الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1333
وَعَنْ صَفِيَّةَ - يَعْنِي بِنْتَ حُيَيٍّ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ كَتِفًا بَارِدًا، فَكُنْتُ أَسْحَاهَا، فَأَكَلَهَا ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ کی خدمت میں کندھے کا ٹھنڈا گوشت پیش کیا، میں نے اسے تیار کیا تھا، آپ نے اُسے کھا لیا اور پھر اٹھ کر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1333]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 132، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 636»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1334
وَعَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ أَنَّهَا وَضَعَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَحْمًا، فَانْتَهَشَ مِنْهُ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھایا اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1334]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1334]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1335
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّ أُمَّ حَكِيمٍ ابْنَةَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ دَخَلَ عَلَى ضُبَاعَةَ، فَنَهَشَ مِنْ كَتِفٍ عِنْدَهَا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ مِنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن نوفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام حکیم بنت زبیر رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بات بتائی: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، تو آپ نے اُن کے ہاں (جانور کے) کندھے کا گوشت کھایا اور پھر نماز ادا کر لی، آپ نے اس کی وجہ سے دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1335]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1335]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26551»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1336
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ الزُّبَيْرِ أَنَّهَا قَالَتْ: نَاوَلْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتِفًا مِنْ لَحْمٍ، فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ صَلَّى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام حکیم بنت زبیر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کندھے کا گوشت پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھا لیا اور پھر نماز ادا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1336]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1336]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26810»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1337
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهُ أَكَلَ كَتِفًا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
محمد بن منکدر نے، سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کندھے کا گوشت کھایا اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی“۔ ان کی مراد یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1337]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1337]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1338
وَعَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَشَ مِنْ كَتِفٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کندھے کا گوشت کھایا اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سکن ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1338]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1339
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ الزُّبَيْرِ أَنَّهَا كَانَتْ تَصْنَعُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا وَتَبْعَثُ بِهِ إِلَيْهِ، وَرُبَّمَا أَتَاهَا فَأَكَلَ عِنْدِهَا، فَزَعَمَتْ أَنَّهُ أَتَاهَا ذَاتَ يَوْمٍ، فَأَتَتْهُ بِكَتِفٍ، فَجَعَلْتُ أَسْحَاهَا لَهُ، وَزَعَمَتْ أَنَّهُ أَكَلَ وَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ ام حکیم بنت زبیر رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھجوایا کرتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات اُن کے ہاں تشریف لا کر اُن کے ہاں کھانا کھایا کرتے تھے، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اُن کے ہاں تشریف لائے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کندھے کا گوشت پیش کیا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھا لیا اور پھر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1339]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1339]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1340
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتَ حِزَامٍ، أَنَّهَا" جَعَلَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صُورِ نَخْلٍ كَنَسَتْهُ وَطَيَّبَتْهُ، وَذَبَحَتْ لَهُ شَاةً فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَصَلَّى الظُّهْرَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ مِنْ لَحْمِهَا، وَصَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عمرہ بنت حزام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کے باغ میں صفائی کر کے جگہ تیار کی۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بکری ذبح کروائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کا گوشت کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کر کے ظہر کی نماز ادا کی، اس خاتون نے آپ کی خدمت میں اس بکری کا گوشت پیش کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وضو کیے بغیر عصر کی نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1340]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1340]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1341
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ: سَمِعْتُ هِنْدَ بِنْتَ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ تُحَدِّثُ عَنْ عَمَّتِهَا. قَالَتْ: جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَائِدًا لِأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، فَقَدَّمْنَا إِلَيْهِ ذِرَاعَ شَاةٍ فَأَكَلَ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَتَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا هِنْدَ بِنْتَ سَعِيدٍ، وَقَدْ وَثَّقَهَا ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا هِنْدَ بِنْتَ سَعِيدٍ، وَقَدْ وَثَّقَهَا ابْنُ حِبَّانَ.
عمرو بن محمد بن عمرو بن سعد بن معاذ بیان کرتے ہیں: میں نے ہند بنت سعید بن سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو اپنی پھوپھی کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہوئے سنا ہے: وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے، تو ہم نے آپ کی خدمت میں بکری کی دستی کا گوشت پیش کیا، آپ نے اُسے کھا لیا، نماز کا وقت ہوا، تو آپ نے کلی کر کے دوبارہ وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ہند بنت سعید نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے انہیں ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1341]

حدیث نمبر: 1342
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: قَرَّبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتِفًا مَشْوِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدًا هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدًا هَذَا.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کندھے کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا، آپ نے اسے کھا لیا، پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے اور آپ نے دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن یوسف نامی راوی کے حوالے سے، اس خاتون سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو محمد نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1342]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26082»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف