الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
211. بَابُ الِانْصِرَافِ مِنَ الصَّلَاةِ .
نماز ختم کرنا
حدیث نمبر: 2885
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَلَّمَ عَلَيْنَا مِنَ الصَّلَاةِ قُلْنَا: وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِذَاكَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَيْسَ بِذَاكَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں جب ہماری طرف سلام پھیرتے تھے تو ہم یہ کہتے تھے: وَ عَلَيْكُمُ السَّلَامُ و َرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مختار ہے، جسے امام ابوداؤد اور ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: یہ اتنے پائے کا نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2885]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5015»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2886
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ سَاعَةَ يُسَلِّمُ يَقُومُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَكَانَ إِذَا سَلَّمَ وَثَبَ كَأَنَّهُ يَقُومُ عَنْ رَضْفَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ إِبْرَاهِيمُ الْجُوزَجَانِيُّ: أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ: هُوَ أَرْضَى أَهْلِ الْأَرْضِ عِنْدِي وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا خَالَفَ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی آپ نے جیسے ہی سلام پھیرا تو آپ اٹھ گئے پھر میں نے سیدنا ابوبکر کی اقتداء میں نماز ادا کی انہوں نے جب سلام پھیرا تو وہ فورا اٹھ گئے یوں جیسے وہ کسی انگارے پر بیٹھے ہوئے ہوں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن فروخ ہے ابراہیم جو زجانی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث منکر ہوتی ہیں ابن ابومریم کہتے ہیں: وہ میرے نزدیک روئے زمین کا سب سے زیادہ پسندیدہ آدمی ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ (بعض اوقات دوسرے راویوں کے) برخلاف روایت نقل کر دیتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2886]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2887
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ وَلِلرَّجُلِ حَاجَةٌ فَلَا يَنْتَظِرُهُ إِذَا سَلَّمَ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ بِوَجْهِهِ وَإِنَّ فَصْلَ الصَّلَاةِ التَّسْلِيمُ.
وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ يَقُومَ أَوْ يَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَهُمْ بِوَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سَلَّمَ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ يَقُومَ أَوْ يَتَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَهُمْ بِوَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب امام سلام پھیر دے اور آدمی کوئی کام ہو، تو وہ امام کا یہ انتظار نہ کرے کہ وہ سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کی طرف رُخ کرے کیونکہ سلام پھیر کر نماز ختم ہو جاتی ہے۔ سیدنا عبداللہ کا یہ معمول تھا جب وہ سلام پھیرتے تھے تو فورا اٹھ جاتے تھے یا اپنی جگہ تبدیل کر دیتے تھے یا لوگوں کی طرف رخ کر لیتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2887]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2887]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2888
وَعَنْ غَالِبِ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ مَرْفُوعٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَغَالِبٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ مَرْفُوعٌ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَغَالِبٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
غالب بن فرقد بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے السَّلَام عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ کہا: کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں ان کے حوالے سے ایک ”مرفوع“ حدیث مذکور ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے غالب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2888]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے غالب نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2888]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب من اسمه الاشعث صفة انس بن مالك وهيانه رضى الله عنه 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
212. بَابُ عَلَّامَةِ قَبُولِ الصَّلَاةِ .
نماز کی قبولیت کی علامت
حدیث نمبر: 2889
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّمَا أَتَقَبَّلُ الصَّلَاةَ مِمَّنْ تَوَاضَعَ بِهَا لِعَظَمَتِي وَلَمْ يَسْتَطِلْ عَلَى خَلْقِي وَلَمْ يَبِتْ مُصِرًّا عَلَى مَعْصِيَتِي، وَقَطَعَ نَهَارَهُ فِي ذِكْرِي، وَرَحِمَ الْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالْأَرْمَلَةَ وَرَحِمَ الْمُصَابَ، ذَلِكَ نُورُهُ كَنُورِ الشَّمْسِ أَكَلَؤُهُ بِعِزَّتِي وَأَسْتَحْفِظُهُ مَلَائِكَتِي أَجْعَلُ لَهُ فِي الظُّلْمَةِ نُورًا وَفِي الْجَهَالَةِ حِلْمًا وَمَثَلُهُ فِي خَلْقِي كَمَثَلِ الْفِرْدَوْسِ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقَدٍ الْحَرَّانَيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالْبُخَارِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ الْجُوزَجَانِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: كَانَ يَتَحَرَّى الصِّدْقَ وَأَنْكَرَ عَلَى مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میں صرف اس نماز کو قبول کرتا ہوں جو اس شخص کی نماز ہو جو نماز کے ذریعے میری عظمت کے سامنے تواضع کا اظہار کرتا ہے، اور میری مخلوق کے سامنے خود کو نمایاں نہیں کرتا اور میری معصیت پر اصرار نہیں کرتا وہ اپنا دن میرے ذکر میں گزارتا ہے وہ مسکین مسافر بیوہ عورت پر رحم کرتا ہے مصیبت زدہ پر رحم کرتا ہے وہ ایسی نماز ہے، جس کا نور سورج کے نور کی مانند ہو گا، اور اپنی عزت کی قسم! میں اسے سنبھال کے رکھوں گا، اور میرے فرشتے اس کی حفاظت کریں گے میں اس شخص کے لئے تاریکی میں نور بنا دوں گا، اور جہالت میں بردباری بنا دوں گا میری مخلوق میں اس شخص کی مثال جنت میں فردوس کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن واقد حرانی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ امام بخاری رحمہ اللہ ابراہیم جو زجانی نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام أحمد نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ سچائی کی تحقیق کرتا تھا انہوں نے اس شخص کا انکار کیا ہے، جو اس کے بارے میں کلام کرتا ہے، اور اس کی تعریف بیان کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2889]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4823، 4855»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2890
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّلَاةُ ثَلَاثَةُ أَثْلَاثٍ: الطَّهُورُ ثُلُثٌ، وَالرُّكُوعُ ثُلُثٌ، وَالسُّجُودُ ثُلُثٌ، فَمَنْ أَدَّاهَا بِحَقِّهَا قُبِلَتْ مِنْهُ وَقُبِلَ مِنْهُ سَائِرُ عَمَلِهِ وَمَنْ رُدَّتْ عَلَيْهِ صَلَاتُهُ رُدَّ عَلَيْهَا سَائِرُ عَمَلِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ قُلْتُ: وَالْمُغَيَّرَةُ ثِقَةٌ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَيُسِيءُ رُكُوعَهَا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کے تین حصے ہوتے ہیں طہارت ایک تہائی حصہ ہے رکوع ایک تہائی حصہ ہے، اور سجدہ ایک تہائی حصہ ہے، جو شخص نماز کے حق کے ہمراہ اس کو ادا کرتا ہے، اس کی طرف سے نماز قبول ہوتی ہے، اور اس شخص کے دیگر تمام اعمال بھی قبول ہوتے ہیں، اور جس شخص کی نماز مسترد کر دی جائے اس کے دیگر تمام اعمال بھی مسترد کر دیے جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق یہ روایت ”مرفوع“ ہونے کے طور پر صرف مغیرہ بن مسلم سے منقول ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مغیرہ نامی راوی ”ثقہ“ ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس مفہوم سے متعلق احادیث پہلے گزر چکی ہیں جو اس شخص کے متعلق باب میں گزری ہیں جو نماز مکمل نہیں کرتا اور رکوع ٹھیک طرح سے نہیں کرتا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2890]

إسناده حسن
213. بَابُ مَا يَقُولُ مِنَ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ عُقَيْبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے فوراً بعد کیا ذکر کیا جائے اور دعا مانگی؟
حدیث نمبر: 2891
عَنْ أَبِي هَارُونَ قَالَ: قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ: هَلْ حَفِظْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ كَانَ يَقُولُ:" سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصْفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا الْبَابَ هُنَا لِيَتَنَبَّهَ بِهِ عَلَى مَا يَأْتِي فِي الْأَذْكَارِ وَالْأَدْعِيَةِ مِمَّا يُقَالُ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَغَيْرِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

ابوہارون بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی بات یاد ہے، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد پڑھتے ہوں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے: ”تمہارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے، جو غلبے والا پروردگار ہے ہر اس چیز سے پاک ہے، جو وہ لوگ (اس کی) صفت بیان کرتے ہیں، اور رسولوں پر سلام ہو اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے یہ باب یہاں اس لئے ذکر کر دیا ہے تاکہ اس چیز پر تنبیہ ہو جائے جو آگے چل کے اذکار اور دعائیں آئیں گے جو نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں یا اس کے علاوہ پڑھے جاتے ہیں اگر اللہ نے چاہا (تو یہ آگے آئیں گے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2891]

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2892
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَانَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ إِلَى الصَّلَاةِ الْأُخْرَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے وہ اگلی نماز تک اللہ تعالی کی پناہ میں رہتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2892]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2892]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2733»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2893
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، وَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ وَلَمْ يَقِلْ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ قَالَتِ النَّارُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ!! وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ!! وَقَالَتِ الْحُورُ الْعَيْنِ: أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعَيْنِ!!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب نماز کھڑی ہوتی ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور دعا مستجاب ہوتی ہے، جب نماز سے فارغ ہونے والا شخص نماز سے فارغ ہوتا ہے، اور یہ نہیں پڑھتا: ”اے اللہ! تو مجھے جہنم سے نجات عطا فرما اور مجھے جنت میں داخل کر دے اور میری شادی حورعین کے ساتھ کروا دے“۔ تو جہنم یہ کہتی ہے، اس شخص کا ستیاناس ہو کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ جہنم سے اللہ تعالی کی پناہ مانگے اور جنت یہ کہتی ہے، اس شخص کا ستیاناس ہو جو اس بات سے عاجز آ گیا کہ وہ اللہ تعالی سے جنت کا سوال کرے اور حورعین کہتی ہے یہ شخص اس بات سے عاجز آ گیا کہ یہ اللہ تعالی سے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی اس کی شادی حورعین کے ساتھ کروا دے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصہ عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2893]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصہ عکاشی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2893]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7496، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
214. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ وَصَلَاةِ الْجَالِسِ .
بیمار شخص کی نماز اور بیٹھے ہوئے شخص کی نماز
حدیث نمبر: 2894
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرِيضًا وَأَنَا مَعَهُ فَرَآهُ يُصَلِّي وَيَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ فَنَهَاهُ وَقَالَ:" إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ فَاسْجُدْ وَإِلَّا فَأَوْمَى إِيمَاءً وَاجْعَلِ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ مَرِيضًا فَرَآهُ يُصَلِّي عَلَى وِسَادَةٍ فَرَمَى بِهَا فَأَخَذَ عُودًا يُصَلِّي عَلَيْهِ فَرَمَى بِهِ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیار کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لے گئے میں آپ کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو دیکھا کہ وہ نماز ادا کر رہا تھا اور تکیہ پر سجدہ کر رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم زمین پر سجدہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہو، تو سجدہ کر لو ورنہ اشارہ کر لو اور (اشارہ کرتے ہوئے) سجدے میں رکوع سے زیادہ جھک جاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بیمار کی عیادت کرنے کے لئے گئے آپ نے اسے ایک تکیہ پر نماز ادا کرتے ہوئے (یعنی تکیہ پر سجدہ کرتے ہوئے) ملاحظہ فرمایا تو تکیہ کو ایک طرف کر دیا وہ شخص لکڑی پکڑ کر اس کے سہارے نماز ادا کر رہا تھا تو آپ نے اسے بھی ایک طرف کر دیا“۔ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2894]

إسنادہ صحیح