الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1323
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید مصلوب ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1323]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید مصلوب ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7548»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، کیونکہ اس کا راوی محمد بن سعید المصلوب کذاب
حدیث نمبر: 1324
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَغَرَفَتْ لَهُ - أَوْ قَرَّبَتْ لَهُ - عَرْقًا، فَوَضَعَتْهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ غَرَفَتْ أَوْ قَرَّبَتْ آخَرَ، فَوَضَعَتْهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَكَلَ، ثُمَّ أَتَى الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ: الْوُضُوءَ الْوُضُوءَ، فَقَالَ:" إِنَّمَا الْوُضُوءُ عَلَيْنَا مِمَّا خَرَجَ، وَلَيْسَ عَلَيْنَا مِمَّا يَدْخُلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِمَا.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے ہڈی والا گوشت آپ کی خدمت میں پیش کیا، وہ انہوں نے آپ کے سامنے رکھا، پھر مزید پیش کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھا لیا، پھر مؤذن آیا تو اس نے کہا: آپ وضو کر لیں، آپ وضو کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم پر وضو کرنا اس چیز کے حوالے سے لازم ہوتا ہے، جو (جسم میں اندر سے) باہر آتی ہے، اس چیز کی وجہ سے لازم نہیں ہوتا، جو (باہر سے جسم کے) اندر جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اُسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید سے نقل کیا ہے، یہ دونوں راوی ضعیف ہیں اور ان دونوں سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1324]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7848»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1325
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا فَرَغَ أَمَرَّ أَصَابِعَهُ عَلَى الْجِدَارِ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّيُّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا، وَلَهُ طَرِيقٌ آخَرُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے دستی کا گوشت کھایا، جب آپ فارغ ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں دیوار پر پھیر لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وضو کیے بغیر عصر اور مغرب کی نمازیں ادا کیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے عمرو بن قیس مکی نے ابراہیم بن محمد بن خالد بن زبیر سے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے،
یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے، جس میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1325]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4273»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1326
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِهِ وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ يَتَعَرَّقُ مِنْهُ. قَالَ: فَتَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَشَ مِنْهُ نَهْشَةً أَوْ نَهْشَتَيْنِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَلَكِنَّهُ عَنْعَنَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَلَكِنَّهُ عَنْعَنَهُ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس سے گزرے، اُن کے ہاتھ میں ہڈی والا گوشت تھا جس میں سے وہ کھا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے لیا اور اس میں سے ایک یا دو مرتبہ کھایا، پھر آپ نے دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اور
یہ روایت اس نے ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1326]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1327
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَيْضًا أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ فَاطِمَةَ، فَنَاوَلَتْهُ كَتِفَ شَاةٍ مَطْبُوخَةٍ فَأَكَلَهَا، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَأَخَذَتْ ثِيَابَهُ، فَقَالَتْ: أَلَا تَوَضَّأُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِمَّ يَا بُنَيَّةُ؟" قَالَتْ: قَدْ أَكَلْتَ مِمَّا مَسَّتْهُ النَّارُ. قَالَ:" إِنَّ أَطْهَرَ طَعَامِكُمْ لَمَا مَسَّتْهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بکری کے شانے کا پکا ہوا گوشت پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگے، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کا کپڑا پکڑ لیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے میری بیٹی! کس وجہ سے؟ انہوں نے عرض کی: آپ نے آگ پر پکی ہوئی چیز کھائی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے کھانے میں سب سے زیادہ پاکیزہ وہ (کھانا) ہوتا ہے، جو آگ پر پکا ہو۔ اس روایت کو امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1327]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1328
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ آخِرَ أَمْرَيْهِ لَحْمًا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دونوں معاملات میں سے آخری یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت کھا کر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن ابوخالد ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1328]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن ابوخالد ہے، میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1328]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1329
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: إِنَّمَا أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْوُضُوءِ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ بِغَسْلِ الْيَدَيْنِ وَالْفَمِ لِلتَّنْظِيفِ، وَلَيْسَ بِوَاجِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد جو وضو کرنے کا حکم دیا ہے، اس سے مراد دونوں ہاتھ اور منہ کو دھونا ہے، یہ صفائی کے لیے ہے، واجب نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطرف بن مازن ہے، جس کی نسبت جھوٹ بولنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1329]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطرف بن مازن ہے، جس کی نسبت جھوٹ بولنے کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1329]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1330
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَسْلَخُ شَاةً فَقَالَ لِي:" يَا مُعَاذُ، هَاتِ - أَوْ أَرِنِي -" فَدَسَعَهَا دَسْعَتَيْنِ بَيْنَ اللَّحْمِ وَالْجِلْدِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا مُعَاذُ، هَكَذَا، ثُمَّ مَضَى إِلَى الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں اُس وقت بکری کی کھال اتارنے لگا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے معاذ! مجھے دو! راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: مجھے دکھاؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت اور جلد کے درمیان دو مرتبہ ہاتھ ڈالا اور پھر ارشاد فرمایا: اے معاذ! اس طرح کرتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1330]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1330]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1331
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكَلَ عَرْقًا، فَجَاءَ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ فَقَامَ لِيُصَلِّيَ، فَأَخَذْتُ بِثَوْبِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ:" مِمَّ أَتَوَضَّأُ يَا بُنَيَّةُ؟" فَقُلْتُ: مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، فَقَالَ:" أَوَلَيَسَ أَطْيَبُ طَعَامِكُمْ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَوَلَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِكُمْ"، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ وُلِدَ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَوَلَيْسَ أَطْهَرُ طَعَامِكُمْ"، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ وُلِدَ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ، وَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعٌ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی والا گوشت کھایا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو بلانے کے لیے آئے، تو آپ نماز ادا کرنے کے لیے اُٹھ گئے، میں نے آپ کا کپڑا پکڑا، اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ وضو نہیں کریں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میری بیٹی! میں کس وجہ سے وضو کروں؟ میں نے عرض کی: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارا سب سے زیادہ پاکیزہ کھانا وہ نہیں ہوتا، جو آگ پر پکا ہو؟۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیا ہے: ”سب سے زیادہ پاک کھانا“۔ حسن بن ابوالحسن نامی راوی کی پیدائش، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد ہوئی تھی اور
یہ روایت ”منقطع“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1331]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 1332
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُرُّ بِالْقِدْرِ، فَيَأْخُذُ الْعَرْقَ فَيُصِيبُ مِنْهُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنڈیا کے پاس سے گزرتے ہوئے ہڈی والا گوشت لے لیتے تھے اور اُسے کھا لیتے تھے اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لیتے تھے، آپ پانی استعمال نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1332]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1332]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح