الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
228. بَابٌ فِي الْجُمُعَةِ وَفَضْلِهَا .
جمعہ اور اس کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2995
عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ قَالَ:" فِيهِ خَمْسُ خِلَالٍ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيهِ أُهْبِطَ آدَمُ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ عَبْدٌ فِيهَا اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ وَلَا سَمَاءٍ وَلَا أَرْضٍ وَلَا جِبَالٍ وَلَا حَجَرٍ إِلَّا وَهُوَ يُشْفِقُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" سَيِّدُ الْأَيَّامِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ" وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَائِشَةَ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فِي أَنَّ الْيَهُودَ حَسَدُونَا عَلَى الْجُمُعَةِ فِي بَابِ الْقِبْلَةِ وَالتَّأْمِينِ.

سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ ہمیں جمعہ کے دن کے بارے میں بتائیے کہ اس میں کون سی بھلائی موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں پانچ خصوصیات ہیں اس دن میں سیدنا آدم علیہ السلام) کو پیدا کیا گیا اس دن میں ان کو نیچے اتارا گیا اس دن میں اللہ تعالٰی نے سیدنا آدم علیہ السلام کو وفات دی اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اس گھڑی میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگنے، تو اللہ تعالی وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، جب کہ اس نے کسی گناہ والی چیز یا قطع رحمی سے متعلق نہ مانگا ہو اسی دن میں قیامت قائم ہو گی ہر مقرب فرشتہ آسمان زمین پہاڑ پتھر جمعہ کے دن سے خوف زدہ رہتے ہیں (کہ کہیں آج قیامت قائم نہ ہو جائے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا معاذ بن جبل کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”یہودی جمعہ کے حوالے سے ہم سے حسد کرتے ہیں“۔ یہ قبلہ اور آمین کہنے سے متعلق باب میں پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2995]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2996
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: عُرِضَتِ الْجُمُعَةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَهُ جِبْرِيلُ فِي كَفِّهِ كَالْمِرْآةِ الْبَيْضَاءِ فِي وَسَطِهَا كَالنُّكْتَةِ السَّوْدَاءِ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟" قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ يَعْرِضُهَا عَلَيْكَ رَبُّكَ لِتَكُونَ لَكَ عِيدًا وَلِقَوْمِكَ مِنْ بَعْدِكَ، وَلَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ تَكُونُ أَنْتَ الْأَوَّلَ وَيَكُونُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى مِنْ بَعْدِكَ، وَفِيهَا سَاعَةٌ لَا يَدْعُو أَحَدٌ رَبَّهُ فِيهَا بِخَيْرٍ هُوَ لَهُ قَسَمٌ إِلَّا أَعْطَاهُ، أَوْ يَتَعَوَّذُ مِنْ شَرٍّ إِلَّا دَفَعَ عَنْهُ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْهُ، وَنَحْنُ نَدْعُوهُ فِي الْآخِرَةِ يَوْمَ الْمَزِيدِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَرَوَى أَبُو يَعْلَى طَرَفًا مِنْهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَرَوَى أَبُو يَعْلَى طَرَفًا مِنْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جمعہ کا دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا سیدنا جبرائیل اپنی ہتھیلی میں ایک صاف آئینہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جس کے درمیان ایک سیاہ نقطہ موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کیا ہے انہوں نے عرض کی: یہ جمعہ کا دن ہے، جو آپ کے پروردگار نے آپ کے سامنے کیا ہے تاکہ یہ آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی امت کے لئے عید بن جائے آپ لوگوں کے لئے اس میں بھلائی ہے آپ پہلے فرد ہیں (جن کو یہ دن دیا گیا ہے) یہودیوں اور عیسائیوں کے دن اس کے بعد ہیں اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس گھڑی میں جو بندہ اپنے پروردگار سے بھلائی کی جو بھی دعا مانگے گا اگر وہ اس کے نصیب میں ہو گی تو اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دے گا یا وہ جس بھی شر سے پناہ مانگے گا، تو اللہ تعالی اس سے بڑا شر اس سے دور کر دے گا ہم (فرشتے) آخرت میں اسے ”یوم مزید“ کے نام سے پکارتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت آگے چل کر جنت کی صفت سے متعلق باب میں آئے گی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2996]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2105»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2997
وَلِأَنَسٍ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَيَّامُ فَعُرِضَ عَلَيَّ فِيهَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ فَإِذَا هِيَ كَمِرْآةٍ بَيْضَاءَ، فَإِذَا فِي وَسَطِهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قِيلَ: السَّاعَةُ".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے مختلف دن پیش کیے گئے ان میں میرے سامنے جمعہ کا دن پیش کیا گیا تو وہ سفید آئینے کی مانند تھا جس کے درمیان میں ایک سیاہ نقطہ موجود تھا میں نے دریافت کیا: یہ (سیاہ نقطہ) کیا ہے، تو بتایا گیا: قیامت“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2997]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2998
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَيْسَ بِتَارِكٍ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَّا غَفَرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمعہ کے دن مسلمانوں میں سے کسی ایک کو بھی ترک نہیں کرتا مگر یہ کہ اس کی (یعنی جمعہ کے دن ہر مسلمان کی) مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے استاد کے علاوہ اس روایت کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2998]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے استاد کے علاوہ اس روایت کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2998]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2999
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُضَاعَفُ الْحَسَنَاتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ آدَمَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ آدَمَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ کے دن نیکیوں کو دگنا کر دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن آدم ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2999]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن آدم ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2999]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب من اسمه محمود 8052، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7891»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع؛ اس کی سند میں خالد بن آدم کذاب
حدیث نمبر: 3000
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ شَيْءٍ سُمِّيَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ:" لِأَنَّ فِيهَا طُبِعَتْ طِينَةُ أَبِيكَ آدَمَ، وَفِيهَا الصَّعْقَةُ وَالْبَعْثَةُ، وَفِيهَا الْبَطْشَةُ، وَفِي آخِرِ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ مِنْهَا سَاعَةٌ مَنْ دَعَا اللَّهَ فِيهَا اسْتُجِيبَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: جمعہ کے دن کو یہ نام کس وجہ سے دیا گیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے جد امجد سیدنا آدم علیہ السلام کے خمیر کو اس دن تیار کیا گیا اسی دن قیامت آئے گی، اور دوبارہ زندہ کیا جائے گا اسی دن گرفت ہو گی، اور اس دن کی آخری تین گھڑیوں میں سے ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو شخص اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے گا اس کی دعا قبول ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3000]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3000]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابى بريرة رضى الله عنه 7917، أخرجه مسند أحمد برقم: 8041»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3001
وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا تَغْرُبُ بِأَفْضَلَ أَوْ بِأَعْظَمَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ" فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج ایسے کسی بھی دن پر طلوع اور غروب نہیں ہوتا جو جمعہ کے دن سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) زیادہ عظمت رکھتا ہو“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3001]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3002
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيِّدُ الْأَيَّامِ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ فِيهِ خُلِقَ آدَمُ أَبُوكُمْ، وَفِيهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ خَرَجَ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْجَوْزِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْجَوْزِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے، اس دن میں تمہارے جد امجد سیدنا آدم علیہ السلام کو پید کیا گیا اس دن میں وہ جنت میں داخل ہوئے اسی دن میں وہ (جنت سے) نکلے اسی دن میں قیامت قائم ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید بن جوزی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3002]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید بن جوزی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3002]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 3003
وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ نَحْوُهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ
سیدنا عبداللہ بن سلام کے حوالے سے اس کی مانند روایت ایک طویل حدیث میں نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3003]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3004
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُحْشَرُ الْأَيَّامُ عَلَى هَيْئَتِهَا وَتُحْشَرُ الْجُمُعَةُ زَهْرَاءَ مُنِيرَةً، أَهْلُهَا يَحُفُّونَ بِهَا كَالْعَرُوسِ تُهْدَى إِلَى خِدْرِهَا تُضِيءُ لَهُ يَمْشُونَ فِي ضَوْئِهَا، أَلْوَانُهُمْ كَالثَّلْجِ بَيَاضًا وَرِيحُهُمْ كَالْمِسْكِ، يَخُوضُونَ فِي جِبَالِ الْكَافُورِ يَنْظُرُ إِلَيْهِمُ الثَّقْلَانِ لَا يَطْرُقُونَ تَعَجُّبًا حَتَّى يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يُخَالِطُهُمْ أَحَدٌ إِلَّا الْمُؤَذِّنُونَ الْمُحْتَسِبُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ غَيْلَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُمَا قَوْمٌ وَضَعَّفَهُمَا آخَرُونَ وَهُمَا مُحْتَجٌّ بِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ غَيْلَانَ، وَقَدْ وَثَّقَهُمَا قَوْمٌ وَضَعَّفَهُمَا آخَرُونَ وَهُمَا مُحْتَجٌّ بِهِمَا.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دنوں کو ان کی مخصوص شکل میں اٹھایا جائے گا، جمعہ کے دن کو روشن اور چمک دار شکل میں اٹھایا جائے گا، اور اس کے اہل افراد سے یوں ساتھ لے کر چلیں گے جس طرح دلہن کو اس کے خیمے کی طرف لے جایا جاتا ہے، اس دن کی روشنی ہو گی، اور لوگ اس کی روشنی میں چل رہے ہوں گے ان کی رنگت سفید برف کی مانند ہو گی، اور ان کی خوشبو مشک کی مانند ہو گی وہ لوگ کافور کے پہاڑوں میں جائیں گے، جن و انس ان کی طرف دیکھ رہے ہوں گے اور حیرانگی کی وجہ سے پلک نہیں چھپک رہے ہوں گے یہاں تک کہ وہ لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے ان لوگوں کے ساتھ اور کوئی (دوسرا) شخص شامل نہیں ہو گا صرف ثواب کے حصول کی نیت سے اذان دینے والے لوگ شامل ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ہیثم بن حمید کے حوالے سے حفص بن غیلان سے نقل کی ہے ایک قوم نے ان دونوں کو ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے ان دونوں کو ضعیف قرار دیا ہے، اور ان دونوں سے استدلال کیا جا سکتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3004]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1066»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔