الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 301
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْعَبْدَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَّالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، یہ کہ اللہ اور اُس کا رسول، اس شخص کے نزدیک اُن دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، یہ کہ وہ کسی بندے کے ساتھ محبت رکھتا ہو اور وہ اُس (بندے) کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھتا ہو، اور یہ کہ آگ میں ڈالا جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے کفر سے بچا لیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 301]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 80/9، اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1171»
الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
56. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 302
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، وَحُبُّ الْعَرَبِ إِيمَانٌ، فَمَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَالْبَزَّارُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْمَنَاقِبِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قریش سے محبت رکھنا ایمان ہے اور اُن سے بغض رکھنا کفر ہے، عربوں سے محبت رکھنا ایمان ہے، جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو عربوں سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے، جسے امام أحمد امام یحیی بن معین اور امام بزار نے ضعیف قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر روایات، مناقب سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 302]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2537 اورده المؤلف فى كشف الاستتار 64، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7080، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2558»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
57. بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 303
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَحِقُّ الْعَبْدُ صَرِيحَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلَّهِ وَيُبْغِضَ لِلَّهِ، فَإِذَا أَحَبَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَأَبْغَضَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَحَقَّ الْوِلَايَةَ مِنَ اللَّهِ، إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْ عِبَادِي وَأَحِبَّائِي مِنْ خَلْقِي الَّذِينَ يُذْكَرُونَ بِذِكْرِي، وَأُذْكَرُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنده صریح ایمان کا حقدار اُس وقت تک نہیں ہوتا، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت نہیں رکھتا، اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض نہیں رکھتا، جب وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھتا ہے، تو وہ اللہ تعالی کی ولایت کا مستحق ہو جاتا ہے (اور حدیث قدسی میں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”میرے بندوں میں سے، میرے اولیاء اور میری مخلوق میں سے، میرے محبوب بندے، وہ ہیں کہ میرے ذکر کے ہمراہ اُن کا ذکر کیا جاتا ہے، اور اُن کے ذکر کے ہمراہ، میرا ذکر کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کی رشدین بن سعد ہے، اور وہ منقطع اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 303]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کی رشدین بن سعد ہے، اور وہ منقطع اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 430/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 115، أخرجه مسند أحمد برقم: 15121»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 304
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَجِدُ الْعَبْدُ صَرِيحَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلَّهِ وَيُبْغِضَ لِلَّهِ، فَإِذَا أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَحَقَّ الْوِلَايَةَ، وَإِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْ عِبَادِي وَأَحِبَّائِي مِنْ خَلْقِي الَّذِينَ يُذْكَرُونَ بِذِكْرِي، وَأُذْكَرُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی، صریح ایمان کو اُس وقت تک نہیں پا سکتا، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی کے ساتھ محبت نہیں رکھتا، اور اللہ تعالی کے لیے کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھتا، جب وہ اللہ تعالیٰ کے لیے محبت رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھتا ہے، تو وہ ولایت کا مستحق ہو جاتا ہے (حدیث قدسی میں، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”میرے بندوں میں سے، میرے اولیاء اور میری مخلوق میں سے، میرے محبوب بندے، وہ ہیں کہ میرے ذکر کے ساتھ اُن کا ذکر کیا جاتا ہے، اور اُن کے ذکر کے ساتھ میرا ذکر کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 304]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15121، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 655»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 305
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ، قَالَ:" أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ، وَتُبْغِضَ لِلَّهِ، وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ". قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، وَتَكْرَهَ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ"، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا أَوْ تَصْمُتَ".
وَفِي الْأُولَى رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِي الثَّانِيةِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ. رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
وَفِي الْأُولَى رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِي الثَّانِيةِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ. رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو، اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھو، اور اپنی زبان کو اللہ کے ذکر کے لیے استعمال کرو! سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اور کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور یہ کہ تم لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو، اور تم لوگوں کے لیے وہی چیز ناپسند کرو، جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو“۔
ایک اور روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں: ”اور یہ کہ تم بھلائی کی بات کہو یا پھر خاموش رہو“۔
پہلی روایت میں رشدین بن سعد ہے، اور دوسری روایت میں ابن لہیعہ ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں، یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 305]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 247/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 116، أخرجه مسند أحمد برقم: 21627»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 306
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّ عُرَى الْإِسْلَامِ أَوْثَقُ؟". فَقَالُوا: الصَّلَاةُ. قَالَ:" حَسَنَةٌ، وَمَا هِيَ بِهَا؟" قَالُوا: صِيَامُ رَمَضَانَ. قَالَ:" حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟" قَالُوا: الْجِهَادُ. قَالَ:" حَسَنٌ، وَمَا هُوَ بِهِ؟" قَالَ:" إِنَّ أَوْثَقَ عُرَى الْإِيمَانِ أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ وَتُبْغِضَ فِي اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے دریافت کیا: اسلام کی کون سی رسی زیادہ مضبوط ہے؟ لوگوں نے عرض کی: نماز، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اچھی ہے، لیکن یہ مراد نہیں ہے، لوگوں نے عرض کی: رمضان کے روزے، آپ نے فرمایا: یہ بھی اچھے ہیں لیکن یہ مراد نہیں ہے، لوگوں نے عرض کی: جہاد کرنا، آپ نے فرمایا: یہ بھی اچھا ہے، لیکن یہ مراد نہیں ہے، پھر آپ نے فرمایا: اسلام کی سب سے مضبوط رسی یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو اور اللہ کے لیے بغض رکھو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جسے اکثر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 306]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جسے اکثر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 286/4 أورده المؤلف فى زوائد المسند 118، أخرجه مسند أحمد برقم: 18053، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 54/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 307
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟" قَالَ قَائِلٌ: الصَّلَاةُ وَالزَّكَاةُ، وَقَالَ قَائِلٌ: الْجِهَادُ. قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - الْحُبُّ لِلَّهِ، وَالْبُغْضُ لِلَّهِ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ کون سا عمل، اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ کسی نے کہا: نماز اور زکوۃ، کسی نے کہا: جہاد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے محبت رکھی جائے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے بغض رکھا جائے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 307]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 146/5 اورده المؤلف فى زوائد المستد 119، أخرجه مسند أحمد برقم: 20796»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 308
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ - وَقَالَ هَاشِمٌ -: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَجِدَ طَعْمَ الْإِيمَانِ فَلْيُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے۔ یہاں ہاشم نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:۔ جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ ایمان کا ذائقہ چکھ لے، اُسے کسی ایسے شخص کے ساتھ محبت رکھنی چاہیے، جس کے ساتھ، وہ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 308]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 289/2 اورده المؤلف فى زوائد المستد 120 اورده المؤلف فى كشف الاستار 63، أخرجه مسند أحمد برقم: 7907، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 309
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَابْنَ مَسْعُودٍ، أَيُّ عُرَى الْإِيمَانِ أَوْثَقُ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَوْثَقُ عُرَى الْإِسْلَامِ: الْوِلَايَةُ فِي اللَّهِ، وَالْحُبُّ فِي اللَّهِ، وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الْعِلْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَقِيلُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَقِيلُ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن مسعود! ایمان کی کون سی رسی سب سے زیادہ مضبوط ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام کی سب سے مضبوط رسی اللہ تعالیٰ کے لیے دوستی رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے محبت رکھنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھنا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ مکمل روایت علم سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقیل بن جعد ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 309]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقیل بن جعد ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 10357، 10531 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 223/1، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10531، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 597»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 310
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ لِلَّهِ وَأَبْغَضَ لِلَّهِ، وَأَعْطَى لِلَّهِ وَمَنَعَ لِلَّهِ ; فَقَدِ اسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمَا، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمَا، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے (کسی کو کچھ) دیتا ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے روک لیتا (یعنی نہیں دیتا) ہے، وہ ایمان کو مکمل کر لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ، امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، امام ابوحاتم فرماتے ہیں: اس کا محل صدق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 310]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7613 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 9083، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4681، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7737، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9079»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف