الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
192. بَابٌ التَّأْمِينِ .
آمین کہنا
حدیث نمبر: 2665
وَعَنْ سُلَيْمَانَ أَنَّ بِلَالًا قَالَ لِلنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسْبِقْنِي بِآمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سلیمان بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ مجھ سے پہلے آمین نہ کہیے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2665]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2665]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6136، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7239»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2666
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قَالَ الْإِمَامُ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) فَقُولُوا: آمِينَ يُجِبْكُمُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب امام غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ پڑھ لے، تو تم لوگ آمین کہو اللہ تعالیٰ تمہاری دعا قبول کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2666]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2666]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه سمرة ما اسند سمرة بن جندب باب 6732، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6891»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2667
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ قَالَ: آمِينَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ:" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز شروع کی جب آپ سورت فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے تین مرتبہ آمین کہا:۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”تین مرتبہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2667]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 855»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2668
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَالَ: (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي آمِينَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: رَبِّ اغْفِرْ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو كُرَيْبٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنِ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا.

سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جب آپ نے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضالین پڑھا تو یہ کہا: اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے آمین۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطادی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابوکریب نے اس کی تعریف کی ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2668]

حدیث نمبر: 2669
وَعَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ أَنَّهَا كَانَتْ تُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَفِّ النِّسَاءِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ" حَتَّى بَلَغَ" غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ" قَالَ:" آمِينَ" حَتَّى سَمِعْتُهُ وَأَنَا فِي صَفِّ النِّسَاءِ وَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے خواتین کی صف میں نماز ادا کی وہ کہتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا {الْحَمْدُ للہ رَبِّ الْعَالَمِينَ 0 الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ 0 مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ 0} یہاں تک کہ جب آپ نے یہ آیت پڑھی {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ} تو آپ نے آمین کہا: یہاں تک کہ میں نے یہ بات سن لی حالانکہ میں خواتین کی صف میں موجود تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سجدے میں جاتے تھے یا سجدے سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2669]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2669]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5409، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 477، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3178»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
193. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 2670
عَنِ الْأَغَرِّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ سُورَةَ الرُّومِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب سیدنا اغر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی تو آپ نے سورہ روم کی تلاوت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2670]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2670]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2671
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: مَا مِنْ سُورَةٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَؤُهَا كُلَّهَا فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مفصل سورتوں سے تعلق رکھنے والی ہر چھوٹی اور بڑی سورت کو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور
یہ روایت ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2671]
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کی اہل حجاز سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور
یہ روایت ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2671]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13359»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2672
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَدِّدُ الْآيَ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں آیات کو شمار کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نصر بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2672]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نصر بن طریف ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2672]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2673
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى آخِرِهِ فِي الْفَرَائِضِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ يَقُولُونَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَوَثِّقْهُ ابْنُ مَعِينٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ يَقُولُونَ فِيهِ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ وَوَثِّقْهُ ابْنُ مَعِينٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب فرض نمازوں میں شروع سے لے کر آخر تک پورا قرآن پڑھ لیتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، اس کے بعد انہوں نے یہ کہا: ہے یہ قوی نہیں ہے یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2673]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2674
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لِكُلِّ سُورَةٍ حَظُّهَا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُهُ بَعْدُ فَقُلْتُ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ بِالسُّوَرِ فَهَلْ تَعْرِفُ مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَ: إِنِّي لَأَعْرِفُهُ وَأَعْرِفُ مُنْذُ كَمْ حَدَّثَنِيهِ، حَدَّثَنِي مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات سنائی ہے، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رکوع اور سجود میں ہر سورت کا مخصوص حصہ ہوتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عمر ایک رکعت میں مختلف سورتیں تلاوت کر لیتے تھے؟ تو کیا آپ اس بارے میں جانتے ہیں آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے انہوں نے فرمایا: میں انہیں جانتا ہوں، اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ انہوں نے کتنا عرصہ پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی انہوں نے پچاس سال پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2674]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20128، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 4580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔