🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ .
مساجد کی طرف چل کر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2085
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ فِي الظُّلُمَاتِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِنُورٍ عَظِيمٍ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرِ بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تاریکیوں میں مساجد کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کی طرف سے عظیم نور (نصیب ہونے) کی خوشخبری دے دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عمیر بن عبید ہے، اور وہ منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2085]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3074»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2086
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَشِّرِ الْمُدْلِجِينَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ بِمَنَابِرَ مِنْ نُورٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَلَمَةُ الْعَبْسِيُّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تاریکیوں میں مساجد کی طرف جانے والوں کو قیامت کے دن نور کے منبر نصیب ہونے کی خوشخبری دے دو جب لوگ خوف زدہ ہوں گے، تو یہ لوگ خوف زدہ نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: سلمہ عبسی نے اپنے کے اہل خانہ میں سے ایک شخص کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2086]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7633»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2087
وَعَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فِي بَيْتِهِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَهُوَ زَائِرُ اللَّهِ، وَحَقٌّ عَلَى الْمَزُورِ أَنْ يُكْرِمَ الزَّائِرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر وہ مسجد میں آئے تو وہ اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوتا ہے، اور میزبان کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ مہمان کی عزت افزائی کرنے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2087]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6139»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2088
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اخْتَلَفَ إِلَى هَذِهِ الصَّلَاةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: بَطَلَ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس نماز کی طرف (یعنی مسجد کی طرف) آتا جاتا ہے، اس شخص کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن محمد بن حسن بن زبالہ ہے۔ ابن حبان کہتے ہیں: اس سے استدلال کرنا باطل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2088]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ إِلَى الصَّلَاةِ .
نماز کی طرف کیسے جایا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2089
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَتَيْتَ الصَّلَاةَ فَأْتِهَا بِوَقَارٍ وَسَكِينَةٍ فَصَلِّ مَا أَدْرَكْتَ وَاقْضِ مَا فَاتَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي السَّرِيِّ عَنْ سَعْدٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم نماز کی طرف آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ اس کی طرف آؤ جتنی نماز تمہیں ملے اسے ادا کر لو جو گزر چکی ہوا سے قضاء کر لو (یعنی بعد میں ادا کر لو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوسری کی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا (یعنی ابوسری) کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔۔) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2089]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1357»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2090
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَأْتُوا وَعَلَيْكُمُ السَكِينَةُ فَصَلُّوا مَا أَدْرَكْتُمْ وَاقْضُوا مَا سُبِقْتُمْ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَلَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ حَمَّادٌ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم نماز کے لئے آؤ تو تم ایسی حالت میں آؤ کہ تم پر سکون ہو جتنی نماز تمہیں ملے اسے ادا کر لو جو پہلے گزر چکی ہو اسے بعد میں ادا کر لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں تاہم اس میں الفاظ ہیں حماد بیان کرتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2090]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب العين من اسمه عبد الله 4505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں اور اصل حدیث صحیحین
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2091
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ جَلَبَةَ رِجَالٍ خَلْفَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟" قَالُوا: أَسْرَعْنَا إِلَى الصَّلَاةِ قَالَ:" فَلَا تَفْعَلُوا، لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ مَا أَدْرَكَ، وَلْيَقْضِ مَا فَاتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ بِلَفْظِ:" وَمَا سَبَقَكُمْ فَأَتِمُّوا".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کر رہے تھے آپ نے اپنے پیچھے (تیزی سے) چل کر آنے کی آواز سنی جب آپ نے نماز مکمل کی تو دریافت کیا: تم لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کی: ہم نماز کی طرف جلدی آنا چاہ رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم میں سے کوئی شخص جتنی نماز اسے ملے وہ ادا کر لے اور جو پہلے گزر چکی ہو وہ بعد میں مکمل کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور روایت کے یہ الفاظ متفق علیہ ہیں جو پہلے گزر چکی ہو اسے مکمل کر لو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2091]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 609، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22102، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1283، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1772، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 456»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ رجال الصحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2092
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَكَانَ يُقَارِبُ الْخُطَا فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ لِمَ أُقَارِبُ الْخُطَا؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي الصَّلَاةِ مَا دَامَ فِي طَلَبِ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" إِنَّمَا فَعَلْتُ هَذَا لِتَكْثِيرِ خُطَايَ فِي طَلَبِ الصَّلَاةِ".
وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ نِبْرَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ مَوْقُوفًا عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا ہمارا نماز کا ارادہ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے قدم اٹھا رہے تھے آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو میں چھوٹے قدم کیوں اٹھا رہا ہوں؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک وہ نماز کی طلب میں ہوتا ہے“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں: میں نے ایسا اس لئے کیا ہے تاکہ نماز کی طلب میں میرے قدم زیادہ ہو جائیں“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ضحاک بن نبراس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے مصنف نے اسے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2092]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4799»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف مرفوعاً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2093
وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكِ بِالزَّاوِيَةِ إِذْ سَمِعَ الْأَذَانَ ثُمَّ قَارَبَ فِي الْخُطَا حَتَّى دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشَى بِي هَذِهِ الْمِشْيَةَ، فَقَالَ: أَتَدْرِي يَا ثَابِتُ لِمَ مَشَيْتُ بِكَ هَذِهِ الْمِشْيَةَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ:" لِيَكْثُرَ عَدَدُ الْخُطَا فِي طَلَبِ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَسْقَطَ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَقَدْ رَوَاهُ أَنَسٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ بْنُ نِبْرَاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ثابت بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ ”زاویہ“ میں چلتا ہوا جا رہا تھا انہوں نے اذان کی آواز سنی پھر چھوٹے قدم اٹھاتے ہوئے چل پڑے یہاں تک کہ میں مسجد میں داخل ہوا پھر انہوں نے بتایا ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی میرے ساتھ اسی طریقے سے چلتے ہوئے تشریف لے گئے آپ نے دریافت کیا: اے ثابت! کیا تم جانتے ہو؟ میں تمہارے ساتھ اس طرح سے چل کے کیوں آیا ہوں؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تاکہ نماز کی طلب میں قدموں کی تعداد زیادہ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے اس میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا حالانکہ یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن نبر اس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2093]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2094
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ سَعَى إِلَى الصَّلَاةِ فَقِيلَ لَهُ: فَقَالَ: أَوَلَيْسَ أَحَقُّ مَا سَعَيْتُمْ إِلَيْهِ الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَسَلَمَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سلمہ بن کہیل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نماز کی طرف تیزی سے چلتے ہوئے جا رہے تھے ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: کیا نماز ایسی چیز نہیں ہے، جس کی طرف سب سے زیادہ تیزی کرنی چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے سلمہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2094]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں