🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ، وَرَأَيْتُ النُّورَ الْأَعْظَمَ، وَإِذَا دُونَ الْحِجَابِ رَفْرَفَةُ الدُّرِّ وَالْيَاقُوتِ، فَأَوْحَى إِلَيَّ مَا شَاءَ أَنْ يُوحِيَ " .
واقعہ معراج کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 241
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبُرَاقِ، فَحَمَلَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ مَكَانًا مُطَأْطِئًا طَالَتْ يَدَاهَا وَقَصُرَتْ رِجْلَاهَا حَتَّى تَسْتَوِيَ بِهِ، وَإِذَا بَلَغَ مَكَانًا مُرْتَفِعًا قَصُرَتْ يَدَاهَا وَطَالَتْ رِجْلَاهَا حَتَّى تَسْتَوِيَ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ يَمِينِ الطَّرِيقِ فَجَعَلَ يُنَادِيهِ: يَا مُحَمَّدُ، إِلَى الطَّرِيقِ، مَرَّتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: امْضِ وَلَا تَكَلَّمْ، ثُمَّ عَرَضَ لَهُ رَجُلٌ عَنْ يَسَارِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ لَهُ: إِلَى الطَّرِيقِ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: امْضِ وَلَا تُكَلِّمْ أَحَدًا، ثُمَّ عَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ حَسْنَاءُ جَمْلَاءُ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي عَنْ يَمِينِ الطَّرِيقِ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا. قَالَ: تِلْكَ الْيَهُودُ دَعَتْكَ إِلَى دِينِهِمْ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: تَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي دَعَاكَ عَنْ يَسَارِ الطَّرِيقِ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: تِلْكَ النَّصَارَى دَعَتْكَ إِلَى دِينِهِمْ، هَلْ تَدْرِي مَنِ الْمَرْأَةُ الْحَسْنَاءُ الْجَمْلَاءُ؟ قَالَ: تِلْكَ الدُّنْيَا دَعَتْكَ إِلَى نَفْسِهَا، ثُمَّ انْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَإِذَا هُوَ بِنَفَرٍ جُلُوسٍ فَقَالُوا: مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، فَإِذَا فِي النَّفَرِ الْجُلُوسِ شَيْخٌ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا أَبُوكَ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ سَأَلَهُ مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا مُوسَى، ثُمَّ سَأَلَهُ مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَدَافَعُوا حَتَّى قَدَّمُوا مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَتَوْا بِأَشْرِبَةٍ، فَاخْتَارَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّبَنَ، قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ، ثُمَّ قِيلَ لَهُ: قُمْ إِلَى رَبِّكَ فَقَامَ فَدَخَلَ، ثُمَّ جَاءَ فَقِيلَ لَهُ: مَاذَا صَنَعْتَ؟ فَقَالَ: فُرِضَتْ عَلَى أُمَّتِي خَمْسُونَ صَلَاةً، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ ; فَإِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ هَذَا، فَرَجَعَ ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: مَاذَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: رَدَّهَا إِلَى خَمْسٍ وَعِشْرِينَ صَلَاةً، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ، فَرَجَعَ ثُمَّ جَاءَ حَتَّى رَدَّهَا إِلَى خَمْسٍ، فَقَالَ لَهُ مُوسَى: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ، فَقَالَ: قَدِ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي مِمَّا أُرَاجِعُهُ، وَقَدْ قَالَ لِي:" لَكَ بِكُلِّ رَدَّةٍ رَدَدْتَهَا مَسْأَلَةٌ أُعْطِيكَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَمَعَ الْإِرْسَالِ فِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس براق لے کر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر سوار کروایا، جب وہ کسی نشیبی جگہ پر پہنچتا تھا، تو اس کے ہاتھ لمبے ہو جاتے تھے اور ٹانگیں چھوٹی ہو جاتی تھیں، اور جب کوئی بلند جگہ آتی تھی، تو اس کے ہاتھ چھوٹے ہو جاتے تھے اور ٹانگیں لمبی ہو جاتی تھیں، یہاں تک کہ وہ سیدھا ہو جاتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دائیں طرف ایک شخص آیا، اس نے آپ کو پکار کر کہا: اے سیدنا محمد! اس طرف آئیے! اُس نے دو مرتبہ یہ کہا:، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ چلتے رہیے اور کلام نہ کریں! پھر راستے کے بائیں طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص آیا، اور اُس نے یہ کہا: اے سیدنا محمد! اس طرف آئیے! سیدنا جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ چلتے رہیے! اور کسی کے ساتھ کلام نہ کریں! پھر ایک حسین و جمیل عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں کہ راستے کے دائیں طرف جو شخص تھا، وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی نہیں! سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: وہ یہودی تھے، جو آپ کو اپنے دین کی طرف دعوت دے رہے تھے، پھر سیدنا جبرائیل نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ جانتے ہیں، وہ شخص کون تھا؟ جو راستے کے بائیں طرف آپ کو بلا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا جبرائیل نے بتایا: وہ عیسائی تھے، جو آپ کو اپنے دین کی طرف بلا رہے تھے کیا آپ جانتے ہیں؟ وہ حسین و جمیل عورت کون تھی؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: وہ دنیا تھی، جو آپ کو اپنی طرف بلا رہی تھی، پھر ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم بیت المقدس آ گئے، وہاں کچھ افراد بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: ”امی نبی“ کو خوش آمدید! ان بیٹھے ہوئے لوگوں کے درمیان ایک عمر رسیدہ صاحب بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو سیدنا جبرائیل نے بتایا: یہ آپ کے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ سیدنا جبرائیل نے بتایا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہیں، پھر نماز کھڑی ہوئی، تو ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (امامت کے لئے) آگے کر دیا۔ پھر فرشتے کچھ مشروب لے کر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کو اختیار کیا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ نے فطرت کی پیروی کی ہے، پھر آپ سے کہا: گیا: آپ اُٹھ کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوں، آپ اُٹھے اور اندر داخل ہو گئے، جب آپ تشریف لائے تو آپ سے دریافت کیا گیا: آپ نے کیا کیا (یعنی آپ کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت پر پچاس نمازیں فرض کی گئی ہیں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جائیں اور اس سے اپنی امت کے لیے تخفیف مانگیں! کیونکہ آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھے گی، آپ واپس تشریف لے گئے، جب آپ آئے، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے دریافت کیا: کیا بنا؟ آپ نے بتایا: پروردگار نے انہیں پچیس میں تبدیل کر دیا ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جایئے اور اُس سے اپنی امت کے لئے تخفیف مانگیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس گئے، پھر آئے، یہاں تک کہ پروردگار نے جب پانچ نمازیں فرض کر دیں، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے آپ سے کہا: آپ اپنے پروردگار کے پاس واپس جائیں اور اس سے اپنی امت کے لئے تخفیف مانگیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بار، بار جانے کی وجہ سے، اب مجھے اپنے پروردگار سے حیا آتی ہے جبکہ پروردگار نے مجھے یہ فرما دیا ہے: ”میں نے جب بھی تمہیں واپس کیا، تو ہر مرتبہ کے عوض میں، ایک سوال کا حق دیتا ہوں جو میں پورا کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ابن ابولیلی کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، ایک تو اس میں ”ارسال“ پایا جاتا ہے دوسرا اس میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 3879، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3891»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
وَعَنْ صُهَيْبِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: لَمَّا عُرِضَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَاءُ ثُمَّ الْخَمْرُ ثُمَّ اللَّبَنُ، أَخَذَ اللَّبَنَ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: أَصَبْتَ (أَخَذْتَ) الْفِطْرَةَ، وَبِهَا غُذِّيَتْ كُلُّ دَابَّةٍ، وَلَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوِيتَ وَغَوِيَتْ أُمَّتُكَ، وَكُنْتَ مِنْ أَهْلِ هَذِهِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْوَادِي الَّذِي يُقَالُ لَهُ: وَادِي جَهَنَّمَ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ يَلْتَهِبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا صہیب بن سنان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (معراج کی رات) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پانی، پھر شراب اور پھر دودھ پیش کیا گیا، تو آپ نے دودھ لے لیا، سیدنا جبرائیل نے آپ سے کہا: آپ فطرت تک پہنچ گئے ہیں، اسی کے ذریعے ہر جانور کو غذا دی جاتی ہے، اگر آپ شراب لے لیتے، تو آپ بھی گمراہ ہو جاتے، اور آپ کی اُمت بھی گمراہ ہو جاتی، اور پھر آپ نے یہاں کا رہنے والا ہو جانا تھا، انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے ”وادی“ کی طرف اشارہ کیا، جس کا نام وادی جہنم تھا، میں نے اُس کی طرف نظر کی، تو وہ بھڑک رہی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7313، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7313»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ قُرْطٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى، فَلَمَّا رَجَعَ كَانَ بَيْنَ الْمَقَامِ وَزَمْزَمَ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِهِ، فَطَارَا بِهِ حَتَّى بَلَغَ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ:" سَمِعْتُ تَسْبِيحًا فِي السَّمَاوَاتِ الْعُلَى مَعَ تَسْبِيحٍ كَثِيرٍ، سَبَّحَتِ السَّمَاوَاتُ الْعُلَى مِنْ ذِي الْمَهَابَةِ مُشْفِقَاتٍ لِذِي الْعُلَا بِمَا عَلَا سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مِسْكِينُ بْنُ مَيْمُونٍ، ذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ: إِنَّهُ مُنْكَرٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن قرط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد اقصیٰ کی طرف سیر کروائی گئی، جب آپ واپس آئے، تو آپ مقام ابراہیم اور زم زم کے کنویں کے درمیان کھڑے ہوئے، سیدنا جبرائیل آپ کے دائیں طرف تھے اور سیدنا میکائیل آپ کے بائیں طرف تھے، یہ دونوں حضرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے کر پرواز کر گئے، یہاں تک کہ آپ ساتوں آسمانوں تک پہنچ گئے، جب آپ واپس تشریف لائے، تو آپ نے بتایا: میں نے اوپر کے آسمانوں میں بہت سی تسبیح کے ہمراہ یہ تسبیح بھی سنی، ”اوپر والے آسمان ہیبت والی ذات کی تسبیح بیان کرتے ہیں، بلندی والی ذات سے ڈرتے ہوئے، اُس کے حوالے سے جو بلندی اُسے حاصل ہے، وہ ہر عیب سے پاک ہے اور بلند و برتر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسکین بن میمون ہے، امام ذہبی نے اس کے حوالے سے یہ روایت ذکر کی ہے اور یہ کہا: ہے: یہ منکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 3742، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3754»

الحكم على الحديث:
إسناده منکر۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي، انْتَهَيْتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى، فَإِذَا نَبِقُهَا أَمْثَالُ الْقِلَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ زَيْنَبُ بِنْتُ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جب مجھے سیر کروائی گئی، تو میں سدرۃ المنتہی تک پہنچا، تو اُس کے بیر گھڑوں کی مانند (یعنی بڑے) تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک خاتون زینب بنت سلیمان بن علی بن عبداللہ بن عباس ہیں، میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10683»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 245
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي، فَانْتَهَيْتُ إِلَى قَصْرٍ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ يَتَلَأْلَأُ نُورًا، وَأُعْطِيتُ ثَلَاثًا: إِنَّكَ سَيِّدُ الْمُرْسَلِينَ، وَإِمَامُ الْمُتَّقِينَ، وَرَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَقَائِدُ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هِلَالٌ الصَّيْرَفِيُّ عَنْ أَبِي كَثِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ. لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی، تو میں موتیوں کے بنے ہوئے ایک محل تک آیا، جس کا نور جھلملا رہا تھا، مجھے تین چیزیں دی گئیں (اور یہ کہا: گیا:) تم تمام رسولوں کے سردار اور تمام پرہیز گار لوگوں کے امام ہو، تمام جہانوں کے پروردگار کے رسول ہو، اور چمکدار پیشانی والوں کے قائد ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو ہلال صیرفی نے ابوکثیر انصاری سے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 245]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 60»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 246
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:" مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِالْمَلَأِ الْأَعْلَى وَجِبْرِيلُ كَالْحِلْسِ الْبَالِي مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رحمۃ علیہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی، (اُس رات میں) میں فرشتوں کے گروہ کے پاس سے گزرا، تو جبرائیل، اللہ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے وہ پرانی چادر کی مانند تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4679»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابٌ فِي الرُّؤْيَةِ .
دیدار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 247
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَأَيْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے پروردگار کا دیدار کیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 247]
تخریج الحدیث: «ورده المؤلف فى كشف الاستار 285/1290 اورده المؤلف فى زوائد المسند 108، أخرجه مسند أحمد برقم: 2575»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 248
وَعَنْ عِكْرِمَةَ:" وَمَا جَعَلْنَا الرُّؤْيَا الَّتِي أَرَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةً لِلنَّاسِ". قَالَ: شَيْءٌ أُرِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْيَقَظَةِ، رَآهُ بِعَيْنَيْهِ حِينَ ذُهِبَ بِهِ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَوْقُوفًا عَلَى عِكْرِمَةَ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
عکرمہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وہ خواب جو ہم نے تمہیں دکھایا ہے، انہیں ہم نے لوگوں کے لئے آزمائش بنایا ہے“ عکرمہ فرماتے ہیں: یہ وہ چیز ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری کے دوران دکھائی گئی تھی، آپ نے اسے اپنی ظاہری آنکھوں کے ساتھ دیکھا تھا، یہ اُس وقت کی بات ہے، جب آپ کو بیت المقدس لے جایا گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے عکرمہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 110»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 249
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَبَّهُ مَرَّتَيْنِ: مَرَّةً بِبَصَرِهِ، وَمَرَّةً بِفُؤَادِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا جَهْوَرِ بْنِ مَنْصُورٍ الْكُوفِيِّ، وَجَهْوَرُ بْنُ مَنْصُورٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ فرماتے تھے: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دو مرتبہ دیکھا ہے، ایک مرتبہ اپنی بصارت کے ساتھ، اور ایک مرتبہ دل کے ساتھ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جمہور بن منصور کوفی کا معاملہ مختلف ہے، اس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 249]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12564 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5761، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11455، 12564، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5757»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 250
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَظَرَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -. قَالَ عِكْرِمَةُ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: نَظَرَ مُحَمَّدٌ إِلَى رَبِّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، جَعَلَ الْكَلَامَ لِمُوسَى، وَالْخُلَّةَ لِإِبْرَاهِيمَ، وَالنَّظَرَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، رَوَى ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ تَوْثِيقَهُ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الطَّهْرَانِيِّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے“۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کو دیکھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لیے کلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لیے خلت (یعنی خلیل ہونا) اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دیدار مخصوص کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے، ابن ابوحاتم نے ابوعبداللہ طبرانی کے حوالے سے اس کی توثیق نقل کی ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 9396، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12018، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9392»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں