الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
193. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 2675
وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: رُبَّمَا أَمَّنَا ابْنُ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - بِالسُّورَتَيْنِ وَالثَّلَاثِ فِي الْفَرِيضَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نافع بیان کرتے ہیں: بعض اوقات سیدنا عبداللہ بن عمر ہماری امامت کرتے ہوئے فرض نماز میں دو یا تین سورتیں پڑھ لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2675]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2675]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2676
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: اجْتَمَعَ ثَلَاثُونَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَمَّا مَا يَجْهَرُ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقِرَاءَةِ فَقَدْ عَلِمْنَاهُ وَمَالَا يَجْهَرُ فِيهِ فَلَا نَقِيسُ بِمَا يَجْهَرُ فِيهِ قَالَ: فَاجْتَمَعُوا فَمَا اخْتَلَفَ مِنْهُمُ اثْنَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ أَيَّةً فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ، وَيَقْرَأُ فِي الْعَصْرِ بِقَدْرِ النِّصْفِ مِنْ قِرَاءَتِهِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ، وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِقَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ وَيُقَالُ: إِنَّ يَزِيدَ بْنَ هَارُونَ سَمِعَ مِنْهُ فِي حَالِ اخْتِلَاطِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: تیس صحابہ کرام اکٹھے ہوئے اور بولے: جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے کہ جن نمازوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں قرأت کیا کرتے تھے تو ہمیں ان کا علم ہے، اور جن میں آپ بلند آواز میں قرأت نہیں کیا کرتے تھے تو ہم انہیں ان پر قیاس نہیں کریں گے جن میں آپ بلند آواز میں قرأت کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: تو ان حضرات کا اس بات پر اتفاق تھا ان میں سے دو افراد کی بھی رائے مختلف نہیں تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں پہلی دو رکعات میں سے ہر رکعت میں تقریبا تیس آیات کی تلاوت کرتے تھے، اور آخری دو رکعات میں اس سے نصف تلاوت کرتے تھے، اور عصر کی نماز میں آپ اس سے نصف تلاوت کرتے تھے جتنی تلاوت آپ ظہر کی پہلی دو رکعات میں کرتے تھے، اور آخری دو رکعات میں ظہر کی آخری دو رکعات کی مقدار کی نصف تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا یہ بات کہی جاتی ہے یزید بن ہارون نے اس سے اس کے اختلاط کے دوران سماع کیا تھا باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2676]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22587»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2677
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ: (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ رکن کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے یہ (قرآن مجید کے اس حکم کے نازل ہونے) سے پہلے کی بات ہے کہ جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کھلم کھلا بیان کریں، اور (اس وقت) مشرکین یہ سن رہے تھے ”تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2677]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2677]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26415»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2678
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَآيَتَيْنِ مَعَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ - قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَآيَتَيْنِ مَعَهَا" - وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سورت فاتحہ اور اس کے ہمراہ دو آیات کی تلاوت کے بغیر نماز نہیں ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے میں یہ کہتا ہوں: یہ ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں“ اس کے ہمراہ دو آیات“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے دحیم ابن عدی اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2678]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 723، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2283»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2679
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سُنَّةُ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ أَنْ يُقْرَأَ فِي الْأُولَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَسُورَةٍ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ بِأُمِّ الْقُرْآنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ وَشَيْخُ شَيْخِهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ وَشَيْخُ شَيْخِهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نماز میں قرات کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلی دو رکعات میں سورت فاتحہ اور ایک سورت پڑھی جائے اور آخری دو رکعات میں صرف سورت فاتحہ پڑھی جائے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں امام طبرانی کے استاد، اور ان کے استاد کے استاد میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2679]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9244»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2680
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: الْقِرَاءَةُ سُنَّةٌ، لَا تُخَالِفِ النَّاسَ بِرَأْيِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت فرماتے ہیں: قرأت کرنا سنت ہے تم اپنی رائے کی بنیاد پر لوگوں کے برخلاف نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2680]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن ابوزناد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2680]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2681
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يَقْرَأْ فِيهِمَا إِلَّا بِأُمِّ الْكِتَابِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے دو رکعات ادا کیں اور آپ نے ان دونوں میں صرف سورت فاتحہ کی تلاوت کی۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنظلہ سدوسی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2681]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2546، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13016»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
194. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ .
ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2682
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَارَوْا فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَدْ أَعْلَمُ أَنَّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ إِلَّا لِقِرَاءَةٍ، وَأَنَا أَفْعَلُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
مطلب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کے بارے میں بحث شروع کی تو انہوں نے مجھے خارجہ بن زید کے پاس بھیجا انہوں نے بتایا: سیدنا ابی بن کعب نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل قیام کرتے تھے، اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے جس سے مجھے پتہ چلا تھا کہ یہ قرأت کی وجہ سے ہوتا تھا تو میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند کی ایک راوی کثیر بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2682]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21070، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4915، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1273/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2683
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَتْ تُعْرَفُ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الظُّهْرِ بِتَحْرِيكِ لِحْيَتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: ظہر کی نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کا اندازہ آپ کی داڑھی کی حرکت کے ذریعے ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2683]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22642»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2684
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: اجْتَمِعُوا فَلْأُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ؟ وَكَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟ فَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ صُحْبَتِي إِيَّاكُمْ!! قَالَ: فَجَمَعَ بَنِيهِ وَأَهْلَهُ وَدَعَا بِوَضُوءٍ فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْثَرَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَغَسَلَ هَذِهِ ثَلَاثًا - يَعْنِي الْيُسْرَى - ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا مَا أَلَوْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ فَصَلَّى صَلَاةً لَا نَدْرِي مَا هِيَ ثُمَّ خَرَجَ فَأَمَرَ بِالصَّلَاةِ فَأُقِيمَتْ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ فَأَحْسَبُ أَنِّي سَمِعْتُ مِنْهُ آيَاتٍ مِنْ يس، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْعَشَاءَ فَقَالَ: مَا أَلَوْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ وَكَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ رِوَايَةُ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ رِوَايَةُ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
یزید بن براء بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی نے فرمایا تم لوگ اکھٹے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے، اور کس طرح آپ نماز ادا کرتے تھے کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں تمہارے ساتھ اور کتنا عرصہ رہوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے بچوں اور اپنے اہل خانہ کو اکھٹا کیا وضو کے لئے پانی منگوایا کلی کی ناک میں پانی ڈالا اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا دائیں بازو کو تین مرتبہ دھویا بائیں بازو کو تین مرتبہ دھویا پھر فرمایا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ) اس طرح تھا میں نے تمہیں یہ دکھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے انہوں نے نماز ادا کی ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کون سی نماز تھی پھر وہ باہر نکلے پھر انہوں نے نماز کے لیے حکم دیا تو اقامت کہی گئی، تو انہوں نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی میرا خیال ہے میں نے ان کی زبانی سورت یسین کی کچھ آیات سنی تھیں پھر انہوں نے عصر کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے ہمیں عشا کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے فرمایا: میں نے اس بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے کہ میں تمہیں یہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے، اور آپ کس طرح نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے ابوالعالیہ کے حوالے سے تیس صحابہ کے حوالے سے روایت گزر چکی ہے، جو اس سے پہلے والے باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2684]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18066»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔