الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. بَابُ مَسْحِ الْجَبْهَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران پیشانی پر ہاتھ پھیرنا
حدیث نمبر: 2455
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" ثَلَاثَةٌ مِنَ الْجَفَاءِ: أَنْ يَنْفُخَ الرَّجُلُ فِي سُجُودِهِ، أَوْ يَمْسَحَ جَبْهَتَهُ قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ".
قَالَ الْبَزَّارُ: ذَهَبَتْ عَنِّي الثَّالِثَةُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قَالَ الْبَزَّارُ: ذَهَبَتْ عَنِّي الثَّالِثَةُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تین چیزیں جفاء کا حصہ ہیں یہ کہ آدمی سجدے میں پھونک مارے یا یہ کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے اپنی پیشانی کو پونچھ لے“۔ امام بزار بیان کرتے ہیں: تیسری بات مجھے بھول گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2455]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2455]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 2456
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَمْسَحُ الرَّجُلُ جَبْهَتَهُ مِنَ التُّرَابِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنَ الصَّلَاةِ، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَمْسَحَ الْعَرَقَ عَنْ صُدْغَيْهِ [ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَا دَامَ أَثَرُ السُّجُودِ عَلَيْهِ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ هَكَذَا سَمَّاهُ الْبَزَّارُ وَالْمِزِّيُّ فِي تَرْجَمَةِ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی نماز سے فارغ ہونے سے پہلے اپنی پیشانی سے مٹی کو نہ پونچھے البتہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنی کنپٹی سے پسینہ پونچھ لے کیونکہ فرشتے آدمی کے لئے اس وقت تک دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک سجدے کا نشان (یعنی مٹی وغیرہ) اس پر موجود رہتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ بن حکم بن نعمان بن بشیر ہے، اور وہ متروک ہے امام بزار نے اس کا یہی نام بیان کیا ہے امام مزی نے محمد بن شعیب بن سابور کے حالات میں یہی بات بیان کی ہے امام ذہبی کہتے ہیں: یہ عیسیٰ بن عبدالرحمن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2456]

تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7030 المعجم الكبير للطبراني بقية الميم باب الواو ما اسند واثلة مكحول الشامي حديث 18002، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6903»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2457
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْسَحُ وَجْهَهُ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران چہرے کو نہیں پونچھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2457]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2457]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9436»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2458
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ وَجْهِهِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنے چہرے سے پسینہ پونچھ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن معصب ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2458]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خارجہ بن معصب ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12122»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
149. بَابُ قَتْلِ الْعَقْرَبِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران بچھو کو مار دینا
حدیث نمبر: 2459
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَقَامَ إِلَى جَنْبِهِ فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ، فَجَاءَتْ عَقْرَبُ حَتَّى انْتَهَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ تَرَكَتْهُ، فَذَهَبَتْ نَحْوَ عَلِيٍّ فَضَرَبَهَا بِنَعْلِهِ حَتَّى قَتَلَهَا فَلَمْ يَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِهَا بَأْسًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي طَرِيقِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى الصَّدَفِيِّ، وَأَحَادِيثُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ مُسْتَقِيمَةٌ كَمَا قَالَ الْبُخَارِيُّ وَهَذَا مِنْهَا، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑے ہو گئے اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنے لگے اسی دوران ایک بچھو آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا پھر اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ترک کیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے جوتا مار کے قتل کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث بیان کرتے ہیں: یہ ”ثقہ“ اور مامون ہے ائمہ یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف معاویہ بن یحیی صدفی کا معاملہ مختلف ہے زہری کے حوالے سے اس کی نقل کردہ احادیث مستقیم ہیں جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ بات بیان کی ہے، اور یہ روایت بھی ان روایات میں سے ایک ہے جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2459]

إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث حسن
150. بَابُ فَتْحِ الْبَابِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران دروازہ کھولنا
حدیث نمبر: 2460
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ قَائِمًا يُصَلِّي وَالْبَابُ مُجَافٍ مَا يَلِي الْقِبْلَةَ مُتَنَحِّيًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَاسْتَفْتَحْتُ فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتِي أَهْوَى بِيَدِهِ فَفُتِحَ الْبَابُ ثُمَّ مَضَى عَلَى صَلَاتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الَّذِي فِي الْبَابِ قَبْلَهُ، وَالْحَدِيثُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي الْبَيْتِ وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ حَتَّى فَتَحَ لَهَا ثُمَّ رَجَعَ، وَكَأَنَّ هَذِهِ قِصَّةٌ أُخْرَى فِي الْبَيْتِ وَتِلْكَ فِي الْمَسْجِدِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ اس وقت نماز کی مخصوص جگہ پر کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے، اور دروازہ بند تھا وہ دروازہ قبلہ والی سمت میں تھا لیکن نماز کی جگہ سے ذرا ہٹ کے تھی میں نے دروازہ کھولنے کے لئے کہا: جب آپ نے میری آواز سنی تو آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور دروازہ کھول دیا اور پھر آپ نے اپنی نماز جاری رکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کا ذکر اس سے پہلے والے باب میں ہوا ہے، اور یہ حدیث امام ابوداؤ اور امام ترمذی اور امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں نماز ادا کر رہے تھے دروازہ بند تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے دروازہ کھولا اور پھر اپنی جگہ چلے گئے“۔ یوں لگتا ہے کہ وہ دوسرا واقعہ ہے، جو گھر کے بارے میں ہے، اور یہ واقعہ مسجد کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2460]

إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث حسن لغیرہ بشواہدہ فی السنن
151. بَابُ مَا نَهَى عَنْهُ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 2461
عَنْ أَبِي مُوسَى وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقْرَأِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ وَلَا أَنْتَ رَاكِعٌ وَلَا أَنْتَ سَاجِدٌ، وَلَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ وَلَا تُصَلِّ وَأَنْتَ عَاقِصٌ شَعْرَكَ وَلَا تَفْرِشْ ذِرَاعَيْكَ افْتِرَاشَ السَّبْعِ، وَلَا تَلَبَسِ الْقَسِّيَّ، وَلَا تَخْتِمْ بِالذَّهَبِ، وَلَا تَلْبَسْ خَاتَمَكَ فِي هَاتَيْنِ: السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى".
قُلْتُ: حَدِيثُ عَلِيٍّ بَعْضُهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ.
وَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ كَمَا هَاهُنَا وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ وَزَادَ فِيهِ أَحْمَدُ:"وَلَا تُقْعِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، وَلَا تَعْبَثْ بِالْحَصَى"، وَفِي حَدِيثِ عَلِيٍّ: الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَحَدِيثُ أَبِي مُوسَى رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت نہ کرنا اور تم رکوع کی حالت میں اور سجدے کی حالت میں (قرآن کی تلاوت نہ کرنا) اور تم کتے کے اقعاء کے طور پر بیٹھنے کی طرح نہ بیٹھنا اور تم ایسی حالت میں نماز ادا نہ کرنا کہ تم نے اپنے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہو اور تم اپنے بازوؤں کو یوں نہ بچھانا جس طرح درندے بچھاتے ہیں، اور تم قسی (مخصوص قسم کا کپڑا) نہ پہننا اور تم سونے کی انگوٹھی نہ پہننا اور ان دو انگلیوں میں انگوٹھی نہ پہننا شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روایت کا کچھ حصہ ”صحیح“ اور دوسری کتابوں میں مذکور ہے
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے امام أحمد نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تم دو سجدوں کے درمیان اقعاء کے طور پر نہ بیٹھنا اور تم کنکریوں کے ساتھ نہ کھیلنا“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت میں حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2461]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3126»
الحكم على الحديث:
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سند حارث کی وجہ سے ضعیف ہے، جبکہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی سند کے راوی ثقہ ہونے کی وجہ سے یہ حدیث حسن لغیرہ ہے۔
152. بَابُ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران پہلو پر ہاتھ رکھنا
حدیث نمبر: 2462
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الِاخْتِصَارُ فِي الصَّلَاةِ اسْتِرَاحَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَزْوَرِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَضَعَّفَهُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَزْوَرِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَضَعَّفَهُ بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز کے دوران پہلو پر ہاتھ رکھنا اہل جہنم کا راحت حاصل کرنے کا طریقہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ازور ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے، اور اس راوی کو اس حدیث کے حوالے سے (یا اس حدیث کو اس راوی کے حوالے سے) ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2462]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6921»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
153. بَابُ مَسِّ اللِّحْيَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران داڑھی کو چھو لینا
حدیث نمبر: 2463
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ غَيْرَ عَبِثٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ وَلَدِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران عبث طور کے بغیر داڑھی کو چھو لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2463]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ ہے، جو سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2463]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2464
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران داڑھی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2464]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2464]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5328»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً