🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
190. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں قرأت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2655
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَقْرَءُونَ خَلْفِي؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگ میرے پیچھے تلاوت کرتے ہو لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو البتہ سورت فاتحہ کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2655]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2656
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكُمْ تَقُرَءُونَ وَالْإِمَامُ يَقْرَأُ؟" قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالُوا: إِنَّا لَنَفْعَلُ ذَلِكَ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا إِلَّا أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِي نَفْسِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شاید تم لوگ اس وقت تلاوت کرتے ہو جب امام تلاوت کر رہا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دریافت کی تو لوگوں نے عرض کی: ہم ایسا کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو البتہ کوئی شخص اپنے دل میں سورت فاتحہ پڑھ لیا کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2656]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 823، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22970»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2657
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ أَبُوهُ أَسِيرًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ لَا يُقْرَأُ فِيهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ".
وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
دیہات سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں: ان کے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسیر کے طور پر رہے تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ نماز قبول نہیں ہوتی جس میں سورت فاتحہ کی تلاوت نہ کی گئی ہو“۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ ابہامِ راوی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2658
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتِحَةَ الْكِتَابِ ثُمَّ قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمُ: ابْنَ آدَمَ أَنْزَلْتُ عَلَيْكَ سَبْعَ آيَاتٍ ؛ ثَلَاثٌ لِي وَثَلَاثٌ لَكَ وَوَاحِدَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَأَمَّا الَّتِي لِي فَـ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ مِنْكَ الْعِبَادَةُ وَعَلَيَّ الْعَوْنُ، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ: اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فاتحہ کی تلاوت کی پھر ارشاد فرمایا: تمہارا پروردگار فرماتا ہے اے ابن آدم میں نے تم پر سات آیات نازل کی ہیں جن میں سے تین میرے لئے ہیں، اور تین تمہارے لئے ہیں، اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے جہاں تک ان آیات کا تعلق ہے، جو میرے لئے ہیں تو وہ یہ ہیں ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے قیامت کے دن کا مالک ہے بے شک ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں“۔ (اللہ تعالی فرماتا ہے:) تو عبادت تمہاری طرف سے ہو گئی اور مدد میرے ذمہ ہو گی جہاں تک ان آیات کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہیں (تو وہ یہ ہیں) ”تو ہمیں سیدھے راستے پر چلا ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ کہ ان لوگوں کا جن پر غضب کیا گیا اور نہ ہی گمراہوں کا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
191. بَابٌ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ قَبْلَ السُّورَةِ .
سورت سے پہلے سورت فاتحہ پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2659
عَنْ عِصْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) [وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْخِيَارِ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرأت کا آغاز الحمد للہ رب العالمین کے ذریعے کرتے تھے۔ سیدنا ابوبکر سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (بھی ایسا ہی کرتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن خیار ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2659]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2660
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز (یعنی نماز میں قرأت) کا آغاز المدللہ رب العالمین کے ذریعے کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2660]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12718»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَفْتَتِحُ صَلَاتَهُ بِالْحَمْدِ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اپنی نماز (یعنی نماز میں قرأت) کا آغاز الحمد لله رب العالمین کے ذریعے کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک رادی عثمان بن مطر ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2661]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
192. بَابٌ التَّأْمِينِ .
آمین کہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2662
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذِ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَعَلَيْكَ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" إِنَّهُمْ لَا يَحْسُدُونَا عَلَى شَيْءٍ كَمَا يَحْسُدُونَا عَلَى الْجُمُعَةِ الَّتِي هَدَانَا اللَّهُ لَهَا وَضَلُّوا عَنْهَا، وَعَلَى الْقِبْلَةِ الَّتِي هَدَانَا اللَّهُ لَهَا وَضَلُّوا عَنْهَا، وَعَلَى قَوْلِنَا خَلْفَ الْإِمَامِ: آمِينَ".
وَقَدْ تَقَدَّمَ الْحَدِيثُ بِتَمَامِهِ فِي الْقِبْلَةِ وَالْكَلَامُ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھی، اسی دوران ایک یہودی شخص نے اندر آنے کی اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی اس نے کہا: السام علیک (یعنی آپ کو موت آئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر بھی ہو (یعنی تمہیں بھی آئے) اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں۔ نبی اکرم سی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ لوگ ہم سے کسی بھی چیز کے حوالے سے اتنا حسد نہیں کرتے جتنا حسد یہ جمعہ کے حوالے سے کرتے ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت نصیب کی اور یہ لوگ اس کے حوالے سے گمراہ رہ گئے اور قبلہ کے حوالے سے (حسد) کرتے ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت نصیب کی اور یہ لوگ اس کے حوالے سے گمراہ رہ گئے اور امام کے پیچھے ہمارے آمین کہنے پر (یہ لوگ ہم سے حسد کرتے ہیں۔)“۔ اس سے پہلے یہ مکمل حدیث قبلہ سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اور اس حدیث پر کلام بھی گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24508»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2663
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ أَزْوَاجِهِ وَعَائِشَةُ، عِنْدَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ نَفَرٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالُوا: السَّامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ قَالَ:" وَعَلَيْكُمْ"، فَجَلَسُوا فَتَحَدَّثُوا وَقَدْ فَهِمَتْ عَائِشَةُ تَحِيَّتَهُمُ الَّتِي حَيَّوْا بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَجْمَعَتْ غَضَبًا وَتَبَصَّرَتْ فَلَمْ تَمْلِكْ غَيْظَهَا فَقَالَتْ: بَلْ عَلَيْكُمُ السَّامُ وَغَضَبُ اللَّهِ وَلَعْنَتُهُ بِهَذَا تُحَيُّونَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ خَرَجُوا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكِ عَلَى مَا قُلْتِ؟" قَالَتْ: أَوَ لَمَ تَسْمَعْ كَيْفَ حَيَّوْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَاللَّهِ مَا مَلَكْتُ نَفْسِي حِينَ سَمِعْتُ تَحِيَّتَهُمْ إِيَّاكَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا جَرَمَ كَيْفَ رَأَيْتِ رَدَدْتِ عَلَيْهِمْ، إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ سَئِمُوا دِينَهُمْ وَهُمْ قَوْمُ حَسَدٍ، وَلَمْ يَحْسُدُوا الْمُسْلِمِينَ عَلَى أَفْضَلِ مِنْ ثَلَاثٍ: رَدُّ السَّلَامِ، وَإِقَامَةُ الصُّفُوفِ، وَقَوْلُهُمْ خَلْفَ إِمَامِهِمْ فِي الْمَكْتُوبَةِ: آمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج میں سے کسی ایک کے گھر میں موجود تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں کچھ یہودی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو موت آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں بھی آئے وہ لوگ بیٹھ گئے اور بات چیت کرنے لگے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ان کے سلام کرنے کے طریقے کی سمجھ آ گئی جن الفاظ کے ذریعے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو شدید غصہ آیا وہ دیکھتی رہیں پھر انہیں اپنے اوپر ق ابونہیں رہا تو انہوں نے کہا: بلکہ تم لوگوں کو موت آئے اللہ کا غضب اور اس کی لعنت تم پر ہو تم لوگ اس طریقے سے اللہ کے نبی کو سلام کرتے ہو پھر وہ لوگ وہاں سے چلے گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تم نے جو کچھ کہا: تھا وہ کیوں کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: کیا آپ نے سنا نہیں کہ انہوں نے کس طریقے سے آپ کو سلام کیا تھا۔ اللہ کی قسم! جب میں نے ان کے اس سلام کو سنا تو میں خود پر ق ابونہیں رکھ سکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی مسئلہ نہیں ہے تم نے دیکھا نہیں کہ میں نے انہیں کیسے جواب دیا تھا: یہودی ایسے لوگ ہیں جو اپنے دین سے اکتاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، اور یہ حسد کرنے والے لوگ ہیں یہ تین چیزوں سے زیادہ اور کسی چیز کے حوالے سے مسلمانوں کے ساتھ حسد نہیں رکھتے سلام کا جواب دینا صفیں قائم کرنا اور ان لوگوں (یعنی مسلمانوں) کا فرض نماز میں امام کے پیچھے آمین کہنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2663]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2664
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قَالَ الْإِمَامُ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) قَالَ الَّذِينَ خَلْفَهُ: آمِينَ وَالْتَقَتْ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ وَأَهْلِ الْأَرْضِ آمِينَ غَفَرَ اللَّهُ لِلْعَبْدِ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، قَالَ: وَمَثَلُ الَّذِي لَا يَقُولُ: آمِينَ كَمَثَلِ رَجُلٍ غَزَا مَعَ قَوْمٍ فَاقْتَرَعُوا فَخَرَجَتْ سِهَامُهُمْ وَلَمْ يَخْرُجْ سَهْمُهُ فَقَالَ: مَا لِسَهْمِي لَمْ يَخْرُجْ؟ قَالَ: إِنَّكَ لَمْ تَقُلْ آمِينَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب امام غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الصَّالِینَ پڑھ لے، تو اس کے پیچھے موجود افراد آمین کہیں تو آسمانوں والوں (یعنی فرشتوں) اور زمین والوں (یعنی انسانوں) کا آمین کہنا ایک ساتھ ہو جائے گا، تو اللہ تعالیٰ بندے کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کر دے گا آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا: کہ جو شخص آمین نہیں کہتا اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو کچھ لوگوں کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتا ہے وہ قرعہ اندازی کرتے ہیں تو ان لوگوں کا نام نکل آتا اور اس شخص کا نہیں نکلتا تو وہ کہتا ہے کیا وجہ ہے کہ میرا حصہ کیوں نہیں نکلا تو دوسر شخص کہتا ہے کہ کیونکہ تم نے آمین نہیں کہا: تھا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ”ثقہ“ اور تدلیس کرنے والا ہے، اس نے اسے معنعن روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2664]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں