الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1665
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ عَذْبٍ يَجْرِي عِنْدَ بَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا يَبْقَى عَلَيْهِ مِنَ الدَّرَنِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازوں کی مثال، صاف پانی کی اس نہر کی طرح ہے، جو کسی شخص کے دروازے کے پاس بہتی ہے، اور وہ شخص روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرتا ہے، تو کیا اس کا میل باقی رہ جائے گا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1665]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7684»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 1666
وَعَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ، إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهِهِ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ - غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ رِجْلَاهُ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ، وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ، وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسَهُ مِنْ سُوءٍ"، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِرَارًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي مُسْلِمٍ الثَّعْلَبِيِّ عَنْهُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي مُسْلِمٍ الثَّعْلَبِيِّ عَنْهُ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ اس وقت مسجد میں جوئیں نکال رہے تھے، اور جوؤں کو کنکریوں میں دفن کر رہے تھے، میں نے کہا: اے سیدنا ابوامامہ! ایک شخص نے مجھے آپ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے، اور اپنے دونوں ہاتھوں اور چہرے کو دھو لے، اور اپنے سر اور اپنے کانوں کا مسح کر لے، اور پھر اُٹھ کر فرض نماز ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے، اُس دن کے ان گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے ہوں، یا جنہیں اُس کے ہاتھوں نے پکڑا ہو، یا جس کو اُس کے کانوں نے سنا ہو، یا جس کی طرف اُس کی آنکھوں نے دیکھا ہو، یا جو اُس نے اپنے من میں بُرا سوچا ہو“۔ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات کئی مرتبہ سنی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابومسلم ثعلبی کی اُن سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1666]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21769، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7564، 8032، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 518/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1667
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازیں، ایک جمعہ، دوسرے جمعہ تک، اُن کے درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن ذکریا ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1667]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن ذکریا ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1667]
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس کا راوی خلیل بن زکریا کذاب اور متروک ہے۔
حدیث نمبر: 1668
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ يُصَلِّي وَخَطَايَاهُ مَرْفُوعَةٌ عَلَى رَأْسِهِ، كُلَّمَا سَجَدَ تَحَاتَّتْ عَنْهُ، فَيَفْرَغُ مِنْ صَلَاتِهِ وَقَدْ تَحَاتَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السَّعْدَانِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السَّعْدَانِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مسلمان جب نماز ادا کرتا ہے، تو اس کے گناہ اُس کے سر پر رکھ دیے جاتے ہیں، جب بھی وہ سجدے میں جاتا ہے، تو وہ اس سے گر جاتے ہیں، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوتا ہے، تو اس کے گناہ اس سے گر چکے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم صغیر میں، جب کہ امام بزار نے بھی نقل ہے، اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن اشعث سعدانی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1668]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه سهل، ابو عثمان النهدي سليمان التيمي 5999»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1669
وَعَنْ سَلْمَانَ أَيْضًا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وُضِعَتْ ذُنُوبُهُ عَلَى رَأْسِهِ، فَتُفَرَّقَ عَنْهُ كَمَا تُفَرَّقُ عُرُوقُ الشَّجَرَةِ يَمِينًا وَشِمَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مومن بندہ، جب نماز ادا کرنے کے لئے اُٹھتا ہے، تو اس کے گناہ اُس کے سر پر رکھ دیے جاتے ہیں، اور پھر وہ گناہ اس سے یوں الگ ہو جاتے ہیں، جس طرح درخت کی شاخیں دائیں بائیں ہو جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے شعبہ، امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم علوی اور دیگر حضرات نے اُسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1669]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1670
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي جُمِعَتْ ذُنُوبُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ، فَإِذَا رَكَعَ تَفَرَّقَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ جب نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو اُس کے گناہ اکھٹے کر کے اُس کی گردن پر رکھ دیے جاتے ہیں، اور جب وہ رکوع میں جاتا ہے، تو وہ (گناہ) گر جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1670]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7310»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
حدیث نمبر: 1671
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ حَالَةٍ يَكُونُ عَلَيْهَا الْعَبْدُ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ أَنْ يَرَاهُ سَاجِدًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عُثْمَانَ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ. قُلْتُ: وَعُثْمَانُ بْنُ الْقَاسِمِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَلَمْ يَرْفَعْ فِي نَسَبِهِ وَأَبُوهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بندہ کسی بھی حالت میں، اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُس سے زیادہ محبوب نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کو سجدے کی حالت میں دیکھے، کہ اُس نے اپنی پیشانی مٹی میں رکھی ہوئی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، عثمان بن قاسم کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: عثمان نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عثمان بن قاسم نامی راوی کا تذکرہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور اس کے نسب میں اس کے باپ سے اوپر کا تذکرہ نہیں کیا، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1671]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6072»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1672
وَعَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ. فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّلَاةَ قَامَ الرَّجُلُ فَأَعَادَ الْقَوْلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَيْسَ قَدْ صَلَيْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَأَحْسَنْتَ لَهَا الطَّهُورَ؟" قَالَ: بَلَى قَالَ:" فَإِنَّهَا كَفَّارَةُ ذَنْبِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَالْحَارِثُ ضَعِيفٌ.
حارث نے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”ہم مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، اور نماز کا انتظار کر رہے تھے، ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: میں نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے منہ موڑ لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی، تو وہ شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنی بات دہرائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے ہمارے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کی ہے؟ اور کیا تم نے اس کے لئے اچھی طرح وضو نہیں کیا تھا؟ اُس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے گناہ کا کفارہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، حارث نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1672]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، حارث نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1672]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7556، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 878»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1673
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِالشَّامِ فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ يَا بُنَيَّ إِلَى هَذِهِ الْبَلْدَةِ؟ وَمَا عَنَاكَ إِلَيْهَا؟ قَالَ: مَا جَاءَ بِي إِلَّا صِلَةُ مَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ أَبِي، فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَجْلَسَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: بِئْسَ سَاعَةُ الْكَذِبِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا، فَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا مَفْرُوضَةً أَوْ غَيْرَ مَفْرُوضَةٍ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ - إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ صَدَقَةُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ صَدَقَةُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں شام میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے میرے بیٹے! تم اس شہر میں کس سلسلے میں آئے ہو؟ اور یہاں آنے کے حوالے سے تمہارا مقصد کیا ہے؟ تو یوسف نے جواب دیا: میں صرف اس لئے آیا ہوں، تاکہ اُس تعلق کا خیال رکھوں، جو آپ کے اور میرے والد کے درمیان تھا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا، اور مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا اور بولے: وہ گھڑی بری ہو، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کئی گئی ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو بھی مسلمان کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور پھر وضو کر کے دو رکعات یا چار رکعات ادا کر لیتا ہے خواہ وہ (دو یا چار رکعات) فرض ہوں، یا فرض نہ ہوں، اور پھر وہ (مسلمان) اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: صدقہ بن ابوسہل نامی راوی اسے روایت کرنے میں منفرد ہے، میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اُس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1673]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبرانى باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 5129، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5022، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 9»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1674
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُهُ عَنْ أَفْضَلِ الْأَعْمَالِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَاةُ". قَالَ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ:" الصَّلَاةُ". قَالَ: الصَّلَاةُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا غَلَبَ عَلَيْهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ الرَّجُلُ: فَإِنَّ لِي وَالِدَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" آمُرُكَ بِالْوَالِدَيْنِ خَيْرًا". قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا لَأُجَاهِدَنَّ وَلَأَتْرُكُنَّهُمَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ أَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ حَسَّنَ لَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ أَيْضًا فِي فَضْلِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ فضیلت والے عمل کے بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز، اُس نے دریافت کیا: پھر کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز، تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فرمایا، پھر جب اُس نے دوبارہ یہی سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا، اُس شخص نے کہا: میرے والدین موجود ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہیں والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم دیتا ہوں، اُس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے، میں جہاد میں ضرور حصہ لوں گا، اور اُن دونوں کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم زیادہ بہتر جانتے ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، امام ترمذی نے اس کے حوالے سے منقول روایت کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) نماز کی فضیلت کے بارے میں احادیث ”نفل نماز کی فضیلت“ سے متعلق باب میں بھی آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1674]

تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبدالله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6431، أخرجه مسند أحمد برقم: 6566، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 756»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن