الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ .
خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4684
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِنِّي وَاللَّهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا كُلَّهُ ثُمَّ أُوَرِّثُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: اللہ کی قسم! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے لئے اُحد پہاڑ سارے کا سارا سونے کا ہو جائے اور پھر میں اسے وراثت میں چھوڑ جاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل ہے، اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4684]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل ہے، اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4684]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم | الكبير (7074)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 4685
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَةُ دَنَانِيرَ وَضَعَهَا عِنْدَ عَائِشَةَ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ مَرَضِهِ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، ابْعَثِي بِالذَّهَبِ إِلَى عَلِيٍّ". ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، وَشَغَلَ عَائِشَةَ مَا بِهِ حَتَّى قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا ; كُلُّ ذَلِكَ يُغْمَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَشْغَلُ عَائِشَةَ مَا بِهِ، فَبَعَثَ [ بِهِ ] إِلَى عَلِيٍّ، فَتَصَدَّقَ بِهَا وَأَمْسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَدِيدِ الْمَوْتِ لَيْلَةَ الِاثْنَيْنِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ بِمِصْبَاحٍ لَهَا إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهَا فَقَالَتْ: أَهْدِي لَنَا فِي مِصْبَاحِنَا مِنْ عُكَّتِكِ السَّمْنَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَى فِي جَدِيدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات دینار تھے جنہیں آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس رکھوایا ہوا تھا جب آپ بیمار ہو گئے تو آپ نے فرمایا: اے عائشہ! وہ سونا علی کے پاس بھجوا دو پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے مشغول رہیں یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند مرتبہ یہ کہا: ہر مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مصروف رہتی تھیں آخر کار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دیناروں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں صدقہ کر دیا تو پیر کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت کی ابتدائی کیفیت طاری ہو گئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا چراغ اپنی جان پہچان کی ایک خاتون کے ہاں بھجوایا اور یہ کہا: کہ آپ ہمارے چراغ میں اپنے کپے میں سے کچھ گھی ڈال دیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت کی ابتدائی کیفیت طاری ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4685]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5990)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4686
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرِ بْنِ حِذْيَمٍ قَالَ: بَلَغَ عُمَرُ أَنَّهُ لَا يَدَّخِرُ فِي بَيْتِهِ مِنَ الْحَاجَةِ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِعَشَرَةِ آلَافٍ، فَأَخَذَهَا فَجَعَلَ يُفَرِّقُهَا صُرَرًا فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: أَيْنَ تَذْهَبُ بِهَذِهِ؟ قَالَ: أَذْهَبُ بِهَا إِلَى مَنْ يُرَجِّحُ لَنَا فِيهَا، فَمَا أُبْقِي لَنَا إِلَّا شَيْئًا يَسِيرًا. فَلَمَّا نَفَدَ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُمْ قَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: اذْهَبْ إِلَى بَعْضِ أَصْحَابِكَ الَّذِينَ أَعْطَيْتَهُمْ يُرَجِّحُونَ لَكَ فَخُذْ مِنْ أَرْبَاحِهِمْ. وَجَعَلَ يُدَافِعُهَا وَيُمَاطِلُهَا حَتَّى طَالَ ذَلِكَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ أَنَّ حَوْرَاءَ أَطْلَعَتْ أُصْبُعًا مِنْ أَصَابِعِهَا لَوَجَدَ رِيحَهَا كُلُّ ذِي رُوحٍ، فَأَنَا أَدَعُهُنَّ لَكُنَّ، لَا وَاللَّهِ لَأَنْتُنَّ أَحَقُّ أَنْ أَدَعَكُنَّ لَهُنَّ مِنْهُنَّ لَكُنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طُرُقٌ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طُرُقٌ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.
سعید بن عامر بن حذیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ وہ صاحب اپنے گھر میں ضرورت کی کوئی چیز ذخیرہ نہیں کرتے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان صاحب کو دس ہزار (درہم یا دینار) بھجوائے انہوں نے وہ لے لیے اور انہیں مختلف تھیلوں میں ڈالنا شروع کیا ان کی اہلیہ نے ان سے دریافت کیا: آپ یہ کہاں لے کے جائیں گے انہوں نے جواب دیا: میں انہیں لے کر ان افراد کے پاس جاؤں گا، جو ان کے بارے میں ہمارے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے میں ان میں سے صرف تھوڑی سی چیز رہنے دوں گا جب وہ چیز ختم ہو گئی جو ان لوگوں کے پاس موجود تھی تو ان کی اہلیہ نے ان سے کہا: اب آپ اپنے کچھ دوستوں کے پاس جائیں جنہیں آپ نے وہ چیزیں دی تھیں جو آپ کو فائدہ دلایا کرتے تھے تو اس فائدے میں سے آپ حاصل کر لیں وہ اس خاتون کے ساتھ مسلسل بحث مباحثہ کرتے رہے یہاں تک کہ یہ بات طویل ہو گئی تو انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر ایک حور اپنی ایک انگلی کو ظاہر کر دے تو اس کی خوشبو کو ہر ذی روح محسوس کرے گا، تو کیا میں تمہارے لئے ان حوروں کو چھوڑ دوں؟ اللہ کی قسم! تم خواتین اس بات کی زیادہ حق دار ہو کہ میں اُن حوروں کی خاطر تمہیں چھوڑ دوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جنت کی صفت سے متعلق باب میں اس کے مختلف طرق آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4686]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں جنت کی صفت سے متعلق باب میں اس کے مختلف طرق آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4686]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5511)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5511، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4608، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7871/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4687
وَعَنْ مَالِكِ الدَّارِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَخَذَ أَرْبَعَمِائَةِ دِينَارٍ، فَجَعَلَهَا فِي صُرَّةٍ، فَقَالَ لِلْغُلَامِ: اذْهَبْ بِهَا إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، ثُمَّ تَلِّهِ فِي الْبَيْتِ سَاعَةً حَتَّى تَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ! فَذَهَبَ بِهَا الْغُلَامُ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَقُولُ لَكَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ اجْعَلْ هَذِهِ فِي بَعْضِ حَاجَاتِكَ. فَقَالَ: وَصَلَهُ اللَّهُ وَرَحِمَهُ. ثُمَّ قَالَ: تَعَالَيْ يَا جَارِيَةُ، اذْهَبِي بِهَذِهِ السَّبْعَةِ إِلَى فُلَانٍ، وَبِهَذِهِ الْخَمْسَةِ إِلَى فُلَانٍ، وَبِهَذِهِ الْخَمْسَةِ إِلَى فُلَانٍ. حَتَّى أَنْفَدَهَا. فَرَجَعَ الْغُلَامُ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ فَوَجَدَهُ قَدْ أَعَدَّ مِثْلَهَا لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فَقَالَ: اذْهَبْ بِهَا إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَتَلِّهِ فِي الْبَيْتِ حَتَّى تَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ؟! فَذَهَبَ بِهَا إِلَيْهِ فَقَالَ: يَقُولُ لَكَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ: اجْعَلْ هَذِهِ فِي بَعْضِ حَاجَاتِكَ. فَقَالَ: رَحِمَهُ اللَّهُ وَوَصَلَهُ، تَعَالَيْ يَا جَارِيَةُ، اذْهَبِي إِلَى بَيْتِ فُلَانٍ بِكَذَا، اذْهَبِي إِلَى بَيْتِ فُلَانٍ بِكَذَا، فَاطَّلَعَتِ امْرَأَةُ مُعَاذٍ وَقَالَتْ: وَنَحْنُ وَاللَّهِ مَسَاكِينُ فَأَعْطِنَا. فَلَمْ يَبْقَ فِي الْخِرْقَةِ إِلَّا دِينَارَانِ فَدَحَا بِهِمَا إِلَيْهَا. وَرَجَعَ الْغُلَامُ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ فَسُرَّ بِذَلِكَ وَقَالَ: إِنَّهُمْ إِخْوَةٌ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمَالِكُ الدَّارِ لَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمَالِكُ الدَّارِ لَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مالک دار بیان کرتے ہیں ؛ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے چار سو دینار لئے انہیں ایک تھیلی میں ڈالا اور غلام سے کہا: تم انہیں لے کے ابوعبیدہ بن جراح کے پاس جاؤ اور پھر اس کے گھر میں کچھ دیر تک ٹھہرے رہنا اور اس بات کا جائزہ لینا کہ وہ اس کا کیا کرتا ہے وہ غلام یہ رقم لے کے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور یہ کہا: امیر المؤمنین نے یہ کہا: ہے: انہیں اپنی ضروریات میں خرچ کریں تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ انہیں ملا کے رکھے اور ان پر رحم کرے پھر انہوں نے فرمایا: اے لڑکی ادھر آؤ یہ سات دینار فلاں شخص کو دے آؤ یہ پانچ فلاں کو دے آؤ یہاں تک کہ انہوں نے وہ ساری رقم خرچ کر دی غلام سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آیا انہیں اس صورت حال کے بارے میں بتایا جو اس نے پائی تھی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اتنی ہی رقم سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے لئے تیار کروائی پھر فرمایا اسے لے کر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور اس کے پاس ٹھہرے رہنا اور اس بات کا جائزہ لینا کہ وہ کیا کرتا ہے وہ غلام اس رقم کو لے کے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی طرف گیا اور یہ کہا: کہ سیدنا امیر المؤمنین نے یہ آپ کی طرف بھیجا ہے، اور یہ کہا: ہے کہ اسے اپنی ضروریات میں استعمال کریں تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالی ان پر رحم کرے اور انہیں ملا کے رکھے اے لڑکی ادھر آؤ تم فلاں کے گھر میں اتی رقم فلاں کے پاس لے جاؤ اور فلاں کے گھر میں اتنی رقم لے جاؤ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے جھانک کر یہ کہا: اللہ کی قسم ہم بھی غریب ہیں آپ ہمیں بھی کچھ دے دیں اس وقت تھیلی میں صرف دو دینار باقی بچے تھے تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے وہ دو دینار اس خاتون کو دے دیے وہ غلام سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس بات پر خوش ہوئے اور فرمایا: یہ لوگ بھائی بھائی ہیں جو ایک دوسرے سے متعلق ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مالک دار نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4687]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مالک دار نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4688
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حَيَّانَ الطَّائِيِّ قَالَ: كَانَ رَافِعُ بْنُ عُمَيْرَةَ السُّنَيْسِيُّ يُغَذِّي أَهْلَ ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ وَيَسْقِيهِمُ الْقَرْطَمَةَ، [ يَعْنِي الْحَيْسَ ] ، وَلَيْسَ لَهُ إِلَّا قَمِيصٌ وَاحِدٌ هُوَ لِلْمَبِيتِ، وَهُوَ لِلْجُمُعَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَمْرُو بْنُ حَيَّانَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَمْرُو بْنُ حَيَّانَ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عمرو بن حیان طائی بیان کرتے ہیں: رافع بن عمیرہ سنیسی تین مساجد کے اہل افراد کو کھانا فراہم کرتے تھے، اور انہیں قرطمہ یعنی حیس پلایا کرتے تھے حالانکہ ان کے اپنے پاس ایک قمیص ہوتی تھی وہی رات بسر کرنے کے لئے ہوتی ہے، اور جمعہ کے لئے ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عمرو بن حیان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4688]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عمرو بن حیان نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4466)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
74. بَابٌ فِي الِادِّخَارِ .
ذخیرہ کرنا (یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا)
حدیث نمبر: 4689
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَمُوتُ يَوْمَ يَمُوتُ فَيَتْرُكُ أَصْفَرَ وَلَا أَبْيَضَ إِلَّا كُوِيَ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص جس بھی دن مرتا ہے، اور وہ زرد یا سفید چیز (سونا یا چاندی) چھوڑ کر جاتا ہے، تو اس کے ذریعے اسے داغا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4689]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7636)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7636»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4690
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَوْكَأَ عَلَى ذَهَبٍ، أَوْ فِضَّةٍ وَلَمْ يُنْفِقْهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ جَمْرًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُكْوَى بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سونے یا چاندی کا منہ باندھ دیتا ہے (یعنی انہیں سنبھال کے رکھتا ہے) اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتا ہے، تو قیامت کے دن وہ انگارے کی شکل میں ہوں گے جس کے ذریعے اسے داغا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی ایک اور سند بھی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4690]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی ایک اور سند بھی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4690]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1641،1634) اخرجه احمد المسند (175، 165، 164، 156/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1641، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5466»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4691
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بِلَالُ، مِتْ فَقِيرًا، وَلَا تَمُتْ غَنِيًّا". قُلْتُ: وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ؟ قَالَ:" مَا رُزِقْتَ فَلَا تُخْبِئْ، وَمَا سُئِلْتَ فَلَا تَمْنَعْ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ لِي بِذَلِكَ؟ قَالَ:" هُوَ ذَاكَ أَوِ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے بلال تم فقیر ہونے کے عالم میں مرنا تم خوشحال ہونے کے عالم میں نہ مرنا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرے لئے کیسے ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں جو رزق دیا جائے تم اسے سنبھال کے نہ رکھنا اور جب تم سے کوئی چیز مانگی جائے تو تم دینے سے انکار نہ کرنا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میرے لئے کیسے ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یا تو یہ ہو گا یا پھر آگ ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4691]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4691]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4692
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ نَعُودُهُ فَقَالَ: مَا أَدْرِي مَا يَقُولُونَ؟ وَلَكِنْ لَيْتَ مَا فِي تَابُوتِي هَذَا جَمْرٌ. فَلَمَّا مَاتَ نَظَرُوا فَإِذَا فِيهِ أَلْفٌ أَوْ أَلْفَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سعد بن مسعود کی خدمت میں ان کی عیادت کرنے کے لئے حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: مجھے نہیں سمجھ آتی کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں لیکن اے کاش میرے اس صندوق میں جو کچھ ہے وہ انگارے ہوتے جب ان کا انتقال ہو گیا اور لوگوں نے اس بات کا جائزہ لیا تو وہاں ایک ہزار یا شاید دو ہزار (درہم یا دینار) موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4692]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4692]
تخریج الحدیث: «46 اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5408)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4693
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ دَيْنًا عَلَيْهِ وَلَيْسَ لَهُ وَفَاءٌ فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ وَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". فَقَامَ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ: أَنَا أَقْضِي عَنْهُ. فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس نے اپنے ذمہ قرض کے طور پر دو دینار کی ادائیگی چھوڑی جس کو ادا کرنے کی کوئی صورت نہیں تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں وہ اس کی طرف سے ادا کر دوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4693]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔