الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
حدیث نمبر: 651
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 651]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 651]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 652
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَدَّثَ عَنِّي حَدِيثًا كَذِبًا مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میرے حوالے سے کوئی جھوٹی حدیث بیان کرتا ہے، اُسے اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 652]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور اس کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 653
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ بَيْنَ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ" فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ نَزِيدُ وَنَنْقُصُ!. قَالَ:" لَيْسَ أَعْنِيكُمْ، إِنَّمَا أَعْنِي الَّذِي يَكْذِبُ عَلَيَّ مُتَحَدِّثًا يَطْلُبُ بِهِ شِينَ الْإِسْلَامِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قُلْتَ بَيْنَ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ، وَهَلْ لِجَهَنَّمَ عَيْنَانِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَمَّا سَمِعْتُمُ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ" إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ" فَهَلْ تَرَاهُمْ إِلَّا بِعَيْنَيْنِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ فِي رِوَايَةٍ، وَرَوَاهُ عَنِ الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، اُسے جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان اپنا ٹھکانہ بنا لینا چاہیے“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر بہت گراں گزری، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے ہم سے کمی و بیشی ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری مراد تم لوگ نہیں ہو، میری مراد وہ شخص ہے، جو میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اور اس بات کو بیان کرنے کے ذریعے وہ اسلام کو رسوا کرنا چاہتا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان، تو کیا جہنم کی دو آنکھیں بھی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! کیا تم نے اللہ تعالیٰ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جب وہ دور سے انہیں دیکھے گی“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو وہ انہیں آنکھوں کے ذریعے ہی دیکھ سکتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر نے ضعیف قرار دیا ہے، عجلی نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن سعید القطان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، احوص کے حضرات حوالے سے یہ روایت محمد بن فضل بن عطیہ نے نقل کی ہے، جو ایک ضعیف راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 653]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7599، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7599»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 654
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَدِّثُوا عَنِّي بِمَا تَسْمَعُونَ، وَلَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يَكْذِبَ عَلَيَّ، فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ أَوْ قَالَ عَلَيَّ غَيْرَ مَا قُلْتُ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي جَهَنَّمَ يَرْتَعُ فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میرے حوالے سے وہ چیز بیان کر دو! جو تم نے سنی ہو، کسی بھی شخص کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے گا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جو شخص میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے، جو میری کہی ہوئی بات کے علاوہ ہو، تو اُس کے لئے جہنم میں گھر بنا دیا جائے گا، جس میں وہ رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ایسی ہے کہ میں نے کسی کو اس کے راویوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 654]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ایسی ہے کہ میں نے کسی کو اس کے راویوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2516»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 655
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَكْذِبُوا عَلَيَّ، فَإِنَّهُ لَيْسَ كَذِبٌ عَلَيَّ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِفَاعَةُ بْنُ الْهُرَيْرِ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِفَاعَةُ بْنُ الْهُرَيْرِ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری طرف جھوٹی بات منسوب نہ کرو! کیونکہ میری طرف جھوٹی بات منسوب کرنا، کسی اور (شخص) کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے کی مانند نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رفاعہ بن ہریر ہے جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 655]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رفاعہ بن ہریر ہے جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4377»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 656
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَى نَبِيِّهِ أَوْ عَلَى عَيْنَيْهِ أَوْ عَلَى وَالِدَيْهِ لَمْ يَرُحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے نبی کے حوالے سے، یا اپنی آنکھوں کے حوالے سے، یا اپنے والدین کے حوالے سے جھوٹ بولتا ہے (یعنی جو شخص جھوٹی حدیث روایت کرتا ہے، یا جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، یا اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے) وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 656]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 591»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 657
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَكْذِبُوا، عَلَيَّ إِنَّ الَّذِي يَكْذِبُ عَلَيَّ لَجَرِيءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے حوالے سے جھوٹ بیان نہ کرو! میرے حوالے سے جھوٹ بیان کرنے والا شخص (گناہ کے کام میں) جری ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 657]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 657]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5607، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5603»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 658
وَعَنْ أَبِي خَلْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَيْمُونًا الْكُرْدِيَّ وَهُوَ عِنْدَ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، فَقَالَ لَهُ مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ: مَا لِلشَّيْخِ لَا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، فَإِنَّ أَبَاكَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعَ مِنْهُ؟ فَقَالَ: كَانَ أَبِي لَا يُحَدِّثُنَا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَخَافَةَ أَنْ يَزِيدَ أَوْ يَنْقُصَ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
ابوخلدہ بیان کرتے ہیں: میں نے میمون کردی کو سنا: وہ اُس وقت مالک بن دینار کے پاس موجود تھے، مالک بن دینار نے اُن سے کہا: کیا وجہ ہے کہ بزرگوار (یعنی آپ) اپنے والد کے حوالے سے حدیث روایت نہیں کرتے ہیں؟ حالانکہ آپ کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا ہے، تو میمون نے بتایا: میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں کوئی حدیث بیان نہیں کرتے تھے، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ کوئی کمی یا بیشی نہ کر دیں، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، اُسے جہنم میں اپنے ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 658]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6213، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 659
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ لَا يَرِيحُونَ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ: رَجُلٌ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَرَجُلٌ كَذِبَ عَلَى نَبِيِّهِ، وَرَجُلٌ كَذِبَ عَلَى عَيْنَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ، ضَعِيفٌ، لَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ، ضَعِيفٌ، لَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تین آدمی جنت کی خوشبو بھی نہیں پائیں گے، ایک وہ شخص جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور (کی اولاد ہونے) کا دعوی کرے، ایک وہ شخص جو اپنے نبی کے حوالے سے جھوٹی بات بیان کرے اور ایک وہ شخص جو اپنی آنکھوں کے حوالے سے جھوٹی بات (یعنی جھوٹا خواب) بیان کرے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرزاق بن عمر ہے، یہ ضعیف ہے، کسی نے بھی اسے ثقہ قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 659]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرزاق بن عمر ہے، یہ ضعیف ہے، کسی نے بھی اسے ثقہ قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 214»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس میں موجود راوی عبد الرزاق بن عمر ضعیف ہے جس کی کسی نے توثیق نہیں کی۔
37. بَابٌ فِيمَنْ كَذَّبَ بِمَا صَحَّ مِنَ الْحَدِيثِ .
اس شخص کا بیان جو کسی مستند حدیث کو جھٹلا دے
حدیث نمبر: 660
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ بَلَغَهُ عَنِّي حَدِيثٌ فَكَذَّبَ بِهِ فَقَدْ كَذَّبَ ثَلَاثَةً: اللَّهَ، وَرَسُولَهُ، وَالَّذِي حَدَّثَ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْفُوظُ بْنُ مِسْوَرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْفُوظُ بْنُ مِسْوَرٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو میرے حوالے سے کوئی حدیث پہنچے اور وہ اُسے جھٹلا دے، تو اُس نے تین کو جھٹلا دیا، اللہ تعالیٰ کو، اُس کے رسول کو اور اس شخص کو جس نے وہ حدیث بیان کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محفوظ بن مسور ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، اُنہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 660]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7596، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف