🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِي عَظَمَةِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - .
اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان’ وہ ہر عیب سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 251
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: هَلْ تَرَى رَبَّكَ؟ قَالَ: إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَبْعِينَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، لَوْ رَأَيْتُ أَدْنَاهَا لَاحْتَرَقْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَائِدٌ الْأَعْمَشُ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ: عِنْدَهُ أَحَادِيثُ مَوْضُوعَةٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يَهِمُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے جبرائیل سے دریافت کیا: کیا تم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے اور اس کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں، اگر میں اُن میں سے (اپنی طرف والے) سب سے قریب والے (حجاب) کو دیکھ لوں، تو میں جل جاؤں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں اعمش کو ساتھ لے کر چلنے والا شخص موجود ہے، امام ابوداؤود فرماتے ہیں: اس سے موضوع احادیث منقول ہیں، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے اور انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الاماء الطبراني فى معجم الاوسط 6407، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6403»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 252
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دُونَ اللَّهِ سَبْعُونَ أَلْفَ حِجَابٍ مِنْ نُورٍ وَظُلْمَةٍ، مَا تَسْمَعُ نَفْسٌ شَيْئًا مِنْ حِسِّ تِلْكَ الْحُجُبِ إِلَّا زَهَقَتْ نَفْسُهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَسَهْلٍ أَيْضًا، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ذات سے پہلے نور اور ظلمت کے ستر ہزار حجاب ہیں، جو بھی شخص ان حجابوں میں سے کسی کی آہٹ بھی سنے گا، اُس کی جان رخصت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہی نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 252]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 5802 اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسنده 7487، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5802، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3440، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 235/1، 5587/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، هَلِ احْتَجَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَنْ خَلْقِهِ بِشَيْءٍ غَيْرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَلَائِكَةِ الَّذِينَ حَوْلَ الْعَرْشِ سَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نُورٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ نَارٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ظُلْمَةٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ الْإِسْتَبْرَقِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ رَفَارِفِ السُّنْدُسِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَبْيَضَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَحْمَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَصْفَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ دُرٍّ أَخْضَرَ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ضِيَاءٍ اسْتَضَاءَهَا مِنْ ضَوْءِ النَّارِ وَالنُّورِ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ ثَلْجٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ مَاءٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ غَمَامٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ بَرَدٍ، وَسَبْعُونَ حِجَابًا مِنْ عَظَمَةِ اللَّهِ الَّتِي لَا تُوصَفُ" قَالَ: فَأَخْبِرْنِي عَنِ الْمَلَكِ الَّذِي يَلِيهِ؟ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصْدَقْتُ فِيمَا أَخْبَرْتُكَ يَا يَهُودِيُّ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَإِنَّ الْمَلَكَ الَّذِي يَلِيهِ إِسْرَافِيلُ، ثُمَّ جِبْرِيلُ، ثُمَّ مِيكَائِيلُ، ثُمَّ مَلَكُ الْمَوْتِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ إِدْرِيسَ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: كَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے آسمانوں اور زمین کے علاوہ، کسی اور چیز کے ذریعے بھی حجاب کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس کی ذات اور عرش کے اردگرد موجود فرشتوں کے درمیان نور کے 70 حجاب ہیں آگ کے 70 حجاب ہیں، ظلمت کے 70 حجاب ہیں، استبرق کے رفرف کے 70 حجاب ہیں، سندس کے رفرف کے 70 حجاب ہیں۔ سفید قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، سرخ قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، زرد قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، سبز قیمتی پتھر کے 70 حجاب ہیں، روشنی کے 70 حجاب ہیں، جس سے آگ اور نور دونوں روشنی حاصل کرتے ہیں، برف کے 70 حجاب ہیں، پانی کے 70 حجاب ہیں، بادل کے 70 حجاب ہیں، اولوں کے 70 حجاب ہیں، اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کے 70 حجاب ہیں، جن کی صفت بیان نہیں کی جا سکتی ہے، اس شخص نے کہا: آپ مجھے اس فرشتے کے بارے میں بتائیے! جو اُس کے قریب ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے یہودی! میں نے تمہیں جو بیان کیا ہے، کیا میں نے سچ کہا: ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے سب سے زیادہ قریب اسرافیل ہے، پھر جبرائیل ہے، پھر میکائیل ہے اور پھر ملک الموت (یعنی عزرائیل) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن ادریس ہے، جسے امام أحمد نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان کہتے ہیں: یہ حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8942، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8937»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابٌ .
بلاعنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 254
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلَكًا لَوْ قِيلَ لَهُ: الْتَقِمِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ بِلُقْمَةٍ، لَفَعَلَ، تَسْبِيحُهُ: سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ رِزْقٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ایسا ہے کہ اگر اُسے یہ کہا: جائے: کہ تم ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ایک لقمے کے طور پر نگل جاؤ! تو وہ ایسا کر لے گا، اُس کی تسبیح کے کلمات یہ ہیں: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تو جہاں کہیں بھی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: وہب بن رزق نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس راوی کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6442، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11476، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6438»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 255
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ السُّفْلَى، وَعَلَى قَرْنِهِ الْعَرْشُ، وَبَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ وَعَاتِقِهِ خَفَقَانُ الطَّيْرِ سَبْعَمِائَةِ سَنَةٍ، يَقُولُ ذَلِكَ الْمَلَكُ: سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُنْكَدِرِ. قُلْتُ: هُوَ وَأَبُوهُ ضَعِيفَانِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں عرش کو اُٹھانے والے فرشتوں میں سے، ایک فرشتے کے بارے میں، بات چیت کر سکتا ہوں اس فرشتے کے دونوں پاؤں سب سے نیچے والی زمین میں ہیں، اور اس کے سینگ پر عرش ہے، اس کے کان کی لو سے، لے کر گردن تک کے درمیان اتنا فاصلہ ہے، جتنا فاصلہ کوئی پرندہ سات سو سال میں طے کرتا ہے، وہ فرشتہ یہ کہتا ہے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تو جہاں کہیں بھی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: عبداللہ بن منکدر اسے نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: وہ اور اُس کا باپ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6503، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6499»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 256
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ مِنْ حَمَلَةِ الْعَرْشِ، مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذُنِهِ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةُ سَبْعِينَ عَامًا". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: سَبْعِينَ عَامًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں عرش کو اٹھانے والے، اللہ تعالیٰ کے فرشتوں میں سے کسی فرشتے کے بارے میں بیان کروں، اس فرشتے کی کان کی لو سے لے کر، اُس کی گردن کے درمیان تک، ستر برس کی مسافت کا فاصلہ ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے 70 برس کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 256]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4421، 1709، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4727، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1730»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 257
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ قَدْ مَزَقَتْ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ السَّابِعَةَ، وَالْعَرْشُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ أَيْنَ كُنْتَ وَأَيْنَ تَكُونُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں اس فرشتے کے بارے میں بیان کروں، جس کے پاؤں ساتویں زمین میں ہیں، اور عرش اس کے کندھوں پر ہے، اور وہ یہ کہتا ہے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، تو جہاں کہیں بھی تھا اور جہاں کہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6588»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 258
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَانِي مَلَكٌ لَمْ يَنْزِلْ إِلَى الْأَرْضِ قَبْلَهَا قَطُّ بِرِسَالَةٍ مِنْ رَبِّي، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فَوْقَ السَّمَاءِ الدُّنْيَا، وَرِجْلَهُ فِي الْأَرْضِ يُقِلُّهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّنِّيسِيُّ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَدُحَيْمٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک فرشتہ میرے پاس آیا، جو اس سے پہلے کبھی زمین کی طرف نازل نہیں ہوا تھا، وہ میرے پروردگار کا پیغام لایا تھا، اُس نے اپنا ایک پاؤں آسمان دنیا کے اوپر رکھا اور ایک پاؤں زمین میں رکھا، کیونکہ زمین اُس کے لئے تھوڑی پڑ رہی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبدالله تنیسی ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، تاہم یحییٰ بن معین اور دحیم نے اُس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6687، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6685»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 259
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي السَّمَاءِ مَلَكًا يُقَالُ لَهُ: إِسْمَاعِيلُ، عَلَى سَبْعِينَ أَلْفِ مَلَكٍ، كُلٌّ مِنْهُمْ عَلَى سَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ، وَاسْمُهُ عِمَارَةُ بْنُ جُوَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آسمان میں ایک فرشتہ ہے، جس کا نام ”اسماعیل“ ہے، وہ ستر ہزار فرشتوں کا نگران ہے، اور ان (ستر ہزار فرشتوں) میں سے ہر ایک (فرشتہ، مزید) ستر ہزار فرشتوں کا نگران ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبارون ہے، اس کا نام عمارہ بن جوین ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 70/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7093، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 919»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابٌ فِي التَّفَكُّرِ فِي اللَّهِ - تَعَالَى - وَالْكَلَامِ .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر کرنا یا کلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 260
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَفَكَّرُوا فِي آلَاءِ اللَّهِ، وَلَا تَفَكَّرُوا فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے بارے میں غور و فکر کرو! اللہ تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر نہ کرو!“۔
یہی روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6319، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6315»

الحكم على الحديث:
إسناده متروک
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں