🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِي الْيَدِ الْعُلْيَا وَمَنْ أَحَقُّ بِالصِّلَةِ .
اوپر والے ہاتھ کا بیان اور صلہ رحمی کا زیادہ حق دار کون ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4534
وَعَنْ عَطِيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْيَدُ الْمُعْطِيَةُ خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَطِيَّةَ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ قَوْمِهِ، فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" هَلْ قَدِمَ مَعَكُمْ أَحَدٌ غَيْرُكُمْ؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَتًى خَلَّفْنَاهُ عَلَى رِحَالِنَا، قَالَ:" أَرْسِلُوا إِلَيْهِ". فَلَمَّا أُدْخِلْتُ عَلَيْهِ وَهُمْ عِنْدَهُ اسْتَقْبَلَنِي، فَقَالَ:" إِنَّ الْيَدَ الْمُنْطِيَةَ هِيَ الْعُلْيَا، وَإِنَّ الْيَدَ السَّائِلَةَ هِيَ السُّفْلَى، وَمَا اسْتَغْنَيْتَ فَلَا تَسَلْ، فَإِنَّ مَالَ اللَّهِ مَسْئُولٌ وَمُنْطًى". فَكَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُلْغَتِي، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دینے والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”وہ اپنی قوم کے وفد کے ہمراہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے ساتھ کوئی ایسا فرد بھی آیا ہے، جو تمہارے علاوہ ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ایک نوجوان ہے، جسے ہم اپنے پیچھے اپنی سواریوں میں چھوڑ کے آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پیغام بھیج کر اسے بلواؤ! جب مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو میرے ساتھی آپ کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا استقبال کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: منطیہ (یعنی دینے والا) ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے، اور مانگنے والا ہاتھ نیچے والا ہوتا ہے، جب تک تم بے نیاز ہو، تم نہ مانگو! کیونکہ اللہ تعالیٰ کا مال، اس سے مانگا بھی جاتا ہے، اور وہ دیا بھی جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ میرے محاور ے کے مطابق بات چیت کی“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167، 166/17) اخرجه الامام احمد فى المسند (226/4) اخرجه الامام البزار فى المسند (916)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17522، 6366، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4535
وَعَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَخْطُبُ وَيَقُولُ:" يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا ; أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ فَأَدْنَاكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت خطبہ دے رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے (تم خرچ کرتے ہوئے، یوں خرچ کرو، کہ پہلے) تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن، تمہارا بھائی، پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، اور وہ ثقہ ہے، تاہم وہ اختلاط کا شکار ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (283/22) اخرجه الامام احمد فى المسند (7105)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17041»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4536
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنَى يَرْبُوعٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا ; أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ ثُمَّ أَدْنَاكَ فَأَدْنَاكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنویر بوع سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہاتھ ہوتا ہے (تم خرچ کرتے ہوئے یوں خرچ کرو، کہ پہلے) تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہارا بھائی، تمہاری بہن اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (377/5،64/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16177، 22691»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4537
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ زَهْدَمٍ الْيَرْبُوعِيِّ، أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعَهُ يَقُولُ:" يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا ; أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ فَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ أَدْنَاكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَذُكِرَ بِأَسَانِيدَ أُخَرَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ مِثْلَهُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ثعلبہ بن زہدم یربوعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے (تم یوں خرچ کرو) تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن، اور تمہارا بھائی اور پھر درجہ بدرجہ تمہارے قریبی عزیز“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، دیگر اسانید کے ساتھ یہ روایت اسود بن ثعلبہ کے حوالے سے منقول ہے، انہوں نے اس کی مانند نقل کی ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں، تاہم پہلی روایت کے رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4537]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1384) اخرجه الامام البزار فى المسند (918917)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4538
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، اور تم خرچ کا آغاز اپنے زیر کفالت (افراد) سے کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن عبداللہ تمیمی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4538]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4539
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اوپر والا ہاتھ، نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، اور تم خرچ کا آغاز اُس سے کرو، جو تمہارے زیر کفالت ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کا ایک اور طریق ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4539]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4540
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا، وَيَدُ الْآخِذِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دینے والے کا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے، لینے والے کا ہاتھ نیچے والا ہوتا ہے، ایسا قیامت کے دن تک رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4403)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4403»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4541
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا أَبْقَتْ غِنًى، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بہتر صدقہ وہ ہے، جو خوشحالی باقی رہنے دے، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، اور تم خرچ کا آغاز اُس سے کرو، جس کی تم کفالت کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12726)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12726»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4542
وَعَنْ عِمْرَانَ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ: أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأَدْنَاكَ أَدْنَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران رضی اللہ عنہ اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اوپر والا ہاتھ، نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور تم خرچ کا آغاز اُس سے کرو، جس کی تم کفالت کرتے ہو، تمہاری ماں اور تمہارا باپ اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4542]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (149/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4543
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَلْيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، وَخَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَمَنْ يَسْتَعْفِفْ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے سے بہتر ہوتا ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص (خرچ کا) آغاز اس سے کرے، جس کی وہ کفالت کرتا ہے، سب سے بہتر صدقہ وہ ہے، جو کرنے کے بعد آدمی خوشحال رہے، جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالی اُسے بچا کے رکھتا ہے، جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو شخص مانگنے سے بچتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے بچا کے رکھتا ہے، اور جو شخص (لوگوں سے) بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3093،3092،3091) اخرجه الامام احمد فى المسند (434، 403/3)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1361، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1034»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں