🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَغَيْرِ ذَلِكَ، وَصَلَاتِهِنَّ فِي بُيُوتِهِنَّ وَصَلَاتِهِنَّ فِي الْمَسْجِدِ .
خواتین کا مساجد کی طرف جانے کے لئے یا کسی اور کام کے لئے نکلنا اور ان کا اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا اور ان کا مسجد میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2115
وَعَنْهُ قَالَ: مَا صَلَّتِ امْرَأَةٌ مِنْ صَلَاةٍ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ أَشَدِّ مَكَانٍ فِي بَيْتِهَا ظُلْمَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: عورت جو بھی نماز ادا کرتی ہے، اس میں اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز وہ ہے جو وہ اپنے گھر کے تاریک ترین حصے میں ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2115]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2116
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ وَإِنَّهَا إِذَا خَرَجَتِ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ، وَإِنَّهَا أَقْرَبُ مَا تَكُونُ إِلَى اللَّهِ وَهِيَ فِي قَعْرِ بَيْتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت پردے کی چیز ہے، جب وہ نکلتی ہے، تو شیطان اس کی طرف جھانک کر دیکھتا ہے، اور وہ اللہ تعالی کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے، جب وہ اپنے گھر کے انتہائی اندرونی حصے میں ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2116]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1685، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9481، 10115، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2117
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَخْرُجُ فِي شُهْرَةٍ مِنَ الطِّيبِ فَيَنْظُرُ الرِّجَالُ إِلَيْهَا إِلَّا لَمْ تَزَلْ فِي سَخَطِ اللَّهِ حَتَّى تَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب بھی کوئی عورت خوشبو لگا کر نکلتی ہے، اور مرد اس کی طرف دیکھتے ہیں تو ایسی عورت مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی حالت میں رہتی ہے، جب تک وہ اپنے گھر واپس نہیں آ جاتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2117]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا النِّسَاءُ عَوْرَةٌ وَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَتَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا وَمَا بِهَا مِنْ بَأْسٍ، فَيَسْتَشْرِفُهَا الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: إِنَّكِ لَا تَمُرِّينَ بِأَحَدٍ إِلَّا أَعْجَبْتِيِهِ، وَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَتَلْبَسُ ثِيَابَهَا فَيُقَالُ: أَيْنَ تُرِيدِينَ؟ فَتَقُولُ: أَعُودُ مَرِيضًا أَوْ أَشْهَدُ جَنَازَةً أَوْ أُصَلِّي فِي مَسْجِدٍ، وَمَا عَبَدَتِ امْرَأَةٌ رَبَّهَا مِثْلَ أَنْ تَعْبُدَهُ فِي بَيْتِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: خواتین پردے کی چیز ہیں جب کوئی عورت اپنے گھر سے نکلتی ہے، جب کہ اسے کوئی حرج نہ ہو، تو شیطان اس کی طرف جھانک کر دیکھتا ہے، اور یہ کہتا ہے تم جس بھی شخص کے پاس سے گزرو گی تم اسے اچھی لگو گی، اور جب کوئی عورت عمدہ لباس پہنتی ہے، اور اس سے کہا: جاتا ہے تم کہاں جانا چاہتی ہو وہ کہتی ہے: میں بیمار کی عیادت کرنا چاہتی ہوں یا جنازے میں شریک ہونا چاہتی ہوں یا مسجد میں نماز ادا کرنا چاہتی ہوں تو کوئی بھی عورت اپنے پروردگار کی عبادت اس کی مانند نہیں کرتی جس طرح کی عبادت وہ اپنے گھر میں کر سکتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2118]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2119
وَعَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ يُخْرِجُ النِّسَاءَ مِنَ الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيَقُولُ: اخْرُجْنَ إِلَى بُيُوتِكُنَّ خَيْرٌ لَكُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن مسجد سے خواتین کو نکال رہے تھے، اور یہ کہہ رہے تھے کہ تم نکل کر اپنے گھر چلی جاؤ یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2119]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2120
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ يُصَلُّونَ جَمِيعًا، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا كَانَ لَهَا خَلِيلٌ تَلْبَسُ الْقَالَبَيْنِ تَطُولُ بِهِمَا لِخَلِيلِهَا فَأَلْقَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِنَّ الْحَيْضَ فَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَقُولُ: أَخْرِجُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجَهُنَّ اللَّهُ.
قُلْنَا لِأَبِي بَكْرٍ: مَا الْقَالَبَيْنِ؟ قَالُوا: رَفِيضَتَيْنِ مِنْ خَشَبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین اکھٹے نماز ادا کیا کرتے تھے تو جب کسی عورت کا کوئی آشنا ہوتا تو وہ اونچی ایڑی والے جوتے پہن لیتی تاکہ ان کے ذریعے اپنے آشنا کے لئے لمبی دکھائی دے، تو اللہ تعالی نے ان عورتوں پر حیض مسلط کر دیا۔ سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان عورتوں کو نکال دو جس طرح اللہ تعالیٰ نے انہیں نکال دیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے ابوبکر نامی راوی سے دریافت کیا: قالبین سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: لکڑی سے بنے ہوئے جوتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2120]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ .
نماز کا انتظار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2121
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصَّلَاةِ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، وَإِنْ جَلَسَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ صَلَّتْ عَلَيْهِ وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب بندہ نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھا ہوتا ہے، تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں، اور فرشتوں کی اس کے لئے دعائے رحمت یہ ہوتی ہے اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اور اگر آدمی نماز کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوتا ہے، تو فرشتے اس کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں، اور ان کی اس شخص کے لئے دعا یہ ہوتی ہے: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم فرما“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، تاہم وہ عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2121]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند العشرة المبشرين بالجنة مسند الخلفاء الراشدين مسند على بن ابي طالب رضى الله عنه 1191، أخرجه مسند أحمد برقم: 1223، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 578»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2122
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ يَغْسِلُ الْخَطَايَا غَسْلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ الْبَزَّارُ فِي أَوَّلِهِ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا"، وَزَادَ فِي أَحَدِ طَرِيقَيْهِ رَجُلًا وَهُوَ أَبُو الْعَيَّاسِ غَيْرُ مُسَمًّى وَقَالَ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ، قُلْتُ: أَبُو الْعَيَّاسِ بِالْيَاءِ الْمُثَنَّاةِ آخِرَ الْحُرُوفِ وَالسِّينِ الْمُهْمَلَةِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدم اٹھا کر مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا گناہوں کو دھو دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے؟“ اور انہوں نے اس کی دو اسناد میں ایک شخص کا ذکر اضافی کیا ہے، اور وہ ابوالعباس ہے وہ فرماتے ہیں: یہ مجہول ہے میں یہ کہتا ہوں: یہ لفظ ابوالعیاس ہے، جس میں ”ی“ ہے، اور ”س“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2122]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 468، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 477، 478، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 520/1، 982/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں اور ایک طریق میں موجود راوی کی جہالت متن کی صحت پر اثر انداز نہیں ہوتی۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2123
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مُنْتَظِرُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ كَفَارِسٍ اشْتَدَّ بِهِ فَرَسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَلَى كَشْحِهِ وَهُوَ فِي الرِّبَاطِ الْأَكْبَرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْقُرَشِيُّ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنے والا شخص اس گھڑ سوار کی مانند ہے، جس کا گھوڑا اس کو اپنی پشت پر سوار کر کے اللہ کی راہ میں دوڑتا ہے، اور یہی بڑی پہرہ داری ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن سلیمان قرشی ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2123]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8411، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2124
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي الصَّلَاةِ مَا كَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ حَتَّى يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ" فَقُلْتُ لَهُ: مَا يُحْدِثُ؟ قَالَ: كَذَا قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ:"يَفْسُو أَوْ يَضْرُطُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ اخْتِلَافٌ. ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُغْرِبُ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک وہ جائے نماز پر بیٹھا ہوا نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم کر جب تک وہ بندہ وہاں سے اٹھ نہیں جاتا یا اسے حدث لاحق نہیں ہو جاتا“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: حدث لاحق ہونے سے مراد کیا ہے، تو استاد نے جواب دیا: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہی سوال کیا تھا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ وہ آواز کے بغیر یا آواز کے ساتھ ہوا خارج کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے یہ غریب روایات نقل کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11497، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1018»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں