🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
215. بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں سہو ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2925
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدَيِّ قَالَ: خَرَجَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ وَأَصْحَابُهُ مِنْ مَكَّةَ فَصَلَّى بِهِمُ الْمَغْرِبَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِثَلَاثِ آيَاتٍ مِنَ النِّسَاءِ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری اور ان کے ساتھی مکہ سے نکلے سیدنا ابوموسیٰ نے انہیں مغرب کی نماز میں دو رکعات پڑھا کر سلام پھیر دیا پھر وہ کھڑے ہوئے انہوں نے سورت نساء کی تین آیات کی تلاوت کی پھر رکوع میں گئے اور سجدہ کیا اور سلام پھیر دیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی (کہ اس طرح کی صورت حال میں ایسا کرنا چاہیے)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2925]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2926
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ قَامَ فِي صَلَاتِهِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَقَالَ النَّاسُ: سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ فَعَرَفَ الَّذِي يُرِيدُونَ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُكُمْ تَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لِكَيْ أَجْلِسَ وَأَنْ لَيْسَ تِلْكَ السُّنَّةُ، إِنَّمَا السُّنَّةُ الَّتِي صَنَعْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُقْبَةَ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نماز میں اس وقت کھڑے ہو گئے جب ان پر بیٹھنا لازم تھا لوگوں نے سبحان اللہ سبحان اللہ کہا: انہیں لوگوں کے ارادے کا پتہ چل گیا لیکن جب انہوں نے نماز مکمل کی تو دو مرتبہ سجدہ کیا جب وہ بیٹھے ہوئے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے تم لوگوں کو سبحان اللہ کہتے ہوئے سن لیا تھا جو اس لئے تھا کہ میں بیٹھ جاؤں لیکن یہ چیز سنت نہیں ہے سنت وہ ہے، جو میں نے کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں زہری کی سیدنا عقبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حالانکہ زہری نے ان سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2927
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَقَالَ:" مَنْ سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَإِذَا سَهَا بَعْدَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو گیا تو آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کیے آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو جائے تو وہ سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کر لے اور جب کسی کو نماز مکمل ہونے کے بعد سہو ہو تو وہ سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2927]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7589»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2928
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ صَلَاةً سَهَا فِيهَا فَسَجَدَ بَعْدَ السَّلَامِ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا وَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَصْنَعْ إِلَّا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
محمد بن صالح بن علی بن عبداللہ بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی جس میں انہیں سہو ہو گیا تو انہوں نے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ کیا (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: میں نے صرف اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
216. بَابٌ فِيمَا لَا سُجُودَ فِيهِ .
کن صورتوں میں سجدہ لازم نہیں ہوتا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2929
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا جَهَرَ فِي الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ فَلَمْ يَسْجُدْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ظہر یا شاید عصر کی نماز میں بلند آواز میں تلاوت کی تو (اس وجہ سے) سجدہ (سہو) نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے جو ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ اختلاط کیا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2929]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب من اسمه الاشعث صفة انس بن بن مالك وهيانه رضى الله عنه حديث 688 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الصلاة من كان يجهر فى الظهر والعصر ببعض القراءة 3606 معرفة السنن والآثار للبيهقى كتاب الصلاة الجبر بالقراءة 1239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
217. بَابٌ فِيمَنْ سَهَا فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ .
اس شخص کا بیان جو نماز خوف میں سہو کا شکار ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2930
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ سَهْوٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز خوف میں (سجدہ) سہو نہیں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن فضل ہے، جسے ابن حبان اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2930]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9986»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2931
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا لِأَنَّهَا وِتْرٌ قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ صَلَّى الصَّلَاةَ الْأُولَى إِلَّا الْمَغْرِبَ وَإِذَا أَقَامَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، إِلَّا الْمَغْرِبَ لِأَنَّهَا وِتْرٌ، وَالصُّبْحَ لِأَنَّهَا يُطَوِّلُ فِيهَا الْقِرَاءَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نماز دو دو فرض کی گئی تھی صرف مغرب کی نماز میں تین رکعت تھیں کیونکہ یہ طاق ہوتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو پہلے والی نماز (یعنی دو رکعات فرض) ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے، اور جب آپ مقیم ہوتے تھے تو آپ دو رکعات کے ساتھ مزید دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ وہ طاق ہوتی ہے، اور صبح کی نماز کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس میں آپ طویل قرأت کرتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2931]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي:رواه أحمد والطبراني في الأوسط، وفيه ابن إسحاق، وهو مدلس وقد عنعن (2/153)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2932
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا قَالَتْ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ بِمَكَّةَ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ زَادَ مَعَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت میں یہ منقول ہے وہ بیان کرتی ہیں: مکہ میں نماز دو دو رکعات کی شکل میں فرض قرار دی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو ہر دو رکعات کے ساتھ دو رکعات زائد ہو گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے: یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2932]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2933
وَعَنْ أَحْمَدَ عَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: كَانَ أَوَّلُ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الصَّلَاةِ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ فَإِنَّهَا كَانَتْ ثَلَاثًا وَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
وَرِجَالُهَا كُلِّهَا ثِقَاتٌ.
امام أحمد نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت بھی نقل کی ہے وہ بیان کرتی ہیں: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز دو دو رکعات کی شکل میں فرض کی تھی صرف مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے، اس کی تین رکعت تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ ان تمام روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2933]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25806»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2934
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَرَضَ الصَّلَاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَهَكَذَا ضَبَطْتُهُ مِنَ الْمُسْنَدِ بَعْدَ الْمُرَاجَعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اے لوگو بے شک اللہ تعالی نے تمہارے نبی کی زبانی، حضر کے دوران چار رکعات اور سفر کے دوران دو رکعات فرض قرار دی ہیں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات منقول ہے، اسے عبیداللہ بن زحر نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے مراجعت کے بعد ”مسند“ میں سے میں نے
یہ روایت اسی طرح نوٹ کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2934]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں