🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ .
عصر کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1715
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَئِنْ يُوتَرُ أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ وَمَالَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَفُوتَهُ وَقْتُ صَلَاةِ الْعَصْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
محمد بن عبدالرحمن بن نوفل بن معایہ، اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کے اہل خانہ اور مال برباد ہو جائیں، یہ اُس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ اُس کی عصر کی نماز کا وقت فوت ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1715]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1716
وَعَنْ أَبِي طَرِيفٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيْثُ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَكَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ حِينًا لَوْ أَنَّ رَجُلًا رَمَى لَرَأَى مَوَاقِعَ نَبْلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فَقَالَ: يُصَلِّي الْعَصْرَ. وَصَوَابُهُ: الْمَغْرِبُ. كَمَا رَوَاهُ أَحْمَدُ فَقَالَ: كَانَ يُصَلِّي بِنَا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، وَسَيَأْتِي - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُمَيْرَةَ هَكَذَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ. وَعِنْدَ أَحْمَدَ: الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شُمَيْلَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. قُلْتُ: الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُمَيْرٍ، وَيُقَالُ: ابْنُ سُمَيْرَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوطریف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، یہ اُس وقت کی بات ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز اس وقت ادا کی کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتا، تو وہ اپنے تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتا تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت عصر کی نماز ادا کی“ حالانکہ درست یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت مغرب کی نماز ادا کی تھی، جیسا کہ امام أحمد نے یہ روایت نقل کی ہے، جس میں اُن کے یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی۔“
یہ روایت آگے چل کر آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ ابوسمیرہ ہے، امام طبرانی نے اسی طرح کہا: ہے، جب کہ امام أحمد نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ولید بن عبداللہ بن ابوشمیلہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، میں یہ کہتا ہوں: یہ ولید بن عبداللہ بن ابوسمیر ہے، اور ایک قول کے مطابق اس کا نام ابن سمیرہ ہے، اس کا تذکرہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1716]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15011»

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى .
درمیانی نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1717
عَنِ الزِّبْرِقَانِ قَالَ: إِنَّ رَهْطًا مِنْ قُرَيْشٍ مَرَّ بِهِمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمْ مُجْتَمِعُونَ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ غُلَامَيْنِ لَهُمْ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى، فَقَالَ: هِيَ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلَانِ مِنْهُمْ فَسَأَلَاهُ، فَقَالَ: هِيَ الظُّهْرُ، ثُمَّ انْصَرَفَا إِلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَسَأَلَاهُ فَقَالَ: هِيَ الظُّهْرُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ بِالْهَجِيرِ، وَلَا يَكُونُ وَرَاءَهُ إِلَّا الصَّفُّ وَالصَّفَّانِ، وَالنَّاسُ فِي قَائِلَتِهِمْ وَفِي تِجَارَتِهِمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ) فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَقَالَ الشَّيْخُ فِي الْأَطْرَافِ: لَيْسَ فِي السَّمَاعِ، وَلَمْ يَذْكُرْهُ أَبُو الْقَاسِمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ الزِّبْرِقَانَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ وَلَا مِنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
زبرقان بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجود تھے، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اُن کے پاس سے گزرے، وہ لوگ اکٹھے تھے، انہوں نے حضرت زید رضی اللہ عنہ کی طرف اپنے دو غلام بھیجے اور اُن سے یہ سوال کیا: کہ درمیانی نماز سے مراد کیا ہے؟ تو حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ عصر کی نماز ہے، پھر اُن لوگوں میں سے دو افراد اُٹھ کر ان کے پاس گئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ ظہر کی نماز ہے، پھر وہ دونوں صاحبان حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے بھی فرمایا: اس سے مراد ظہر کی نماز ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز دوپہر میں ادا کر لیتے تھے، جب کہ آپ کے پیچھے ایک صف یا دو صفیں موجود ہوتی تھیں، باقی لوگ اس وقت یا قیلولہ کر رہے ہوتے تھے، یا تجارت میں مصروف ہوتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ” تم لوگ نمازوں کی حفاظت کرو، اور درمیانی نماز کی بھی، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ کھڑے رہو،، اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام نسائی نے نقل کی ہے، شیخ نے ” اطراف،، میں یہ بات بیان کی ہے: یہ سماع میں نہیں ہے، اور نہ ہی ابوالقاسم نے اس کا ذکر کیا ہے، یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ زبرقان نامی راوی نے، نہ تو حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، اور نہ ہی حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1717]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21285، وأخرجه مسند البزار برقم: 2618، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 408، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2855»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1718
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ الصَّلَاةِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ، وَمَنْ صَلَّى بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضیلت والی نماز مغرب کی نماز ہے، جو شخص اس نماز کے بعد دو رکعات ادا کرے گا، اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6445»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1719
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَاتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدُوًّا فَلَمْ يَفْرَغْ مِنْهُمْ حَتَّى أَخَّرَ الْعَصْرَ عَنْ وَقْتِهَا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ حَبَسَنَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَامْلَأْ بُيُوتَهُمْ نَارًا، وَامْلَأْ قُبُورَهُمْ نَارًا" - أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وُالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کے ساتھ جنگ کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ میں مصروف رہے، یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت گزر گیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی تو یہ دعا کی: اے اللہ! جس نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے سے روکے رکھا تھا، تو ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے، اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے، (راوی بیان کرتے ہیں:) یا اس کی مانند کوئی اور کلمات ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2740، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1720
وَلَهُ عِنْدُ الْبَزَّارِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةُ الْوُسْطَى صَلَاةُ الْعَصْرِ".
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ أَيْضًا.
اُن کے حوالے سے، امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”درمیانی نماز سے مراد، عصر کی نماز ہے“۔
اس کے رجال کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1720]

الحكم على الحديث:
إسناده اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1721
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَسِيَ صَلَاةَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يَوْمَ الْأَحْزَابِ، فَذُكِّرَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان کے حوالے سے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے: غزوہ احزاب کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازیں بھول گئے، تو مغرب کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دلایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1721]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1722
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْأَحْزَابِ:" شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے موقع پر ارشاد فرمایا: ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز ادا نہیں کرنے دی، اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1722]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار زر بن حبيش، 2518، أخرجه مسند البزار برقم: 2906»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1723
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ:" مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا كَمَا شَغَلُونَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خندق کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے، کیونکہ انہوں نے سورج غروب ہونے تک ہمیں درمیانی نماز ادا نہیں کرنے دی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1723]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1724
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ أَقْبَلَ حَتَّى نَزَلَ دِمَشْقَ، فَنَزَلَ عَلَى أَبِي كُلْثُومٍ الدَّوْسِيِّ، فَتَذَاكَرُوا الصَّلَاةَ الْوُسْطَى فَقَالَ: اخْتَلَفْنَا كَمَا اخْتَلَفْتُمْ وَنَحْنُ بِفِنَاءِ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِينَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ أَبُو هَاشِمِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ، فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُ لَكُمْ ذَلِكَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ جَرِيئًا عَلَيْهِ، فَاسْتَأْذَنَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا، فَأَخْبَرَنَا أَنَّهَا صَلَاةُ الْعَصْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى أَبُو هَاشِمِ بْنُ عُتْبَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ وَحَدِيثًا آخَرَ. قُلْتُ: وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ آئے اور انہوں نے دمشق میں پڑاؤ کیا، وہ ابوکلثوم دوسی کے ہاں ٹھہرے، اُن حضرات نے درمیانی نماز کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے بھی اسی طرح اختلاف کا اظہار کیا تھا، جس طرح تمہاری آراء مختلف ہیں، ہم اُس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے صحن میں موجود تھے، ہمارے درمیان ایک نیک شخص سیدنا ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس موجود تھے، انہوں نے فرمایا: میں تمہارے لئے اس کا علم حاصل کر کے آتا ہوں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بے تکلف بات کر لیتے تھے، انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر باہر تشریف لائے اور انہوں نے ہمیں یہ بتایا: اس سے مراد، عصر کی نماز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث روایت کی ہو، اس بارے میں ہمیں صرف اس حدیث کا علم ہے، یا ایک اور حدیث کا علم ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1724]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں