🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1343
وَعَنْ أُمِّ عَامِرٍ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ - أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرْقٍ، فَتَعَرَّقَهُ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَلِيفَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ هَذَيْنِ.
سیدہ ام عامر بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہڈی والا گوشت لے کر حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا آپ اس وقت بنو عبداشہل کی مسجد میں موجود تھے، پھر آپ نے اُٹھ کر نماز ادا کی اور دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابراہیم بن اسماعیل بن ابوخلیفہ کے حوالے سے، عبدالرحمن بن عبدالرحمن بن ثابت بن صامت کے حوالے سے اس خاتون سے نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1343]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1344
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: أَتَيْنَا بِقَصْعَةٍ وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَأَمَرَ بِهَا فَوُضِعَتْ فِي الطَّرِيقِ، فَأَكَلَ مِنْهَا وَأَكَلْنَا مَعَهُ، وَجَعَلَ يَدْعُو مَنْ مَرَّ بِهِ، ثُمَّ مَضَيْنَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَمَا زَادَ عَلَى أَنْ غَسَلَ أَطْرَافَ أَصَابِعِهِ وَمَضْمَضَ فَاهُ، ثُمَّ صَلَّى.
وَفِي رِوَايَةٍ: أُتِينَا بِقَصْعَةٍ مِنْ بَيْتِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا مُوَثَّقُونَ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک بڑا برتن لے کر آئے، ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، انہوں نے اس برتن کے بارے میں حکم دیا، تو وہ راستے میں رکھ دیا گیا، انہوں نے اس میں سے کھایا، اُن کے ساتھ ہم نے بھی کھایا، وہ ہر گزرنے والے فرد کو بھی دعوت دے دیتے، پھر ہم نماز ادا کرنے کے لئے گئے، تو انہوں نے صرف یہ کیا کہ انگلیوں کے کونے دھو لیے اور منہ میں کلی کر لی، اور پھر نماز ادا کی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر سے ایک برتن ہمارے پاس لایا گیا، جس میں روٹی اور گوشت موجود تھا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان دونوں روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1344]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1345
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَأَنْ أَتَوَضَّأَ مِنَ الْكَلِمَةِ الْخَبِيثَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنَ الطَّعَامِ الطَّيِّبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں کوئی بری بات کرنے کے بعد وضو کروں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں پاکیزہ کھانا کھانے کے بعد وضو کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1345]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ .
موزوں پر مسح کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1346
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَضِّئْنِي". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ فَاسْتَنْجَى، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التُّرَابِ فَمَسَحَهَا ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رِجْلَاكَ لَمْ تَغْسِلْهُمَا. قَالَ:" إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے وضو کرواؤ! میں آپ کے لئے وضو کا پانی لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے استنجاء کیا، پھر اپنا ہاتھ مٹی میں ڈال کر اسے پونچھ کر اُسے دھو لیا، پھر آپ نے وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ اپنے پاؤں نہیں دھوئیں گے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے ان دونوں کو جب موزوں میں داخل کیا تھا، تو یہ دونوں پاک (یعنی باوضو) تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1346]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8480، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1347
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّهُ نَزَعَ خُفَّيْهِ، فَنَظَرُوا إِلَيْهِ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا، وَلَكِنْ حُبِّبَ لِيَ الْوُضُوءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے موزے اُتارے، لوگوں نے اُن کی طرف دیکھنا شروع کر دیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول کو ان دونوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن مجھے وضو کرنا پسند ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1347]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1348
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَيَغْسِلُ رِجْلَيْهِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: بِئْسَ مَا لِي إِنْ كَانَ لَكُمْ مَهْنَاهُ وَعَلَيَّ مَأْثَمُهُ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیتے تھے اور خود پاؤں دھویا کرتے تھے، اُن سے اس بارے میں بات کی گئی، تو انہوں نے فرمایا: یہ تو میرے لیے بہت برا ہو گا، کہ اگر اس کی سہولت تمہارے لئے ہو، اور اس کا گناہ مجھ پر ہو۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1348]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1349
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَنْزِعُ خُفَّيْكَ؟ قَالَ:" لَا، إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ، ثُمَّ لَمْ أَمْشِ حَافِيًا بَعْدُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" ثُمَّ لَمْ أَمْشِ حَافِيًا بَعْدُ" - رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سفر کے دوران، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا، آپ نے اپنا چہرہ اور دونوں بازو دھو لیے، اپنے سر پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ کے موزے اتار دوں؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! میں نے جب ان دونوں (پاؤں کو موزوں میں) داخل کیا تھا، تو یہ دونوں پاک تھے، اور اُس کے بعد میں ننگے پاؤں نہیں چلا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اس کے بعد میں کبھی بھی ننگے پاؤں نہیں چلا“ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 151، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17675، 17778، وأخرجه موطأ مالك برقم: 73، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 191، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8928»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1350
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يَرْوِي الْمَقَاطِيعَ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے موزوں اور چادر پر مسح کیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن ابوامیہ ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں یہ ”مقطوع“ روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21913، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4173، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 572/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ أَنَّهُ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ وَعَنْهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، فَإِنْ كَانَ ابْنَ حَرْبٍ، وَإِلَّا فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث روایت کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے طویل حدیث نقل کی ہے، جس میں یہ مذکور ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام ہے، جس نے ازرق بن قیس سے روایت نقل کی ہے اور اس سے یزید بن ہارون نے روایت نقل کی ہے، اگر تو وہ حرب کا بیٹا ہے، تو پھر ٹھیک ہے، ورنہ میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1351]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1352
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ إِذَا لَبِسَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَلِعُمَرَ فِي الصَّحِيحِ ذِكْرٌ فِي قِصَّةِ سَعْدٍ غَيْرُ هَذَا، وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ آخَرُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے، جبکہ آدمی نے انہیں باوضو حالت میں پہنا ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا واقعہ منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے، اُن کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے ایک اور حدیث بھی نقل کی ہے، اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 194»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں