🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
222. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران، دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2975
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَعَلَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي آخِرِ وَقْتِهَا وَيُصَلِّي الْعَصْرَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا، ثُمَّ يَسِيرُ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ فَيَخْرُجُ وَقْتُهَا مَا لَمْ يَغِبِ الشَّفَقُ وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا حِينَ يَغِيبُ الشَّفَقُ، ثُمَّ قَالَ حِينَ دَنَا:" إِنَّا نَازِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَبُوكَ فَلَا يَسْبِقُنَا أَحَدٌ إِلَى الْمَاءِ" قَالَ مُعَاذٌ: فَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ سَبَقَ إِلَى الْمَاءِ فَإِذَا رَجُلَانِ قَدْ سَبَقَا إِلَى الْمَاءِ فَاسْتَقَيْنَا فِي قِرْبَتَيْنِ مَعَهُمَا وَكَدُرَ الْمَاءُ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكُمَا أَنْ لَا يَسْبِقَنَا إِلَى الْمَاءِ أَحَدٌ"، فَدَعَا بِالْقِرْبَتَيْنِ فَصُبَّتَا فِي الْمَاءِ وَدَعَا اللَّهَ فَفَاضَ الْمَاءُ فَقَالَ:" كَأَنَّكَ يَا مُعَاذُ إِنْ طَالَتْ بِكَ الْحَيَاةُ تَرَ مَا هَا هُنَا قَدْ مُلِءَ جِنَانًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا غُصْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ غُصْنًا هَذَا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ روانہ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے آپ ظہر کی نماز اس کے آخری وقت میں ادا کرتے تھے، اور عصر کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرتے تھے پھر آپ روانہ ہو جاتے تھے آپ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب اس کا وقت ختم ہونے والا ہوتا تھا اور شفق ابھی غروب نہیں ہوئی ہوتی تھی اور عشاء کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں اس وقت ادا کر لیتے تھے جب شفق غروب ہو جاتی تھی جب ہم (تبوک کے) قریب پہنچے تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو کل ہم تبوک پہنچ جائیں گے کوئی بھی شخص ہم سے پہلے پانی تک نہ پہنچے سیدنا معاذ بیان کرتے ہیں: میں وہ پہلا فرد تھا جو پانی تک پہنچ گیا لیکن وہاں اس سے پہلے دو افراد پانی تک پہنچ چکے تھے ان دونوں نے اپنے پاس موجود مشکیزوں میں پانی ڈال لیا ہوا تھا اور پانی گدلا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے تم لوگو کو منع نہیں کیا تھا کہ ہم سے پہلے کوئی شخص پانی تک نہ پہنے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں مشکیزوں کو منگوایا اور ان دونوں کے پانی کو (چشمے کے) پانی میں ڈال دیا گیا پھر آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو پانی پھوٹ پڑا آپ نے ارشاد فرمایا: اے معاذ ایسا ہو گا کہ اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی، تو تم دیکھو گے کہ یہاں بہت سے باغات بن گئے ہوں گے۔ (جو اس پانی سے سیراب ہو کر بنے ہوں گے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ ہیں اور دوسری کتابوں میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: ابن ثوبان کے حوالے سے اسے صرف غصن بن اسماعیل نے روایت کیا ہے، اور محمد بن غالب نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو غصن نامی اس شخص کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2975]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21565، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1515، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
223. بَابُ مُدَّةِ الْجَمْعِ .
جمع کی مدت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2976
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بِخَيْبَرَ سِتَّةَ أَشْهُرٍ يُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمْعًا، وَالْمَغْرِبَ وَالْعَشَاءَ جَمْعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں چھ ماہ مقیم رہے تھے، اور اس دوران آپ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر جدی ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2976]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
224. بَابُ الْجَمْعِ لِلْحَاجَةِ .
کسی ضرورت کی وجہ سے دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2977
عَنْ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْأُولَى وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ:" صَنَعْتُ هَذَا لِكَيْ لَا تُحْرَجَ أُمَّتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: صَدُوقٌ إِلَّا أَنَّهُ يَرْوِي عَنْ أَقْوَامٍ ضُعَفَاءَ، قُلْتُ: وَقَدْ رَوَى هَذَا عَنِ الْأَعْمَشِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی (یعنی ظہر کی) اور عصر کی نمازیں اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے ایسا اس لئے کیا ہے تاکہ میری امت حرج کا شکار نہ ہو
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ صدوق ہے، تاہم یہ ضعیف لوگوں سے روایت نقل کرتا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نے یہ روایت اعمش سے نقل کی ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2977]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10525»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2978
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ الْأُمَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں کسی خوف کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن خالد اموی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2978]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
225. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ .
جانور پر نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2979
عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَصَابَتْنَا السَّمَاءُ فَكَانَتِ الْبِلَّةُ مِنْ تَحْتِنَا، وَالسَّمَاءُ مِنْ فَوْقِنَا، وَكَانَ فِي مَضِيقٍ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَى رَاحِلَتِهِ وَالْقَوْمُ عَلَى رَوَاحِلِهِمْ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مِنْ حَدِيثِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ وَهُوَ هُنَا مِنْ حَدِيثِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ إِسْنَادُ أَبِي دَاوُدَ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ قَالَ: غَرِيبٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے بارش ہو گئی لیکن ہمارے نیچے تری تھی اور اوپر بارش تھی اور وہ جگہ تنگ تھی نماز کا وقت ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا انہوں نے اذان دی اقامت کہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے آپ نے اپنی سواری پر رہتے ہوئے اور لوگوں نے اپنی سواریوں پر رہتے ہوئے اشارے کے ساتھ نماز ادا کی تھی آپ سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہاں یہ سیدنا یعلی بن امیہ کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند امام ابوداؤد والی سند ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے البتہ امام ابوداؤد نے یہ کہا: ہے
یہ روایت غریب ہے عمر بن رماح نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2979]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17123، وأخرجه فتح الباري برقم: 578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ورجالہ موثقون۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2980
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كُنْتُمْ فِي الْقَصَبِ أَوِ الثَّلْجِ أَوِ الرِّدَاغِ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَوْمِئُوا إِيمَاءً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ قَضَاءَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علقمہ بن عبداللہ مزنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نرکل (یعنی کانے والے علاقے) یا برف (یعنی برفانی علاقے) یا کیچڑ میں ہو، اور نماز کا وقت ہو جائے، (اور زمین پر نماز ادا نہ کی جا سکتی ہو) تو اشارے کے ساتھ نماز ادا کر لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قضاء ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2980]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب من اسمه محمود حديث 8070، المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما، عبد الله المزني ابو علقمة 13889، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7909»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2981
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ يَعْلَى قَالَ: حَضَرْتُ الصَّلَاةَ - صَلَاةَ الْمَكْتُوبَةِ - وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رِكَابِنَا فَأَمَّنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَقَدَّمْنَا ثُمَّ أَمَّنَا فَصَلَّيْنَا عَلَى رِكَابِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ بْنُ عَامِرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فرض نماز کے وقت میں موجود تھا ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواریوں پر سوار تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری امامت کی آپ ہم سے آگے ہو گئے آپ نے ہماری امامت کی اور ہم نے اپنی سواریوں پر ہی نماز ادا کی
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن عامر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2981]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2982
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مِنَ الْكُوفَةِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِأَطِيطٍ أَصْبَحْنَا وَالْأَرْضُ طِينٌ وَمَاءٌ فَصَلَّى الْمَكْتُوبَةَ عَلَى دَابَّةٍ ثُمَّ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ الْمَكْتُوبَةَ قَطُّ عَلَى دَابَّتِي قَبْلَ الْيَوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کوفہ سے آ رہے تھے یہاں تک کہ جب ہم اطیط کے مقام پر پہنچے تو وہ جگہ ایسی تھی جہاں کیچڑ موجود تھا تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے سواری پر رہتے ہوئے فرض نماز ادا کی پھر انہوں نے یہ بات بیان کی آج کے دن سے پہلے میں نے کبھی بھی فرض نماز سواری پر ادا نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2982]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2983
وَعَنْ عَزَّةَ وَكَانَتْ مِنَ النِّسَاءِ الْأُوَلِ قَالَتْ: خَطَبَنَا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: لَا تُصَلُّوا عَلَى الْبَرَادِعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِنْ كَانَتْ عَزَّةُ صَحَابِيَّةً وَهُوَ الظَّاهِرُ مِنْ قَوْلِ أَبِي حَازِمٍ.
عزہ نامی خاتون جو پہلی خواتین میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوبکر نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: تم لوگ ”برادع“ (وہ چیز جو خچر یا گدھے کی پشت پر رکھی جاتی ہے، جس طرح گھوڑے کی پشت پر زین رکھی جاتی ہے اس) پر رہتے ہوئے نماز ادا نہ کرو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں اگر عزہ نامی خاتون صحابیہ ہوں، اور ابوحازم کے بیان سے بظاہر یہی لگتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2983]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2984
وَعَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّلَاةُ عَلَى ظَهْرِ الدَّابَّةِ فِي السَّفَرِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا ابوموسی اشعری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سفر کے دوران سواری کی پشت پر نماز اس، اس طرح ادا کی جائے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حارث ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن حبان ابو أحمد ابن عدی اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2984]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں