🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
214. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ وَصَلَاةِ الْجَالِسِ .
بیمار شخص کی نماز اور بیٹھے ہوئے شخص کی نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2905
وَعَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي قَاعِدًا فَقَالَ: رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ" فَتَجَشَّمَ النَّاسُ الْقِيَامَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ ابْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ أَحْمَدُ: يُعْتَبَرُ لِحَدِيثِهِ.
سیدنا مطلب بن ابوداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: بیٹھ کر نماز ادا کرنے والے) کی نماز کھڑے ہو کر (نماز ادا کرنے والے) کی نماز کا نصف ہوتی ہے“۔ تو لوگ اہتمام سے کھڑے ہونے لگے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے، جسے جہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد کہتے ہیں: اس کی حدیث کا اعتبار کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2905]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2906
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا وَقَائِمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: سَعِيدٌ رَوَى عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ وَرَوَى عَنْهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن شخیر بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ بیٹھ کر بھی (نفل) نماز ادا کر لیتے تھے، اور کھڑے ہو کر بھی ادا کر لیتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہے، جس کا نام سعید ہے، اس نے غیلان بن جریر سے روایت نقل کی ہے، جب کہ اس سے زید بن حباب نے روایت نقل کی ہے: میں اس راوی سے واقف نہیں ہوں اس ردایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2906]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
215. بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں سہو ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2907
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَلَّيْتُ فَلَمْ أَدْرِ أَشَفَعَتُ أَمْ أَوْتَرْتُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّايَ؟؟ وَأَنْ يَتَلَعَّبَ بِكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاتِكُمْ، مَنْ صَلَّى مِنْكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَشَفَعَ أَمْ أَوْتَرَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ فَإِنَّهُمَا إِتْمَامُ صَلَاتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ عُثْمَانَ، وَيَزِيدُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُثْمَانَ وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ عُثْمَانَ قَالَ مِثْلَهُ أَوْ نَحْوَهُ وَرِجَالُ الطَّرِيقَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نماز ادا کر رہا تھا مجھے پتہ نہیں چلا کہ کیا میں نے جفت تعداد میں رکعات ادا کر لی ہیں؟ یا طاق تعداد میں رکعات ادا کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس چیز سے بچو کہ شیطان تمہاری نماز کے حوالے سے تمہارے ساتھ کھیلے تم میں سے جو شخص نماز ادا کر رہا ہو اور اسے یہ پتہ نہ چلے کہ کیا اس نے جفت تعداد میں رکعات ادا کی ہیں یا طاق تعداد میں ادا کی ہیں؟ تو اسے۔ دو مرتبہ سجدہ کر لینا چاہیے یہ دونوں اس کی نماز کو کمل کر دیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے یزید نامی راوی نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، امام أحمد کے صاحبزادے عبداللہ نے اسے یزید بن ابوکبشہ کے حوالے سے مروان کے حوالے سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اسے نقل کیا ہے، اور اس کی مانند روایت نقل کی ہے: ان دونوں طرق کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2907]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2908
وَعَنْ عَطَاءٍ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ وَنَهَضَ لِيَسْتَلِمَ الْحَجَرَ فَسَبَّحَ الْقَوْمُ فَقَالَ: مَا شَأْنُكُمْ؟ وَصَلَّى مَا بَقِيَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: مَا أَمَاطَ عَنْ سُنَّةِ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا پھر وہ اٹھے تاکہ حجر اسود کا استلام کریں تو لوگوں نے سبحان اللہ کہنا شروع کر دیا انہوں نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے پھر انہوں نے باقی رہ جانے والے نماز ادا کی اور دو مرتبہ سجدہ کیا اس بات کا تذکرہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: وہ اپنے نبی کی سنت سے نہیں ہٹے ہیں
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2908]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3275، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11484، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2909
وَعَنْ مَعْدِيِّ بْنِ سُلَيْمَانَ - وَكَانَ ثِقَةً - قَالَ: أَتَيْتُ مُطَيْرًا لِأَسْأَلَهُ عَنْ حَدِيثِ ذِي الْيَدَيْنِ فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَإِذَا هُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَنْفُذُ الْحَدِيثَ مِنَ الْكِبَرِ فَقَالَ ابْنُهُ شُعَيْبٌ: بَلَى يَا أَبَةِ حَدَّثْتَنِي أَنَّكَ لَقِيتَ ذَا الْيَدَيْنِ بِذِي خُشُبٍ فَحَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمْ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعِشَاءِ - وَهِيَ الْعَصْرُ - رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَخَرَجَ سُرْعَانُ النَّاسِ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ ذُو الْيَدَيْنِ: أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: مَا قَصُرَتْ وَلَا نَسِيتُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: مَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ؟ فَقَالَا: صَدَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَّابَ النَّاسُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتِيِ السَّهْوِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ مُطَيْرٍ، وَمُطَيْرٌ حَاضِرٌ يُصَدِّقُ مَقَالَتَهُ قَالَ: كَيْفَ كُنْتَ أَخْبَرْتُكَ؟ قَالَ: يَا أَبَتَاهُ إِنَّكَ لَقِيتَ ذَا الْيَدَيْنِ بِذِي خَشَبٍ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِمَّا زَادَهُ فِي الْمُسْنَدِ وَفِيهِ مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ.
معدی بن سلیمان جو ایک ”ثقہ“ راوی ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں مطیر کے پاس آیا تاکہ ان سے سیدنا ذوالیدین کی نقل کردہ حدیث کے بارے میں دریافت کروں میں ان کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: وہ ایک بوڑھے عمر رسیدہ آدمی تھے عمر رسیدگی کی وجہ سے وہ بات پوری نہیں کر پاتے تھے ان کے بیٹے شعیب نے کہا: جی ہاں! اے ابا جان آپ نے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی کہ ذی خشب کے مقام پر آپ کی ملاقات سیدنا ذوالیدین سے ہوئی تھی اور انہوں نے آپ کو یہ حدیث بیان کی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی دو نمازوں میں سے ایک نماز ان لوگوں کو پڑھاتے ہوئے دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیا (راوی کہتے ہیں: وہ عصر کی نماز تھی) جلد باز لوگ باہر نکل گئے حاضرین میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا ذوالیدین نے عرض کی: کیا نماز مختصر ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہ تو یہ مختصر ہوئی ہے، اور نہ ہی میں بھولا ہوں پھر آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور دریافت کیا: ذولیدین کیا کہہ رہا ہے ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ٹھیک کہہ رہا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس گئے لوگ کھڑے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو رکعات پڑھائیں پھر آپ نے سلام پھیرا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: مطیر کے صاحبزادے شعیب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، اور مطیر اس وقت وہاں موجود تھے اور انہوں نے اپنے صاحبزادے کے بیان کی تصدیق کی جب انہوں نے دریافت کیا: کہ میں نے تمہیں کیسے بیان کی تھی تو ان کے صاحبزادے نے کہا: اے ابا جان آپ کی ملاقات ذی خشب کے مقام پر سیدنا ذوالیدین سے ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے: یہ دونوں روایات عبداللہ بن أحمد نے وہاں نقل کی ہیں جو انہوں نے مسند میں زوائد نقل کیے ہیں، اس کی سند میں ایک راوی سعدی بن سلیمان ہے، اور ابوحاتم کہتے ہیں: وہ بزرگ ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2909]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2910
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحْنَا لَهُ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا قَالَ: فَمَضَى فِي قِيَامِهِ حَتَّى فَرَغَ قَالَ: أَكُنْتُمْ تَرَوْنَ أَنْ أَجْلِسَ إِنَّمَا صَنَعْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ.
قَالَ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ: لَمْ نَسْمَعْ أَحَدًا يَرْفَعُ هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرَ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہمیں نماز پڑھاتے ہوئے دو رکعات کے بعد کھڑے ہو گئے ہم نے ان کے لئے سبحان اللہ بھی کہا: لیکن وہ کھڑے رہے انہوں نے اپنے قیام کو جاری رکھا یہاں تک کہ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ مجھے بیٹھ جانا چاہیے تھا میں نے اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے ابوعثمان بن عمرو بن محمد ناقد بیان کرتے ہیں: ابومعاویہ کے علاوہ ہم نے کسی کو اس روایت کو ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کرتے ہوئے نہیں سنا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2910]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2911
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَلَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن مالک ہمیں نماز پڑھا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے ابومعاویہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا
یہ روایت بھی امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2911]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2912
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَجْدَتَا السَّهْوِ تَجْزِيَانِ مِنْ كُلِّ زِيَادَةٍ وَنَقْصٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سہو کے دو سجدے (نماز میں) ہر کمی و بیشی کی جگہ کفایت کر جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، جسے امام ابوزرعہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2912]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي مسند عائشة حديث 4471 المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 5236 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب سجود السهو وسجود الشكر باب من كثر عليه السهو فى صلاته فسجدنا السهو تجزيان عن 3599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2913
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَشْكُو إِلَيْكَ وَسْوَسَةً أَجِدُهَا فِي صَدْرِي ؛ إِنِّي أَدْخُلُ فِي صَلَاتِي فَمَا أَدْرِي عَلَى شَفْعٍ أَنْفَتِلُ أَمْ عَلَى وَتْرٍ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَإِذَا وَجَدْتَ ذَلِكَ فَارْفَعْ أُصْبُعَكَ السَّبَّابَةَ الْيُمْنَى فَاطْعَنْهُ فِي فَخِذِكَ الْيُسْرَى وَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ فَإِنَّهَا سِكِّينُ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ لَمْ يُحْسِنْ سِيَاقَةَ الْحَدِيثِ، فَلَعَلَّهُ مِنْ سَقَمِ النُّسْخَةِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ الْمُهَاجِرُ بْنُ الْمُنِيبِ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
ابوملیح بن اسامہ نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے سامنے وسوسے کی شکایت کرنا چاہتا ہوں، جو میں اپنے سینے میں پاتا ہوں جب میں نماز شروع کرتا ہوں تو مجھے یہ پتہ نہیں چلتا کہ میں نے جفت رکعات کے بعد رکعات ختم کی ہے یا طاق رکعات کے بعد کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم یہ صورت حال پاؤ تو اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی کو بلند کرو اور اسے اپنے بائیں زانوں پر چبھو دو اور بسم اللہ پڑھو! یہ چیز شیطان کو لگنے والی چھری ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، لیکن انہوں نے اس حدیث کا سیاق اچھی طرح سے نقل نہیں کیا ہے شاید یہ نسخے کی خامی ہو سکتی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے، اسے مہاجر بن منیب نے ابوالملیح سے روایت کیا ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2913]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2914
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفْتِنَا فِي رِجْلٍ سَهَا فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى قَالَ:" لَا يَنْصَرِفُ ثُمَّ يَقُومُ فِي صَلَاتِهِ حَتَّى يَعْلَمَ كَمْ صَلَّى فَإِنَّمَا ذَلِكَ الْوَسْوَاسُ يَعْرِضُ فَيُسْهِيهِ عَنْ صَلَاتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ.
سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں حکم بیان کیجئے جو نماز میں بھول کا شکار ہو جاتا ہے، اور اسے یہ پتہ نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز ادا کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نماز ختم نہیں کرے گا وہ نماز میں قیام کرے گا یہاں تک کہ اسے یہ پتہ چل جائے اس نے کتنی نماز ادا کی ہے کیونکہ یہ وسوسے درپیش ہوتے رہتے ہیں، اور آدمی کو اس کے نماز کے حوالے سے غافل کر دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں مجہول راوی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2914]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں