الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابٌ فِي حَقِّ السَّائِلِ .
مانگنے والے حق کا بیان
حدیث نمبر: 4564
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدُكُمْ - أَوْ لَا يَمْتَنِعَنَّ أَحَدُكُمْ - مِنَ السَّائِلِ أَنْ يُعْطِيَهُ، وَإِنْ رَأَى فِي يَدَيْهِ قُلْبَتَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ مِنْهُ إِلَى الصِّدْقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ أَقْرَبُ إِلَى الضَّعْفِ مِنْهُ إِلَى الصِّدْقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی کو، سائل کو کچھ دینے میں (کوئی بھی چیز) ہرگز رکاوٹ نہ بنے، (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے) اگرچہ وہ اس کے ہاتھوں میں سونے کے بنے ہوئے کنگن دیکھ لے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: وہ ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے، بہ نسبت اس کے کہ وہ سچے ہونے کے قریب ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4564]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی ہاشمی نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: وہ ضعیف ہونے کے زیادہ قریب ہے، بہ نسبت اس کے کہ وہ سچے ہونے کے قریب ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4564]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (952)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
43. بَابٌ فِيمَنْ رَضِيَ بِالْقَلِيلِ أَوْ سَخِطَهُ .
جو شخص تھوڑی چیز سے راضی ہو جائے، یا تھوڑی چیز کی وجہ ناراض ہو جائے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 4565
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَائِلٌ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، فَلَمْ يَأْخُذْهَا أَوْ وَحَّشَ لَهَا، قَالَ: وَجَاءَهُ آخَرُ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، تَمْرَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟! قَالَ: فَقَالَ لِلْجَارِيَةِ:" اذْهَبِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَأَعْطِيهِ الْأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا الَّتِي عِنْدَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مانگنے والا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، آپ نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، اس نے وہ نہیں لی، اور اس پر وحشت کا اظہار کیا، پھر ایک اور شخص آپ کے پاس آیا، آپ نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا، تو اس نے کہا: سبحان اللہ! اللہ کے رسول کی طرف سے ایک کھجور نصیب ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے فرمایا: تم اُم سلمہ کے پاس جاؤ! اور اُس کے پاس جو چالیس درہم موجود ہیں، وہ اسے دلوا دو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے، وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4565]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے، وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (155/3، 260) اخرجه الامام البزار فى المسند (939)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
44. بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَهُ مُحْتَاجٌ فَرَدَّهُ .
جس شخص سے، محتاج شخص کوئی چیز مانگے، اور وہ شخص اسے واپس کر دے
حدیث نمبر: 4566
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْمَسَاكِينَ يَكْذِبُونَ مَا أَفْلَحَ مَنْ رَدَّهُمْ".
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" لَوْ أَنَّ الْمَسَاكِينَ صَدَقُوا مَا أَفْلَحَ مَنْ رَدَّهُمْ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" لَوْ أَنَّ الْمَسَاكِينَ صَدَقُوا مَا أَفْلَحَ مَنْ رَدَّهُمْ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مسکین جھوٹ نہ بولتے ہوں، تو انہیں واپس کرنے والا کامیاب نہ ہو“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر مسکین سچ بولیں، تو انہیں واپس کرنے والا کامیاب نہ ہو“۔
یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، ان کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4566]
یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں، ان کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4566]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7968، 7967)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7967، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2151»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
45. بَابٌ فِيمَنْ سَأَلَ بِوَجْهِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
جو شخص اللہ کے نام پر مانگے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 4567
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنِ الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلَامُ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بَيْنَمَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ يَمْشِي فِي سُوقِ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَبْصَرَهُ رَجُلٌ مُكَاتَبٌ، فَقَالَ: تَصَدَّقْ عَلَيَّ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ. فَقَالَ الْخَضِرُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، مَا شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ. فَقَالَ الْمِسْكِينُ: أَسْأَلُكَ بِوَجْهِ اللَّهِ لَمَا تَصَدَّقْتَ عَلَيَّ، فَإِنِّي نَظَرْتُ السَّمَاحَةَ فِي وَجْهِكَ، وَرَجَوْتُ الْبَرَكَةَ عِنْدَكَ. فَقَالَ الْخَضِرُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ، مَا عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكَهُ إِلَّا أَنْ تَأْخُذَنِي فَتَبِيعَنِي. فَقَالَ الْمِسْكِينُ: وَهَلْ يَسْتَقِيمُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، [الْحَقَّ ] أَقُولُ لَقَدْ سَأَلْتَنِي بِأَمْرٍ عَظِيمٍ، أَمَا إِنِّي لَا أُخَيِّبُكَ بِوَجْهِ رَبِّي، بِعْنِي. قَالَ: فَقَدَّمَهُ إِلَى السُّوقِ فَبَاعَهُ بِأَرْبَعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَمَكَثَ عِنْدَ الْمُشْتَرِي زَمَانًا لَا يَسْتَعْمِلُهُ فِي شَيْءٍ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّكَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي الْتِمَاسَ خَيْرٍ عِنْدِي، فَأَوْصِنِي بِعَمَلٍ، قَالَ: أَكْرَهُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ، إِنَّكَ شَيْخٌ كَبِيرٌ ضَعِيفٌ، قَالَ: لَيْسَ يَشُقُّ عَلَيَّ. قَالَ: قُمْ فَانْقُلْ هَذِهِ الْحِجَارَةَ. وَكَانَ لَا يَنْقُلُهَا دُونَ سِتَّةِ نَفَرٍ فِي يَوْمٍ، فَخَرَجَ فِي بَعْضِ حَاجَتِهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ نَقَلَ الْحِجَارَةَ فِي سَاعَةٍ، قَالَ: أَحْسَنْتَ، وَأَجْمَلْتَ، وَأَطَقْتَ مَا لَمْ أَرَكَ تُطِيقُهُ. قَالَ: ثُمَّ عَرَضَ لِلرَّجُلِ سَفَرٌ، فَقَالَ: إِنِّي أَحْسَبُكَ أَمِينًا فَاخْلُفْنِي فِي أَهْلِي خِلَافَةً حَسَنَةً، قَالَ: وَأَوْصِنِي بِعَمَلٍ. قَالَ: إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ. قَالَ: لَيْسَ يَشُقُّ عَلَيَّ. قَالَ: فَاضْرِبْ مِنَ اللَّبِنِ لِبَيْتِي حَتَّى أَقْدَمَ عَلَيْكَ. قَالَ: فَمَرَّ الرَّجُلُ لِسَفَرِهِ، قَالَ: فَرَجَعَ الرَّجُلُ وَقَدْ شُيِّدَ بِنَاؤُهُ، قَالَ: أَسْأَلُكَ بِوَجْهِ اللَّهِ مَا سَبِيلُكَ وَمَا أَمْرُكَ؟ قَالَ: سَأَلْتَنِي بِوَجْهِ اللَّهِ، وَوَجْهُ اللَّهِ أَوْقَعَنِي فِي الْعُبُودِيَّةِ. فَقَالَ الْخَضِرُ: سَأُخْبِرُكَ مَنْ أَنَا، أَنَا الْخَضِرُ الَّذِي سَمِعْتَ بِهِ، سَأَلَنِي مِسْكِينٌ صَدَقَةً فَلَمْ يَكُنْ عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيهِ، فَسَأَلَنِي بِوَجْهِ اللَّهِ فَأَمْكَنْتُهُ مِنْ رَقَبَتِي، فَبَاعَنِي وَأُخْبِرُكَ أَنَّهُ مَنْ سُئِلَ بِوَجْهِ اللَّهِ فَرَدَّ سَائِلَهُ - وَهُوَ يَقْدِرُ - وَقَفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِلْدَةً لَا لَحْمَ وَلَا عَظْمَ يَتَقَعْقَعُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: آمَنْتُ بِاللَّهِ شَقَقْتُ عَلَيْكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ وَلَمْ أَعْلَمْ. قَالَ: لَا بَأْسَ أَحْسَنْتَ وَاتَّقَيْتَ، فَقَالَ الرَّجُلُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا نَبِيَّ اللَّهِ، احْكُمْ فِي أَهْلِي وَمَالِي بِمَا شِئْتَ، أَوِ اخْتَرْ فَأُخَلِّيَ سَبِيلَكَ؟ قَالَ: أُحِبُّ أَنْ تُخَلِّيَ سَبِيلِي فَأَعْبُدَ رَبِّي. فَخَلَّى سَبِيلَهُ فَقَالَ الْخَضِرُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَوْقَعَنِي فِي الْعُبُودِيَّةِ، ثُمَّ نَجَّانِي مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تم لوگوں کو سیدنا خضر علیہ السلام کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرتبہ وہ بنی اسرائیل کے بازار میں چلتے ہوئے جا رہے تھے، ایک مکاتب شخص نے انہیں دیکھا اور کہا: آپ مجھے صدقہ دیجیے! اللہ تعالیٰ آپ کو برکت نصیب کرے! سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالی پر ایمان رکھتا ہوں، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے، ویسا ہی ہوتا ہے، میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس مسکین نے کہا: میں آپ سے اللہ کے نام پر سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی چیز دیجیے! کیونکہ آپ کے چہرے پر مجھے مہربانی کے نشان نظر آ رہے ہیں، اور مجھے آپ سے برکت کی امید ہے، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: میں اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتا ہوں، میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جو میں تمہیں دوں، البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ تم مجھے لو اور مجھے فروخت کر دو! اس مسکین نے کہا: کیا یہ درست ہو گا؟ سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: جی ہاں! میں صحیح بات کہہ رہا ہوں، تم نے مجھ سے ایک عظیم ذات کے حوالے سے مانگا ہے، تو میں اپنے پروردگار کی ذات کے واسطے کے حوالے سے تمہیں رسوائی کا شکار نہیں کروں گا، تم مجھے فروخت کر دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: وہ شخص انہیں بازار لے گیا اور چار سو درہم کے عوض میں انہیں فروخت کر دیا سیدنا خضر علیہ السلام کچھ عرصہ خریدار کے پاس ٹھہرے رہے، اس خریدار نے ان سے کوئی کام نہیں لیا، انہوں نے اس سے کہا: تم نے مجھے کسی فائدے کے حصول کے لئے ہی خریدا ہے، تو تم مجھے کوئی کام کرنے کے لئے کہو! اس شخص نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو کسی مشقت کا شکار کروں، آپ ایک بوڑھے عمر رسیدہ شخص ہیں، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: مجھے مشقت نہیں ہو گی، اس نے کہا: آپ اُٹھیں اور ان پتھروں کو منتقل کر دیں وہ ایسے پتھر تھے، جنہیں چھ افراد مل کر ایک دن میں منتقل کر سکتے تھے، وہ شخص کسی کام کے سلسلے میں گیا، جب وہ واپس آیا، تو ایک گھڑی میں سیدنا خضر علیہ السلام انہیں منتقل کر چکے تھے، اس نے کہا: آپ نے اچھا اور عمدہ کام کیا ہے، اور آپ میں ایسی طاقت پائی جاتی ہے کہ میرا نہیں خیال تھا کہ آپ میں یہ طاقت ہو گی، پھر وہ شخص سفر پر جانے لگا، تو اس نے کہا: آپ کے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ آپ ایک امین آدمی ہیں، تو میری غیر موجودگی میں، میرے گھر والوں کا اچھی طرح سے خیال رکھیے گا، سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: تم مجھے کوئی کام بھی بتا دو! اس نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو مشقت کا شکار کروں سیدنا خضر علیہ السلام نے کہا: مجھے مشقت نہیں ہو گی، اس نے کہا: پھر آپ میرے گھر کے لئے اینٹیں تیار کر لیں، جب تک میں آپ کے پاس آ نہیں جاتا، پھر وہ شخص سفر پر چلا گیا، جب وہ شخص واپس آیا، تو اس کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی، اس شخص نے دریافت کیا: میں آپ سے اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں، آپ کا معاملہ اور آپ کا طریقہ کیا ہے؟ سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: تم نے مجھ سے اللہ کے نام پر پوچھا: ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات کی وجہ سے ہی مجھے غلامی میں آنا پڑا تھا، سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: میں تمہیں بتاتا ہوں، میں کون ہوں؟ میں وہ خضر ہوں، جس کے بارے میں تم نے سن رکھا ہو گا، ایک مسکین نے مجھ سے صدقہ دینے کے لیے کچھ مانگا، میرے پاس اُسے دینے کے لئے کچھ نہیں تھا اور اس نے مجھ سے اللہ کے نام پر مانگا تھا، تو میں نے اپنا آپ اسے پیش کر دیا اس نے مجھے فروخت کر دیا، میں بتاتا ہوں کہ جس شخص سے اللہ کے نام پر کچھ مانگا جائے اور وہ مانگنے والے کو واپس کر دے، حالانکہ وہ (اسے کچھ دینے کی قدرت رکھتا ہو، تو وہ شخص جب قیامت کے دن کھڑا ہو گا، تو اس کی جلد ایسی ہو گی کہ نہ گوشت ہو گا، اور نہ ہڈی ہو گی، اور وہ کھڑکھڑا رہی ہو گی، اس شخص نے کہا: میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں، اے اللہ کے نبی! میں نے آپ کو مشقت کا شکار لاعلمی میں کیا تھا، سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے، تم نے اچھا کیا، اور تم نے پرہیز گاری اختیار کی، اُس شخص نے کہا: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ میرے اہل خانہ، یا میرے مال کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں (وہ میں پیش کر دوں گا) یا آپ یہ اختیار کر لیں کہ میں آپ کو چھوڑ دیتا ہوں، سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: مجھے یہ پسند ہے کہ تم مجھے چھوڑ دو! تاکہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کرتا رہوں، تو اس شخص نے سیدنا خضر علیہ السلام) کو چھوڑ دیا، تو سیدنا خضر علیہ السلام نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے غلام بنایا تھا اور پھر مجھے غلامی سے نجات بھی دے دی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4567]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4567]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7530)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7530، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1875»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
46. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 4568
عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَلْعُونٌ مَنْ سَأَلَ بِوَجْهِ اللَّهِ، وَمَلْعُونٌ مَنْ سُئِلَ بِوَجْهِ اللَّهِ فَمَنَعَ سَائِلَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کے غلام، سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ملعون ہے، جو اللہ کے نام پر مانگے اور وہ شخص ملعون ہے، جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے اور وہ مانگنے والے کو نہ دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4568]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (377/22)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4569
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَلْعُونٌ مَنْ سَأَلَ بِوَجْهِ اللَّهِ، وَمَلْعُونٌ مَنْ سُئِلَ بِوَجْهِ اللَّهِ ثُمَّ يَمْنَعُ سَائِلَهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ هُجْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِ مَعَ تَوْثِيقٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِ مَعَ تَوْثِيقٍ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص ملعون ہے، جو اللہ کے نام پر مانگتا ہے، اور وہ شخص ملعون ہے، جس سے اللہ کے نام پر مانگا جائے پھر وہ اللہ کے نام پر نہ دے شرط یہ ہے کہ اس (سائل) نے کسی قبیح چیز کو نہ مانگا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے بعض راویوں کی توثیق بھی کی گئی ہے، اور وہ ضعیف بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4569]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے بعض راویوں کی توثیق بھی کی گئی ہے، اور وہ ضعیف بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4569]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
47. بَابُ عَرْضِ الصَّدَقَةِ عَلَى أَهْلِهَا .
صدقہ اس کے اہلکار افراد کو پیش کرنا
حدیث نمبر: 4570
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عُمَرَ قَدِمَ الْجَابِيَةَ - جَابِيَةَ دِمَشْقَ - ثُمَّ قَالَ: أَلَا إِذَا انْصَرَفْتَ مِنْ مَقَامِي هَذَا فَلَا يَبْقَيَنَّ لِأَحَدٍ لَهُ حَقٌّ فِي الصَّدَقَةِ إِلَّا أَتَانِي. فَلَمْ يَأْتِهِ مِمَّنْ حَضَرَ إِلَّا رَجُلَانِ فَأَمَرَ لَهُمَا فَأُعْطِيَا، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَصْلَحَ اللَّهُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا هَذَا الْغَنِيُّ الْمُتَعَقِّدُ بِأَحَقَّ بِالصَّدَقَةِ مِنْ هَذَا الْفَقِيرِ الْمُتَعَفِّفِ؟ قَالَ عُمَرُ: وَيْحَكَ كَيْفَ لَنَا بِأُولَئِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ الْجَابِيَةِ، وَفِيهِ أَبُو سُكَيْنَةَ الْحِمْصِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ الْجَابِيَةِ، وَفِيهِ أَبُو سُكَيْنَةَ الْحِمْصِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
عبداللہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جابیہ تشریف لائے، دمشق والے جابیہ، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں اپنی اس جگہ سے مڑوں گا، تو صدقہ کے بارے میں کسی بھی شخص کا حق باقی نہیں رہنا چاہیے ہر شخص میرے پاس آ جائے حاضرین میں سے صرف دو آدمی ان کے پاس آئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے بارے میں حکم دیا ان دونوں کو ادائیگی کر دی گئی تو ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: اللہ تعالیٰ امیر المؤمنین کو ٹھیک رکھے، ایسا خوشحال شخص جو مال جمع کرتا ہو، وہ اس صدقہ کے بارے میں، اُس فقیر سے زیادہ حق نہیں رکھتا، جو مانگنے سے بچتا ہو، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو ہم اُن لوگوں تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے جابیہ والے واقعے کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسکینہ حمصی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4570]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے جابیہ والے واقعے کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسکینہ حمصی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4570]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
48. بَابُ تَأَلُّفِ النَّاسِ بِالْعَطِيَّةِ .
عطیہ دے کر لوگوں کی تالیف قلب کرنا
حدیث نمبر: 4571
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِمُ لِلشَّيْءِ مِنَ الدُّنْيَا لَا يُسْلِمُ إِلَّا لَهُ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ الْإِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا.
سیدنا انس بن مالک بھی یہ فرماتے ہیں: کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا تھا وہ صرف دنیاوی فائدے کے لئے اسلام قبول کرتا تھا اس کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے صرف یہی ہوتی تھی، لیکن شام ہونے سے پہلے اسلام اس کے نزدیک دنیا اور اس میں موجود ہر چیز سے زیادہ محبوب ہو چکا ہوتا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4571]
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4571]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3750)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4572
وَفِي رِوَايَةٍ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّيْءَ لِلدُّنْيَا فَيُسْلِمُ لَهُ - وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالٌ صِحَاحٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیا کی کوئی چیز مانگتا تھا اور اسی کی وجہ سے اسلام قبول کرتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4572]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3880)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
49. بَابُ الصَّدَقَةِ الَّتِي عَلَى الْإِنْسَانِ كُلَّ يَوْمٍ .
ہر انسان پر روزانہ کتنا صدقہ لازم ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 4573
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ مِنَ الْإِنْسَانِ صَلَاةٌ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَذَا شَدِيدٌ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ فَقَالَ:" أَمَرٌ بِالْمَعْرُوفِ صَلَاةٌ، وَنَهْيٌ عَنِ الْمُنْكَرِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ حَمْلًا عَنِ الضَّعِيفِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ كُلَّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَحَدُكُمْ إِلَى صَلَاةٍ صَلَاةٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”انسانوں میں سے ہر مسلمان جب صبح کرتا ہے، تو اس پر صلوٰۃ لازم ہوتی ہے حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: یہ تو بہت مشکل ہے کون اس کی طاقت رکھتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکی کا حکم دینا نماز ہے برائی سے روکنا نماز ہے کمزور شخص کے لئے وزن لاد دینا نماز ہے ہر وہ قدم جسے کوئی شخص اٹھا کر نماز کی طرف جاتا ہے وہ نماز ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4573]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 299، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 74، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2099/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح لوجود شاهدٍ له