الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 311
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَبِي إِسْحَاقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَبِي إِسْحَاقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ایمان میں یہ بات بھی شامل ہے کہ آدمی اپنے بھائی کے ساتھ یوں محبت رکھے کہ وہ اُس کے ساتھ صرف، اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق دبری ہے، اور
یہ روایت ”منقطع“ ہے اور یہ ”انقطاع“ عبدالرزاق نامی راوی اور ابواسحاق نامی راوی کے درمیان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 311]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8860»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف،
حدیث نمبر: 312
وَعَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ لِي: أَحِبَّ فِي اللَّهِ، وَأَبْغِضْ فِي اللَّهِ، وَوَالِ فِي اللَّهِ، وَعَادِ فِي اللَّهِ ; فَإِنَّهُ لَا تُنَالُ وِلَايَةُ اللَّهِ إِلَّا بِذَلِكَ، وَلَا يَجِدُ رَجُلٌ طَعْمَ الْإِيمَانِ - وَإِنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ - حَتَّى يَكُونَ كَذَلِكَ، وَصَارَتْ مُؤَاخَاةُ النَّاسِ فِي أَمْرِ الدُّنْيَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ فِيمَنْ يَغْضَبُ لِلَّهِ وَيَرْضَى لِلَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى ضَعْفِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ فِيمَنْ يَغْضَبُ لِلَّهِ وَيَرْضَى لِلَّهِ.
مجاہد نے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: اُنہوں نے مجھ سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھو! اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھو، اللہ تعالیٰ کی خاطر دوستی رکھو، اللہ تعالیٰ کی خاطر دشمنی رکھو، اللہ تعالیٰ کی ولایت تک صرف اس (عمل) کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے، اور آدمی نے خواہ کتنی ہی نمازیں پڑھی ہوں اور روزے رکھے ہوں، وہ ایمان کا ذائقہ اُس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ ایسا نہیں ہو جاتا، لوگوں کا بھائی چارہ، تو دنیاوی معاملے کے حوالے سے ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس سے پہلے سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے حدیث گزر چکی ہے، جو اُس شخص کے بارے میں ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر غضبناک ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی خاطر راضی ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 312]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13537»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
58. بَابٌ فِي الْمُنْجِيَاتِ وَالْمُهْلِكَاتِ .
نجات دلانے والی چیزوں اور ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 313
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ; فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتٌ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں، تین چیزیں کفارہ بنے والی ہیں، تین چیزیں درجات (میں اضافہ کا باعث) ہیں، جہاں تک ہلاکت کا شکر کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایسی کنجوسی ہے، جس کی اطاعت کی جائے، اور ایسی نفسانی خواہش ہے، جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے بارے میں خود پسندی کا شکار ہونا ہے، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غضب یا رضامندی کے عالم میں (یعنی ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی یا خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا، پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہے، جہاں تک کفارہ بنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، اور قدم اُٹھا کر (یعنی زیادہ دور سے چل کے) باجماعت نماز کے لیے جانا ہے، جہاں تک درجات (میں اضافہ کا باعث بننے) والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 313]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5754، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5750»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
حدیث نمبر: 314
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" ثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ ; فَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَوَاتِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجُمُعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَقَالَ:" إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ مِنَ الْخُيَلَاءِ"، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ وَزِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں اضافہ کا باعث ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں اور تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، جہاں تک کفارہ بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، قدم اُٹھا کر (یعنی دور سے چل کے) جمعہ (یا با جماعت نماز) کی ادائیگی کے لئے جانا ہے، جہاں تک درجات میں اضافہ کا باعث بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، اور رات میں اُس وقت (نفل) نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غصہ اور رضامندی (ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی اور خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا اور پوشیدہ و علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا ہے، جہاں تک ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو ایسی کنجوسی، جس کی اطاعت کی بجائے، ایسی نفسانی خواہش، جس کی پیروی کی جائے، اور آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، تکبر کا حصہ ہے“۔
اس روایت کی سند میں، ایک راوی زائدہ بن ابورقاد ہے، اور ایک راوی زیاد نمیری ہے، ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 314]

تخریج الحدیث: «أخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5452 اورده المؤلف فى كشف الاستار 80 اورده المنذري فى الترغيب والترهيب 161/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5448، 5750، 5988، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6491»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 315
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُهْلِكَاتُ ثَلَاثٌ: إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ، وَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزیں تین ہیں، آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، بخل کی اطاعت کیا جانا، اور نفسانی خواہش کی پیروی کی جانا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 82 اورده ابونعيم فى الحلية 2193 اورده المؤلف فى كشف الاستار 83، أخرجه مسند البزار برقم: 3366، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 210»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 316
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَى كِلَاهُمَا: مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَى كِلَاهُمَا: مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول روایت اور سیدنا ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت دونوں کی سند میں، ایک راوی محمد بن عون خراسانی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 316]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 9/2501»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ .
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 317
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ. وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ" - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ" - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان، جنت میں ہو گا، اور بے حیائی، جفاء کا حصہ ہے، اور جفاء جہنم میں ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 317]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 501 اورده المؤلف فى زوائد المسند 122، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10134»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 318
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور کسی نے بھی اُس کی توثیق نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 318]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7463»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 319
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ. وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَرَوَاهُمَا جَمِيعًا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِي مُسْنَدِهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ الْمَأْمُونِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ عَبْدَ الْجَبَّارِ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے، اور ایمان، جنت میں ہو گا، بے حیائی، جفاء کا حصہ ہے اور جفاء جہنم میں ہو گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ان دونوں روایات کو امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: اسے عبدالجبار بن عبداللہ نامی راوی نے مامون کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو عبدالجبار نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 319]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5055 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 115/2، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10134»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 320
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ بِصَاحِبِهِمْ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنْ صَاحِبَنَا هَذَا قَدْ أَفْسَدَهُ الْحَيَاءُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْحَيَاءَ مِنْ شَرَائِعِ الْإِسْلَامِ، وَإِنَّ الْبَذَاءَ مِنْ لُؤْمِ الْمَرْءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ اپنے ایک ساتھی کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہمارے ساتھی کو حیاء نے خراب کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک حیاء، اسلامی احکام کا حصہ ہے اور بے حیائی، آدمی کی کمینگی میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 320]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 320]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10506»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف