🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ .
ہر انسان پر روزانہ کتنا صدقہ لازم ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4574
وَفِي رِوَايَةٍ:" يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنَ ابْنِ آدَمَ كُلَّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". بَدَلَ:" صَلَاةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ فِيهَا:" وَيَجْزِي مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَا الضُّحَى". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اولاد آدم میں سے ہر مسلمان جب صبح کرتا ہے، تو روزانہ اس پر صدقہ لازم ہوتا ہے“۔ یہ لفظ نماز کی جگہ استعمال ہوا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان سب کی جگہ چاشت کی دو رکعات کفایت کر جاتی ہیں“۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4574]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1192، 1179، 1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (639) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2434، 2435) اخرجه الامام البزار فى المسند (926)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4575
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ يُطِيقُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِمَاطَتُكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادُكَ الرَّجُلَ الطَّرِيقَ صَدَقَةٌ، وَنَهْيُكَ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ، وَعِيَادَتُكَ الْمَرِيضَ صَدَقَةٌ، وَاتِّبَاعُكَ الْجِنَازَةَ صَدَقَةٌ، وَرَدُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ السَّلَامَ صَدَقَةٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر مسلمان پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہوتا ہے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا صدقہ ہے تمہارا کسی شخص کی راستے کے بارے میں رہنمائی کر دینا صدقہ ہے تمہارا برائی سے روکنا صدقہ ہے تمہارا بیمار کی عیادت کرنا صدقہ ہے تمہارا جنازے کے ساتھ جانا صدقہ ہے مسلمان کا مسلمان کو سلام کا جواب دینا صدقہ ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4575]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2827، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8154، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4576
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِنْسَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ عَظْمًا، أَوْ سِتَّةٌ وَثَلَاثُونَ سُلَامَى، عَلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ:" يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" يَرْفَعُ عَظْمًا مِنَ الطَّرِيقِ". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" فَلْيَهْدِ سَبِيلًا". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" فَلْيُعِنْ ضَعِيفًا". قَالُوا: فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) چھتیس جوڑ ہوتے ہیں اس پر روزانہ صدقہ دینا لازم ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جو شخص اس کی طاقت نہ پاتا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے لوگوں نے عرض کی: جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ راستے سے ہڈی کو اٹھا دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ راستے کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کر دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کسی کمزور کی مدد کر دے لوگوں نے عرض کی: جو شخص اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے“۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ پوری روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4576]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ .
صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4577
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنْ كُنْتُ لَحَالِفًا عَلَيْهِنَّ -: لَا يَنْقُصَنَّ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ ; فَتَصَدَّقُوا، وَلَا يَعْفُو عَبْدٌ عَنْ مَظْلَمَةٍ [ يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ ] إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَفْتَحُ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ. وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ طَرِيقٌ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ: إِنَّ الرِّوَايَةَ هَذِهِ أَصَحُّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں ہیں اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر میں چاہوں تو ان پر حلف بھی اٹھا سکتا ہوں یہ کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی تو تم لوگ صدقہ کیا کرو اور جب بھی کوئی بندہ کوئی زیادتی معاف کرتا ہے، اور اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرے گا، اور جو بندہ مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالٰی اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام یان نہیں کیا گیا ہے۔ امام بزار نے اسے ایک اور سند کے ساتھ ابوسلمہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ روایت زیادہ مستند ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4577]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (849) اخرجه الامام احمد فى المسند (1674) اخرجه الامام البزار فى المسند، (929)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1677، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2052»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4578
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ أَحَدٌ يُظْلَمُ بِمَظْلَمَةٍ فَيَدَعُهَا لِلَّهِ إِلَّا زَادَهُ بِهَا عِزًّا، وَتَصَدَّقُوا فَإِنَّهُ مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ، وَلَكِنْ تَزِيدُ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَشَارَ إِلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ کوئی زیادتی کی جائے اور پھر وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اسے چھوڑ دے تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے، اور تم لوگ صدقہ کرو کیونکہ صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا بلکہ اس میں اضافہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کی طرف انہوں نے اشارہ کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4578]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (930)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4579
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلَا عَفَا رَجُلٌ عَنْ مَظْلِمَةٍ إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا، فَاعْفُوا يُعِزَّكُمُ اللَّهُ، وَلَا فَتَحَ رَجُلٌ عَلَى نَفْسِهِ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ دُوَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا اور جب آدمی کوئی زیادتی معاف کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرتا ہے، تو تم معاف کر دیا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں عزت عطا کرے گا، اور جو شخص اپنی ذات کے حوالے سے مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن دوید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4579]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (142)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2291، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 125»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الصَّدَقَةِ بِقَوْلِهِ: " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
(نبی اکرم ﷺ کا) اپنے اس فرمان کے ذریعے صدقہ کی ترغیب دینا ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“ اور اس کی مانند دیگر فرامین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4580
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَتَّقِ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک کو جہنم سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (4265، 3679)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4581
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (137/6) اخرجه الامام البزار فى المسند (936)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4582
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَا عَائِشَةُ، اسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ; فَإِنَّهَا تَسُدُّ مَعَ الْجَائِعِ مَسَدَّهَا مِنَ الشَّبْعَانِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اے عائشہ! جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو کیونکہ یہ بھوکے کی بھی وہی ضرورت پوری کرتی ہے، جو سیر شخص کی پوری کرتی ہے“۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام بزار نے اس میں سے کچھ نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، جس کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4582]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (79/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4583
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَعْوَادِ الْمِنْبَرِ يَقُولُ:" اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنَّهَا تُقِيمُ الْعَوَجَ، وَتَدْفَعُ مِيتَةَ السُّوءِ، وَتَقَعُ مِنَ الْجَائِعِ مَوْقِعَهَا مِنَ الشَّبْعَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَسَاوِسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر کی لکڑیوں پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو! خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو کیونکہ یہ ٹیڑھے کو سیدھا کرتی ہے، اور بری موت کو پرے کرتی ہے، اور بھوکے کی وہی ضرورت پوری کرتی ہے، جو سیر ہونے والے کی (پوری ہوتی ہے)“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل وساوسی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4583]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (85) اخرجه الامام البزار فى المسند، (933)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 963، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2135»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں