الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
225. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ .
جانور پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2985
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى بَعِيرٍ نَحْوَ الشَّامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقَدٍ الْحَرَّانِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: تَرَكُوهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونٹ پر سوار ہو کر شام کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن واقد حرانی ہے، جسے امام أحمد اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لوگوں نے اسے ترک کر دیا تھا ایک جماعت نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2985]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15540»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2986
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي التَّطَوُّعِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے خواہ اس کا رخ جس بھی طرف ہو آپ اشارے کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے، اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2986]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11304، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5596»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2987
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ تَطَوُّعًا فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ نَزَلَ فَأَوْتَرَ عَلَى الْأَرْضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے جب انہوں نے وتر ادا کرنے ہوتے تو وہ سواری سے نیچے اتر کر زمین پر وتر ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2987]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2987]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2988
وَعَنْ شُقْرَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: رَأَيْتُ بِعَيْنَيِّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَوَجِّهًا إِلَى خَيْبَرَ عَلَى حِمَارٍ يُصَلِّي عَلَيْهِ يُومِيءُ إِيمَاءً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الشَّافِعِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ.

سیدنا شقران جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی آنکھوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ گدھے پر سوار تھے آپ کا رُخ خیبر کی طرف تھا اور آپ نے اشارے کے ساتھ نماز ادا کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ امام شافعی ابن حبان اور امام ابو أحمد بن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2988]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15611، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7410، 13276، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2989
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي السُّبْحَةَ عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ مَا تَوَجَّهَتْ بِهِ، وَلَا يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي الْمَكْتُوبَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے خواہ اس کا رخ جس بھی طرف ہو، اور فرض نماز میں آپ ایسا نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2989]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2989]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1090»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2990
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ عَلَى بَعِيرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ اللَّيْثِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ پر وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2990]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر لیثی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2990]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
226. بَابُ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ .
کشتی میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2991
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا إِلَّا أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادَهُ مُتَّصِلٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادَهُ مُتَّصِلٌ.
سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کریں البتہ اگر ڈوبنے کا اندیشہ ہو، تو معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اس کی سند متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2991]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اس کی سند متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2991]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى ابن عمر، 1183، أخرجه مسند البزار برقم: 1327»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2992
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَى أَرْضٍ بِشَقِّ سِرَّيْنَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِدِجْلَةَ حَضَرَتِ الظُّهْرُ فَأَمَّنَا قَاعِدًا عَلَى بِسَاطٍ فِي السَّفِينَةِ، وَإِنَّ السَّفِينَةَ لَتُجَرُّ بِنَا جَرًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نکل کر ”شق سرین“ نامی جگہ کی طرف گیا۔ یہاں تک جب ہم دجلہ کے مقام پر پہنچے تو ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے کشتی میں بچھونے پر بیٹھ کر ہماری امامت کی حالانکہ کشتی ہمیں لے کے چل رہی تھی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2992]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2992]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
227. بَابُ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ قَبَلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
سفر کے دوران نماز سے پہلے یا بعد میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 2993
عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةَ كَانَا يَتَطَوَّعَانِ فِي السَّفَرِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَا عَائِشَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَا عَائِشَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سفر کے دوران (فرض) نماز سے پہلے اور اس کے بعد نوافل ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے قتادہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور نہ ہی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2993]

إسنادہ ضعیف بوجہ انقطاع، البتہ بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 2994
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ السَّفْرَةَ جُهْدٌ وَتَفَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ سفر مشکل اور پریشانی کا باعث بنتا ہے، جب کسی شخص نے وتر ادا کرنے ہوں تو وہ دو رکعات ادا کر لے اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے ورنہ یہ دونوں (رکعات) اُس کے لئے ہوں گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2994]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2994]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1594، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1410، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف