الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 3165
عَنْ مُسْلِمِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَنْ رَكْعَتَيِ الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: هُمَا قَاضِيَتَانِ مِمَّا سِوَاهُمَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
مسلم بن عیاض بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے جمعہ کی دو رکعات کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ دونوں ان کے علاوہ کے لئے قضا ہیں (یعنی ان کے علاوہ نماز میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو یہ اس کو پورا کر دیتی ہیں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3165]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3165]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3166
عَنْ أَبِي عُتْبَةَ الْخَوْلَانِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَالسُّورَةِ الَّتِي يُذْكَرُ فِيهَا الْمُنَافِقُونَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَشَى أَقْلَعَ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا ابوعتبہ خولانی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ جمعہ کی نماز میں سورت جمعہ اور اس سورت کی تلاوت کرتے تھے جس میں منافقین کا ذکر کیا گیا ہے
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تھے تو قدم جما کر چلتے تھے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3166]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3759، 474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح بشواھدہ
حدیث نمبر: 3167
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِالْجُمُعَةِ فَيُحَرِّضُ بِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةِ الْمُنَافِقِينَ فَيُفْزِعُ بِهِ الْمُنَافِقِينَ قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ هُوَ الْوَازِعِيُّ، وَهُوَ وَشَيْخُهُ عَبْدُ الصَّمَدِ مِنْ أَهْلِ الرَّأْيِ وَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورت جمعہ کی تلاوت کرتے تھے آپ اس کے ذریعے اہل ایمان کو ترغیب دیتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت منافقین کی تلاوت کرتے تھے اس کے ذریعے آپ منافقین کو ڈراتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے محمد بن عمار نامی راوی وازعی ہے وہ اور اس کا استاد عبدالصمد، اہل رائے سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان دونوں کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3167]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
259. بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً 3168 عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ " قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ .
اس شخص کا بیان جو جمعہ کی نماز میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے
حدیث نمبر: 3168
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَقَدْ أَدْرَكَ إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ" قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِلَّا أَنْ يَقْضِيَ مَا فَاتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الدَّمَّاسُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ

سیدنا عبداللہ بن عمر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لیتا ہے، وہ (جمعہ کی نماز کو) پا لیتا ہے، البتہ جو رکعت رہ گئی تھی وہ اسے ادا کر لے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”البتہ وہ اس رکعت کو ادا کرے گا، جو رہ گئی تھی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن سلیمان دماس ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3168]

إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 3169
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الْجُمُعَةِ صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى" رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے، وہ اُس کے ساتھ دوسری (رکعت) ملا لے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3169]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3169]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى اول مسند ابن عباس، 2566، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1121»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له في سنن ابن ماجه حديث نمبر: 1121۔
حدیث نمبر: 3170
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَةُ الْآخِرَةُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا قَالَ مَعْمَرٌ: وَقَالَ قَتَادَةٌ: يُصَلِّي أَرْبَعًا فَقِيلَ لِقَتَادَةَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ جَاءَ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي آخِرِ الصَّلَاةِ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: اجْلِسُوا فَقَدْ أَدْرَكْتُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ قَتَادَةُ: إِنَّمَا يَقُولُ: أَدْرَكْتُمُ الْأَجْرِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کی دوسری رکعت بھی رہ جائے اسے چار رکعات ادا کرنی چاہئیں۔ معمر بیان کرتے ہیں: قتادہ فرماتے ہیں: اسے چار رکعات ادا کرنی چاہیں، قتادہ سے کہا: گیا: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تشریف لائے لوگ اس وقت نماز کے آخر میں بیٹھے ہوئے تھے، تو انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: تم لوگ بیٹھ جاؤ! اگر اللہ نے چاہا، تو تم نے نماز کو پا لیا ہے، قتادہ فرماتے ہیں: انہوں نے یہ کہا: تھا (یعنی ان کی مراد یہ تھی:) کہ تم لوگوں کو اجر مل جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3170]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3170]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری ملا لے، اور جس شخص کی دونوں رکعت فوت ہو جائیں، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3171]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3171]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
260. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ 3172 عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ: وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
اس شخص کا بیان، جس کا جمعہ رہ جائے
حدیث نمبر: 3172
عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ: وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ اُن کا جمعہ رہ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ایک دینار صدقہ کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے، اور مشہور یہ ہے کہ یہ سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث میں ایک راوی سعید بن محمد بن ایوب ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3172]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5385»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کی سند میں سعید بن محمد بن ایوب راوی ضعیف ہے اور اس کے مقابلے میں مشہور روایت حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 3173
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی ضرورت کے بغیر، تین مرتبہ جمعہ ترک کر دیتا ہے، اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3173]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3173]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22052، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1501»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3174
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَتَّخِذُ أَحَدُكُمُ السَّائِمَةَ فَيَشْهَدُ الصَّلَاةَ فِي جَمَاعَةٍ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَكَلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ وَلَا يَشْهَدُ إِلَّا الْجُمُعَةَ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَمْلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ فَلَا يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ وَلَا الْجَمَاعَةَ فَيُطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ:"حَتَّى لَا يَشْهَدَ جُمُعَةً وَلَا يَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ" وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کوئی ایک شخص چرنے والے جانور لیتا ہے، اور پھر اگر وہ باجماعت نماز میں شریک ہوتا ہے، تو ان جانورں کو سنبھالنا اس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے، تو وہ یہ سوچتا ہے مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے کسی ایسی جگہ کو تلاش کرنا چاہیے، جہاں زیادہ گھاس پھوس ہو، پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے، اور صرف جمعہ کی نماز میں شریک ہوتا ہے، پھر اس کے لئے جانوروں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے، تو وہ کہتا ہے: مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے ایسی جگہ تلاش کرنی چاہیے، جو اس سے بھی زیادہ بھری ہوئی ہو، تو پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے، پھر وہ نہ جمعہ میں شریک ہوتا ہے، اور نہ جماعت (یعنی با جماعت نماز) میں شریک ہوتا ہے، اور اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس مفہوم کی روایت کی نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”یہاں تک کہ وہ جمعہ میں شریک نہیں ہوتا، اور اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ جمعہ کا دن کون سا ہے؟“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ہے، جو غفرہ کا غلام ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3174]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23166، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3229، 3230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف