الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابٌ فِي الصَّلَاةِ بَيْنَ الْقُبُورِ وَاتِّخَاذِهَا مَسَاجِدَ وَالصَّلَاةِ إِلَيْهَا .
قبروں کے درمیان نماز ادا کرنا یا انہیں مساجد بنا لینا یا ان کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2065
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ يُتَّخَذَ قَبْرِي وَثَنًا، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى اشْتَدَّ غَضَبُهُ عَلَى قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ وَقَدِ اجْتَمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صُهْبَانَ وَقَدِ اجْتَمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا: (یعنی یہ دعا کی:) ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میری قبر کو بت بنا دیا جائے بے شک اللہ تعالی کا غضب اس قوم پر شدید ہو گا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2065]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صہبان ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2065]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
80. بَابُ دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ .
حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 2066
عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ" قُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ:" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ فَإِنْ كَانَ هُوَ أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ، وَإِنْ كَانَ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الطَّهَارَةِ.

سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسجد سے چٹائی پکڑا دو میں نے عرض کی: میں حائضہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے، اسے ابونعیم نے صالح بن رستم سے نقل کیا ہے۔ اگر تو ابونعیم سے مراد فضل بن دکین ہے، تو پھر اس روایت کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں، اور اگر اس سے مراد ضرار بن صرد ہے تو وہ ”ضعیف“ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس موضوع سے متعلق دیگر روایات طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2066]

إسنادہ ضعیف
81. بَابُ دُخُولِ الْكَافِرِ الْمَسْجِدَ .
کافر کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 2067
عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَدِمَ وَفْدُ ثَقِيفٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَمَضَانَ، فَضَرَبَ لَهُمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَعَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
عطیہ بن سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثقیف قبیلے کا وفد رمضان میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ان لوگوں کے لئے مسجد میں خیمہ لگوا دیا جب ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے بھی آپ کے ساتھ روزے رکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس نے اسے عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2067]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس نے اسے عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2067]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
82. بَابٌ فِيمَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى فِيهِ .
جو شخص وضو کرنے کے بعد مسجد میں آئے اور پھر اس میں نماز ادا کرے
حدیث نمبر: 2068
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کیا پھر ارشاد فرمایا: جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور پھر مسجد میں آ کر اس میں دو رکعات ادا کرے تو اس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”پھر وہ شخص مسجد میں آ کر اس میں دو رکعات ادا کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2068]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2068]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2069
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُصَلِّي فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارِ إِتْيَانِ الْمَسْجِدِ وَالصَّلَاةِ فِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارِ إِتْيَانِ الْمَسْجِدِ وَالصَّلَاةِ فِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد میں آئے اور اس میں دو رکعات ادا کرے پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس میں مسجد کی طرف آنے اور اس میں نماز ادا کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2069]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2069]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 1521»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
83. بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ .
مساجد کی طرف چل کر جانا
حدیث نمبر: 2070
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ - أَوْ كَاتِبُهُ - بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ" قَالَ:" وَالْقَاعِدُ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص طہارت حاصل کرے (یعنی وضو کرے) پھر وہ مسجد میں آئے اور نماز کا دھیان رکھے تو اس کے دونوں کاتب (یعنی فرشتے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) اس کے لئے ہر ایک قدم کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی مانند ہے، اور اس کا شمار نمازیوں میں کیا جائے گا جب سے وہ اپنے گھر سے نکلا ہو اور اس وقت تک کیا جائے گا جب تک وہ واپس گھر نہیں چلا جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے، اور اس کی بعض اسناد ”صحیح“ ہیں امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ”صحیح“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2070]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم 17132 صحيح ابن خزيمة كتاب الإمامة فى الصلاة، باب ذكر كتابة الحسنات بالمشي إلى الصلاة 1404 صحيح ابن حبان باب الإمامة والجماعة فصل فى فضل الجماعة ذكر تفضل الله على الجائى إلى المسجد بكتبه الحسنات له بكل، أخرجه مسند أحمد برقم: 16987، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2071
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى غُدُوٍّ أَوْ رَوَاحٍ إِلَى الْمَسْجِدِ إِلَّا كَانَتْ خُطَاهُ خُطْوَةً كَفَّارَةً وَخُطْوَةً دَرَجَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ زَيْدٍ الْجَوْجَانِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ زَيْدٍ الْجَوْجَانِيُّ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عتبہ بن عبد بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ صبح یا شام کے وقت اپنے گھر سے نکل کر مسجد کی طرف جاتا ہے، تو وہ جو بھی قدم اٹھاتا ہے وہ کفارہ بن جاتا ہے، اور ایک قدم درجہ (میں اضافہ کا باعث بنتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن زید جو جانی ہے، جس کے حوالے سے محمد بن زیاد کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2071]

تخریج الحدیث: «المستدرك على الصحيحين للحاكم ومن كتاب الإمامة، 711 مسند الروياني ابو عشانة 232 شعب الإيمان للبيهقى فصل المشى إلى المساجد، 2758 السن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب فضل الجماعة والعذر بتركها باب ما جاء فى فضل المشى إلى المسجد للصلاة 4628، أخرجه مسند أحمد برقم: 17202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2072
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ رَاحَ إِلَى مَسْجِدِ الْجَمَاعَةِ فَخُطْوَةٌ تَمْحُو سَيِّئَةً وَخُطْوَةٌ تُكْتُبُ لَهُ حَسَنَةً ذَاهِبًا وَرَاجِعًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ فِيهِمُ ابْنُ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ الْإِمَامِ أَحْمَدَ فِيهِمُ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص با جماعت نماز والی مسجد کی طرف چل کر جاتا ہے، تو ایک قدم اس کے گناہ کو مٹا دیتا ہے، اور ایک قدم اس کے لئے نیکی نوٹ کرواتا ہے جاتے ہوئے بھی اور واپس آتے ہوئے بھی (ایسا ہوتا ہے)“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام أحمد کے رجال میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2072]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6563»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2073
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يَمْشِي إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يُصَلِّي فِيهِ صَلَاةً مَكْتُوبَةً إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ، وَتُمْحَى عَنْهُ بِالْأُخْرَى سَيِّئَةٌ وَيُرْفَعُ لَهُ بِالْأُخْرَى دَرَجَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر پیدل چل کر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر (یعنی مسجد) کی طرف جائے اور اس گھر میں فرض نماز ادا کرے تو اس شخص کے لئے ایک قدم کے عوض میں ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے، اور دوسرے قدم کے عوض میں اس کا گناہ ختم کر دیا جاتا ہے، اور تیسرے قدم کے عوض میں اس کا ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2073]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2073]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7382، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 984»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2074
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَأَحْسَنَ وُضَوْءَهُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يَنْزِعُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ تَزَلْ رِجْلُهُ الْيُسْرَى تَمْحُو سَيِّئَةً وَالْأُخْرَى تُثْبِتُ حَسَنَةً حَتَّى يَدْخُلَ الْمَسْجِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد کی طرف جائے اس کا مقصد صرف نماز کی ادائیگی ہو، تو اس کا ہر بایاں قدم ایک گناہ مٹا دیتا ہے، اور دوسرا قدم ایک نیکی کو ثابت کرتا ہے یہاں تک وہ شخص مسجد میں داخل ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2074]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح