الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. بَابُ مَسِّ اللِّحْيَةِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران داڑھی کو چھو لینا
حدیث نمبر: 2465
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُبَّمَا مَسَّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات نماز میں اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خطاب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2465]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2466
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمَسُّ لِحْيَتَهُ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَهُوَ مُرْسَلٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَهُوَ مُرْسَلٌ.
حسن بصری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنی داڑھی کو چھو لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2466]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2466]
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل۔
154. بَابُ الْإِقْعَاءِ وَالتَّوَرُّكِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران اقعاء اور تورک کے طور پر بیٹھنا
حدیث نمبر: 2467
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْإِقْعَاءِ وَالتَّوَرُّكِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ هَارُونَ بْنِ سُفْيَانَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ هَارُونَ بْنِ سُفْيَانَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران اقعاء اور تورک کے طور پر بیٹھنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ہارون بن سفیان سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2467]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ہارون بن سفیان سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2467]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2468
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ التَّوَرُّكِ وَالْإِقْعَاءِ وَأَنْ لَا نَسْتَوْفِزَ فِي صَلَاتِنَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران تورک اور اقعاء کے طور پر بیٹھنے اور دونوں قدموں کو کھڑا کر کے ایڑیوں کے بل بیٹھنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2468]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2468]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
155. بَابٌ فِيمَنْ يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُوصٌ .
جو شخص نماز ادا کرے اور اس کے سر پر جوڑا بندھا ہوا ہو
حدیث نمبر: 2469
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ وَرَأَسُهُ مَعْقُوصٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایسی حالت میں نماز ادا کرے کہ اس نے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے جال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2469]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے جال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2469]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
156. بَابُ التَّثَاؤُبِ وَالْعُطَاسِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران جماہی، یا چھینک آ جانا
حدیث نمبر: 2470
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران جماہی کو ناپسندیدہ سمجھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2470]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2470]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7598»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2471
وَعَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ:" الْعُطَاسُ وَالنُّعَاسُ وَالرُّعَافُ وَالْحَيْضُ وَالْقَيْءُ وَالتَّثَاؤُبُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو الْيَقْظَانِ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو الْيَقْظَانِ ضَعِيفٌ جِدًّا.
ابویقظان نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”نماز کے دوران چھینک، اونگھ، نکسیر، حیض، قئے اور جماہی شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابویقظان نامی راوی انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2471]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابویقظان نامی راوی انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2471]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2748، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 969»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2472
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: التَّثَاؤُبُ وَالْعُطَاسُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَيَأْتِي عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَثَرٌ فِي النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَيَأْتِي عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَثَرٌ فِي النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”نماز کے دوران جماہی اور چھینک شیطان کی طرف سے ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے آگے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت آئے گی جو نماز کے دوران اونگھنے کے بارے میں ہے، وہ سورۃ آل عمران سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2472]

157. بَابُ مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کنکریوں پر ہاتھ پھیرنا
حدیث نمبر: 2473
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ:" وَاحِدَةٌ وَلِأَنْ تُمْسِكَ عَنْهَا خَيْرٌ مِنْ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلِّهَا سُودُ الْحَدَقِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں دریافت کیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: ایک دفعہ ایسا کر لو اور اگر تم اس سے بھی باز رہو تو یہ ایک سو اونٹینوں سے زیادہ بہتر ہے، جو سب سیاہ آنکھوں والی ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2473]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2473]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2474
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحَصَى فَقَالَ:" وَاحِدَةٌ أَوْ دَعْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا یہاں تک کہ کنکریوں پر ہاتھ پھیرنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دفعہ ایسا کر لو یا اسے بھی ترک کر دو!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2474]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2474]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث حذيفة بن اليمان عن النبى صلى الله عليه وسلم حديث 22688، مصنف ابن ابى شيبة كتاب صلاة التطوع والإمامة وابواب متفرقة من رخص فى ذلك 7712»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف