الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابٌ فِي الطَّعَامِ يُصْنَعُ .
(مرنے کے بعد) کھانا تیار کرنا
حدیث نمبر: 3967
عَنْ مَرْيَمَ بِنْتِ فَرْوَةَ: أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَشُدُّوا عَلَى بَطْنِي عِمَامَةً، وَإِذَا رَجَعْتُمْ فَانْحَرُوا، وَأَطْعِمُوا. قَالَ خَالِدٌ: قَالَ لِي حَفْصٌ: لَيْسَ كَمَا يَصْنَعُ أَهْلُ بَيْتِكَ آلُ الْمُهَلَّبِ وَثَقِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَرْيَمُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَرْيَمُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
مریم بنت فروہ بیان کرتی ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کا آخری وقت جب قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: جب میں مر جاؤں تو میرے پیٹ پر عمامہ باندھ دینا اور جب تم لوگ واپس آؤ تو جانور قربان کر کے (لوگوں کو) کھانا کھلانا۔ خالد نامی راوی بیان کرتے ہیں: حفص نے مجھ سے کہا: یہ اس طرح نہیں ہے، جس طرح تمہارے گھرانے کے افراد یعنی آل مہلب اور ثقیف قبیلے کے لوگ کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مریم نامی راوی خاتون کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3967]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مریم نامی راوی خاتون کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3967]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
حدیث نمبر: 3968
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَمَّا مَاتَ ابْنُ آدَمَ قَالَ آدَمُ لِامْرَأَتِهِ حَوَّاءَ: إِنَّهُ قَدْ مَاتَ ابْنُكِ. قَالَتْ: وَمَا الْمَوْتُ؟ قَالَ: لَا يَطْعَمُ، وَلَا يَشْرَبُ، وَلَا يَبْطِشُ، وَلَا يَمْشِي. فَلَمَّا قَالَ ذَلِكَ صَرَخَتْ فَقَالَ: الرَّنَّةُ عَلَيْكِ وَعَلَى بَنَاتِكِ، وَأَنَا وَبَنِيَّ بُرَآءُ. فَصَارَتِ الْمَوَاتِيمُ عَلَى النِّسَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ سَيَّارٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ سَيَّارٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام کے ایک بیٹے کا انتقال ہوا تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی زوجہ سیدہ حواء رضی اللہ عنہا سے کہا: تمہارا بیٹا مر گیا ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: موت کیا ہوتی ہے؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اب یہ نہ کچھ کھائے گا، اور نہ کچھ پیئے گا نہ پکڑے گا نہ چلے گا جب سیدنا آدم علیہ السلام نے یہ بات کہی تو سیدہ حواء رضی اللہ عنہا نے چیخ ماری تو سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: اب تم پر اور تمہاری بیٹیوں پر رونا دھونا مقرر ہو گیا ہے، اور میں اور میرے بیٹے اس سے لاتعلق ہوں گے تو اس کے بعد خواتین (کسی میت پر زیادہ) روتی پیٹتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن سیار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3968]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن سیار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3968]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2253»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3969
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ انْتِقَاصٌ وَلَا وَهْمٌ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فِي الْإِسْلَامِ فَمَاتُوا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ، وَمَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ يُدْخِلُهُ اللَّهُ مِنْ أَيِّ بَابٍ شَاءَ مِنْهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ النَّفَقَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ هُوَ وَإِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ النَّفَقَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ هُوَ وَإِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: میں نے ان سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اس میں کوئی کمی اور کوئی وہم باقی نہ ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے اسلام میں (یعنی مسلمان ہونے کے دوران) تین بچے پیدا ہوں اور پھر وہ بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا، اور جو شخص (کسی بھی چیز کا) جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو جنت کے آٹھ دروازوں میں سے وہ جس بھی دروازے سے چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور اس میں خرچ کرنے والا حصہ نقل نہیں کیا، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اور ان لوگوں کو اپنی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3969]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18944، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1644»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3970
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَثْكَلَ ثَلَاثَةً مِنْ صُلْبِهِ فَاحْتَسَبَهُمْ عَلَى اللَّهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس کے تین سگے بچے فوت ہو جائیں اور وہ اللہ کی راہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے ان کے بارے میں ثواب کی امید رکھے اُس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3970]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3970]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين، حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم، 16982، المعجم الكبير للطبراني، من اسمه عبد الله، من اسمه عقيل، عمرو بن الحارث، 14660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3971
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: حَدَّثَتْنَا امْرَأَةٌ كَانَتْ تَأْتِينَا يُقَالُ لَهَا: مَاوِيَّةُ، كَانَتْ تُرْزَأُ فِي وَلَدِهَا، فَأَتَتْ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْمَرٍ الْقُرَشِيَّ وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَ ذَلِكَ الرَّجُلُ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْ يُبْقِيَهُ لِي ; فَقَدْ مَاتَ لِي قَبْلَهُ ثَلَاثَةٌ. فَقَالَ:" أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جُنَّةٌ حَصِينَةٌ".
فَقَالَتْ مَاوِيَّةُ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْمَرٍ: اسْمَعِي يَا مَاوِيَّةُ. قَالَ مُحَمَّدٌ: فَخَرَجَتْ مَاوِيَّةُ مِنْ عِنْدِ ابْنِ مَعْمَرٍ، فَحَدَّثَتْنَا هَذَا الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مَاوِيَّةَ شَيْخَةَ ابْنِ سِيرِينَ.

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نے ہمیں حدیث بیان کی وہ خاتون ہمارے ہاں آیا کرتی تھی اس کی نام ماویہ تھا اس کا بچہ نہیں بچتا تھا وہ خاتون عبیداللہ بن معمر قرشی کے پاس آئی ان کے پاس ایک صحابی موجود تھے ان صحابی نے یہ بات بیان کی کہ ایک مرتبہ ایک خاتون اپنے بچے کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ اس بچے کو میرے لئے رہنے دے کیونکہ اس سے پہلے میرے تین بچے فوت ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے اسلام قبول کرنے کے بعد؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے اسلام قبول کرنے کے بعد؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے اسلام قبول کرنے کے بعد؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک مضبوط ڈھال ہے۔ ماویہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: عبیداللہ بن معمر نے کہا: اے ماویہ تم اس بات کو سن لو محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: ماویہ نامی خاتون عبیداللہ بن معمر کے پاس سے نکلیں تو انہوں نے ہمیں یہ حدیث بیان کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابن سیرین کی استانی ”ماویہ“ نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3971]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ابن سیرین کی استانی ”ماویہ“ نامی خاتون کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3971]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20259»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3972
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ - أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا ضَعَّفَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہ جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل سے ان (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عاصم انصاری ہے میں نے کسی کو اسے ”ثقہ“ قرار دیتے ہوئے یا اسے ”ضعیف“ قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3972]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26572، 26883»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3973
وَعَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا رَجَاءُ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَتْهُ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِي فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ; فَإِنَّهُ قَدْ تُوُفِّيَ لِي ثَلَاثَةٌ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمُنْذُ أَسْلَمْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جُنَّةٌ حَصِينَةٌ". فَقَالَ لِي رَجُلٌ: اسْمَعِي يَا رَجَاءُ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ سَمَّاهَا رَحْمَاءَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ سَمَّاهَا رَحْمَاءَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک خاتون جن کا نام سیدہ رجاء رضی اللہ عنہا تھا وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھی اسی دوران ایک خاتون اپنے بچے کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے اس بچے کے بارے میں میرے لئے برکت کی دعا کر دیں کیونکہ میرے تین بچے فوت ہو چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے اسلام قبول کرنے کے بعد (تمہارے تین بچے فوت ہوئے ہیں؟) اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک مضبوط ڈھال ہے تو ایک صاحب نے مجھ سے کہا: اے رجاء! تم سن لو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس خاتون کا نام رحماء بیان کیا ہے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3973]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20258»
الحكم على الحديث:
إسناده رجالُہ
حدیث نمبر: 3974
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدِ اسْتَجَنَّ جُنَّةً حَصِينَةً مَنْ سَلَفَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ" بِجُنَّةٍ كَثِيفَةٍ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ" بِجُنَّةٍ كَثِيفَةٍ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا شخص مضبوط ڈھال حاصل کر لیتا ہے، جس کے اسلام قبول کرنے کے بعد (یا مسلمان ہونے کے عالم میں) تین بچے فوت ہو جائیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے لفظ ”موٹی ڈھال“ نقل کیا ہے اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3974]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2324، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8345»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3975
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ، أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ السِّمْطِ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: هَلْ أَنْتَ مُحَدِّثِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينِ يَتَصَافُّونَ مِنْ أَجْلِي، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَنَاصَرُونَ مِنْ أَجْلِي، وَمَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ يُعْدِمُ اللَّهُ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَوْلَادٍ مَنْ صُلْبِهِمْ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں: شرحبیل بن سمط نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کریں گے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری محبت ان لوگوں کے لئے ثابت ہو جاتی ہے، جو میری خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر صف بناتے ہیں اور میری محبت ان لوگوں کے لئے ثابت ہو جاتی ہے، جو میری خاطر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں جو بھی مؤمن مرد یا مومن عورت اپنے تین سگے بچے جو ابھی بالغ نہ ہوئے ہوں ان کے انتقال کا سامنا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس (مومن مرد یا عورت) کو جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منبہ بن عثمان ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3975]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18945، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9076، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 784»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3976
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ لَمْ يَرِدِ النَّارَ إِلَّا عَابِرَ سَبِيلٍ ; يَعْنِي الْجَوَازَ عَلَى الصِّرَاطِ".
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيَّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيَّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبدالرحمن بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بالغ نہ ہوئے ہوں تو وہ شخص صرف راستے کو عبور کرنے والے کے طور پر جہنم پر وارد ہو گا“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ وہ پل صراط سے گزرتے ہوئے اس پر وارد ہو گا۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے صرف امام طبرانی کے استاد أحمد بن مسعود مقدسی کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3976]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف