🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ .
وتر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3439
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يُوتِرْ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص وتر ادا نہیں کرتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ بزرگ اور صالح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3439]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9424»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3440
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوِتْرُ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ فِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وتر، ہر مسلمان پر واجب ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے سفیان ثوری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3440]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1637، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3964، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1965، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1732»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3441
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْبِشْرُ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ زَادَكُمْ صَلَاةً وَهِيَ الْوِتْرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، خوشی کے آثار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر نمایاں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، اور وہ وتر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3441]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3442
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَادَكُمْ صَلَاةً خَيْرًا لَكُمْ مَنْ حُمُرِ النَّعَمِ الْوِتْرَ وَهِيَ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى طُلُوعِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں مزید ایک نماز عطا کی ہے، تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے، اور وہ وتر ہے، وہ عشاء کی نماز سے لے کر صبح صادق تک کے درمیانی وقت میں ادا کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے جم کبیر اور منجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3442]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7971»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3443
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَفَعَهُ قَالَ:" الْوَتْرُ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ بِخَمْسٍ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ بِثَلَاثٍ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ بِوَاحِدَةٍ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”وتر ہر مسلمان پر واجب ہیں، جو شخص پانچ وتر ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ پانچ وتر ادا کرے، جو پانچ وتر ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، وہ تین ادا کر لے، اور جو شخص تین وتر ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، وہ ایک وتر ادا کر لے، اور جو شخص ایک وتر ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، وہ اشارہ کر لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3443]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الخاء، باب من اسمه خزيمة عطاء بن يزيد الليثى 3834 صحيح ابن حبان باب الإمامة والجماعة باب الحدث فى الصلاة باب الوتر 2438 المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الوتر، 1064 سنن الدارمي كتاب الصلاة، باب كم الوتر 1596 سنن ابي داؤد كتاب الصلاة باب تفريع ابواب الوتر باب كم الوتر؟ حديث 1225 سنن ابن ماجه كتاب إقامة الصلاة، باب ما جاء فى الوتر بثلاث وخمس وسبع وتسع 1186 مصنف عبد الرزاق الصنعاني كتاب الصلاة باب كم الوتر؟ 4480 السنن الكبرى للنسائى كتاب الصلاة، كم الوتر 436، أخرجه مسند البزار برقم: 1637، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3964، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1965، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3444
وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ:" الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ شَاءَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ" فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: وَفِي إِسْنَادِهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُومِئْ إِيمَاءً".
قُلْتُ: وَتَأْتِي رِوَايَةُ أَحْمَدَ فِي عَدَدِ الْوِتْرِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ان صحابی کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ روایت منقول ہے: ”وتر حق ہیں، جو شخص چاہے، وہ سات وتر ادا کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ کہا ہے۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”جو شخص ایک وتر ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا، وہ اشارہ کر لے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد کی روایت، جو وتر کی تعداد کے بارے میں ہے، وہ آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3444]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3445
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ" قَالَ نَافِعٌ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَصْنَعُ شَيْئًا إِلَّا وِتْرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ وتر ہے، اور وہ وتر کو پسند کرتا ہے“۔ نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وتر کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3445]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3446
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوِتْرُ عَلَى أَهْلِ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ الْخَيَّاطُ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا يَكَادُ يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اہل قرآن پر، وتر لازم ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران خیاط ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3446]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6622، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 940»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3447
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرْدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَاكُوا وَتَنَظَّفُوا وَأَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ أَوْرَمَةَ ذَكَرَهُ فَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْهِ.
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسواک کرو! پاکیزگی حاصل کرو وتر ادا کرو، بے شک اللہ تعالی وتر ہے، اور وتر کو پسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے، جسے امام حاتم، امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابراہیم بن اور مہ نے اس کا ذکر کرتے ہوئے اس کی تعریف بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3447]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3448
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الضُّحَى وَصَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ وَلَمْ يَتْرُكِ الْوِتْرَ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ كُتِبَ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ نُهَيْكٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص چاشت کی نماز ادا کرے، اور ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھے، اور سفر اور حضر کے دوران وتر ترک نہ کرے، اُس شخص کے لئے شہید کا اجر نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن نہیک ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: کہ یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3448]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں