🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3977
وَعَنْ حَبِيبَةَ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا جِيءَ بِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ. فَيَقُولُونَ: حَتَّى يَدْخُلَ آبَاؤُنَا. فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا يَزِيدَ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ ; وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَعَادَهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَيْسَ فِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیده حبیبه رضی اللہ عنہا نامی خاتون بیان کرتی ہیں: وہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: جن بھی مسلمان میاں بیوی کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا یہاں تک کہ جنت کے دروازے پر کھڑا کیا جائے گا، تو ان سے کہا: جائے گا تم لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ تو وہ کہیں گے جی نہیں جب تک ہمارے ماں باپ داخل نہیں ہوتے تو ان سے کہا: جائے گا تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں داخل ہو جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف یزید بن ابوبکرہ کا معاملہ مختلف ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس روایت کو ایک اور سند کے ساتھ دوبارہ بھی نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس کی سند میں یزید بن ابوبکرہ نامی راوی نہیں ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3977]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3978
وَعَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنٍ لَهَا مَاتَ فَكَانَ الْقَوْمُ عَنَّفُوهَا فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ مَاتَ لِي ابْنَانِ مُنْذُ دَخَلْتُ فِي الْإِسْلَامِ سِوَى هَذَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدِ احْتَظَرْتِ مِنَ النَّارِ بِحِظَارٍ شَدِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي لَهُ حَدِيثٌ آخَرُ فِي الْبَابِ الَّذِي بَعْدَ هَذَا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
زہیر بن علقمہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کے حوالے سے حاضر ہوئی جس کا انتقال ہو گیا تھا لوگوں نے اس خاتون کو ڈانٹا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو بیٹے اس سے پہلے فوت ہو چکے ہیں جو میرے اسلام قبول کرنے کے بعد فوت ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے جہنم سے بچنے کے لئے مضبوط بچاؤ (رکاوٹ) تیار کر لی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد والے باب میں آگے چل کر ایک اور حدیث آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3978]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5307»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3979
وَعَنْ سِنَانٍ مَوْلَى وَاثِلَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ وَلَدُ الرَّيَّانِ وَشَهِدَهُ وَاثِلَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا مِنَ الْمَقْبَرَةِ قَعَدَ وَاثِلَةُ عَلَى بَابِ دِمَشْقَ، فَمَرَّ بِهِ الرَّيَّانُ فَقَالَ لَهُ وَاثِلَةُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَكَ، وَغَفَرَ لِمُتَوَفَّاكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَسِنَانٌ مَجْهُولٌ.
سنان جو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ریان کے صاحبزادے کا انتقال ہو گیا سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوئے جب وہ قبرستان سے واپس آئے، تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ دمشق کے دروازے کے پاس بیٹھ گئے جب ریان ان کے پاس سے گزرے تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوسعید اللہ تعالیٰ تمہاری مصیبت کو ختم کرے اور تمہارے مرحوم کی مغفرت کرے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص تین بچے دفن کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر جہنم کو حرام کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور سنان نامی راوی مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3979]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ .
جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3980
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاتَ لِي وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ:" مَنْ مَاتَ لَهُ وَلَدَانِ فِي الْإِسْلَامِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا"، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ لَقِيَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: فَقَالَ لِي: أَنْتَ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ سَلَّمَ فِي الْوَلَدَيْنِ مَا قَالَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ: لَأَنْ يَكُونَ قَالَهُ لِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَلَيْهِ حِمْصُ وَفِلَسْطِينُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوثعلبہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسلام میں میرے دو بچے انتقال کر گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان دونوں بچوں پر اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے دریافت کیا: تم ہی وہ شخص ہو جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بچوں کے بارے میں وہ بات ارشاد فرمائی تھی؟ میں نے جواب دیا جی ہاں تو انہوں نے فرمایا: اگر یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں ارشاد فرمائی ہوتی، تو یہ میرے نزدیک ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہوتا جس پر حمص اور فلسطین کے دروازے بند ہوتے ہیں (یعنی ان شہروں میں جتنا ساز و سامان ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3980]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الأنصار، من مسند القبائل، حديث أبى ثعلبة الأشجعي، 26629، المعجم الكبير للطبرانى، باب الياء، من اسمه يعيش، من يكنى أبا ثعلبة، 18778، أخرجه مسند أحمد برقم: 26678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3981
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَاحْتَسَبَهُمْ دَخَلَ الْجَنَّةَ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ". قَالَ مَحْمُودٌ: فَقُلْتُ لِجَابِرٍ: أُرَاكُمْ لَوْ قُلْتُمْ وَاحِدًا لَقَالَ: وَاحِدًا. قَالَ: وَأَنَا وَاللَّهِ أَظُنُّ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے وہ جنت میں داخل ہو گا راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔ محمود نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ لوگوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اگر آپ یہ کہہ دیتے کہ اگر ایک ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو (تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا) تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم میرا بھی یہی گمان ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3981]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13873»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3982
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْجَبَ ذُو ثَلَاثَةٍ". فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ: وَذُو الِاثْنَيْنِ؟ فَقَالَ:" وَذُو الِاثْنَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: أَوْ وَاحِدٍ؟ قَالَ:" وَوَاحِدٍ".
وَيَأْتِي فِي الْبَابِ الْآتِي، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
وَفِيهِ أَبُو رَمْلَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین والا واجب کر دیتا ہے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: دو والا بھی آپ نے ارشاد فرمایا: دو والا بھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور ایک والا بھی؟ آپ نے فرمایا: اور ایک والا بھی“۔
یہ روایت آگے چل کر آگے والے باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی ابورملہ ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3982]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21503»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3983
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ أُقَيْشٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةُ أَوْلَادٍ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ:" وَثَلَاثَةٌ". قَالُوا: وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کی چار اولادیں انتقال کر جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کرے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر تین ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تین (انتقال کر چکی ہوں تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا) لوگوں نے عرض کی: اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3983]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17403، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3359، 3360، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1863»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3984
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ أُقَيْشٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بَرْزَةَ فَحَدَّثَ لَيْلَتَئِذٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا أَرْبَعَةُ أَفْرَاطٍ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ:" وَثَلَاثَةٌ". قَالُوا: وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ". قَالَ:" وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي لَمَنْ يُعَظَّمُ لِلنَّارِ حَتَّى يَكُونَ أَحَدَ زَوَايَاهَا، وَإِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِهِ مِثْلُ مُضَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَرْزَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے انہوں نے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جن بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کے چار بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کرے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر تین ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تین (بچے انتقال کر چکے ہوں تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا) لوگوں نے عرض کی: اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا“)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا ایک شخص جہنم میں اتنا بڑا ہو گا کہ وہ جہنم کے ایک گوشے میں پورا آ جائے گا میری امت کا ایک فرد ایسا بھی ہو گا کہ اس کی شفاعت کی وجہ سے مضر قبیلے (کے افراد کی تعداد جتنے لوگ) جنت میں داخل ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3984]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17403، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3360»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3985
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ابْنَةِ مِلْحَانَ، وَهِيَ أُمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ"، قَالَهَا ثَلَاثًا. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْصَارِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلیم بنت ملحان رضی اللہ عنہا جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن بھی (دو میاں بیوئی) کے تین بچے بالغ ہونے سے پہلے انتقال کر جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی) کو جنت میں داخل کرے گا“۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوئے ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عاصم انصاری ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا جرح کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3985]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3986
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَلَغَهُ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مَاتَ ابْنٌ لَهَا فَجَزِعَتْ عَلَيْهِ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الْمَرْأَةِ قِيلَ لِلْمَرْأَةِ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَدْخُلَ يُعَزِّيهَا، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَمَا أَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكِ جَزِعْتِ عَلَى ابْنِكِ!!" قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا لِيَ لَا أَجْزَعُ وَأَنَا رَقُوبٌ لَا يَعِيشُ لِي وَلَدٌ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الرَّقُوبُ الَّذِي يَعِيشُ وَلَدُهَا، إِنَّهُ لَا يَمُوتُ لِامْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ أَوِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ نَسَمَةٌ - أَوْ قَالَ: ثَلَاثَةٌ مِنْ وَلَدِهِ - يَحْتَسِبُهُمْ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ"، فَقَالَ عُمَرُ وَهُوَ عَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِأَبِي وَأُمِّي، وَاثْنَيْنِ؟ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاثْنَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ کو یہ اطلاع ملی کہ انصار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا بیٹا فوت ہو گیا ہے، اور وہ اس پر رو رہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے، جب آپ اس خاتون کے دروازے پر پہنچے تو اس خاتون کو بتایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تعزیت کے لئے تشریف لانے لگے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم اپنے بیٹے پر رو رہی ہو؟ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں کیوں نہ روؤں جبکہ میں ایک ایسی رقوب عورت ہوں کہ میرا کوئی بچہ زندہ نہیں رہتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رقوب وہ ہوتی ہے، جس کا بچہ زندہ رہ جائے جس بھی مسلمان عورت یا مسلمان مرد کا ایک بچہ فوت ہو جائے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کی اولاد میں سے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان پر ثواب کی امید رکھے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف موجود تھے انہوں نے عرض کی: میرے ماں باپ قربان ہوں اگر دو (بچے فوت ہوئے ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوئے ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3986]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں