🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى .
درمیانی نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1725
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَفْلَحَ أَنَّ نَفَرًا مِنَ الصَّحَابَةِ أَرْسَلُونِي إِلَى ابْنِ عُمَرَ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى، فَقَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهَا الصَّلَاةُ الَّتِي وُجِّهَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْقِبْلَةِ: الظُّهْرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبدالرحمن بن افلح بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، تاکہ اُن سے درمیانی نماز کے بارے میں دریافت کریں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ اس سے مراد وہ نماز ہے، جس کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ قبلہ کی طرف پھیر دیا گیا تھا، اور وہ ظہر کی نماز ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1725]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف، من اسمه احمد 240، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1726
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَغَلُونَا عَنْ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى صَلَاةِ الْعَصْرِ، مَلَأَ اللَّهُ أَجْوَافَهُمْ وَقُلُوبَهُمْ نَارًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ الْمُلَائِيُّ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي مَالِكٍ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فِي (وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ) - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز، یعنی عصر کی نماز، ادا نہیں کرنے دی اللہ تعالیٰ ان کے پیٹوں کو اور ان کے دلوں کو آگ سے بھر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ملائی اعور ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث، درمیانی نماز سے متعلق باب میں آئے گئی، جو سورہ بروج سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1726]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ .
مغرب کی نماز کا وقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1727
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَرْجِعُ إِلَى مَنَازِلِنَا وَهِيَ مِيلٌ وَأَنَا أُبْصِرُ مَوَاقِعَ النَّبْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ التِّرْمِذِيُّ وَاحْتَجَّ بِهِ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے، پھر ہم اپنے گھر واپس چلے جاتے تھے، جو ایک میل کے فاصلے پر ہوتا تھا، اور میں اُس وقت تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ لیتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے نقل کی ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، امام ترمذی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اس سے استدلال کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند جابر بن عبدالله رضى الله عنه 14708، مصنف عبد الرزاق الصنعانى كتاب الصلاة باب وقت المغرب حديث 2020، مسند عبد بن حميد من مسند جابر بن عبد الله، 1036، أخرجه مسند أحمد برقم: 14553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1728
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ وَنَنْصَرِفُ إِلَى السُّوقِ، وَلَوْ رَمَى أَحَدُنَا بِنَبْلٍ لَأَبْصَرْتَ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: سَمِعَ مِنْهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ. وَهَذَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے، پھر ہم بازار واپس چلے جاتے تھے، اگر ہم میں سے کوئی ایک شخص تیر پھینکتا، تو تم اس تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی تو امہ ہے، جو آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، یحییٰ بن معین کہتے ہیں: ابن ابوذئب نے اختلاط سے پہلے اس سے سماع کیا تھا، اور یہ روایت ابن ابوذئب نے اس سے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1728]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين، بقية حديث زيد بن خالد الجهني حديث 16727 مصنف ابن ابى شيبة كتاب الصلاة، من كان يرى ان يعجل المغرب 3294 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة، جماع ابواب المواقيت باب وقت المغرب، 1600 مسند الشافعي باب ومن كتاب استقبال القبلة فى الصلاة، 103 مسند الطيالسي وما اسند عن زيد بن خالد، حديث 985 مسند عبد بن حميد، حديث زيد بن خالد الجهني رضى الله عنه، 282 المعجم الكبير للطبراني باب الزاى من اسمه زيد، زيد بن خالد الجهني يكنى أبا طلحة ويقال ابو محمد ويقال صالح بن نبهان مولى التوامة، 5121، أخرجه مسند أحمد برقم: 16581، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1729
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالُوا: كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ، فَنَتَرَامَى حَتَّى نَأْتِيَ دِيَارَنَا، فَمَا يَخْفَى عَلَيْنَا مَوَاقِعُ سِهَامِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
علی بن بلال نے، کچھ انصار کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے، پھر ہم واپس چلے جاتے تھے، ہم دوڑتے ہوئے جاتے تھے، یہاں تک کہ ہم اپنے علاقے میں پہنچ جاتے تھے، تو ہم میں سے کسی ایک پر، اُس کے تیر کے گرنے کی جگہ مخفی نہیں رہتی تھی۔ (یعنی اتنی روشنی ہوتی تھی کہ اتنی دور تک نگاہ کام کرتی تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1729]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15980»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1730
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي عَلَى الْفِطْرَةِ مَا صَلَّوُا الْمَغْرِبَ قَبْلَ طُلُوعِ النَّجْمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت اُس وقت تک فطرت پر گامزن رہے گی، جب تک وہ ستاروں کے طلوع ہونے سے پہلے، مغرب کی نماز ادا کرتے رہیں گئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1730]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه السائب، ما اسند السائب بن يزيد يزيد بن خصيفة عن السائب، حديث 6515 مسند احمد بن حنبل مسند المكيين، حديث السائب بن يزيد 15438 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة، ذكر جماع ابواب الاذان والإقامة باب كراهية تاخير المغرب 1955، أخرجه مسند أحمد برقم: 15290، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6671»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1731
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلُّوا الْمَغْرِبَ لِفِطْرِ الصَّائِمِ، وَبَادِرُوا طُلُوعَ النَّجْمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَفْظُهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ:" صَلُّوا صَلَاةَ الْمَغْرِبِ مَعَ سُقُوطِ الشَّمْسِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مغرب کی نماز اُس وقت ادا کر لو! جب روزہ دار، افطار کرتا ہے، اور اسے ستارے نکلنے سے پہلے ادا کر لو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی، مغرب کی نماز ادا کر لو“۔ یہ روایت امام أحمد نے یزید بن ابوحبیب کے حوالے سے، ایک شخص کے حوالے سے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، اسے امام طبرانی نے یزید بن ابوحبیب کے حوالے سے، اسلم ابوعمران کے حوالے سے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1731]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23010، 23068، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4058، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 827/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1732
وَعَنْ أَبِي طَرِيفٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَكَانَ يُصَلِّي بِنَا صَلَاةَ النَّصْرِ، حَتَّى لَوْ أَنَّ رَجُلًا رَمَى لَرَأَى مَوَاقِعَ نَبْلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شُمَيْلَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ لَيْسَ هُوَ عِنْدِي الْآنَ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، فَجَعَلَ مَكَانَ النَّصْرِ الْعَصْرَ وَهُوَ وَهْمٌ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - قُلْتُ: الْوَلِيدُ هَذَا هُوَ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُمَيْرَةَ كَمَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَكَذَا ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَذَكَرَ رِوَايَتَهُ عَنْ أَبِي ظَرِيفٍ وَأَنَّهُ اخْتُلِفَ فِي اسْمِ جَدِّهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوظریف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کا محاصرہ کیا تھا، آپ نے ہمیں ”نصر“ کی نماز پڑھائی، یہاں تک کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتا، تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبداللہ بن شمیلہ ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس مقام پر ”مسند“ کے رجال میرے ذہن میں نہیں ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے لفظ ”نصر“ کی جگہ ”عصر“ روایت کیا ہے، اور یہ وہم ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: ولید نامی یہ راوی ولید بن عبداللہ بن سمیرہ ہے، جیسا کہ امام طبرانی نے یہ روایت نقل کی ہے، ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، انہوں نے اس راوی کی سیدنا ابوظریف رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کا ذکر کیا ہے، اُن کے دادا کے نام کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1732]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15011»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1733
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَأْتِي بَنِي سَلَمَةَ وَنَحْنُ نُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِنَا فِي بَنِي سَلَمَةَ أَقْصَى الْمَدِينَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ، فَيُصَلِّي مَعَهُ رِجَالٌ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِلَى بَنِي سَلَمَةَ وَهُمْ يُبْصِرُونَ مَوَاقِعَ النَّبْلِ.
وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِي ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمْ، وَقَالَ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ: كَانَ صَدُوقًا وَلَمْ يَكُنْ مِنْ فُرْسَانِ الْحَدِيثِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: حَسَنُ الْحَدِيثِ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے پھر ہم بنو سلمہ کے محلے میں آتے تھے تو بنو سلمہ کے محلے میں جو مدینہ کا منورہ کا سب سے دور کا علاقہ تھا وہاں پہنچ کر ہم اپنے تیروں کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے آپ کی اقتداء میں بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ بنوسلہ کے محلے کی طرف واپس چلے جاتے تھے تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد قاضی ہے، جسے یحیی بن معین امام بخاری رحمہ اللہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے زکریا بن یحیی ساجی بیان کرتے ہیں: یہ صدوق تھا تاہم علم حدیث کے ماہرین میں سے نہیں ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ حسن الحدیث ہے، اس کی نقل کردہ حدیث کو اس کے ضعیف ہونے کے باوجود نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1733]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5280، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 823، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1270، 1271»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1734
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْمَغْرِبِ، وَيَرْجِعُونَ إِلَى بَنِي سَلَمَةَ وَهُمْ يُبْصِرُونَ مَوَاقِعَ النَّبْلِ حِينَ يُرْمَى بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ كَعْبٍ: أَخْبَرَنِي رَجُلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے انہیں یہ بات بتائی کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے، اور پھر بنو سلمہ کے محلے میں واپس چلے جاتے تھے تو تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے اگر تیر کو پھینکا جاتا -
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ یہ بیان کرتے ہیں: یونس نے ابن شہاب کے حوالے سے ابن کعب سے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی ہے، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1734]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں