🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ كَيْفَ الْمَشْيُ إِلَى الصَّلَاةِ .
نماز کی طرف کیسے جایا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2095
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ طَيِّءٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَجَعَلَ يُهَرْوِلُ فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ تَنْهَى عَنْهُ؟ قَالَ: إِنَّمَا أَرَدْتُ حَدَّ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرَةَ الْأُولَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ كَمَا تَرَاهُ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْمَشْيِ إِلَى الصَّلَاةِ بَعْدُ بِأَبْوَابٍ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
طے قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کی طرف جانے کے لئے نکلے، تو تیز قدموں سے چلنے لگے ان سے کہا: گیا آپ ایسا کر رہے ہیں حالانکہ آپ خود اس سے منع کرتے ہیں تو انہوں نے فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ نماز کے آغاز اور تکبیر اولی میں پہنچ جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں، نماز کی طرف چل کر جانے کے بارے میں احادیث کچھ ابواب کے بعد آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2095]

الحكم على الحديث:
إسناده یہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ مِنْهُ .
جب آدمی مسجد میں داخل ہو اور جب مسجد سے باہر آئے تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2096
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ"وَإِذَا خَرَجَ قَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! تو میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“۔ (اور جب آپ مسجد سے) باہر تشریف لاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔ ”اے اللہ! میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2096]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2097
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ" وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی تعلیم دی کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں: ”اے اللہ! تو ہمارے گناہوں کی مغفرت کر دے اور ہمارے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“۔ اور جب وہ مسجد سے باہر آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں اور یہ پڑھیں: اے اللہ! تو ہمارے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن عبدالاعلیٰ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6608»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ، وَصَلَاتِهِنَّ فِي بُيُوتِهِنَّ وَصَلَاتِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ .
خواتین کا مساجد کی طرف جانے کے لئے یا کسی اور کام کے لئے نکلنا اور ان کا اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا اور ان کا مسجد میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2098
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ الْمَسَاجِدَ وَلْيَخْرُجْنَ تَفِلَاتٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی کنیزوں کو مساجد میں جانے سے منع نہ کرو البتہ وہ خوش لگائے بغیر نکلیں گی“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21166، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5239»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2099
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی کنیزوں کو اللہ تعالیٰ کی مساجد سے منع نہ کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2099]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2100
عَنْ سَالِمٍ قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَجُلًا غَيُورًا فَكَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ تَبِعَتْهُ عَاتِكَةُ بِنْتُ زَيْدٍ فَكَانَ يَكْرَهُ خُرُوجَهَا وَيَكْرَهُ مَنْعَهَا، وَكَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا اسْتَأْذَنَكُمْ نِسَاؤُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا تَمْنَعُوهُنَّ".
وَسَالِمٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
امام أحمد نے سالم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غیرت مند آدمی تھے جب وہ نماز کے لئے نکلتے، تو عاتکہ بنت زید (جو ان کی اہلیہ تھیں) وہ ان کے پیچھے آتیں سیدنا عمر اس خاتون کے نکلنے کو ناپسند کرتے تھے، اور اسے منع کرنے کو بھی ناپسند کرتے تھے وہ یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تمہاری خواتین نماز کے لئے جانے کے لئے تم سے اجازت مانگیں تو تم انہیں منع نہ کرو“۔ سالم نامی راوی نے سیدنا عمر بھی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2100]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند العشرة المبشرين بالجنة مسند الخلفاء الراشدين، اول مسند عمر بن الخطاب رضى الله عنه، 282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2101
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْعَجَائِزِ أَكُنَّ يَشْهَدْنَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالشَّوَابُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ:" كُنَّ يُصَلِّينَ خَلْفَ مَنَاكِبِنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے بوڑھی عورتوں کے بارے میں دریافت گا گیا: کیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز با جماعت میں شریک ہوتی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اور جوان عورتیں بھی شریک ہوتی تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ ہمارے پیچھے (کھڑی ہو کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز میں شریک ہوتی تھیں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2101]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7552»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2102
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: أَدْرَكْتُ الْقَوَاعِدَ وَهُنَّ يُصَلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَرَائِضَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ام سلمہ بنت حکیم بیان کرتی ہیں: میں نے عمر رسیدہ خواتین کو پایا ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں فرض نماز میں شریک ہوا کرتی تھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابوالمخارق ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2103
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنَّ النِّسَاءُ يُصَلِّينَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغَدَاةَ ثُمَّ يَخْرُجْنَ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خواتین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں صبح کی نماز میں شریک ہوتی تھیں۔ اور پھر وہ چادروں میں منہ چھپا کر نکل جاتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں محمد بن عمرو بن علقمہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2103]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5395»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2104
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ فِي جِنَازَةِ قَتِيلٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَةِ النِّسَاءِ إِلَّا فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ".
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”خواتین کی جماعت (یا اکٹھے ہونے) میں بھلائی نہیں ہے البتہ مسجد میں (ان کے باجماعت نماز ادا کرنے کا) معاملہ مختلف ہے یا کسی مقتول کے جنازے میں (ان کے اکھٹے ہونے) کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خواتین کی جماعت (یا اکٹھے ہونے) میں کوئی بھلائی نہیں ہے البتہ با جماعت نماز والی مسجد کا معاملہ مختلف ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2104]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24687، 23855، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں