🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِي الْمُحَافَظَةِ عَلَى الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا .
نماز کو اہتمام کے ساتھ اس کے مخصوص وقت میں ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1675
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ شُعْبَةُ: قَالَ:" أَفْضَلُ الْعَمَلِ الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا، وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ، وَالْجِهَادُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضیلت والا عمل، نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور جہاد کرنا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 7096، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 85، وأخرجه سنن النسائي برقم: 610، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22610، وأخرجه مسند البزار برقم: 1794»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1676
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، اهْجُرِي الْمَعَاصِيَ ; فَإِنَّهَا خَيْرُ الْهِجْرَةِ، وَحَافِظِي عَلَى الصَّلَوَاتِ ; فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْبِرِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يَسَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! گناہوں سے لاتعلق رہنا، کیونکہ یہ سب سے بہتر لاتعلقی ہے، اور نماز کی حفاظت کرنا، کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والی نیکی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن یحیی بن یسار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1676]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، من اسمه على 4172»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1677
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الصَّلَوَاتِ لِوَقْتِهَا، وَأَسْبَغَ لَهَا وُضُوءَهَا، وَأَتَمَّ لَهَا قِيَامَهَا وَخُشُوعَهَا وَرُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا - خَرَجَتْ وَهِيَ بَيْضَاءُ مُسْفِرَةٌ تَقُولُ: حَفِظَكَ اللَّهُ كَمَا حَفِظْتَنِي. وَمَنْ صَلَّى لِغَيْرِ وَقْتِهَا، وَلَمْ يُسْبِغْ لَهَا وُضُوءَهَا، وَلَمْ يُتِمَّ لَهَا خُشُوعَهَا وَلَا رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا - خَرَجَتْ وَهِيَ سَوْدَاءُ مُظْلِمَةٌ تَقُولُ: ضَيَّعَكَ اللَّهُ كَمَا ضَيَّعَتْنِي. حَتَّى إِذَا كَانَتْ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ لُفَّتْ كَمَا يُلَفُّ الثَّوْبُ الْخَلَقُ، ثُمَّ ضُرِبَ بِهَا وَجْهُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُبَادَةَ بِنَحْوِ هَذَا فِي بَابِ مَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَيُسِيءُ رُكُوعَهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص پانچ نمازیں، اُن کے مخصوص وقت میں ادا کرتا ہے، اور اُن کے لئے اچھی طرح وضو کرتا ہے، اُن کے قیام، ان کے خشوع، ان کے رکوع، اور اُن کے سجود مکمل کرتا ہے، تو جب وہ نماز نکلتی ہے، تو وہ سفید اور روشن ہوتی ہے، اور وہ یہ کہہ رہی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے، جس طرح تم نے میری حفاظت کی ہے، اور جو شخص نماز کو اُس کے وقت کے علاوہ ادا کرتا ہے، اُس کے لئے اچھی طرح وضو نہیں کرتا ہے، اُس کے خشوع اس کے رکوع، اس کے سجود کو مکمل نہیں کرتا ہے، تو جب وہ نماز نکلتی ہے، تو وہ سیاہ اور تاریک ہوتی ہے، اور یہ کہتی ہے: اللہ تعالیٰ تمہیں بھی اُسی طرح ضائع کرے، جس طرح تم نے مجھے ضائع کیا ہے، یہاں تک کہ جب وہ اُس مقام پر پہنچتی ہے، جہاں اللہ کو منظور ہوتا ہے، تو اُسے یوں لپیٹ دیا جاتا ہے، جس طرح پرانے کپڑے کو لپیٹ دیا جاتا ہے پھر (اس نماز کو) اُس شخص کے منہ پر مار دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث جو اس کی مانند ہے، وہ اس باب میں آئے گی، جس میں اس شخص کا بیان ہے، جو نماز مکمل ادا نہیں کرتا اور اس کا رکوع ٹھیک طرح سے نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1677]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1678
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ سَبْعَةُ نَفَرٍ - أَرْبَعَةٌ مِنْ مَوَالِينَا، وَثَلَاثَةٌ مِنْ عَرَبِنَا - مُسْنِدِي ظُهُورِنَا إِلَى مَسْجِدِهِ فَقَالَ:" مَا أَجْلَسَكُمْ؟" قُلْنَا: جَلَسْنَا نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ. قَالَ: فَأَرَمَّ قَلِيلًا ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا يَقُولُ رَبُّكُمْ؟" قُلْنَا: لَا. قَالَ:" فَإِنَّ رَبَّكُمْ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ لِوَقْتِهَا، وَحَافَظَ عَلَيْهَا وَلَمْ يُضَيِّعْهَا اسْتِخْفَافًا لَحِقَهَا ؛ فَلَهُ عَلَيَّ عَهْدٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ لَمْ يَصَلِّهَا لِوَقْتِهَا، وَلَمْ يُحَافِظْ عَلَيْهَا، وَضَيَّعَهَا اسْتِخْفَافًا بِحَقِّهَا - فَلَا عَهْدَ لَهُ عَلَيَّ، إِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ، وَإِنْ شِئْتُ غَفَرْتُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْنِدِي ظُهُورِنَا إِلَى قِبْلَةِ مَسْجِدِهِ إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الظُّهْرِ، فَقَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اُس وقت سات افراد تھے، جن میں سے چار کا تعلق موالی سے تھا اور تین کا تعلق عربوں سے تھا، ہم نے آپ کی مسجد کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں بیٹھے ہوئے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم نماز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تمہارا پروردگار کیا فرماتا ہے؟ ہم نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا پروردگار یہ فرماتا ہے: جو شخص پانچ نمازوں کو اُن کے وقت پر ادا کرے گا، اُن کو باقاعدگی سے ادا کرے گا، اور اُن کے حق کو کمتر سمجھتے ہوئے انہیں ضائع نہیں کرے گا، تو اُس شخص کے لئے میرے ذمہ یہ عہد ہے کہ میں اُسے جنت میں داخل کروں گا، اور جو شخص نماز کو اُس کے مخصوص وقت پر ادا نہیں کرے گا، اس کی حفاظت نہیں کرے گا اس کے حق کو کم سمجھتے ہوئے، اُسے ضائع کر دے گا، تو اُس شخص کے لئے میرے ذمہ کوئی عہد نہیں ہو گا، اگر میں چاہوں گا، تو اُسے عذاب دوں گا، اور اگر چاہوں گا، تو اس کی مغفرت کر دوں گا“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ایک مرتبہ ہم اللہ کے رسول کی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، ہم نے اپنی پشت مسجد کی قبلہ سمت والی دیوار کے ساتھ لگائی ہوئی تھی اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کی ادائیگی کے لئے ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ہے عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1678]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، من اسمه عبد الرحمن 4866، أخرجه مسند أحمد برقم: 17666، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1679
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى أَصْحَابِهِ يَوْمًا فَقَالَ لَهُمْ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا يَقُولُ رَبُّكُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَهَا ثَلَاثًا. قَالَ:" وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا يُصَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا أَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ صَلَّاهَا لِغَيْرِ وَقْتِهَا إِنْ شِئْتُ رَحِمْتُهُ وَإِنْ شِئْتُ عَذَّبْتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ قُتَيْبَةَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَذُكِرَ لَهُ رَاوٍ وَاحِدٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر، اپنے اصحاب کے پاس سے ہوا، آپ نے اُن سے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تمہارا پروردگار تبارک و تعالیٰ کیا فرماتا ہے؟ اُن لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی، پھر ارشاد فرمایا: تمہارا پروردگار فرماتا ہے: میری عزت اور میرے جلال کی قسم ہے، جو شخص اس نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کرے گا، تو میں اُسے جنت میں داخل کروں گا، اور جو شخص اس کو اس کے مخصوص وقت کے علاوہ ادا کرے گا، تو اگر میں چاہوں گا، تو اُس پر رحم کر دوں گا، اور اگر چاہوں گا، تو اسے عذاب دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن قتیبہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، اس شخص کے حوالے سے ایک راوی کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن کسی نے نہ تو اس راوی کی توثیق کی ہے، اور نہ ہی اس پر جرح کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1679]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ الصَّلَاةِ فِي أَوَّلِ الْوَقْتِ .
نماز کو ابتدائی وقت میں ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1680
عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ يُقَالُ لَهُ: عِيَاضٌ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عَلَيْكُمْ بِذِكْرِ رَبِّكُمْ، وَصَلُّوا صَلَاتَكُمْ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُضَاعِفُ لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا بَعْدَ هَذَا - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا عیاض رضی اللہ عنہ ہے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم پر لازم ہے کہ اپنے پروردگار کو یاد کرتے رہو، اور تم نماز اس کے ابتدائی وقت میں ادا کر لینا، اللہ تعالی تمہیں اس کا دگنا اجر عطا کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں احادیث آگے آئیں گی، جو اس شخص کے بارے میں ہیں، جو نماز کو اس کے مخصوص وقت سے تاخیر سے ادا کرتا ہے، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1680]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، من اسمه عياض عياض بن زيد العبدي، 14832»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ .
وقت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1681
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّنِي جِبْرِيلُ فِي الصَّلَاةِ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعَصْرَ حِينَ كَانَ الْفَيْءُ قَامَةً، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ، ثُمَّ جَاءَ الْغَدُ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ وَفَيْءُ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلُهُ، وَصَلَّى الْعَصْرَ وَالْفَيْءُ قَامَتَانِ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ إِلَى ثُلْثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، وَصَلَّى الصُّبْحَ حِينَ كَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ، ثُمَّ قَالَ: الصَّلَاةُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جبرائیل نے، نماز میں میری امامت کی، انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی، جب سورج ڈھل گیا تھا اور عصر کی نماز اس وقت ادا کی، جب ایک مثل سایہ ہو چکا تھا، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، اور عشاء کی نماز اس وقت ادا کی، جب شفق غائب ہو گئی تھی، فجر کی نماز اس وقت ادا کی، جب صبح صادق ہو گئی تھی، پھر جب وہ اگلے دن آئے، تو انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی، جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل تھا، عصر کی نماز اس وقت ادا کی، جب سایہ دو مثل ہو چکا تھا، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، عشاء کی نماز ایک تہائی رات گزرنے کے بعد ادا کی، اور صبح کی نماز اس وقت ادا کی، جب سورج نکلنے کے قریب تھا، پھر انہوں نے یہ بتایا: نماز کا وقت ان دو اوقات کے درمیان ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1681]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابي سعيد الخدري رضى الله عنه 11032، المعجم الكبير للطبراني من اسمه زرارة وما اسند ابو سعيد الخدرى رضى الله عنه 5303، أخرجه مسند أحمد برقم: 10856، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5443»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1682
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُمْ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ جَاءَهُ، فَصَلَّى بِهِ الصَّلَوَاتِ وَقْتَيْنِ وَقْتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ:" جَاءَنِي صَلَّى بِي الظُّهْرَ حِينَ كَانَ فَيْئِي مِثْلَ شِرَاكِ نَعْلِي، ثُمَّ جَاءَنِي فَصَلَّى بِي الْعَصْرَ حِينَ كَانَ فَيْئِي مِثْلِي، ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْمَغْرِبِ فَصَلَّى بِي سَاعَةَ غَابَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْعَشَاءِ فَصَلَّى سَاعَةَ غَابَ الشَّفَقُ، ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْفَجْرِ فَصَلَّى بِي سَاعَةَ بَرِقَ الْفَجْرُ، ثُمَّ جَاءَنِي مِنَ الْغَدِ فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ كَانَ الْفَيْءُ مِثْلِي، ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْعَصْرِ فَصَلَّى بِي حِينَ كَانَ فَيْئِي مِثْلَيَّ، ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْمَغْرِبِ فَصَلَّى بِي حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ - لَمْ يُغَيِّرْهُ عَنْ وَقْتِهِ الْأَوَّلِ - ثُمَّ جَاءَنِي فِي الْعِشَاءِ فَصَلَّى بِي حِينَ ذَهَبَ ثُلْثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ أَسْفَرَ فِي الْفَجْرِ حَتَّى لَا أَرَى فِي السَّمَاءِ نَجْمًا، ثُمَّ قَالَ: مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: سَمِعَ مِنْهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ ذَلِكَ. وَشَيْخُ الْبَزَّارِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو یہ بات بتائی: سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور تمام نمازیں دو مختلف اوقات میں پڑھائیں، البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:) وہ میرے پاس آئے، انہوں نے مجھے ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی، جب میرا سایہ میرے جوتے کے تسمے کی مانند ہو چکا تھا، پھر وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے عصر کی نماز اس وقت پڑھائی جب میرا سایہ ایک مثل ہو گیا تھا، پھر وہ میرے پاس مغرب کی نماز کے لئے آئے تو انہوں نے مجھے یہ نماز اس وقت پڑھا دی جب سورج غروب ہو گیا تھا، پھر وہ عشاء کے وقت میرے پاس آئے اور اس وقت نماز پڑھائی جب شفق غروب ہوئی تھی، پھر وہ فجر کی نماز میں میرے پاس آئے، تو اس وقت نماز پڑھائی، جب صبح صادق ہوئی تھی، جب وہ اگلے دن میرے پاس آئے، تو انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت پڑھائی، جب میرا سایہ ایک مثل ہو گیا تھا، پھر وہ عصر کی نماز کے لئے میرے پاس اس وقت آئے اور انہوں نے مجھے نماز اس وقت پڑھائی، جب میرا سایہ دو مثل ہو گیا تھا، پھر وہ مغرب کی نماز کے لئے میرے پاس آئے، اور مجھے وہ نماز اس وقت پڑھائی، جب سورج غروب ہو گیا تھا، اس نماز میں انہوں نے پہلے وقت سے کوئی تبدیلی نہیں کی تھی، پھر وہ عشاء کی نماز کے لئے میرے پاس آئے اور مجھے یہ نماز اس وقت پڑھائی جب رات کا ابتدائی ایک تہائی حصہ رخصت ہو چکا تھا، پھر انہوں نے فجر کی نماز روشنی میں ادا کی، یہاں تک کہ مجھے آسمان میں کوئی ستارہ دکھائی نہیں دے رہا تھا، پھر انہوں نے بتایا: ان دونوں کے درمیان (نمازوں کا مخصوص) وقت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہے، عمر بن عبدالرحمن بن اسید بن عبدالرحمن بن زید بن خطاب ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: ابونعیم اور عبداللہ بن نافع نے اس سے سماع کیا ہے، میں نے اپنے والد کو یہی بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، امام بزار کے استاد ابراہیم بن نصر ہیں، میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1682]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1683
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، وَالْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ، وَالْمَغْرِبَ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ، وَالْعِشَاءَ إِذَا غَابَ الشَّفَقُ، وَالْفَجْرُ رُبَّمَا صَلَّاهَا حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَرُبَّمَا أَخَّرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے، جب سورج ڈھل جاتا تھا اور عصر کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب سورج چمکدار اور روشن ہوتا تھا، مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے، جب سورج غروب ہو جاتا تھا اور عشاء اس وقت ادا کرتے تھے، جب شفق غروب ہو جاتی تھی، فجر کی نماز آپ بعض اوقات اس وقت ادا کرتے تھے، جب صبح صادق ہوتی تھی اور بعض اوقات اُسے ذرا تاخیر کر کے ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11902، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1684
وَعَنْ بَيَانٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: حَدِّثْنِي بِوَقْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ. قَالَ: كَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ عِنْدَ دَلُوِكِ الشَّمْسِ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ بَيْنَ صَلَاتِكُمُ الْأُولَى وَالْعَصْرِ، وَكَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّفَقِ، وَيُصَلِّي الْغَدَاةَ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ حِينَ يَفْتَتِحُ الْبَصَرُ، كُلُّ مَا بَيْنَ ذَلِكَ وَقْتٌ، أَوْ قَالَ: صَلَاةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى هَكَذَا كَمَا هُنَا مِنْ غَيْرِ زِيَادَةٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
بیان (نامی راوی) بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے وقت کے بارے میں حدیث بیان کیجئے! تو انہوں نے بتایا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز سورج ڈھل جانے کے بعد ادا کر لیتے تھے، اور عصر کی نماز اس درمیانی وقت میں ادا کرتے تھے، جو تمہارا پہلی (یعنی ظہر کی) اور عصر کی نماز کا درمیانی وقت ہے، آپ مغرب کی نماز سورج کے غروب ہونے کے بعد ادا کرتے تھے، اور عشاء کی نماز شفق غروب ہونے کے بعد ادا کرتے تھے، صبح کی نماز آپ صبح صادق ہونے کے بعد ادا کر لیتے تھے، جب بینائی کو دکھائی دینا شروع ہوتا ہے، تو ان سب کے درمیان وقت ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) نماز (کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسی طرح کسی اضافے کے بغیر نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1684]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى على بن زيد، حديث 3893»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں