الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ الِاسْتِرْجَاعِ وَمَا يُسْتَرْجَعُ عِنْدَهُ .
انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنا اور کس صورت میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا جائے گا
حدیث نمبر: 3947
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْقَطَعَ شِسْعُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" فَقَالَ [ لَهُ ] رَجُلٌ: هَذَا لَشِسْعٌ!؟ فَقَالَ" إِنَّهَا مُصِيبَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تسمہ ٹوٹ گیا تو آپ نے «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھا ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یہ تسمے کے لئے ہے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ بھی ایک مصیبت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3947]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علاء بن کثیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7600»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3948
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: انْقَطَعَ قِبَالُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَرْجَعَ فَقَالُوا: مُصِيبَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! فَقَالَ:" مَا أَصَابَ الْمُؤْمِنَ مِمَّا يَكْرَهُ فَهِيَ مُصِيبَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تسمہ ٹوٹ گیا تو آپ نے «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ بھی مصیبت ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مؤمن کو جو بھی ایسی صورت حال لاحق ہو جو اسے ناپسند ہو تو وہ مصیبت ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3948]
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3948]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7824»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3949
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ فَلْيَسْتَرْجِعْ فَإِنَّهَا مِنَ الْمَصَائِبِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کا تسمہ ٹوٹ جائے تو اسے «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ بھی مصیبت ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3949]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3949]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار، مسند شداد بن اوس عن النبى صلى الله عليه وسلم، 2932، شعب الإيمان للبيهقى، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، باب فى الصبر على المصائب، 9334»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3950
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ بَعْدَ حَدِيثٍ أَبِي هُرَيْرَةَ.
وَفِي حَدِيثِ شِدَّادٍ: خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَزَّارُ بَعْدَ حَدِيثٍ أَبِي هُرَيْرَةَ.
وَفِي حَدِيثِ شِدَّادٍ: خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بزار نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بعد نقل کی ہے۔ سیدنا شداد رضی اللہ عنہ کی روایت کی سند میں ایک راوی خارجہ بن مصعب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3950]

53. بَابٌ فِيمَنْ كَتَمَ مُصِيبَتَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنی مصیبت کو چھپاتا ہے
حدیث نمبر: 3951
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ فِي مَالِهِ أَوْ جَسَدِهِ وَكَتَمَهَا وَلَمْ يَشْكُهَا إِلَى النَّاسِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو مال یا جسم کے حوالے سے کوئی مصیبت لاحق ہو، اور وہ اس کو چھپائے اور لوگوں کے سامنے اس کی شکایت نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس کی مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3951]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3951]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11438، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 741»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
54. بَابٌ فِي الصَّبْرِ وَالتَّسَلِّي بِمَوْتِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے وصال کے حوالے سے صبر کرنا اور خود کو تسلی دینا
حدیث نمبر: 3952
عَنْ سَابِطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ فَلْيَذْكُرْ مُصِيبَتَهُ بِي فَإِنَّهَا أَعْظَمُ الْمَصَائِبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بُرْدَةَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بُرْدَةَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا سابط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کو کوئی مصیبت لاحق ہو، تو وہ اس مصیبت کو یاد کر لے جو میرے حوالے سے ہے کیونکہ وہ سب سے بڑی مصیبت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبردہ عمرو بن یزید ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3952]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6718»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3953
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَقِيعِ عَلَى امْرَأَةٍ جَاثِمَةٍ عَلَى قَبْرٍ تَبْكِي، فَقَالَ لَهَا:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنِّي أَنَا الْحَرَّى الثَّكْلَى. فَقَالَ:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَوْ كُنْتَ مُصَابًا عَذَرْتَنِي. فَقَالَ:" يَا أَمَةَ اللَّهِ، اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، قَدْ أَسْمَعْتَ فَانْصَرِفْ عَنِّي. قَالَ: فَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَوَقَفَ عَلَى الْمَرْأَةِ فَقَالَ لَهَا: مَا قَالَ لَكِ الرَّجُلُ الذَّاهِبُ؟ قَالَتْ: قَالَ لِي كَذَا وَكَذَا. قَالَ: فَهَلْ تَعْرِفِينَهُ؟ قَالَتْ: لَا. قَالَ: ذَاكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَوَثَبَتْ مُسْرِعَةً وَهِيَ تَقُولُ: أَنَا أَصْبِرُ، أَنَا أَصْبِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى، الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو عُبَيْدَةَ النَّاجِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقیع میں ایک خاتون کے پاس سے گزرے جو ایک قبر کے پاس بیٹھی ہوئی رو رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ تعالی سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرا بچہ فوت ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! اگر تمہیں یہ مصیبت لاحق ہوئی ہوتی تو تم مجھے معذور سمجھتے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کی کنیز! تم اللہ سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہیں بات پتہ چل گئی ہے اب تم میرے پاس سے چلے جاؤ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے اصحاب میں سے ایک شخص آپ کے پیچھے آ رہا تھا وہ عورت کے پاس ٹھہرا اس نے اس عورت سے دریافت کیا: جو صاحب ابھی گئے ہیں انہوں نے تم سے کیا کہا: تھا اس عورت نے کہا: انہوں نے مجھے یہ یہ کہا: تھا اس شخص نے کہا: کیا تم انہیں پہچانتی ہو؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں اس شخص نے کہا: وہ اللہ کے رسول تھے راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ عورت تیزی سے اٹھ کر آئی اور بولی: میں صبر سے کام لیتی ہوں میں صبر سے کام لیتی ہوں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن اسود ابوعبیدہ ناجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3953]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن اسود ابوعبیدہ ناجی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3953]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3954
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ أَنْ يُعِدَّ لَهُ طَهُورًا، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، وَكَانَ إِذَا كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ تَبَاعَدَ حَتَّى لَا يَكَادَ يُرَى، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ أَقْبَلَ رَاجِعًا، فَمَرَّ بِامْرَأَةٍ عَلَى قَبْرِ مَيِّتٍ لَهَا وَهِيَ تُعَدِّدُ وَتُعَوِّلُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا - وَهِيَ لَا تَعْرِفُهُ - فَقَالَ لَهَا:" اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي". قَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، اذْهَبْ لِحَاجَتِكَ. فَقَالَ لَهَا ثَلَاثًا ثُمَّ انْصَرَفَ، فَجَاءَ فَأَخَذَ الْمَطْهَرَةَ مِنَ الْفَضْلِ، فَقَامَ الْفَضْلُ فَأَتَى الْمَرْأَةَ، فَقَالَ لَهَا: مَا قَالَ لَكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَامَتْ فَقَالَتْ: يَا وَيْلَهَا، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ؟ فَسَعَتْ حَتَّى لَحِقَتْهُ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا عَرَفْتُكَ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى" قَالَهَا ثَلَاثًا.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ عَنْ أَنَسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ السَّعْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ عَنْ أَنَسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ السَّعْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ آپ کے وضو کا پانی تیار کریں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے جب آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تھے تو دور چلے جاتے تھے، یہاں تک کہ آنکھوں سے اوجھل ہو جاتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کر لی اور آپ واپس تشریف لا رہے تھے تو آپ کا گزر ایک خاتون کے پاس سے ہوا جو اپنے ایک مردہ کی قبر پر بیٹھی ہوئی تھی اور آہ وزاری کر رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس عورت کے پاس ٹھہر گئے وہ عورت آپ کو پہچانتی نہیں تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور صبر سے کام لو اس عورت نے کہا: اے اللہ کے بندے! تم جاؤ اور جا کے اپنا کام کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس سے بات کی اور پھر آپ تشریف لے گئے آپ نے سیدنا فضل سے وضو کا پانی حاصل کیا سیدنا فضل اٹھ کر اس عورت کے پاس گئے اور اس سے کہا: اللہ کے رسول نے تمہیں کیا کہا: تھا، تو وہ عورت کھڑی ہوئی اور بولی: ہائے بربادی یہ اللہ کے رسول تھے میں نے تو انہیں پہچانا ہی نہیں پھر وہ جلدی سے چلتی ہوئی آئی اور مسجد کے دروازے کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ سعدی ہے، اور وہ متروک اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3954]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ سعدی ہے، اور وہ متروک اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3954]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6240»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3955
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّبْرُ عِنْدَ أَوَّلِ الصَّدْمَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3955]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3955]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
55. بَابُ التَّعْزِيَةِ .
تعزیت کا بیان
حدیث نمبر: 3956
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، أَنَّهُ مَاتَ ابْنٌ لَهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَزِّيهِ بِابْنِهِ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، سَلَامٌ عَلَيْكَ، فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ: فَأَعْظَمَ اللَّهُ لَكَ الْأَجْرَ، وَأَلْهَمَكَ الصَّبْرَ، وَرَزَقَنَا وَإِيَّاكَ الشُّكْرَ، فَإِنَّ أَنْفُسَنَا وَأَمْوَالَنَا وَأَهْلَنَا مِنْ مَوَاهِبِ اللَّهِ الْهَنِيئَةِ، وَعَوَارِيهِ الْمُسْتَوْدَعَةِ، مَتَّعَكَ اللَّهُ بِهِ فِي غِبْطَةٍ وَسُرُورٍ، وَقَبَضَهُ مِنْكَ بِأَجْرٍ كَثِيرِ الصَّلَاةِ وَالرَّحْمَةِ وَالْهُدَى، إِنِ احْتَسَبْتَهُ فَاصْبِرْ، وَلَا يُحْبِطُ جَزَعُكَ أَجْرَكَ فَتَنْدَمَ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْجَزَعَ لَا يَرُدُّ مَيِّتًا وَلَا يَدْفَعُ حُزْنًا، وَمَا هُوَ نَازِلٌ فَكَانَ قَدْ، وَالسَّلَامُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان کے ایک صاحبزادے فوت ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خط لکھ کے ان کے صاحبزادے کے حوالے سے ان کے ساتھ تعزیت کی آپ نے انہیں خط میں یہ لکھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے معاذ بن جبل کے نام ہے تم کو سلام ہو میں تمہارے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے اما بعد اللہ تعالیٰ تمہیں عظیم اجر عطا کرے تمہیں صبر عطا کرے اور ہمیں اور تمہیں شکر کی توفیق عطا کرے کیونکہ ہماری جانیں ہمارے اموال اور ہمارے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہیں اور اس کی طرف سے عارضی طور پر دی ہوئی چیز ہیں اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس بچے کے حوالے سے خوشی اور سرور بخشا تھا اور پھر اسے تم سے واپس لے لیا جو بہت سے اجر کے ہمراہ ہے، جو درود رحمت اور ہدایت کی شکل میں ہے اگر تم اس پر ثواب کی امید رکھتے ہو، تو صبر سے کام لو اور تمہاری گریہ وزاری تمہارے اجر کو ضائع نہ کر دے کہ بعد میں تم ندامت کا شکار ہو جاؤ تم یہ جان لو کہ آہ وفغاں مردے کو واپس نہیں لاتی ہے، اور غم کو ختم نہیں کرتی ہے، جو کچھ نازل ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا والسلام“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3956]