الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ صَلَاةِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى .
رات اور دن کی (نفل) نماز دو، دو کر کے ادا کی جائے گی
حدیث نمبر: 3589
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْتِرْ قَبْلَ أَنْ تَنَامَ وَصَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: سونے سے پہلے وتر ادا کر لینا، اور رات کی (نفل) نماز دو، دو کر کے ادا کی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3589]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3589]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3590
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى وَالْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رات کی نماز دو، دو کر کے ادا کی جاتی ہے، اور وتر رات کے آخری حصے میں ایک رکعت ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3590]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، تاہم وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10963»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3591
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ يُصَلِّي بِالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَفِيهِ: الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دن کی (نفل) نماز دو، دو کر کے ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن ہلال ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3591]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن ہلال ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3591]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10655»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
47. بَابُ صَلَاةِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا 3592 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " لَا تَأْذَنُ امْرَأَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ وَلَا تَقُومُ مِنْ فِرَاشِهَا فَتُصَلِّي تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِهِ " .
عورت کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر (نفل) نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3592
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَأْذَنُ امْرَأَةٌ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ وَلَا تَقُومُ مِنْ فِرَاشِهَا فَتُصَلِّي تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت (کسی کو) اپنے شوہر کے گھر میں آنے کی اجازت نہ دے، البتہ اپنے شوہر کی اجازت کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے، اور وہ اپنے شوہر کے بستر سے اُٹھ کر (نفل) نماز ادا کرے نہ کرے، البتہ اس کی اجازت کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
48. بَابُ مَا تُسْتَفْتَحُ بِهِ الصَّلَاةَ .
نماز کا آغاز کس چیز کے ذریعے کیا جائے؟
حدیث نمبر: 3593
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ وَاسْتَفْتَحَ صَلَاتَهُ وَكَبَّرَ قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ"، ثُمَّ يَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" ثَلَاثًا ثُمَّ يَقُولُ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مَنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے، اور نماز کا آغاز کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے، تو تکبیر کے بعد یہ پڑھتے تھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، تیرا اسم برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ اُس کے بعد آپ تین مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھتے تھے، اور پھر یہ پڑھتے تھے: ”میں سننے والے اور علم رکھنے والے، اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، مردود شیطان سے، اس کے ٹھونگا مارنے، پھونک مارنے، لعاب ڈالنے سے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3593]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3594
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ مِنَ اللَّيْلِ كَبَّرَ ثَلَاثًا وَسَبَّحَ ثَلَاثًا وَهَلَّلَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مَنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَشِرْكِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو نماز پڑھنا شروع کرتے تھے، تو تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، تین مرتبہ «سبحان الله» کہتے تھے، تین مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! بے شک میں، مردود شیطان سے، اُس کے ٹھونگا مارنے، پھونک مارنے اور شریک ہونے سے، تیری پناہ مانگتا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3594]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21673، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 375»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
49. بَابُ الْجَهْرِ بِالْقُرْآنِ، وَكَيْفَ يُقْرَأُ .
بلند آواز میں قرآن پڑھنا، اسے کیسے پڑھا جائے؟
حدیث نمبر: 3595
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَرْفَعَ الرَّجُلُ صَوْتَهُ بِالْقُرْآنِ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَبَعْدَهَا يُغَلِّطُ أَصْحَابَهُ وَهُمْ يُصَلُّونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی عشاء سے پہلے، یا اُس کے بعد بلند آواز میں قرأت کرے کہ اُس کے جو ساتھی نماز ادا کر رہے ہوں، وہ انہیں غلطی کا شکار کر دے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3595]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3595]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند العشرة المبشرين بالجنة مسند الخلفاء الراشدين مسند على بن ابي طالب رضى الله عنه حديث 654 مسند ابي يعلى الموصلي مسند على بن ابي طالب رضى الله عنه، 475 شعب الإيمان للبيهقى فصل فى ترك التعمق فى القرآن، 2545، أخرجه مسند أحمد برقم: 665»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3596
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اعْتَكَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ قَالَ: فَبُنِيَ لَهُ بَيْتٌ مِنْ سَعَفٍ قَالَ: فَأَخْرَجَ رَأْسَهُ مِنْهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْمُصَلِّيَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الِاعْتِكَافُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ الِاعْتِكَافُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عشرے میں اعتکاف کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کھجور کے پتوں کا گھر (یعنی حجرہ نما) بنا دیا گیا، ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس میں سے سر باہر نکالا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک نمازی شخص جب نماز ادا کر رہا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ مناجات میں کیا پڑھ رہا ہے؟ اور تم ایک دوسرے کے مقابلے میں آواز بلند نہ کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ اس حدیث میں سے صرف اعتکاف کا ذکر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3596]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6092، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13572»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 3597
وَعَنِ الْبَيَاضِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَى النَّاسِ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَقَدْ عَلَتْ أَصْوَاتُهُمْ بِالْقِرَاءَةِ فَقَالَ:" إِنَّ الْمُصَلِّيَ يُنَاجِي رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَلْيَنْظُرْ بِمَا يُنَاجِيهِ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقُرْآنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بیاضی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لائے، لوگ اُس وقت نماز ادا کر رہے تھے، قرأت کرتے ہوئے اُن کی آوازیں بلند ہو چکی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نمازی، اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کر رہا ہوتا ہے، تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ وہ کیسے مناجات کر رہا ہے؟ اور تم لوگ قرآن پڑھتے ہوئے، ایک دوسرے کے مقابلے میں آواز بلند نہ کرو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3597]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3597]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3598
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ قَامَ يُصَلِّي فَجَهَرَ بِصَلَاتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ حُذَافَةَ لَا تُسْمِعْنِي وَسَمِّعْ رَبَّكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے، انہوں نے بلند آواز میں تلاوت شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن حذافہ! تم مجھے نہ سناؤ، تم اپنے پروردگار کو سناؤ!“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے: یہ ابوسلمہ سے منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3598]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8127، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7906»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح