الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ .
اسی سے متعلق دوسری (روایات کا بیان)
حدیث نمبر: 3619
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كَمْ أَقْرَأُ قَالَ:" فِي خَمْسَ عَشْرَةَ" قَالَ: إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ! قَالَ:" فِي جُمُعَةٍ"، قَالَ: إِنِّي أَجِدُنِي أَقْوَى مِنْ ذَلِكَ! قَالَ: فَمَكَثَ كَذَلِكَ يَقْرَؤُهُ زَمَانًا حَتَّى كَبُرَ وَكَانَ يَعْصِبُ عَلَى عَيْنَيْهِ ثُمَّ رَجَعَ فَكَانَ يَقْرَؤُهُ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي قَبِلْتُ رُخْصَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأُولَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا قیس بن ابوصعصعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کتنے عرصے میں (پورا قرآن) پڑھ لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پندرہ دن میں، انہوں نے عرض کی: میں اپنے اندر اس سے زیادہ کی قوت پاتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ہفتے میں، انہوں نے عرض کی: میں اپنے اندر اس سے زیادہ کی قوت پاتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: وہ کافی عرصے تک اسی طرح تلاوت کرتے رہے، یہاں تک کہ جب اُن کی عمر زیادہ ہو گئی اور ان کی نظر کمزور ہو گئی، تو پھر وہ پندرہ دن میں پورا قرآن پڑھتے تھے، اور یہ کہا: کرتے تھے: اے کاش! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کی ہوئی، پہلی رخصت کو قبول کر لیا ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3619]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3619]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3620
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كُتِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ زَبَّانٍ وَفِيهِمَا كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ زَبَّانٍ وَفِيهِمَا كَلَامٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک ہزار آیات کی تلاوت کرتا ہے، قیامت کے دن اُسے انبیاء، صدیقین، شہداء کے ہمراہ شمار کیا جائے گا اور یہ بہترین ساتھی ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: ابن لہیعہ نے اسے زبان سے نقل کیا ہے، اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3620]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15184»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3621
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَا يُقْرَأُ الْقُرْآنُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ، اقْرَؤُوهُ فِي سَبْعٍ وَيُحَافِظُ الرَّجُلُ عَلَى حِزْبِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین دن سے کم میں قرآن کو مکمل نہ پڑھا جائے، تم لوگ اسے سات دن میں پڑھ لو، اور آدمی کو اپنے روز کا حصہ باقاعدگی سے پڑھنا چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3621]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3621]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ، وَقَلَّمَا يَأْخُذُ مِنْهُ بِالنَّهَارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ تین دن میں پورا قرآن پڑھ لیتے تھے، اور وہ دن میں اس کا کم ہی حصہ تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3622]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3622]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3623
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ فَهُوَ رَاجِزٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص تین دن سے کم دن میں پورا قرآن پڑھ لیتا ہے، وہ رجز پڑھنے والا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3623]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3623]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3624
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ بِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ فَقَدْ قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كَثِيرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ كَثِيرَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے سورت اخلاص کی تلاوت کی، اُس نے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کر لی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورت اخلاص کی تفسیر سے متعلق باب میں، اس بارے میں بہت سی احادیث آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3624]

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3625
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَنْ قَرَأَ ثَلَاثَ آيَاتٍ مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَقَدْ أَكْثَرَ وَأَطَابَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ سَلَمَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَلَهُ حَدِيثٌ فِي هَذَا أَيْضًا يَأْتِي فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَآخَرُ يَأْتِي فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص سورت بقرہ کی تین آیات کی تلاوت کر لے، تو اس نے بکثرت اور عمدہ کام کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن سلمہ ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ایک روایت اس بارے میں منقول ہے، جو آگے چل کر سورت بقرہ سے متعلق باب میں آئے گی، اور ایک دوسری روایت اس باب میں آئے گی کہ ”آدمی کو صبح اور شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟“ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3625]

إسناده حسن
53. بَابٌ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي النَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ .
جو شخص دن میں قرآن پڑھے، اور رات میں (بھی قرآن پڑھتا) رہے
حدیث نمبر: 3626
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنٍ لَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ بِالنَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَنْقِمُ أَنَّ ابْنَكَ يُصْبِحُ ذَاكِرًا وَيَبِيتُ سَالِمًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کے آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میرا بیٹا دن کے وقت مصحف کو دیکھ کر قرآن پڑھتا رہتا ہے، اور رات کو سو کر گزار دیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کیا اعتراض ہے؟ تمہارا بیٹا ذکر کرنے والے کے طور پر صبح کرتا ہے، اور سلامتی والا ہونے کے طور پر رات بسر کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3626]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3626]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6442، أخرجه مسند أحمد برقم: 6577»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
54. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 3627
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ قَرَأْتُ الْقُرْآنَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ؟ قَالَ:" اقْرَأْ بِهَذَا لَيْلَةً وَهَذَا لَيْلَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ عَتَّابُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ عَتَّابُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں قرآن، تورات اور انجیل (ایک ساتھ) پڑھ لیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک کو ایک رات پڑھ لیا کرو، دوسری کو دوسری رات پڑھ لیا کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں، جیسے عتاب بن ابراہیم اور دیگر لوگ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3627]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں، جیسے عتاب بن ابراہیم اور دیگر لوگ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3627]
تخریج الحدیث: «المعجم حديث الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما يوسف بن عبد الله بن سلام، 13798»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
55. بَابٌ فِي عَمَلِ السِّرِّ .
پوشیدہ عمل کا بیان
حدیث نمبر: 3628
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَعْمَلُ الْعَمَلَ فَأُسِرُّهُ فَيَظْهَرُ فَأَفْرَحُ بِهِ؟ قَالَ:" كُتِبَ لَكَ أَجْرَانِ: أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ أَسَدٍ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میں کوئی عمل کرتا ہوں، اور اُس کو پوشیدہ رکھتا ہوں، پھر وہ ظاہر ہو جاتا ہے، تو مجھے اُس سے خوشی ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں دو گنا اجر ملے گا، پوشیدہ کام کرنے کا اجر، اور علانیہ کام کرنے کا اجر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن اسد ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3628]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عقيل ذكوان ابو صالح السمان، 14557 شعب الإيمان للبيهقى التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، باب فى السرور بالحسنة والاعتمام بالسيئة 6732»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن