🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
158. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کس قدر عمل کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2485
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَأَشَارَ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا فَجَلَسْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے ہماری طرف اشارہ کیا کہ تم لوگ بیٹھ جاؤ تو ہم بیٹھ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، وہ ”ثقہ“ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور یہ روایت اس نے عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2485]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1160»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
159. بَابُ الْبُكَاءِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران رونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2486
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبِيتُ فَيُنَادِيهِ بِلَالٌ بِالْأَذَانِ فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ فَإِنِّي لِأَرَى الْمَاءَ يَنْحَدِرُ عَلَى خَدِّهِ وَشَعْرِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ فَيُصَلِّي فَأَسْمَعُ بُكَاءَهُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات بسر کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دے کر آپ کو بلایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے آپ نے غسل کیا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخساروں اور بالوں پر پانی کے قطرے پھیلتے ہوئے دیکھے پھر آپ تشریف لے گئے اور آپ نے نماز ادا کی تو میں نے آپ کے رونے کی آواز سنی۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2486]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
160. بَابُ صَلَاةِ الْحَاقِنِ .
ایسے شخص کا نماز ادا کرنا جس نے پیشاب یا پاخانہ کو روکا ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2487
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ رِزًّا فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کسی شخص کو نماز کے دوران گڑ بڑ محسوس ہو، تو وہ نماز ختم کرے اور وضو کر لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2487]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2488
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يَجِدُ مِنَ الْأَذَى شَيْئًا - يَعْنِي الْغَائِطَ وَالْبَوْلَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی شخص ایسی حالت میں نماز ہرگز ادا نہ کرے کہ وہ گندگی میں سے کوئی چیز محسوس کر رہا ہو (راوی کہتے ہیں: یعنی اسے پاخانہ یا پیشاب آ رہا ہو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2488]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2845»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2489
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُصَلِّي وَهُوَ يَجِدُ مِنَ الْأَذَى شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: أَبُو مَعْشَرٍ السِّنْدِيُّ وَقَدْ ضَعَّفَهُ قَوْمٌ كَثِيرُونَ وَوَثَّقَهُ آخَرُونَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ بَعْضُهَا فِي بَابِ الْإِمَامِ يَذْكُرُ أَنَّهُ مُحَدِّثٌ وَبَعْضُهَا فِي الطَّهَارَةِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا نہیں کرتے تھے جب آپ کو اذیٰ (یعنی پیشاب یا پاخانہ) میں سے کوئی چیز محسوس ہو رہی ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر سندی ہے، جسے بہت سے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں کچھ احادیث اس سے پہلے گزر چکی ہیں جن میں یہ ذکر ہوا ہے کہ جب امام کو یہ بات یاد آئے کہ وہ بے وضو ہے، اسی طرح کچھ روایات طہارت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2489]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2490
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدُ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الِاسْتِئْذَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَدْ رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَا، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَخُصَّ الْإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو وہ ایسی حالت میں نماز میں شریک نہ ہو کہ وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو جب تک وہ اس حوالے سے ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ پوری روایت اجازت مانگنے کے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کی ہے امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، اور ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ان دونوں کو ثقہ بھی قرار دیا گیا لیکن ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک حدیث گزر چکی ہے، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے وہ اس باب میں ہے، جس میں اس بات کی ممانعت ہے کہ امام اپنی ذات کو دعا کے لئے مخصوص کرے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2490]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
161. بَابٌ فِي الصَّفِّ لِلصَّلَاةِ .
نماز کے لئے صف بنانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2491
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ إِقَامَةَ الصَّفِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز کی تکمیل میں صف قائم کرنا بھی شامل ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2491]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14045، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3009»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2492
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَحْسِنُوا إِقَامَةَ الصُّفُوفِ فِي الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نماز میں صفیں اچھے طریقے سے قائم کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2492]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 689، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 435، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9917، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2493
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَنْظُرُ مِنْ وَرَائِي كَمَا أَنْظُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ سَوُّوا صُفُوفَكُمْ وَأَحْسِنُوا رُكُوعَكُمْ وَسُجُودَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتا ہوں جس طرح میں اپنے سامنے کی طرف دیکھتا ہوں، اور تم اپنی صفوں کو درست رکھو اور رکوع و سجود اچھے طریقے سے کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2493]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7158، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8377»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا تُقَامُ الصَّلَاةُ حَتَّى تَكَامَلَ بِنَا الصُّفُوفُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے اپنے (یعنی صحابہ کرام کے) بارے میں یہ بات یاد ہے کہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں) نماز اس وقت تک شروع نہیں ہوتی تھی جب تک صفیں درست نہیں ہو جاتی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2494]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن مسعود رضي الله تعالي عنه 3861، أخرجه مسند أحمد برقم: 3969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں