الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 3145
وَعَنْ عَلِيٍّ أَوْ عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُنَا فَيُذَكِّرُنَا بِأَيَّامِ اللَّهِ حَتَّى يُعْرَفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ وَكَأَنَّهُ نَذِيرُ قَوْمٍ يُصَبِّحُهُمُ الْأَمْرَ غَدْوَةً، وَكَانَ إِذَا كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجِبْرِيلَ لَمْ يَتَبَسَّمْ ضَاحِكًا حَتَّى يَرْتَفِعَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى عَنِ الزُّبَيْرِ وَحْدَهُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى عَنِ الزُّبَيْرِ وَحْدَهُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا زبیر بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں خطبہ دے رہے تھے، اور ہمیں وعظ و نصیحت کر رہے تھے یہاں تک کہ اس کے اثرات آپ کے چہرے سے محسوس ہو رہے تھے یوں لگ رہا تھا جیسے آپ کسی قوم کو ڈرا رہے ہیں جنہیں کل جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ دیر پہلے سیدنا جبرائیل سے ملاقات ہوئی تھی آپ ہنسے نہیں تھے یہاں تک کہ وہ اوپر چلے گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے صرف سیدنا زبیر کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3145]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے صرف سیدنا زبیر کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3145]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1440، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2655»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3146
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَنَادَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَتَدْرُونَ مَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ؟ مَثَلُ قَوْمٍ خَافُوا عَدُوًّا يَأْتِيهِمْ فَبَعَثُوا رَجُلًا يَتَرَاءَى لَهُمْ فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ أَبْصَرَ الْعَدُوَّ وَأَقْبَلَ لِيُنْذِرَهُمْ وَخَشِيَ أَنْ يُدْرِكَهُ الْعَدُوُّ قَبْلَ أَنْ يُنْذِرَ قَوْمَهُ فَأَهْوَى بِثَوْبِهِ: أَيُّهَا النَّاسُ أُتِيتُمْ، [ أَيُّهَا النَّاسُ أُتِيتُمْ ] ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَوَاعِظِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَوَاعِظِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ نے تین مرتبہ بلند آواز میں پکار کر کہا: اے لوگو کیا تم جانتے ہو میری اور تمہاری مثال کیا ہے (ہماری مثال) ایک ایسی قوم کی مانند ہے، جسے دشمن کا خوف ہو کہ اس کے پاس وہ آ جائے گا، اور پھر وہ لوگ ایک شخص کو بھیجتے ہیں جو ان کے لئے خبر گیری کرتا ہے وہ شخص اسی دوران دشمن کو دیکھ لیتا ہے، اور آتا ہے تاکہ ان لوگوں کو ڈرائے اسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو اس کے اپنی قوم کو ڈرانے سے پہلے دشمن اس تک پہنچ جائے تو وہ اپنے کپڑے کو لہرا کر کہتا ہے اے لوگو (خطرہ) تمہارے پاس پہنچ چکا ہے اے لوگو تمہارے پاس پہنچ چکا ہے یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیشمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث مواعظ سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3146]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیشمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث مواعظ سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3146]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22439»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3147
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ ضِمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَلَا أَرْقِيكَ يَا مُحَمَّدُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ [ مِنْ ] سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِطُولِهِ فِي مَنَاقِبِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَلِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي قِصَّةِ ضِمَادٍ - بِالدَّالِ - فِي الصَّحِيحِ وَهَذَا بِالْمِيمِ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ضمام بن ثعلبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں آپ کو دم نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں، اور اس سے مدد طلب کرتے ہیں، اور ہم اپنی ذات کی شر سے اور اپنے اعمال کی برائیوں سے اللہ تعالی کی پناہ مانگتے ہیں جس اللہ تعالی ہدایت نصیب کر دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے، اور جسے وہ گمراہ رہنے دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے یہ حدیث ذکر کی ہے، جو پوری حدیث مناقب سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ایک حدیث ضماد کے واقعہ کے بارے میں بھی ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے، لیکن یہاں اس شخص کا نام ”م“ کے ساتھ یعنی ضمام ذکر ہوا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3147]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3147]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3148
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ أَمْرٍ ذِي بَالٍ لَا يَبْدَأُ فِيهِ بِـ"الْحَمْدُ لِلَّهِ" أَجْذَمُ - أَوْ أَقْطَعُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَدُحَيْمٌ فِي رِوَايَةٍ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر وہ اہم کام جس کا آغاز الحمدللہ کے ذریعے نہ کیا جائے وہ جذام شدہ ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ منقطع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم نے، اور ایک روایت کے مطابق دحیم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3148]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم نے، اور ایک روایت کے مطابق دحیم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3148]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3149
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ الصَّلَاةُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ
سیدنا عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں: جمعہ کے دن منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا سنت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3149]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3149]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3150
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَمَّا بَعْدُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”امابعد“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3150]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3150]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله طرق حديث عبد الله بن مسعود ليلة الجن مع رسول الله باب 10123، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3151
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الدُّنْيَا عَرَضٌ حَاضِرٌ، يَأْكُلُ مِنْهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، وَإِنَّ الْآخِرَةَ وَعْدٌ صَادِقٌ يَحْكُمُ فِيهَا مَلِكٌ قَادِرٌ يُحِقُّ الْحَقَّ وَيُبْطِلُ الْبَاطِلَ، أَيُّهَا النَّاسُ كُونُوا أَبْنَاءَ الْآخِرَةِ وَلَا تَكُونُوا أَبْنَاءَ الدُّنْيَا فَإِنَّ كُلَّ أُمٍّ يَتْبَعُهَا وَلَدُهَا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو دنیا سامنے موجود سامان ہے، جس میں سے نیک اور گناہگار (یعنی ہر قسم کا فرد) کھا لیتا ہے، اور آخرت ایک سچا وعدہ ہے، جس میں قدرت رکھنے والا بادشاہ فیصلہ دے گا وہ حق کو حق ظاہر کر دے گا، اور باطل کو باطل طے کر دے گا، اے لوگو! آخرت والے بن جاؤ دنیا والے نہ بنو کیونکہ ہر ماں کا بچہ اس کے پیچھے جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3151]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3151]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3152
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ مَحَّةَ قَالَ: كَانَ فِي خُطْبَةِ أَبِي بَكْرٍ: أَمَا تَعْلَمُونَ أَنَّكُمْ تَغْدُونَ وَتَرُوحُونَ لِأَجَلٍ مَعْلُومٍ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَقْضِيَ الْأَجَلَ وَهُوَ فِي عَمَلِ اللَّهِ تَعَالَى فَلْيَفْعَلْ، وَلَنْ تَنَالُوا ذَلِكَ إِلَّا بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنَّ قَوْمًا جَعَلُوا آجَالَهُمْ لِغَيْرِهِمْ فَنَهَاكُمْ أَنْ تَكُونُوا أَمْثَالَهُمْ، وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينِ نَسُوا اللَّهَ، أَيْنَ مَنْ تَعْرِفُونَ مِنْ إِخُوَانِكُمْ؟ قَدِمُوا عَلَى مَا قَدَّمُوا فِي أَيَّامِ سَلَفِهِمْ وَحَلُّوا فِيهِ بِالشِّقْوَةِ وَالسَّعَادَةِ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ الْأَوَّلُونَ الَّذِينَ بَنَوُا الْمَدَائِنَ وَحَفُّوهَا بِالْحَوَائِطِ قَدْ صَارُوا تَحْتَ الصَّخْرِ وَالْآبَارِ، هَذَا كِتَابُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا تَفْنَى عَجَائِبُهُ فَاسْتَضِيئُوا مِنْهُ لِيَوْمِ ظُلْمَةٍ وَاتَّضِحُوا بِشَأْنِهِ وَبَيَانِهِ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَثْنَى عَلَى زَكَرِيَّا وَأَهْلِ بَيْتِهِ فَقَالَ: (كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ) لَا خَيْرَ فِي قَوْلٍ لَا يُرَادُ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ، وَلَا خَيْرَ فِي مَالٍ لَا يُنْفَقُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَغْلِبُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَنُعَيْمُ بْنُ مَحَّةَ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ
نعیم بن محہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر کے خطبہ میں یہ کلمات تھے: ”کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ تم صبح و شام ایک متعین مدت کی طرف بڑھ رہے ہو تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ آخری وقت تک اللہ تعالیٰ کے لئے عمل کرتا رہے، تو اسے ایسا کرنا چاہیے تو تم اس منزل تک اللہ تعالٰی کی مدد کے بغیر نہیں پہنچ سکتے ہو کچھ لوگوں نے اپنی توقعات دوسروں کے لئے مقرر کی ہوئی ہیں تو اس نے تمہیں اس بات سے منع کیا ہے کہ تم ان کی مانند ہو جاؤ اور تم ان لوگوں کی مانند بھی نہ ہو جانا جو اللہ تعالیٰ کو بھول گئے تم اپنے جن بھائیوں سے واقف تھے وہ کہاں ہیں؟ وہ اس چیز کی طرف چلے گئے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا تھا اور اب ان کے بارے میں بدنصیبی یا سعادت مندی طے ہو چکی ہے پہلے زمانے کے حکمران کہاں ہیں؟ جنہوں نے بڑے شہر بنائے تھے، اور انہیں دیواروں کے ذریعے محفوظ کر دیا تھا اور وہ سب چٹانوں کے نیچے اور کنوؤں کے نیچے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے، جس کے عجائبات کبھی ختم نہیں ہوں گے، تو تم تاریکی کے دن کے لئے اس سے روشنی حاصل کرو اور اس کی شان اور اس کے بیان کے ذریعے وضاحت حاصل کرو بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا ذکریا علیہ السلام اور ان کے اہلِ بیت کی تعریف کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وہ لوگ بھلائی کے کام میں جلدی کرنے والے تھے رغبت رکھتے ہوئے اور ڈرتے ہوئے ہم سے دعا کیا کرتے تھے، اور وہ لوگ ہمارا خشوع رکھتے تھے“۔ ایسی کسی بھی بات میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالی کی رضا کا ارادہ نہ کیا گیا ہو ایسے کسی مال میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جسے اللہ تعالی کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے ایسے شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جس کی بردباری اس کی جہالت پر غالب نہ آئے اور ایسے کسی شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی علامت سے خوف زدہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور نعیم بن محہ نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3152]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور نعیم بن محہ نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3152]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3153
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَجِيءُ كُلَّ خَمِيسٍ فَيَقُومُ قَائِمًا لَا يَجْلِسُ فَيَقُولُ: لَا تَفْتِنُوا النَّاسَ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ، فَلَا يَطُولَنَّ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ وَلَا يُلْهِيَنَّكُمُ الْأَمَلُ، فَإِنَّ كُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، أَلَا إِنَّ الْبَعِيدَ [ مَا لَيْسَ ] آتِيًا، وَإِنَّ مِنْ شَرَارِ النَّاسِ بَطَّالُ النَّهَارِ جِيفَةُ اللَّيْلِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ہر جمعرات کے دن تشریف لاتے تھے، اور کھڑے ہو جاتے تھے وہ اس دوران بیٹھتے نہیں تھے وہ یہ فرماتے تھے تم لوگوں کو آزمائش کا شکار نہ کرو کیونکہ لوگوں میں ضعیف عمر رسیدہ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں، اور تمہاری توقعات طویل نہ ہو جائیں اور خواہشات تمہیں غافل نہ کر دیں کیونکہ جو چیز آنے والی ہے وہ قریب ہے، اور جو چیز دور ہے وہ نہیں آئے گی لوگوں میں سے برے لوگ وہ ہیں جو دن کے وقت بیکار (بے عمل) رہتے ہیں، اور رات کو مردار ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3153]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3153]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3154
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا قَعَدَ: إِنَّكُمْ فِي مَمَرِّ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ فِي آجَالٍ مَنْقُوضَةٍ وَأَعْمَالٍ مَحْفُوظَةٍ، وَالْمَوْتُ يَأْتِي بَغْتَةً، فَمَنْ زَرَعَ خَيْرًا يُوشِكُ أَنْ يَحْصُدَ رَغْبَةً، وَمَنْ زَرَعَ شَرًّا يُوشِكُ أَنْ يَحْصُدَ نَدَامَةً، وَلِكُلِّ زَارِعٍ مَا زَرَعَ، لَا يَسْبِقُ بَطِيءٌ بِحَظِّهِ وَلَا يُدْرِكُ حَرِيصٌ بِحِرْصِهِ مَا لَمْ يُقَدَّرْ لَهُ، فَمَنْ أُعْطِيَ خَيْرًا فَاللَّهُ أَعْطَاهُ، وَمَنْ وُقِيَ شَرًّا فَاللَّهُ وَقَاهُ، الْمُتَّقُونَ سَادَةٌ، وَالْفُقَهَاءُ قَادَةٌ، وَمُجَالَسَتُهُمْ زِيَادَةٌ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے، جب وہ تشریف فرما ہوتے تھے تو یہ فرماتے تھے: تم لوگ ایک ایسی صورت حال میں ہو، جس میں رات اور دن گزر رہے ہیں جو ایک مخصوص کے بعد ختم ہو جائیں گے اور اعمال کی حفاظت کی جا رہی ہے موت اچانک آ جائے گی، جس شخص نے بھلائی بوئی ہو گی وہ عنقریب رغبت رکھتے ہوئے اسے کاشت کر لے گا، اور جس شخص نے برائی بوئی ہو گی وہ عنقریب ندامت کا شکار ہو کر اسے کاشت کرے گا ہر بونے والے نے جو بویا ہے وہی ملے گا، اور سستی والا اپنے حصے کے حوالے سے سبقت نہیں لے جا سکتا اور حرص رکھنے والا اپنے حرص کے ذریعے اس چیز تک نہیں پہنچ سکتا جو اس کے نصیب میں نہ ہو، جس شخص کو بھلائی عطا کی گئی ہو گی تو اللہ تعالیٰ نے ہی اسے عطا کی ہو گی، اور جو شخص برائی ہے بچایا گیا ہو گا، تو اللہ تعالیٰ نے ہی اسے بچایا ہو گا پرہیز گار لوگ سردار ہیں فقہاء قیادت کرنے والے ہیں، اور ان کی ہمنشینی (علم میں) اضافے کا باعث ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3154]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3154]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح