🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
260. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ 3172 عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ: وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
اس شخص کا بیان، جس کا جمعہ رہ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3175
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطِيبًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ:"عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ"، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّانِيَةِ:" عَسَى رَجُلٌ تَحْضُرُهُ الْجُمُعَةُ وَهُوَ عَلَى قَدْرِ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُهَا"، وَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ:" عَسَى يَكُونُ عَلَى قَدْرِ ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَلَا يَحْضُرُ الْجُمُعَةَ وَيَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ" رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایک شخص کے سامنے جمعہ آئے گا، اور وہ مدینہ سے ایک میل کے فاصلے پر ہو گا، لیکن وہ جمعہ میں شریک نہیں ہو گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ میں ارشاد فرمایا: عنقریب ایسا ہو گا کہ کسی شخص کے سامنے جمعہ آئے گا، اور وہ مدینہ سے دو میل کے فاصلے پر ہو گا، اور وہ اس میں شریک نہیں ہو گا، اور تیسری مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ہو گا، اور وہ جمعہ میں شریک نہیں ہو گا، تو اللہ تعالٰی اس کے دل پر مہر لگا دے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3175]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 719، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1503/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3176
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمِّي يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ -، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ -، ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ وَلَمْ يَأْتِ - أَوْ لَمْ يُجِبْ - طَبَعَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى قَلْبِهِ، فَجُعِلَ قَلْبَ مُنَافِقٍ" رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ وَالرَّاوِي لَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ شُعْبَةُ وَاخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِيهِ، فَرَوَاهُ عَنْهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ وَالنَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمِّهِ، وَرَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى كَمَا سَيَأْتِي، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چچا کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، یہ حدیث روایت کرتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن (جمعہ کی نماز کے لئے) اذان سنے اور نہ آئے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا جواب نہ دے (یعنی جمعہ میں شریک نہ ہو) پھر وہ (اگلے جمعہ) اذان سنے اور نہ آئے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کا جواب نہ دے، پھر وہ (اگلے جمعہ میں) اذان سنے اور نہ آئے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جواب نہ دے، تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے، اور اس کے دل کو منافق کا دل بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، محمد بن عبدالرحمن نامی راوی، محمد بن عبدالرحمن بن سعد بن زرارہ ہیں، اور محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے اس روایت کو نقل کرنے والے راوی شعبہ ہیں، اور اس بارے میں ان سے روایت کرنے والوں میں اختلاف ہے، عبدالملک بن ابراہیم جدی اور نضر بن شمیل نے اسے شعبہ کے حوالے سے محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے ان کے چچا سے نقل کیا ہے، جبکہ ابواسحاق فزاری نے اسے شعبہ کے حوالے سے محمد بن عبدالرحمن کے حوالے سے سیدنا ابن ابواوفی سے نقل کیا ہے، جس طرح یہ حدیث آگے آ رہی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3176]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 203، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 919، 1500/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، ولکن الحدیث صحیح لغیرہ، ولہ شاہد فی صحیح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3177
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ جُمَعٍ مُتَوَالِيَاتٍ فَقَدْ نَبَذَ الْإِسْلَامَ وَرَاءَ ظَهْرِهِ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص مسلسل تین جمعے ترک کر دیتا ہے، وہ اسلام کو پس پشت ڈال دیتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3177]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3178
وَعَنْ أَسَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جَمُعَاتٍ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ كُتِبَ مِنَ الْمُنَافِقِينَ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی عذر کے بغیر، تین جمعے ترک کر دیتا ہے، اسے منافقین میں نوٹ کر لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور اکثر حضرات کے نزدیک وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3178]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 422»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ بشواہدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3179
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَمْ يَأْتِهَا ثُمَّ سَمِعَ النِّدَاءَ وَلَمْ يَأْتِهَا ثَلَاثًا طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ فَجُعِلَ قَلْبَ مُنَافِقٍ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُعْرَفْ
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن اذان سنتا ہے، اور جمعہ میں شریک نہیں ہوتا، پھر (اگلے جمعہ کے دن) اذان سنتا ہے، اور اس میں شریک نہیں ہوتا ہے، ایسا تین مرتبہ ہوتا ہے، تو اس شخص کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے، اور اس کے دل کو منافق کا دل بنا دیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3179]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3180
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا هَلْ عَسَى أَحَدٌ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّخِذَ الصُّبَّةَ مِنَ الْغَنَمِ عَلَى رَأْسِ مِيلَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ تَأْتِي الْجُمُعَةُ فَلَا يَشْهَدُهَا - ثَلَاثًا - فَيَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! عنقریب ایسا ہو گا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص بکریوں کا ریوڑ لے کر دو یا تین میل کے فاصلے پر چلا جائے گا، جب جمعہ کا دن آئے گا، تو وہ اس میں شریک نہیں ہو گا، ایسا تین مرتبہ ہو گا، پھر اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3180]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3181
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَسْمَعُونَ النِّدَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ لَا يَأْتُونَهَا أَوْ لَيَطْبَعَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یا تو لوگ اس چیز سے باز آ جائیں گے کہ وہ جمعہ کے دن اذان سننے کے بعد جمعہ میں شریک نہ ہوں، یا پھر اللہ تعالی ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، اور وہ لوگ غافلوں میں سے ہو جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3181]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الفاء ما اسند كعب بن مالك محمد بن عمرو بن عطاء، 15954»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3182
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتَيِ الْكِتَابَ وَاللَّبَنِ" قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا بَالُ الْكِتَابِ؟ قَالَ:" يَتَعَلَّمُهُ الْمُنَافِقُونَ ثُمَّ يُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا" قَالَ: فَقِيلَ: فَمَا بَالِ اللَّبَنِ؟ قَالَ:" أُنَاسٌ يُحِبُّونَ اللَّبَنَ فَيَخْرُجُونَ مِنَ الْجَمَاعَاتِ وَيَتْرُكُونَ الْجُمُعَاتِ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں کتاب اور دودھ کا اندیشہ ہے، راوی بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کتاب کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منافقین اس کا علم حاصل کریں گے اور پھر اس کے ذریعے اہل ایمان کے ساتھ بحث کریں گے، راوی بیان کرتے ہیں: دریافت کیا گیا: دودھ کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ دودھ کو پسند کریں گے اور پھر جماعت (یعنی با جماعت نمازوں) سے نکل جائیں گے اور جمعہ ترک کر دیں گئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3182]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16867»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3183
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" هَلَاكُ أُمَّتِي فِي الْكِتَابِ وَاللَّبَنِ" قَالُوا: وَمَا الْكِتَابُ وَاللَّبَنُ؟ قَالَ:" يَتَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ فَيَتَأَوَّلُونَهُ عَلَى غَيْرِ تَأْوِيلِهِ، وَيُحِبُّونَ اللَّبَنَ فَيَدَعُونَ الْجَمَاعَاتِ وَالْجُمَعَ وَيَبْدُونَ" رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَقَالَ أَبُو قُبَيْلٍ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ عُقْبَةَ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کی ہلاکت کتاب اور دودھ کی وجہ سے ہو گی، لوگوں نے عرض کی: کتاب اور دودھ کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ کتاب کا علم حاصل کریں گے، پھر اس کی غلط تاویل کریں گے اور لوگ دودھ کو پسند کریں گے، تو با جماعت نماز کو اور جمعہ کو ترک کریں گے اور بادیہ نشینی اختیار کریں گے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، ابوقبیل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے صرف یہ حدیث سنی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3183]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16962»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
261. بَابُ التَّخَلُّفِ عَنِ الْجُمُعَةِ لِلْمَطَرِ 3184 عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ عَلَى نَهَرِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُسِيلُ الْمَاءَ عَلَى غِلْمَتِهِ وَمَوَالِيهِ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: " إِذَا كَانَ مَطَرٌ وَابِلٌ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ " رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِيِ وِجَادَةَ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ الْعَلَاءِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ: لَيْسَ عِنْدَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ ثِقَةٌ وَوَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ .
بارش کی وجہ سے جمعہ میں شریک نہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3184
عنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ عَلَى نَهَرِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُسِيلُ الْمَاءَ عَلَى غِلْمَتِهِ وَمَوَالِيهِ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا كَانَ مَطَرٌ وَابِلٌ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ" رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِيِ وِجَادَةَ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ الْعَلَاءِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ: لَيْسَ عِنْدَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ ثِقَةٌ وَوَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
عمار بن ابوعمار، جو بنوہاشم کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ اُن کا گزر سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو ”نہر ام عبداللہ“ کے پاس موجود تھے، وہ اپنے لڑکوں اور غلاموں پر پانی بہا رہے تھے، عمار نے اُن سے دریافت کیا: اے ابوسعید! آج جمعہ ہے، تو سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تیز بارش ہو رہی ہو، تو آدمی کو اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لینی چاہیے“۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنے والد (امام أحمد) کے حوالے سے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن العلاء ہے، جسے یحیی بن معین نے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک روایت کے مطابق اسے ضعیف قرار دیا ہے، انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس کے حوالے سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی حدیث منقول نہیں ہے، یہ شخص ”ثقہ“ ہے، امام ابوداؤد نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3184]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں