیں بہت گراں گزری، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو آسانی فراہم کی کہ ایک آدمی دو کے ساتھ مقابلہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ﴾ ”اگر تم میں سے صبر کرنے والے بیس افراد ہوں“ [سورة الأنفال: 65] ، یہ آیت کے آخر تک ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے فیصلہ نہ ہو چکا ہوتا تو تم نے جو کیا ہے اس پر تمہیں عظیم عذاب اپنی گرفت میں لے لیتا“ [سورة الأنفال: 68] ۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد غزوہ بدر کا مال غنیمت ہے اور مراد یہ ہے کہ اگر میں نے پہلے یہ طے نہ کیا ہوتا کہ اپنی نافرمانی کرنے والے کو اس وقت تک عذاب نہیں دوں گا جب تک پہلے اسے (حکم سے) آگاہ نہ کر دوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4773]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4652، 4653، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1125، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4773، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2646، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1000، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18155» «رقم طبعة با وزير 4753»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2378). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
290. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر الاستحباب للإمام أن يري من نفسه الجلد عند فتور المسلمين عن قتال أعداء الله-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جب مسلمانوں میں جنگ میں سستی آئے تو وہ خود سختی اور مثالی ہمت دکھائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4774
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا نَعْلَمُ بِخَبَرِ الْقَوْمِ الَّذِينَ جَيَّشُوا لَنَا، فَاسْتَقْبَلْنَا وَادِيَ حُنَيْنٍ فِي عَمَايَةِ الصُّبْحِ، وَهُوَ وَادٍ أَجْوَفُ مِنْ أَوْدِيَةِ تِهَامَةَ، إِنَّمَا يَنْحَدِرُونَ فِيهِ انْحِدَارًا، قَالَ: فَوَاللَّهِ إِنَّ النَّاسَ لَيُتَابِعُونَ لا يَعْلَمُونَ بِشَيْءٍ إِذْ فَجِئَهُمُ الْكَتَائِبُ مِنْ كُلِّ نَاحِيَةٍ، فَلَمْ يَنْتَظِرِ النَّاسُ أَنِ انْهَزَمُوا رَاجِعِينَ، قَالَ: وَانْحَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ الْيَمِينِ، وَقَالَ: " أَيْنَ أَيُّهَا النَّاسُ؟ أَنَا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ"، وَكَانَ أَمَامَ هَوَازِنَ رَجُلٌ ضَخْمٌ، عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ فِي يَدِهِ رَايَةٌ سَوْدَاءُ، إِذَا أُدْرِكَ طَعَنَ بِهَا، وَإِذَا فَاتَهُ شَيْءٌ بَيْنَ يَدَيْهِ دَفَعَهَا مِنْ خَلْفِهِ، فَرَصَدَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ كِلاهُمَا يُرِيدُهُ، قَالَ: فَضَرَبَ عَلِيٌّ عُرْقُوبَيِ الْجَمَلِ، فَوَقَعَ عَلَى عَجُزِهِ، وَضَرَبَ الأَنْصَارِيُّ سَاقَهُ فَطَرَحَ قَدَمَهُ بِنِصْفِ سَاقِهِ، فَوَقَعَ، وَاقْتَتَلَ النَّاسُ حَتَّى كَانَتِ الْهَزِيمَةُ، وَكَانَ أَخُو صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ لأُمِّهِ، قَالَ: أَلا بَطَلَ السِّحْرُ الْيَوْمَ، وَكَانَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ يَوْمَئِذٍ مُشْرِكًا فِي الْمُدَّةِ الَّتِي ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: اسْكُتْ فَضَّ اللَّهُ فَاكَ، فَوَاللَّهِ لأَنْ يَلِيَنِي رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَلِيَنِي رَجُلٌ مِنْ هَوَازِنَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے، ہمیں اس بارے میں علم نہیں تھا کہ دشمن نے ہمارے لیے کس طرح کا لشکر تیار کیا ہے، ہم حنین کی وادی کے پاس پہنچے، یہ صبح کے وقت کی بات ہے، یہ تہامہ کی وادیوں میں سے ایک نشیبی وادی تھی، لوگ اس میں نیچے کی طرف اتر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! لوگ ایک دوسرے کے پیچھے چلے جا رہے تھے اور انہیں کسی چیز کا پتا نہ تھا، اس دوران ہر طرف سے دستے آنے لگے تو لوگوں نے واپس لوٹنے میں پسپا ہونے کا انتظار نہیں کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں طرف رخ کر کے فرمایا: ”اے لوگو! تم کہاں ہو؟ میں اللہ کا رسول ہوں، میں محمد بن عبداللہ ہوں۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) ہوازن قبیلے کے آگے ایک بھاری بھرکم شخص تھا جو سرخ اونٹ پر سوار تھا، اس کے ہاتھ میں سیاہ رنگ کا جھنڈا تھا، جب کوئی شخص اس تک پہنچ جاتا تو وہ اسے نیزہ مار دیتا اور جب کوئی چیز اس کے سامنے آتی تو وہ اسے اپنے پیچھے کر دیتا۔ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص دونوں اس کی گھات لگا کر بیٹھ گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اونٹ کی دونوں کونچوں پر وار کیا تو وہ (اونٹ) اپنی پچھلی جانب کے بل گر گیا، انصاری نے اس کی پنڈلی پر مارا اور اس کا پاؤں نصف پنڈلی کے قریب کاٹ دیا۔ وہ گرا تو لوگوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی، یہاں تک کہ وہ لوگ پسپا ہو گئے۔ صفوان بن امیہ کے ماں کی طرف سے شریک بھائی نے کہا: خبردار! آج کے دن جادو جھوٹا ثابت ہو گیا۔ سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ اس وقت مشرک تھے، یہ اس مدت کی بات ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (سوچنے کے لیے) دی تھی، سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: خاموش رہو! اللہ تعالیٰ تمہارے منہ کو بند کرے، اللہ کی قسم! قریش کا کوئی شخص میرا حاکم بنے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ ہوازن قبیلے کا کوئی شخص میرا حاکم بنے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4774]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4774، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15258، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1862، 1863» «رقم طبعة با وزير 4754»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «تخريج فقه السيرة» (389). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
291. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ترجل المصطفى صلى الله عليه وسلم عن بغلته يوم حنين عند تولي المسلمين عنه-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - روزِ حنین میں جب مسلمان اس سے منہ موڑ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بغلہ (خانچی) سے اترنا بیان کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4775
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ حُنَيْنٍ نَزَلَ عَنْ بَغْلَتِهِ فَتَرَجَّلَ" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہِ حنین کے موقع پر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مشرکین سے مقابلہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر سے نیچے اتر آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل (لڑائی میں حصہ لیتے رہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4775]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2864، 2874، 2930، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1776، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1144، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4770، 4775، 5771، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2560، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8575، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2658، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1688، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2839، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13421، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18760» «رقم طبعة با وزير 4755»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2387). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
292. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للإمام إذا أمكنه الله جل وعلا من الأعداء أن يقيم بتلك العرصة ثلاثا-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر اللہ نے کسی کو دشمنوں پر غالب کر دیا تو امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ وہاں تین دن ٹھہرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4776
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَلَبَ قَوْمًا أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلاثًا" .
سیدنا انس، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر غالب آ جاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ ان کے علاقے میں تین دن تک مقیم رہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4776]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3065، 3976، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1145، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4776، 4777، 4778، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8603، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2695، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1551، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16617» «رقم طبعة با وزير 4756»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2414): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
293. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر ما يستحب للمرء إذا أمكنه الله من ديار أعدائه أو أموالهم أن يقيم بتلك العرصة ثلاثا-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اگر اللہ نے کسی کو دشمن کی زمین یا اموال پر غالب کیا تو مستحب ہے کہ وہ وہاں تین دن تک ٹھہرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4777
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَلَبَ قَوْمًا أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلاثًا، أَوْ قَالَ ثَلاثَ لَيَالٍ" .
سیدنا انس، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر فتح حاصل کر لیتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے علاقے میں تین دن (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تین راتوں تک رہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4777]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3065، 3976، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2875، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1145، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4776، 4777، 4778، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8603، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2695، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1551، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18090، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16617» «رقم طبعة با وزير 4757»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں