الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ مَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ .
وتر میں آدمی کیا پڑھے گا؟
حدیث نمبر: 3469
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَبْرَةَ - يَعْنِي أَبَا خَيْثَمَةَ - أَنَّ أَبَاهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ قَالَ:" سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى فِي الْأُولَى، وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فِي الثَّالِثَةِ".
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَأَبِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَزِينٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ.

عبدالرحمن بن سبرہ، یعنی ابوخیثمہ بیان کرتے ہیں: اُن کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: وتر میں کیا پڑھا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پہلی رکعت میں سورت الاعلیٰ، دوسری رکعت میں سورت الکافرون، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص (تلاوت کی جائے)۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے والد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن رزین ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، ازدی بیان کرتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3469]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
27. بَابُ الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ .
وتر میں دعائے قنوت پڑھنا
حدیث نمبر: 3470
عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَلِمَاتٍ أَقَوْلُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ:" اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتُ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ كُلُّهُمْ مِنْ طَرِيقِ الْحُسَيْنِ كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْقُنُوتِ شَيْءٌ مِنْ هَذَا، وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ کلمات کی تعلیم دی تھی، جنہیں میں وتر میں دعائے قنوت میں پڑھتا ہوں (وہ کلمات یہ ہیں:) ”اے اللہ! جنہیں تو نے ہدایت عطا کی ہے، اُن کے ہمراہ مجھے بھی ہدایت عطا فرما، جنہیں تو نے عافیت کی ہے، اُن کے ہمراہ مجھے بھی عافیت عطا فرما، جن کا تو نگران بنا ہے، اُن کے ہمراہ میرا بھی نگران بن جا، جو تو نے عطا کیا ہے، اس میں میرے لئے برکت رکھ دے، جو تو نے فیصلہ کیا ہے، اس کے شر سے مجھے بچانا، بے شک تو فیصلہ کرتا ہے، تیرے مقابلے میں فیصلہ نہیں کیا جاتا، اور جس کا تو نگہبان ہو، وہ ذلیل نہیں ہوتا، ہمارا پروردگار برکت والا ہے، اور بلند و برتر ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور ان سب حضرات نے اسے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اس سے پہلے قنوت سے متعلق ایک روایت کا کچھ حصہ گزر چکا ہے، آگے چل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے متعلق باب میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3470]

تخریج الحدیث: «نوٹ مجمع الزوائد كے مطبوعه نسخے ميں يهي تحرير هے كه يه روايت حضرت امام حسين بن على رضي الله عنهما سے منقول هے ليكن علم حديث سے متعلق بنيادي كتابوں كے سبهي مولفين نے اس كو حضرت امام حسن بن على رضي الله عنهما سے روايت كيا هے ان سب كتب كي اسناد ميں يه تحرير هے كه اس كے راوي ابوحورا هيں يه ابوحورار ربيعه بن شيبان سعدي بصري هيں جو حضرت امام حسن بن على رضي الله عنهما سے روايات نقل كرتے هيں اس ليے مجمع الزوائد ميں حضرت امام حسين بن على رضي الله عنهما كا ذكر شايد كسي كاتب كا سهو هو گا، أخرجه مسند أحمد برقم: 1720، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1593، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3471
وَعَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ فِي آخِرِ الرَّكْعَةِ مِنَ الْوِتْرِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُمَّ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فَيَقْنُتُ قَبْلَ الرَّكْعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ.
اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ وتر کی آخری رکعت میں سورت اخلاص پڑھتے، پھر وہ رفع یدین کرتے تھے، اور رکوع میں جانے سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3471]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3471]
تخریج الحدیث: «روايت كے چند ماخذ درج ذيل هيں صحيح ابن خزيمة جماع ابواب ذكر الوتر وما فيه من السنن، باب ذكر الدليل على ان النبى صلى الله عليه وسلم إنما 1024 صحيح ابن حبان كتاب الرقائق، باب الادعية ذكر الامر بسوال العبد ربه جل وعلا الهداية والعافية والولاية فيمن 949 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم ومن فضائل الحسن بن على بن ابى طالب رضى الله عنه 4747 سنن الدارمى كتاب الصلاة، باب الدعاء فى القنوت 1605 سنن ابي داؤد كتاب الصلاة، باب تفريع ابواب الوتر باب القنوت فى الوتر حديث 1227 السنن الصغرى كتاب قيام الليل وتطوع النهار باب الدعاء فى الوتر 1734 مصنف عبد الرزاق الصنعاني كتاب الصلاة باب القنوت حديث 4802 مصنف ابن ابي شيبة كتاب صلاة التطوع والإمامة وابواب متفرقة فى قنوت الوتر من الدعاء 6791 الآحاد والمثاني لابن ابي عاصم ومن ذكر الحسن بن على بن ابي طالب يكني ابا محمد 391 السنن الكبرى للنسائي الامر بالوتر الدعاء فى الوتر 1418 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الصلاة جماع ابواب صفة الصلاة باب دعاء القنوت 2923 معرفة السنن والاثار للبيهقى كتاب الصلاة دعاء القنوت 1035 مسند احمد بن حنبل، مسند العشرة المبشرين بالجنة مسند ابل البيت رضوان الله عليهم اجمعين حديث الحسن بن على بن ابى طالب رضى الله تعالى عنهما 1671 مسند الطيالسي والحسن بن على رضى الله عنهما 1260 البحر الزخار مسند البزار اول مسند الحسن بن على رضى الله عنه 1192 مسند أبى يعلى الموصلى مسند الحسن بن على بن ابي طالب 6615 المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمة، محمد، 7499 المعجم الاوسط الكبير للطبراني باب الحاء حسن بن على بن ابي طالب رضى الله عنه وما اسند الحسن بن على رضى الله عنهما ابو الحوراء عن الحسن بن على رضى الله عنه حديث 2636»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3472
وَعَنِ النَّخَعِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقْنُتُ السَّنَةَ كُلَّهَا فِي الْوِتْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالنَّخَعِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالنَّخَعِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پورا سال وتر میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3472]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3472]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3473
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يَقْنُتُ فِي صَلَاتِهِ وَإِذَا قَنَتَ فِي الْوِتْرِ قَنَتَ قَبْلَ الرَّكْعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کسی بھی نماز میں دعاء قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے، وہ وتر میں دعائے قنوت پڑھتے تھے، اور رکوع میں جانے سے پہلے پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور
یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3473]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور
یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3473]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
حدیث نمبر: 3474
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: فَأَيُّ ذَلِكَ فَعَلَ كَانَ صَوَابًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: فَأَيُّ ذَلِكَ فَعَلَ كَانَ صَوَابًا.
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصے میں، یا درمیانی حصے میں، یا آخری حصے میں (یعنی کسی بھی وقت میں) وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آدمی اس میں سے جو بھی کر لے گا، وہ درست ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3474]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21836، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 657»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3475
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا تَزِيدُ عَلَيْهَا، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَتُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا تَزِيدُ عَلَيْهَا (يَا أَبَا إِسْحَاقَ) ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الَّذِي لَا يَنَامُ حَتَّى يُوتِرَ حَازِمٌ".
قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ مِنْهُ: رَأَيْتُ سَعْدًا يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ بَاقِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ مِنْهُ: رَأَيْتُ سَعْدًا يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ بَاقِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں، عشاء کی نماز ادا کی، پھر ایک رکعت وتر ادا کی، اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا، اُن سے دریافت کیا گیا: اے ابواسحاق! کیا آپ نے ایک وتر ادا کیا ہے؟ اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وتر ادا کیے بغیر نہیں سوتا، (یعنی سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہے) وہ حازم (محتاط شخص) ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اس کا باقی حصہ ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3475]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3476
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَنَامَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات سے منع کیا تھا کہ میں وتر ادا کیے بغیر سو جاؤں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3476]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3476]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 535»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3477
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ أَوَّلَ اللَّيْلِ قَالَ:" حَذِرٌ كَيِّسٌ" ثُمَّ سَأَلَ عُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" قَالَ: مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قَالَ:" قَوِيٌّ مُعَانٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، آپ نے فرمایا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں رات کے ابتدائی حصے میں وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک محتاط اور سمجھ دار شخص کا طریقہ ہے، پھر آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: رات کے آخری حصے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور اور ایسے شخص کا طریقہ ہے، جس کی مدد کی گئی ہو۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3477]
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3477]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5059، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8637»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3478
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ حَذِرٌ" فَقَالَ لِعُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" فَقَالَ:" أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ ایک محتاط مؤمن کا طریقہ ہے، آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں پھر میں سو جاتا ہوں، یہاں تک کہ رات کے آخری حصے میں (بیدار ہو کر) وتر ادا کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور مؤمن کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3478]