🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابٌ فِيمَنْ وَجَدَ قَمْلَةً وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ .
جو شخص جوں کو پائے اور وہ اس وقت مسجد میں ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2015
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ قَالَ: رَأَيْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَقْتُلُ الْقَمْلَ وَالْبَرَاغِيثَ فِي الْمَسْجِدِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
مالک بن یخامر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مسجد میں جوں کو اور پسو کو مار دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2015]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2016
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا وَجَدَ الْقَمْلَةَ فِي ثَوْبِهِ فَلْيَصُرَّهَا وَلَا يُلْقِهَا فِي الْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے کپڑے میں جوں کو پائے تو اسے (کپڑے میں ہی) لپیٹ کر باندھ لے، اُسے مسجد میں نہ پھینکے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2016]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22974»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2017
وَعَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ: وَجَدَ رَجُلٌ فِي ثَوْبِهِ قَمْلَةً فَأَخَذَهَا لِيَطْرَحَهَا فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلْ، رُدَّهَا إِلَى ثَوْبِكَ حَتَّى تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ عَنْعَنَهُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
قریش سے تعلق رکھنے والے اہل مکہ کے ایک بزرگ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے کپڑے میں جوں پائی تو اسے پکڑا تاکہ اسے مسجد میں پھینک دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم اسے دوبارہ اپنے کپڑے پر لگاؤ اور مسجد سے باہر جا کر (پھر اس کو پھینکنا)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں البتہ محمد بن اسحاق نامی راوی نے اسے عنعنہ کے ساتھ نقل کیا ہے، اور وہ شخص تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2017]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23046»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ الْحِجَامَةِ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں پچھنے لگانا (یا لگوانا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2018
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - احْتَجَمَ فِي الْمَسْجِدِ قُلْتُ لِابْنِ عُيَيْنَةَ: فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ؟ قَالَ: لَا، فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَذَكَرَ مُسْلِمٌ فِي كِتَابِ التَّمْيِيزِ: أَنَّ ابْنَ لَهِيعَةَ أَخْطَأَ حَيْثُ قَالَ: احْتَجَمَ بِالْمِيمِ وَإِنَّمَا هُوَ احْتَجَرَ أَيِ: اتَّخَذَ حُجْرَةً وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں پچھنے لگوائے تھے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابن عیینہ سے دریافت کیا: اس سے مراد آپ کے گھر میں موجود نماز کی مخصوص جگہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام مسلم نے کتاب ”التمیز“ میں یہ بات ذکر کی ہے۔ ابن لہیعہ غلطی کرتا ہے، جب وہ لفظ ”احتجم“ نقل کرتا ہے، جسے میم کے ساتھ روایت کرتا ہے حالانکہ اصل لفظ ہے: ”احتجر“ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرہ بنا لیا تھا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2018]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ الْوُضُوءِ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2019
عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: حَفِظْتُ لَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ فِي الْمَسْجِدِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوالعالیہ، ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مجھے یہ بات یاد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں وضو کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2019]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابُ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں کھانا اور پینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2020
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَكَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا شِوَاءً وَنَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَمْ نَزِدْ عَلَى أَنَّ مَسْحَنَا بِالْحَصْبَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بھونا ہوا کھانا کھایا تھا ہم لوگ اس وقت مسجد میں موجود تھے پھر نماز کھڑی ہو گئی“ تو ہم نے صرف یہ کیا کہ اپنے ہاتھ کنکریوں سے پونچھ لئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2020]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما سليمان بن زياد، 13730»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2021
وَعَنْ بِلَالٍ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤْذِنُهُ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَهُ يَتَسَحَّرُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا دَاوُدَ قَالَ: لَمْ يَسْمَعْ شَدَّادٌ مَوْلَى عِيَاضٍ مِنْ بِلَالٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے حاضر ہوئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ اپنے گھر میں موجود اپنی نماز کی مخصوص جگہ پر سحری کر رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں البتہ ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے شداد نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2021]

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2022
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي: أُتِيَ بِفَضِيخٍ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِجَرِّ فَضِيخٍ يَنُشُّ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ، فَلِذَلِكَ سُمِّيَ مَسْجِدَ الْفَضِيخِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”مسجد فضیخ“ میں فضیخ لائی گئی تھی آپ نے اسے پی لیا تو اسے (یعنی مسجد کو) یہی نام دے دیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مٹکا فضیخ کا لایا گیا اس میں جوش آیا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد فضیخ میں موجود تھے آپ نے اسے پی لیا تو اسی وجہ سے اس مسجد کو ”مسجد فضیخ“ نام دیا گیا اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ امام ابوحاتم اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے یحیی بن معین کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2022]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں سو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2023
عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ زَيْدٍ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ كَانَ يَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا فَرَغَ مِنْ خِدْمَتِهِ أَوَى إِلَى الْمَسْجِدِ وَكَانَ هُوَ بَيْتُهُ يَضْطَجِعُ فِيهِ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَوَجَدَ أَبَا ذَرٍّ مُنْجَدِلًا فِي الْمَسْجِدِ فَنَكَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرِجْلِهِ حَتَّى اسْتَوَى جَالِسًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَرَاكَ نَائِمًا؟" قَالَ أَبُو ذَرٍّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَامُ؟ وَهَلْ لِي بَيْتٌ غَيْرُهُ؟.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْخِلَافَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ رَوَى بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ اسماء بنت زید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے فارغ ہوا کرتے تھے تو مسجد میں آ جاتے تھے وہ مسجد ہی ان کا گھر تھی وہ اس میں لیٹ جاتے تھے ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو مسجد میں سوئے ہوئے پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں کے ذریعے انہیں بلایا یہاں تک کہ وہ سیدھے ہو کے بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں سویا ہوا نہیں دیکھ رہا ہوں؟ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر میں کہاں سوؤں؟ میرا اس کے علاوہ اور کوئی گھر ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو آگے چل کر خلافت سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن ہوشب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2023]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27041»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2024
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ كَانَ يَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا فَرَغَ مِنْ خِدْمَتِهِ أَتَى الْمَسْجِدَ فَاضْطَجَعَ فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے جب وہ آپ کی خدمت سے فارغ ہوتے تھے تو مسجد میں آ جاتے تھے، اور اس میں لیٹ جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2024]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3003، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 246، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں