🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3479
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي مُوسَى أَنَّهُمَا قَالَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ أَحْيَانًا أَوَّلَ اللَّيْلِ وَوَسَطَهُ لِيَكُونَ سَعَةً لِلْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَخْصٌ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات رات کے ابتدائی حصے میں، یا درمیانی حصے میں وتر ادا کر لیتے تھے، تاکہ مسلمانوں کے لئے گنجائش ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک ایسا شخص ہے، جو ضعیف الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3479]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3480
وَعَنْ ثُوَيْرِ بْنِ أَبِي فَاخِتَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْوِتْرِ قَالَ:" أَتُحِبُّ أَنْ أُوتِرَ نِصْفَ اللَّيْلِ؟ إِنِّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَهْبِطُ مِنَ السَّمَاءِ الْعُلْيَا إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ؟ هَلْ مِنْ دَاعٍ؟ حَتَّى إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ ارْتَفَعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَثُوَيْرٌ ضَعِيفٌ.
ثویر بن ابوفاختہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی، جن کا نام سیدنا ابوخطاب رضی اللہ عنہ تھا، ان کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ میں نصف رات کے وقت وتر ادا کروں؟ بے شک اللہ تعالیٰ (نصف رات کے وقت) اوپر والے آسمان سے آسمان دنیا کی طرف اترتا ہے، اور یہ فرماتا ہے: کیا کوئی سوال کرنے والا ہے؟ کیا کوئی مغفرت طلب کرنے والا ہے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ایسا صبح صادق تک ہوتا رہتا ہے، جب صبح صادق ہو جائے، تو وہ اوپر چلا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ثویر نامی راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3480]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الياء، من اسمه يعيش من يكنى أبا الخطاب ابو الخطاب، 18748 الطبقات الكبرى لابن سعد طبقات البدريين من الانصار طبقات الكوفيين ابو الخطاب، 6909»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3481
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا مَتَى كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ؟ قَالَ: إِذَا بَقِيَ مِنَ اللَّيْلِ نَحْوٌ مِمَّا مَضَى مِنْهُ إِلَى صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، فَسَأَلُوهُ عَنْ قِرَاءَتِهِ فَقَالَ: كَانَ يُسْمِعُ أَهْلَ الدَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: آپ ہمیں بتائیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کب ادا کرتے تھے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب رات کا تقریباً اتنا حصہ باقی رہ جاتا تھا، جتنا حصہ اُس سے پہلے مغرب کی نماز تک گزر چکا ہوتا تھا، ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کے بارے میں دریافت کیا: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: وہ اتنی بلند ہوتی تھی کہ گھر کے افراد سن لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن محمد بن حسن ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3481]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9999»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3482
وَعَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يُنَادِي بِهَا نِدَاءً: الْوِتْرُ (مَا بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ) صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ الَّتِي تُسَمُّونَ الْعَتْمَةَ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ مَتَى أَوْتَرْتَ فَحَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اسود بن ہلال بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات کہتا ہوں کہ میں نے انہیں بلند آواز میں پکار کر یہ کہتے ہوئے سنا ہے: وتر دو نمازوں کے درمیان میں ادا کیے جائیں گے، عشاء کی نماز جسے تم ”عتمہ“ کہتے ہو، اور فجر کی نماز (ان دو نمازوں کے درمیان میں) تم جس وقت بھی وتر ادا کر لو گے، یہ اچھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3482]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3483
وَعَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ: كُنَّا فِي الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ عَلَيْنَا عَلِيٌّ فِي آخِرِ اللَّيْلِ فَقَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الْوِتْرِ؟ فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَوْتَرَ أَوَّلَ اللَّيْلِ، ثُمَّ أَوْتَرَ وَسَطَهُ، ثُمَّ أَوْتَرَ هَذِهِ السَّاعَةَ فَقُبِضَ وَهُوَ يُوتِرُ هَذِهِ السَّاعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدخیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مسجد میں موجود تھے، رات کے آخری حصے میں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: وتر کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ہم آپ کے پاس اکھٹے ہو گئے، تو آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصے میں بھی وتر ادا کر لیتے تھے، اس کے درمیانی حصے میں بھی وتر ادا کر لیتے تھے، اور اس گھڑی میں (یعنی رات کے آخری حصے میں بھی) وتر ادا کر لیتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ اس گھڑی میں وتر ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3483]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1830»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3484
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ كَانَ يَخْرُجُ حِينَ يُؤَذِّنُ ابْنُ الْتَيَّاحِ عِنْدَ الْفَجْرِ الْأَوَّلِ فَيَقُولُ: نِعْمَ سَاعَةُ الْوِتْرِ هَذِهِ وَيَتَأَوَّلُ هَذِهِ الْآيَةَ: وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجَفْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ اس وقت نکلے، جب فجر اول کے وقت، ابن تیاح نے اذان دی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وتر کی بہترین ساعت یہ ہے، انہوں نے قرآن کے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے، یہ بات کہی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور صبح کی قسم ہے، جب اس کی روشنی آنے لگے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جعفری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3484]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابٌ فِيمَنْ أَوْتَرَ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ .
جو شخص وتر ادا کرے، اور پھر (نفل) نماز ادا کرنے کا ارادہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3485
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الْوِتْرِ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَوْ أَوْتَرْتُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ بِاللَّيْلِ شَفَعْتُ بِوَاحِدَةٍ مَا مَضَى مِنْ وِتْرِي ثُمَّ صَلَّيْتُ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا قَضَيْتُ صَلَاتِي أَوْتَرْتُ بِوَاحِدَةٍ (إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يُجْعَلَ آخِرَ صَلَاةِ اللَّيْلِ الْوِتْرُ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے، جب اُن سے وتر کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: اگر میں نے سونے سے پہلے وتر ادا کر لیے ہوں، اور پھر میں رات کے وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ کروں، تو میں نے جو وتر ادا کیے تھے، ایک رکعت کے ذریعے انہیں جفت کر لیتا ہوں، پھر دو، دو کر کے نماز ادا کرتا رہتا ہوں، جب اپنی نماز مکمل کر لیتا ہوں تو ایک رکعت وتر ادا کر لیتا ہوں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ رات کی نماز کا آخری حصہ وتر کو بنایا جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3486
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ نَامَ فَقَامَ فَلْيَقْضِ وِتْرَهُ فَلْيُصَلِّ لَهَا أُخْرَى ثُمَّ لِيُوتِرْ بَعْدَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ فِيهِ كَلَامٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
عطاء بن سائب نے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے کئی شاگردوں کے حوالے سے، یہ بات نقل کی ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب کوئی شخص وتر ادا کرنے کے بعد سو جائے، اور پھر وہ بیدار ہو تو، اسے اپنے سابقہ وتر کو کالعدم کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لینی چاہیے، پھر اس کے بعد (نوافل مکمل کرنے کے بعد) وتر ادا کرنے چاہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء بن سائب نامی راوی کے بارے میں اس کے اختلاط کا شکار ہونے کے حوالے سے کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3486]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3487
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا السَّفَرَ جُهْدٌ وَثِقَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ سفر مشقت اور بوجھ کا باعث ہے، جب کوئی شخص وتر ادا کر لے، تو اسے دو رکعات ادا کرنی چاہیں، اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے، ورنہ وہ دونوں اُس کے لئے ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح کاتب لیث ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1594، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1410، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6435، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2011، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2577، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4193»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ .
جس شخص کے وتر رہ جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3488
عَنِ الْأَغَرِّ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ فَلَمْ يُوتِرْ فَلَا وِتْرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ صَالِحِ بْنِ مُعَاذٍ الْبَغْدَادِيِّ شَيْخِهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کو صبح ہو جائے، اور اس نے وتر ادا نہ کیے ہوں، تو اب اُس کے وتر نہیں ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے صالح بن معاذ بغدادی کے حوالے سے نقل کی ہے، جو ان کے استاد ہیں، میں اُن سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3488]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2414»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں